Okhay Olray

کھچڑیاں وحید قریشی

ڈاکٹر وحید قریشی نئے نئے اسلام آباد تو میں نے ان کے ایک دوست سے پوچھا کہ یہ ڈاکٹر وحید قریشی کیا چیز ہے۔
وہ مسکرایا کہنے لگا مفتی ! ڈاکٹر وحید قریشی دیکھنے کی چیز نہیں برتنے کی چیز ہے۔“
میں نے کہا بھئی یہ بھی بتا دو کہ اسے کیسے برتتے ہیں ۔
بولا ۔ اسے ادبی محفلوں میں دور سے نہ دیکھو ۔ پاس بٹھاؤ۔ گپ شپ کرو۔ سکنڈل سناؤ پھر دیکھو ۔“
ذرا ڈاکٹر کی جانب دیکھئے۔ معززیت کا ایک ڈھیر لگا ہے۔ گھبرایئے نہیں یہ صرف باہر کی بات ہے اندر جھانکو تو ایک معصوم بچہ رنگین
بنئے کھیل رہا ہے۔ بات کرتے ہوئے سنو تو معقولیت ہی معقولیت تانتا بندھ جائے گا۔ اندر کان لگاؤ تو تا نہیں لگی ہیں۔ سولہ سال کی
ایک دوشیزہ گنگنا رہی ہے۔ الھڑ جذبات کومل آواز مدھر گیت بے برجت سریں۔ ساتھ خالص لاہوری بھا ما جھا سنگت کر رہا ہے دھن
رہا گے تا گے۔
صاحبو ڈاکٹر وحید قریشی پانی سمان ہے۔ صراحی میں ڈالو تو صراحی بن جائے گا مٹی کے پیالے میں ڈال لو تو پیالہ بن جائے گا۔
اسلام آباد پنڈی کی علم ادنی محفلوں میں میں نے اسے مرصع صراحی بنے ہوئے بھی دیکھا ہے اور جام سفال بھی ۔ پھر ڈاکٹر وحید قریشی
کی نگاہ میں میں ایک ایسی چمک نہیں دیکھتا ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کی وہ آنکھوں میں رنگ پچکاری چھپائے بیٹھا ہے۔ اب کوئی گوپی
زبان کھولے تو راز کھلے۔
ایک ڈاکٹر وحید کی ہی بات نہیں۔ یونیورسٹیوں میں جتنے سینئر پروفیسر ہوتے ہیں سب پنگھٹ کے دولہے ہوتے ہیں۔ اور کیوں
نہ ہوں ۔ جنہیں ہر وقت پچاس ساتھ نوجوان آنکھوں کے فوڑے رحسین واحترام کی پنکھیاں جھلاتے رہیں بھلا کیسے ہو سکتا ہے کہ ان
کی آنکھوں میں رنگ پچکاریاں نہ ہوں ۔
ڈاکٹر وحید قریشی کو صدر بناد و تو سولہ آنے صدر بن جائے گا۔ پہلے تو لے گا پھر منہ سے بولے گا۔ حاضرین میں آخری بینچ پر بیٹھا دو تو
ہوٹ کرنے سے نہیں جھکے گا۔ بحث میں لگا دو تو عالمانہ موشگافیاں نکالے گا یوں جیسے علم ہی اوڑھنا بچھونا ہو۔ چار یاری میں بیٹھا دو تو
یوں باونڈریاں مارے گا کہ سوجھ بوجھ سے عاری ہو۔
ڈاکٹر جب نیا نیا اسلام آباد آیا تھا تو ہم ڈر گئے تھے۔ ڈر با تو تھا ہی جب اس جینے کا نقاد میدان میں اتر آئے تو میرے جیسے منشی
لوگ دوڑ کر اپنے اپنے بلوں میں جا گھتے ہیں۔ لیکن یہ خوف کا علم چند ہی رہا۔ ڈاکٹر وحید قریشی نے آتے ہی ہم پر ایک بہت بڑا احسان
پنڈی اسلام آباد کے ادبی حلقوں کی سب سے بڑا مشکل یہ تھی کہ ادبی محفلوں میں صدر کے بنائے جائے۔ اس نے کی مشکل
کیا۔
مستقل طور پر حل کر دی پھر پریشان خٹک کی آمد پر مہمان خصوصی کا مسئلہ بھی احسن طور پر حل ہو گیا۔
پرانے زمانے میں ایک کہاوت تھی ان تینوں سے بیچ کر رہیو کالے چھوٹے موٹے سے ۔ آج کل اس کہاوت میں ترمیم ہوگئی ہے
کہتے ہیں ان تینوں سے بچ کر رہیو عالم عاقل ناقد ہے۔
عالم کے بارے میں سیانے کہتے ہیں Master are Monesters پر نہیں ایسا کیوں ہوتا ہے۔ مگر ایسا ہوتا ہے کہ جوں
جوں آپ عالم بنتے جاتے ہیں توں توں آپ کی میں میں پھنک بھرتی جاتی ہے۔ اول تو عالم اکٹھے بیٹھتے ہی نہیں۔ جہاں اکٹھے بیٹھیں
میں میں کی آوازیں آنے لگتی ہیں ۔ دوسرا کرے تو عقل کا چھنکنا چھنکانے لگتے ہیں۔ ناقداڈ یٹر کی طرح ہوتے ہیں ان کی انگلی آپ ہی
آپ غلطی پر جا رکتی ہے۔
پھر وہ بات:
نکتہ چین ہے غم دل اس کو سنائے نہ بنے
ہم عام بندیت تو اس ات کے خواہاں ہیں کہ کوئی غم دل سننے والا ہو۔
ڈاکٹر وحید قریشی نے یہ بھید پالیا ہے کہ علم اور عقل بوقت ضرورت استعمال کر نیت کی چیزیں ہیں، خود پر طاری کرنے کی نہیں۔
ڈاکٹر علم اور عقل کو خود تر طاری نہیں ہونے دیا۔ طاری کر لیتا تو روان بن جاتا۔
علم اور عقل کو استعمال کر کے پھر پوٹلی میں بندھ کر الماری میں رکھ دیتا ہے۔
ڈاکٹر وحید قریشی بنیادی طور پر ایک کامی ہے۔ اتنی بوجھل ڈگری اتبا اونچا گریڈ اوت مسندنشین ڈرگینیشن کے باوجود ذات کا کامی
ہے۔ وہ اردو قومی زبان کا ڈھنڈورا پیٹے جا رہا ہے پیٹے جا رہا ہے۔ یوں بیٹے جا رہا ہے جیسے سننے والے سن رہے ہوں ۔
سننے والے نہیں سن رہے۔ ڈاکٹر وحید قریشی کا مقصد خود سنا نہیں عوام کو سنانا ہے کہ انہیں تسلی رہے کہ کام ہو رہا ہے۔
تقسیم کے بعد مجید ملک کو لاہور اردو بورڈ کا ڈائر یکٹر بنایا گیا تو میں نے کہا۔ ”لو بھئی اب تو موج ہو گئی ۔ کہنے لگا ” کیوں؟“ میں
نے کہا اطمینان سے اردو نافذ کرو وہ ہنسا بولا مفتی ! تو نہیں سمجھے گا تو سیاست میں کورا ہے۔ یہ بورڈ اس لئے نہیں بنایا گیا کہ اردو
نافذ کرے بلکہ اس لئے کہ اردو کے نفاذ میں التا پیدا کرنے لوگو کو تسلی دے کہ کام ہورہا ہے ۔ مقصد کام کرتا نہیں تسلی دینا ہے ۔“
سرکار بھی کیا شے ہے۔ کچھ محکمے اس لئے بناتی ہے کہ کام ہو اور کچھ اس لئے کہ کام ہوتا نظر آئے لیکن ہو نہیں ۔ کچھ اہلکاروں کو
چھوٹے گریڈوں سے کر ہاتھ میں ہنر پکڑا دیتی ہے کچھ لوگوں کو صدرنشیں بیٹھے ہیں۔ ایک اردو زبان کا دوسرا اردو اکادمی کا۔
صرف ڈاکٹر وحید قریشی ہی نہیں اب تو عوام بھی جانتے ہیں کہ سیاسی مصلحت کی وجہ سے اردو زبان ابھی تک پاکستان میں سرکاری
طور پر رائج نہیں ہو سکتی۔
لیکن اس وجہ سے کیا نتائج پیدا ہور ہے ہیں اس کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا۔ میں ان تمام اداروں کی خدمت میں اپیل
کرتا ہوں، جو نفاذ اردو کے لئے کام کرنے ہیں کہ صاحبو! مجھ پر ترس کھاؤ میں وہ بد قسمت فرد ہوں جس کی کوئی پہچان نہیں۔
میں انگریزی میں سوچتا ہوں ۔ اردو لکھتا ہوں ۔ پنجابی بولتا ہوں ۔
میں پنجابی پڑھ نہیں سکتا ۔ اردو بول نہیں سکتا۔ انگریزی لکھ نہیں سکتا۔
گھر میں پنجابی بولتا ہوں۔ میری بیٹیاں اور دو بولتی ہیں۔ میرے پوتے انگریزی بولتے ہیں۔
سبحان اللہ کیا کھچڑی پک رہی ہے میرے گھر میں ۔
کسی مسخرے نے میرے گھر کو تماشا بنادیا ہے۔
بیٹیوں سے پوچھتا ہوں کہ بی بی تم اردو کیوں بولتی ہو۔ ہماری ماں بولی تو پنجابی ہے۔ وہ جواب دیتی ہیں ۔ ابو ہر جگہ اردو بولی جا
رہی ہے۔ سکولوں میں کالجوں میں دفتروں میں بازاروں میں محفلوں میں ۔
پوتوں سے پوچھتا ہوں کہ میاں تم گھر میں انگریزی کیوں بولتے ہو۔ وہ جواب دیتے ہیں کہ ہمیں اے لیول پاس کر کے بڑا افسر
بننا ہے۔ کیوں نہ بولیں انگیریزی۔
سچ کہتے ہی۔ انہیں میری طرح ساری عمر کلر کی کرنا منظور نہیں ہے۔
میرے پوتے دوڑے دوڑے میرے پاس آتے ہیں پوچھتے ہیں بابا۔ چوہتر کا کیا مطلب ہے۔ میں کہتا ہقس سیونٹی فور وہ
چوہتر کے معنی سمجھ کر خوش خوش چلے جاتے ہیں۔
میں سوچتا ہوں کہ جب وہ بڑے افسر بنیں گے تو کب چاہیں گے کہ اردو نافذ ہو جائے ۔ نافذ ہو گئی تو وہ کس سے پوچھیں گے کہ
چوہتر کا کیا مطلب ہے۔ وہ خوف زدہ ہیں کہ انہیں چوہتر کا مطلب اپنے پی اے ست پوچھنا نہ پڑے۔
یہ کالا صاحب فرنگی بہادر کا تحفہ ہے۔ جو بر صغیر سے وداع ہوتے وقت اس نے ہمیں بخشا تھا۔
صاحبو! جب فرنگی بہادر رخصت ہوا تھا اس وقت لاہور میں صرف تین انگلش کے سکول تھے۔ اب تین ہزار سے زائد ہیں۔
ڈاکٹر وحید قریشی صاحب سے میں پوچھتا ہوں آپ کسی امید پر کتابوں پر کتابی لکھے جا رہے ہیں۔ کیوں اپنی جان عذاب میں
ڈال رکھی ہے۔ اپنا تخلیقی کام تیاگ رکھا ہے۔ اپنی راہ کھوٹی کر رکھی ہے۔
کالا صاحب بہت سیانا ہے۔ کائیاں ہے۔ اس نے اپنے تحفظ کے لئے قومی زبان کو سیاسی مسئلہ بنا دیا ہے۔ نہ رہے بانس نہ بجے
بانسری۔ اور اب حکومتیں چاہے فوجی ہوں یا جمہوری اس مسئلے سے خوف زدہ ہیں۔ بیچاری حکومتیں مجھے ان پر ترس آتا ہے۔
آج کل اسلام آباد میں اردو کی ادبی محفلوں پر بہور آئی ہوئی ہے۔ آئے دن فائیو سٹار ہوٹلوں میں محفلیں جمتی ہیں۔ جن کی
صدارت ڈاکٹر وحید قریشی کرتے ہیں اور بڑے بڑے وزیر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ان محفلوں میں زینت افروز ہوتے ہیں اور
بڑے خلوص اور جذبے سے اردو ادب سے اظہار عقیدت کرتے ہیں۔
اور میرے ادبی ساتھیو آپ میں، ہم سب لکھ پر سہرے سجائے ۔ ڈائس پر کھڑے ہو کر بڑی ٹین سے اپنے اپنے مضامین پڑھتے
ہیں ۔ آپ تالیاں بجاتے ہیں۔ اس وقت میرے اندر سے ایک آواز ابھرتی ہے۔ یہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ میرا سر شرم سے جھک جاتا
ہے۔ یہ ہم کیا سن رہے ہیں۔ ہماری زبان تو سیکرٹیریٹ سے باہر دھتکاری ہوئی پھٹکاری ہوئی شرمندگی کی ماری منہ چھپائے کھڑی
ہے۔
ڈاکٹر وحید قریشی ساہمت اور حوصلہ میں نے بہت کم اشخاص میں دیکھا ہے۔ ان کے گرد بہت سے حریفوں نے گھیرا ڈال رکھا
ہے۔ لیکن ڈاکٹر نے حوصلہ نہیں ہارا۔ وہ حریفوں سے چوکھی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
حریف ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔
اونچا گریڈ ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکا۔
صدرنشینی ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکی۔
علم اور فضل دم دبائے بیٹھے ہیں ۔
بڑھاپا اور اس کی جملہ بیماریاں ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکے۔
لائف سیونگ ڈرگز کا مسلسل استعمال ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکا۔
روز مرہ کی ادبی محفلوں کی صدارات ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکی۔ الٹا انہوں نے صدارات میں بڑا نام پایا ہے۔ لوگ انہیں سولہ آنے
صدر کہتے ہیں۔
اس لئے کہ ڈاکٹر وحید قریشی مین زندگی کے لئے بے پناہ اودھ ہے اور زندگی سے محفوظ ہونے کی بے پناہ صلاحیت ہے کہ فروعی
رکاوٹیں ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتیں۔
میں اکثر ڈاکٹر سے کہا کرتا ہوں ۔ ڈاکٹر چھوڑ اب نقد و نظر کو اب بہت ہولیا۔ کوئی تخلیقی کام بھی کرلے۔ جواب میں وہ ہنس کر کہتا
ہے کہ وہ بھی حاضر ہے۔
ریچھوں کے ساتھی شیر اور ہاتھی دفتر میں بیٹھے گپ کر رہے تھے اور سوچتےتھے کہ محفوظ گھرہےاورگھر کےباہر فوجوںکے افسرکرتےہیں پل پل رقےملل بھوتوںکاجنگل جنگل میں منگل منگل منائیں اور گیت گائیں بستی کے لوگوبستی کے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button