Okhay Olray

بیراگی طفیل نیازی

غالباً کی بات ہے جب میں نے پہلی مرتبہ طفیل نیازی کو سنا۔
میں ایک قلم مزدور ہوں ۔ مجھے بہت کچھ لکھنا پڑتا ہے کچھ ہانڈی روٹی کے لئے کچھ ذہنی عیاشی کے لئے ۔ ان دنوں میری عادت
تھی کہ ریکارڈ پر کوئی ٹیپ لگا لیتا اور پھر لکھنے میں مصروف ہو جاتا ۔ موسیقی کے زور پر لکھتا رہتا۔ اس سے یہ انداز اور پھر لکھنے میں
مصروف ہو جاتا۔ موسیقی کے زور پر لکھتا رہتا۔ اس سے یہ انداز نہ لگا لیجئے گا کہ میں موسیقی سنتا جانتا ہوں یہ بات نہیں البتہ موسیقی سے
شدت کے ساتھ متاثر ضرور ہوتا ہوں۔
ایک روز میرے بیٹے عکسی نے مجھے ایک ٹیپ دیا کہنے لگا ابو یہ ٹیپ سنئے۔ ٹیپ لگا کر میں لکھنے لگا۔ لکھتے لکھتے دفعتا میں چونکا ارے
مجھے ایسے لگا جیسے کوئی مظلوم و کھی حبشی کراہ رہا ہوں۔ پکار رہا ہو۔
گیت کے بول بھی عجیب تھے۔
بول مٹی دیا باویا وے تیرے دکھاں نے مار مکالیا
وے میرا سانول ماہی آجا ہو۔ او۔ اور آجا ہو۔ او۔ او
مجھے ایسا لگا جیسے کوئی مجھ سے پوچھ رہا ہو کہ ۔
بول اے مٹی کے بنے ہوئے پتلے ۔ یہ تو نے کیا کیا کہ اپنی زندگی کے معملات کو اپنے ہاتھوں الجھا کر خود کو دکھی بنالیا۔ تیرا دکھ ہم
سے دیکھا نہیں جاتا بول ہمارے پیارے ماہی بول یہ تو نے کیا کیا؟ چھوڑ ان الجھنوں کو۔ ہمارے دوار پر آکھڑا ہوا۔
طفیل نیازی کی آواز تھی اور اس روز میں نے طفیل کی دھن اور بولوں میں بلا کی ہم آہستگی محسوس کی ۔ اس ہم آہنگی نے میرے
اندر ایک کیفیت پیدا کر دی۔ ایک سرشاری۔ یوں جیسے مٹی کا بادا کسی کے دوارے پر کھڑا باڑے کر رہا ہو۔
صرف ایک گیت کی بات نہیں۔ اس ٹیپ میں طفیل کے بیشتر گیتوں کا رنگ تاثر بھر اتھا زخمی پرندے تھے دھن دکھ میں بھیگی ہوئی
تھی مثلاً ایک گیت کے بول تھے ۔
دردان مار لیاوے میرا دل ڈردانہ بولے
ایک کا مکھڑا تھا
سجناں وچھوڑا تیرا بند نہ سہاردی
سارے ٹیپ میں ایسے ہی گیت بھرے ہوئے ہیں۔ یہ ٹیپ کسی ادارے نے پروڈیوس نہیں کیا تھا۔ ادارے جب بھی کوئی گانا
پروڈیوس کرتے ہیں تو اسے بنا سجا دیتے ہیں۔ چیز اور بنی بھی چیز میں بہت فرق ہوتا ہے۔ جیسے جنگل اور باغیچوں میں فرق ہوتا ہے۔
عام طور پر بنے سجے گیت محفل کے لئے ہوتے ہیں اکیلے کے لئے نہیں۔ موسیقی اکیلے پر اور اثر نہیں رکھتی ہے محفل پر اور ۔ نفسیات کہ
ماہروں کا کہنا ہے کہ انسان از لی طور پر اکیلا ہوتا ہے۔ باہر کا انسان اس اکیلے پن سے خائف ہے اور اس خوف سے خود کو محفوظ رکھنے
کے لئے اپنے گرد بھیڑ لگائے رکھتا ہے۔
طفیل کا وہ ٹیپ خانہ ساز ٹیپ تھا اسے کسی نے بنایا سنورا نہ تھا اس میں نمائش کا عنصر نہ تھا۔ طفیل کے اندر کا حبشی گارہا تھا میں اکیلے
میں سن رہا تھا میرے اندر کا انسان میرے سامنے آ بیٹھا تھا۔
طفیل کے ان گیتوں نے مجھ میں تخلیق کی تحریک پیدا کی۔
مسلسل پانچ سال تک طفیل کے گیت مجھ میں تخلیق کی تحریک پیدا کرتے رہے۔ طفیل میرا احسن بن گیا۔ چند سال کے بعد طفیل
راولپنڈی آگیا۔ میں بڑے اشتیاق سے اسے دیکھنے گیا مگر دیکھ کر بہت مایوس ہوا میرے روبرو وہ طفیل نہیں تھا۔ جو مجھ سے پوچھا کرتا
تھا کہ بول مٹی دیا باویا۔ اس طفیل میں تڑپ نہ تھی پکار نہ تھی۔ تلخی نہ تھی دکھ نہ تھا یہ فیل ایک عام انسان تھا اس میں مٹھاس تھی مجز تھا۔
رواداری تھی۔ میں حیران تھا کہ وہ طفیل کدھر گیا جو ٹیپ میں کر رہتا تھا پکارتا تھا، بین کرتا تھا۔
ظاہر تھا کہ طفیل ایک منفرد فن کار ہے اس نے یہ انفرادیت کیسے حاصل کی۔ میرے اندر تجس کا جذبہ پیدا ہو گیا کہ اس گلوکار کے
اندر دکھ کے اظہار کی صلاحیت کیسے پیدا ہوئی مجھے طفیل کی زندگی سے دلچسپی پیدا ہو گئی۔
طفیل شام چوراسی سے ایک میل دور مڈیراں گاؤں میں پیدا ہوا شام چوراسی پنجاب کا ایک قصبہ ہے جو گائیکی کے ایک بڑے
گھرانے کی وجہ سے مشہور ہے۔ ہمارے کئی ایک معروف گوئے شام چوراسی سے تعلق رکھتے ہیں۔
نڈیراں سکھوں کا ایک گاؤں تھا جہاں طفیل کا گھرانا مسلمانوں کا واحد گھرانا تھا۔ یہ گھرانا پکھاوج کا گھرانا تھا۔ طفیل کے
آبا واجداد بڑے بڑے پکھا وجئے تھے۔ وہ کھلے ہاتھ کا طبلہ بجانے میں ماہر تھے۔ یہ جن تال کا جن ہے۔
طفیل نیازی پاکستان کے مشہور معروف پنجابی لوگ گا ٹیک ہیں۔
وہ آج تک تقریباً چار ہزار گانے ریکارڈ کرا چکے ہیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن کا افتتاح ہوا تھا تو طفیل نیازی نے موسیقی کا پہلا پروگرام پیش کیا تھا۔
پی ٹی وی کے مشہور پروگرام لوک تماشہ میں جو تین چار سال تک چلتا رہا تھا، طفیل نیازی نے بطور کمپوز راور گلوکار بڑا اہم کردار ادا
کیا تھا۔
طفیل نیازی گزشتہ چودہ سال سے وزارت ثقافت کے محکمے لوک ورثہ سے منسلک ہے۔
طفیل نیازی نے بہت سے غیر ممالک کے دورے کئے ہیں مثلاً امریکہ برطانیہ کنیا یوگنڈا ماریش اور بھارت جہاں انہوں نے
اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
بھارت میں طفیل نیازی کے فن کو بہت سراہا گیا۔ وہاں انہوں نے بہت سے ایوارڈ حاصل کئے جن میں امیر خسروایورڈ کے ایل
سہگل ایوارڈ بیجو باور ایوارڈ سرسوتی ایوارڈ بابا گرونا تک ایوارڈ اور امیر خان ایوارڈ شامل ہیں۔
۱۹۸۳ء میں صدر پاکستان نے طفیل نیازی کو حسن کارکردگی کا عزاز دیا تھا۔ بچپن سے ہی طفیل کے کان میں سر اور تال کی آوازیں
پڑتی رہیں۔
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کے گانے کو گلے سے تعلق ہے۔ یہ خیال درست نہیں۔ بنیادی طور پر گانے کو کان سے تعلق ہے۔ پھر یہ بھی
ہے کہ ہم ایک جیسا نہیں سنتے ۔ کچھ لوگ زیادہ سنتے ہیں اور کچھ لوگ کم ۔ کچھ لوگوں میں سنی ہوئی چیز کو یادرکھ لینے کی صلاحیت ہوتی ہے
ایسے لوگ گائیک بننے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔
جب طفیل بڑا ہوا تو اسے سکول میں داخل کر دیا گیا سکول کا ہیڈ ماسٹر سر کا رسیا تھا۔ جب اس نے طفیل کو دعا گاتے ہوئے سنا تو اس
کی توجہ طفیل پر مرکوز ہوگئی وہ اسے گانے کی ترغیب دینے لگا اور زیادہ تر وقت اس گانا سننے میں صرف کرنے لگا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ طفیل کی
توجہ پرھنے کی بجائے گانے کی طرف لگ گئی اور اس نے گھر کے خلاف بغاوت کر دی گھر والے چاہتے تھے کہ وہ پکھا وجیہ بنے لیکن
اس کے سر پر سر کی لگن سوار تھی۔
موسیقی کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ السر اور تال تال جسم پر اثر کرتی ہے سر روح پر ۔ تال پر ہاتھ چلتا ہے۔ پاؤں چلتے ہیں۔ رقص
چلتا ہے۔ سارا جسم چلتا ہے۔ سر روح کی تاروں کو چھیڑتی ہے۔ دکھ ابھرتا ہے درد جاگتا ہے اندر کا انسان باہر نکلتا ہے۔ کائنات سے
ایک ان جانا تعلق بیدارت ہو جاتا ہے۔ پھر سب کچھ ایک ہو جاتا ہے۔
فنکار خدورو ہوتا ہے۔ حملے کا بوٹا نہیں ہوتا ۔ وہ ٹیڑی لکیر ہوتا ہے سیدھا کرو تو ٹوٹ جاتا ہے۔ نپے تلے راستے ہر نہیں چلتا۔ اپنا
راسته خود تلاش کرتا ہے۔ شعور کے جاگنے سے پہلے ہی طفیل نے اپنا راستہ خود تلاش کرنے کا عزم کر لیا گھر والوں نے طفیل کے تیور دیکھ
کر محسوس کیا کہ سارا دھن جا رہا ہے سوچا کہ چلو آدھا بانٹ دیتے ہیں۔ بچپن کا شوق ہے اسے پورا کر دو شاید کچھ دیر بعد سمجھ میں
آجائے اور پکھا وجیہ واپس گھر آجائے ۔ گھر میں طفیل کی بڑی حثیت تھی اس لئے کہ چار بھائیوں کے گھروں میں صرف ایک نرینہ
اولاد تھی اس لئے وہ سب کا پیارا تھالا ڈلا تھا۔
سب نے مل کر مشورہ کیا اور طفیل کو مرتسر کے قریب پمبہ گاؤں کے گردوارے میں تو کر رکھوا دیا۔ وہاں طفیل کے نا ان ربابی کی
حیثیت سے ملازمت کر رہے تھے گردوارے میں طفیل کا کام گرونانک کی بانی کے بھجن میں سنگت کرنا تھا۔
گردوارے میں دھر پڑ بھی گایا جاتا تھا جس کے ساتھ کھلے ہاتھ کا طبلہ بجتا تھا یعنی پکھاو جیئے کی واپسی کی صورت موجود تھی ۔
دھر پر سنگیت کی پرانی شکل ہے جو آج کل کی مروجہ شکل "خیال” سے مختلف دھر پر میں دھنیں بندھی ٹکی ہوتی ہیں اور گائیک کو
اختیار نہیں ہوتا کہ ردو بدل کر سکے۔ اپنا کمال دکھا سکے دھر پر مندر کی پیداوار ہے۔
تین سال تک طفیل پمبہ کے گردوارے میں نانک بانی گاتا رہا پھر اس کا دل اچاٹ ہو گیا اس پر طفیل کے والد اسے گوند وال کے
گاؤشالہ میں لے گئے جو ترن تارن کے قریب واقع تھا۔
گوند وال گاؤشالہ میں طفیل کا کام پارٹی کے ساتھ گاؤں گاؤں پھر نا تھا اور گا گا کر گاؤ رکھشا کا پر چار کرنا تھا۔
گوندوال میں طفیل صرف چار سال رہا پھر وہ راس دھاریوں کے ساتھ شامل ہو گیا۔ راس وہار ہیے جگہ جگہ گھوم پھر مجمع لگایا کرتے
تھے وہ ناٹک بھی کھیلتے تھے ملغوبہ تھا۔ طفیل نے چند ایک برس ان سے ناٹک اور قصہ خوانی اک فن سیکھا اور پھر انہیں چھوڑ کر نوٹنکی میں
شامل وہ گیا۔ نوٹنکی گھومتا پھرتا تھیٹر تھا۔
نوٹنکی میں طفیل نے سی پنوں ہیر رانجھا سوہنی مہینوال، پورن بھگت ہیرو کا پارٹ ادا کیا اور سب سے بڑی بات یہ کہ اس نے تھیٹر
کی بندشوں سے واقفیت حاصل کر لی۔
اس زمانے میں تھیٹر کی بڑی دھوم تھی ۔ تھیٹر کی دنیا میں آغا حشر کا ڈنکا بجتا تھا۔ آغا حشر بڑی قابلیت اور صلاحیتوں کا شخص تھا۔ وہ
ڈرامہ نگار تھا شاعر تھا، ڈائر یکٹر تھا کمپوزر تھا اور اداکار تھا نوٹنکی میں طفیل نے ڈرامہ اور تھیٹر کموزیشن میں مہارت حاصل کی آج طفیل
دوسروں کی پارٹیوں میں کام کرتا رہا تھا اب اس نے نوٹنکی کو چھوڑ کر اپنی سنگیت پارٹی بنالی۔ میں کام رہاتھا۔
سنگیت بارٹی قائم کرنے کا ایک فائدہ تو ہوا کہ چند ایک برس میں علاقے میں طفیل کا نام مشہور ہو گیا اور اس کی پارٹی کی مانگ پید
اہو گی لیکن انہی دنوں قیام پاکستان عمل میں آگیا اور طفیل کو اس علاقے کو چھوڑ کر پاکستان میں پناہ لینی پڑی۔ وہ ملتان آبسا۔
جوں توں کر کے اسے سر چھپانے کے لئے ایک مکان تو مل گیا لیکن گزارے کی صورت پیدا نہ ہوئی۔ آخر زچ ہو کر طفیل نے
ملتان میں حلوائی کی دکان کھول لی اور وہ دودھ اور مٹھائی بیچ کر گزارہ کرنے لگا۔
چند ماہ بعد ملتان کا ایک پولیس افسر طفیل کی دکان پر آنکلا۔ وہ طفیل کا پرانا مداح تھا۔ اس نے طفیل کو پہچان لیا بولا طفیل تم
دکانداری کر رہے ہو۔ نہیں یہ نہیں ہوگا ۔ بھئی اپنا کام کیوں نہیں کرتے ؟“
طفیل نے کہا ” اہن اکام کیسے کروں نہ ساز رہے ہیں نہ ساتھی
پولیس افسر نے اسے ساز دلا دیئے طفیل نے گھوم پھر کر چند ساتھی تلاش کر لئے اس کے بعد پولیس افسر نے ایک محفل موسیقی کا
انتظام کیا اور طفیل کو شہر کے لوگوں سے متعارف کرا دیا۔ یوں طفیل کی سنگت پارٹی پھر سے وجود میں آگئی اور ملتان کے گردونواح میں
اس کی شہرت پھیلنے لگی۔
ایک دفعہ میں نے طفیل سے تفریحا پو چھا کہ بھئی تم نے سنگیت کی بہت سے محفلوں میں شرکت کی ہے کیا کوئی ایسی محفل بھی تھی جسے
تم نا قابل فراموش سمجھتے ہو؟۔
اس سوال پر طفیل مسکرایا بولا ہاں ! ایک محفل ایسی بھی تھی جنہیں ہم کبھی بھی بھول نہیں سکتے ۔ ایک روز شام کے وقت ایک صاحب
آئے کہنے لگے پرسوں ہمارے ہاں ایک تقریب ہے آپ اپنی پارٹی لے آئیں ۔ اس نے پیشگی کی بجائے ساری رقم معہ کرایہ
آمد و رفت ادا کر دی اور ہمیں اتا پتہ سمجھا دیا۔ یہ جگہ شہر ر سے پچیس تیس میل دور تھی۔ مقررہ روز ہم شام کے وقت وہاں پہنچ کر حیران ہو
گئے چونکہ ویرانے میں بہت بڑے بڑ کے درخت کے قریب ایک بڑا شامیانہ لگا ہوا تھا اور شامیانے کے باہر دریاں بچھی ہوئی تھیں ہم
وہاں پہنچے ہی تھے کہ وہ صاحب آگئے انہوں نے ہما را خیر مقدم کیا اور دریوں پر بٹھا دیا۔
دو گھنٹے کے بعد ہمارے میزبان کے پانچ چھ ساتھی آگئے ان کے آنے پر محفل شروع ہو گئی آدھی رات تک ہم گاتے رہے پھر
انہوں نے ہم سے کہا کہ کسی وجہ سے برات نہیں آئی اب دریوں پر لیٹ کر سو گئے گرمیوں کے دن تھے ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی خوب نیند آئی۔
صبح جب ہم جاگے تو نہ وہ شامیانہ تھانہ دریاں تھیں ہم سب زمین پر پڑے ہوئے تھے سامنے بڑ کا درخت تھا جس کے قریب ہی
ایک کھنڈر تھا یہ دیکھ کر ہم پر خوف طاری ہو گیا اور ہم اپنے ساز اٹھا کر وہاں سے بھاگے۔
پھر یوں ہوا کہ ایک محفل میں ریڈیو پاکستان کے ایک نمائندے نے طفیل کو سنا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ریڈ یوٹر اسکریشن میں طفیل اور اس
کی پارٹی تقریبا چھ ماہ تک اپنے گانے ریکارڈ کرواتے رہے۔ اس دوران طفیل کو اپنا تھیٹر بنانے کا شوق چرایا اور اس نے تھیٹر قائم کر لیا
جس میں آٹھ لڑکیاں تھیں دس لڑکے تھے اور دس سازندے تھے۔
ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے ہوتا ہوا آخر طفیل لوک ورثہ میں پہنچ گیا۔ لوک ورثہ بھی ایک عجیب و غریب ادارہ ہے ۱۹۷۰ء میں دنیا
کے تمام ملکوں کے سیانے مل بیٹھے انہوں نے کہ ابھائیو دنیا میں جگہ جگہ ایک کھچڑا کلچر پیدا ہو گیا ہے جو جھکڑ کی طرح چلنے لگا ہے۔
نوجوانان عالم کھچڑ اکلچر سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اگر یہ جھکڑ یونہی چلتا رہا تو ساری دنیا کو گردو غنیا ر سے بھر دے گا نہ کسی ملک
کی موسیقی رہے گی نہ ناچ رہے گا نہ روایت رہے گی ۔ نہ رسم و رواج رہے گتا نہ آرٹ رہے گا نہ دستکاری رہے گی کسی ملک کی پہچان نہ
رہے گی اس لئے بھائیو اپنی اپنی روایات کلچر آرٹ لباس کو محفوظ کر لو ورنہ ہمارے تمام کلچر ز موہنجوڈارو بن کر رہ جائیں گے۔ اس پر
۳۲ ملکوں نے اپنے اپنے ہاں لوک ورثہ کے ادارے قائم کر لئے تا کہ اپنے کلچر کو محفوظ کر لیں پاکستان بھی وزارت ثقافت لوک ورثے
کا محکمہ قائم کر لیا۔ لوک ورثہ میں شمولیت کے بعد طفیل کو ایک راستہ مل گیا۔ فین میں قیام پیدا ہو گیا۔
طفیل واحد لوک گائیک ہے جس کی گائیکی شدھ راگ ہے۔ طفیل نے مشہور لوگ گیت ماہیا پر تحقیق کی ہے۔ ماہیا ایک مقبول عام
لوک گیت ہے جو تقریبا ہر علاقے میں مخصوص ما یا ہر علاقے میں مخصوص علاقائی دھن میں گایا جاتا ہے۔ تحقیق کے بعد طفیل نے ماہیا کو بیسیوں لوک دھنوں میں
سجایا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہر راگ ایک مخصوص تاثر پیدا کرنے کے لئے تشکیل کیا گیا ہے جو صرف جاننے والے پر ہی نہیں بلکہ ان جان پر
بھی لازما اثر رکھتا ہے میرا ایمان ہے کہ اگر فن کار پر نمائش کا جذبہ طاری ہو جائے تو اس میں تاثر نہیں رہتا۔
طفیل میں یہ خوبی ہے کہ وہ سننے والوں میں تاثیر پیدا کرنے کے لئے گاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button