افسانوی مجموعےکتابیں

چپ

یہ مجموعہ 1947ء میں قیام پاکستان سے پہلے مکتبہ اردو، لاہور نے شائع کیا۔ اس مجموعے میں شامل پندرہ افسانے ممتاز مفتی کی زندگیchup کے کٹھن ترین دور کے دوران لکھے گئے۔ 1945ء میں ان کی محبوب بیوی ایک بیٹا چھوڑ کررراہیئ ملک عدم ہو گئیں۔ ان کے انتقال کے بعد ممتاز مفتی نے محکمہ تعلیم کی نوکری کو خیر آباد کہہ دیا اور آل انڈیا ریڈیو میں ملازمت اختیار کر لی۔

چپ کے پانچ افسانے ناکام محبت کے موضوع پر ہیں۔ سات افسانوں میں جنسی جذبے کے مختلف اور متنوع پہلووں پر اظہار خیال کیا گیا جبکہ دو کہانیا معاشرتی زندگی کے نازک مسائل کی طرف نشاندہی کرتی ہیں اور ایک کہانی طنز کے پیرائے میں مذہب و اخلاق کے ٹھیکے داروں کی ذہنی کیفیات کی ترجمانی کرتی ہے۔

Related Articles

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button