لکھ یار

خنزیر

ایک کالا خوبصورت جنگل تھا، شاید اس لیے کالا جنگل کہ وہاں سفید پوش انسان نہیں تھا۔
پھر ایک دن ہرن نے جنگل کنارے آگ دیکھی، کچھ دنوں بعد بھالو نے دو لالٹینیں جلتی لہراتیں دیکھیں، چند دن بعد کسی انسان نے چلا کر کہا:
وہ دیکھو، خنزیر بھاگ رہا ہے

دو ایک سال بعد، جنگل کے درمیان ایک میز کینڈلز موم بتیوں سے سجی پر ایک خوبصورت کپل محبت والے کھانے میں مگن تھا، کسی نے کہا: یہاں کبھی خنزیر ہوتے تھے۔
ایک دوسری آواز ابھری : ہوتے تھے نہیں، آج بھی ہیں، روپ بدل گئے بس۔

چند سالوں بعد، جنگل میں، انسانی آبادیوں کا جنگل تھا، انسانی جنگل میں، چرند پرند کا نام و نشان تک نہیں رہا۔
گلی کے موڑ پر کوئی انسان دوڑے جا رہا تھا، کسی کے چلانے کی آواز آئی پکڑو اسے :
خنزیر بھاگا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button