منشا یاد
منشا یا د جب اسلام آباد میں آیا تھا تو وہ ایک فرد تھا۔ اب وہ ایک ادارہ ہے۔ اس کے متعلق بھانت بھانت کی باتیں مشہور ہیں۔
جتنے منہ اتنی باتیں۔
کوئی کہتا ہے کہ اسلام آباد افسانے کا شہر ہے اور منشا یا داس کا صدر دروازہ ہے۔
کوئی کہتا ہے منشا یا دذات کا معمار ہے۔ تنخواہ سی ڈی اے سے لیتا ہے لیکن اسلام آباد میں تعمیر ادب کی کرتا ہے۔ کوئی کہتا ہے منشا
یاد پی آر کے زور پر ادیب بنا ہے اس نے اپنا مکان ادیبوں کا ٹی ہاؤس بنا رکھا ہے۔ کوئی کہتا ہے منشا یا د اسلام آباد کے ادبی حلقوں کی
ڈائریکٹری ہے۔ ادیبوں کا کہنا ہے کہ افسانہ نویس گفتی کے حساب سے افسانے لکھتے ہیں ۔ منشا یا دسیروں کے حساب سے افسانے لکھتا
ہے۔ ایک نقاد کا کہنا ہے کہ منشا یا افسانہ نویسوں میں چمگادڑسمان ہے علامتئے کہتے ہیں کہ ہم میں سے ہے روایتے کہتے ہیں کہ ہم میں
سے ہے۔
ایک دانشور کہتا ہے آج کا دستور ہے کہ نام ہو کام چاہے ہو نہ ہو۔ یہ منشا یاد کیا عجوبہ ہے کہ نام بے معنی ہے کام با معنی ہے۔
بہر صورت ایک بات یقینی ہے کہ اسلام آباد میں آلودگی کی تمام تر ذمہ داری منشا یاد پر عائد ہوتی ہے۔
صاحبو یہ سنی سنائی نہیں آنکھوں دیکھی بات ہے۔
منشا یاد کی آمد سے پہلے اسلام آباد کی فضا میں بڑی خوشگوار ہم آہنگی تھی۔ یہاں بیگمات تھیں، صاحب تھے بیرے تھے خانسامے
تھے بنگلے تھے باغ تھے سر جی تھے جی حضور کیے تھے۔ اس آرکیسٹرا میں سب شدھ سر تھے Confirmist تھے۔ منشا یاد نے آتے
ہی شہر میں گھوم پھر کر کونوں کھدروں سے Non-Confirmist کو جنہیں عام زبان میں ادیب کہتے ہیں اکٹھا کر لیا۔ ادبی محفلوں
کی رسم ڈالی ۔ ادیبوں کو اپنی گاڑی میں ڈھوڈھو کر محفلیں جمائیں۔
ابتداء میں یہ محفلیں نیشنل سنٹر میں ہوتی تھیں۔ پھر منشا یاد نے سی ڈی اے کے معصوم صاحبوں کو دور غلایا۔ انہیں کہا کہ سرجی بنگلے
تعمیر کرنے سے شہر نہیں بنتے۔ اگر صاحبوں کی اس کالونی کو شہر بنانا ہے تو یہاں کلچر کے فروغ کی چیزیں بنائے جہاں لوگ اکٹھے ہوں
مل بیٹھیں۔ اپنی بات کو تقویت دینے کے لیے اس نے ریفرنس کے طور پر شعر پڑھ دیا کہ جناب والا شاعر کہتا ہے۔
پل بنا چاہ بنا مسجد و تالاب بنا
سی ڈی اے کے صاحب منشا یاد کے بہکاوے میں آگئے ۔ انہوں نے اقبال بال بنا دیا۔ منشانے بال کا ایک کمرہ ادبی محفلوں کے
لیے مخصوص کروا دیا ۔ صاحبوں کو شعور نہ ہوا کہ منشا یا د اسلام آباد میں Non-Confirmist یعنی میں نہ مانوں سپرٹ کو ہوا دے رہا
ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ آج یہ ادبی محفلیں فائیو اسٹار ہوٹلوں تک جا پہنچی ہیں۔
شخصیت کے لحاظ سے منشا یا د دو رنگی ہے۔ بیک وقت اس کی شخصیت سرخ بھی ہے اور سبز بھی۔ اس میں قیامت بھی ہے اور حرکت
بھی۔ پانی بھی ہے اور مٹی بھی۔ مادہ بھی ہے اور انرجی بھی۔ اس کی شخصیت فنکارانہ بھی ہے اور غیر فنکارانہ بھی۔ ان دونوں شخصیتوں میں
کوئی ربط نہیں بلکہ تضاد ہی تضاد ہے۔ ایک میٹھی ہے دوسری پھیکی۔ وہ دونوں آپس میں ملی جلی ہیں مگر ایسے کہ ایک دوسری پر اثر انداز
نہیں ہوتیں۔ سوکنیں ہونے کے باوجود آپس میں لڑتی جھگڑتی نہیں۔ یوں گھر میں یک جہتی کی فضا قائم رہتی ہے۔
یہ حیرت کی بات ہے۔
لگتا ہے جیسے اللہ تعالیٰ کو حیرت انگیز مخلوق پیدا کرنے سے بڑی دلچسپی ہے۔ قرآن کریم میں فرماتے ہیں۔
اور وہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملا رکھا ہے۔ ایک لذیذ وشیریں دوسرا تلخ اور شور اور ان دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل
ہے۔ ایک رکاوٹ ہے جو ان دونوں کو گڈ مڈ ہونے سے روکے ہوئے ہے۔“
مثلاً بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس آبنائے جبرالٹر کے ذریعے ملے ہوئے ہیں۔ لیکن دونوں سمندروں کی اپنی اپنی کیفیات دام و قائم
ہیں۔ بحیرہ روم کی اپنی حرارتی کیفیات ہیں اپنا نمکیاتی تناسب ہے اور بحر اوقیانوس کی اپنی کیفیات ہیں۔ ملے ہوئے ہونے کے
با وجود ان کی کیفیات گڈ ہا نہیں ہونے پاتیں۔
یہ میں نہیں کہہ رہا یہ آج کے سائنس دان کہہ رہے ہیں۔ وہ حیران ہیں کہ اس بات کا ہمیں آج علم ہوا ہے لیکن قرآن نے آج سے
چودہ سو سال پہلے اس کی نشاندہی کی تھی ۔ یہ تو تھی سمندروں کی بات ۔
انسانی شخصیات میں ایسی حیران کن باتیں عام پائی جاتی ہیں۔ یوں سمجھ لیجئے کہ منشا یاد کی شخصیت دو مونہی سانپ جیسی ہے۔ عام
سانپ کے ایک سرے پر سر ہوتا ہے اور دوسرے سرے پر دم ۔ دو مونہی سانپ کے دونوں سروں پر سر ہوتا ہے۔ جب وہ چاہتا ہے
ایک سر کو اٹھا کر ادھر چلنے لگتا ہے جب چاہتا ہے دوسرے سر کو اٹھا کر ادھر چلنے لگتا ہے۔
نفسیات کی رو سے فنکار کی شخصیت میں الجھاؤ ہوتے ہیں۔ نیڑھ میڑھ ہوتے ہیں، بھیجیریاں چلتی ہیں۔
فنکار انٹروورٹ ہوتا ہے۔ اپنی ” میں میں ڈب جھلکے کھاتا رہتا ہے۔ اس میں ضبط نہیں ہوتا۔ قیام نہیں ہوتا حساسیت اور شدت
کی وجہ سے بے چین رہتا ہے وہ پریکٹیکل نہیں ہوتا۔ عمل سے گریزاں رہتا ہے۔ زندگی میں ول ایڈ جسٹڈ نہیں ہوتا ۔ اسی وجہ سے فنکار
کی شخصیت کو ٹیڑھی لکیر سے تشبیہ دی جاتی ہے۔
یہی بات میرے لیے باعث حیرت ہے کہ منشا یا دفنکار ہونے کے باوجو د سیدھی لکیر ہے جیسے فٹے سے لگائی گئی ہو۔
منشا یاد ایک معقول آدمی ہے Extrovert ہے پریکٹیکل ہے عمل کا قائل ہے۔ رسمی مغز زیت کا دلدادہ ہے سوشل ہے۔ زندگی
میں Well ایڈ جنڈ ہے۔
منشا یا شیخوپورہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوا۔ وہیں پلا۔ ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ وہ اپنے گاؤں کا واحد تعلیم یافتہ فرد ہے جو مرکزی
حکومت میں عہدے پر فائز ہے۔
اپنی تعلیم اور کردار کی وجہ سے وہ گاؤں میں معزز ترین فرد سمجھا جاتا ہے۔ گاؤں والے اس کی بے حد عزت کرتے ہیں۔ اس کی
بردباری نیک نیتی اور بے لاگ لگاؤ میانہ روی کی وجہ سے گاؤں والے اس کے ہر مشورے کو حکم کا درجہ دیتے ہیں۔ جس کی تعمیل کرنا
لازم ہے۔ گاؤں میں بڑے سے بڑا جھگڑا اس کی سفارش پر ختم کر دیا جاتا ہے اور دونوں پارٹیاں خوش دلی سے راضی نامے پر تیار ہو
جاتی ہیں۔
اسی وجہ سے منشا یاد کے چہرے پر مغز زیت اور سنجیدگی کے دبیز پردے پڑے رہتے ہیں ۔ جن کی وجہ سے اس کا چہرہ گونگا ہے
زود ہے۔ Sense of Prestage اور اس کی
یہی اس کی شخصیت کا سب سے بڑا تضاد ہے۔ اس کا کردار روایت زدہ ہے۔ لیکن اس سوچ اور فن انفرادیت کے حامل ہیں۔
اس کی زندگی دو محوروں پر گھومتی ہے۔ رسم وروایت اور فنی انفرادیت ۔
میری بہونے منشا یاد کا ایک افسانہ پڑھا۔ بڑی متاثر ہوئی۔ مجھ سے کہنے لگی ۔ یہ منشا یاد خوب لکھتا ہے۔ میں نے کہا خوب نہیں
بہت خوب لکھتا ہے۔
اتفاق سے اسی روز منشا یاد آ گیا۔ تہمینہ نے پہلی مرتبہ اسے دیکھا۔ جب وہ چلا گیا تو کہنے لگی یہ تھا منشا یاد؟ میں نے کہا۔ یہی منشا یاد
بولی ۔ وہ افسانہ اس نے لکھا تھا ؟ نہیں میں نہیں مانتی۔ یہ شخص وہ افسانہ نہیں لکھ سکتا۔
میں نے کہا وہ افسانہ باہر کے منشا یاد نے نہیں لکھا اندر کے منشا یاد نے لکھا ہے ۔
بولی ۔ اندر اور باہر میں اتنا فرق ۔
میں نے کہا ہاں یہ باہر کا منشا یا ایک گھریلو آدمی ہے۔ گھر کے سودے خود لاتا ہے۔ بہت بڑا انتظم ہے۔ دفتر میں بڑا انتظامی افسر
ہے۔ بڑا قابل اعتماد فرد ہے۔ جملہ دوستوں سے رسمی میل جول رکھتا ہے۔ رکھ رکھاؤ کا رسیہ ہے۔ چہرے پر مغز زیت کے ڈھیر لگے
ہوئے ہیں۔
بولی ۔ اتنا بے حس گونگا چہرہ۔
میں نے کہا پیاری معزز چہرے بے حس ہوتے ہیں۔
فنکار ہونے کے باوجود منشا یا د ایک گھر یلو آدمی ہے۔ گھر کے سارے کام خود کرتا ہے۔ اگر چہ بیٹے جوان ہو چکے ہیں۔ برادری کی
ہر رسم میں شمولیت کرتا ہے۔ ہر رواج کو نبھاتا ہے۔ گھر میں ہیڈ آف دی فیملی کی طرہ دار دستار باندھے رکھتا ہے۔
دفتر میں وہ یوں کام کرتا ہے جیسے پیدائشی کلرک ہوا اگر چہ افسر ہے لیکن رویہ مسٹر جان کا سا ہے۔ مسٹر جان ایک بڑے صاحب کے
پرائیویٹ سیکرٹری تھے۔ بڑے صاحب نے پوچھا، مسٹر جان! آپ نے یہ رپورٹ دیکھ لی ؟ یس سر ۔ مسٹر جان نے جواب دیا۔
بڑے صاحب بولے ” آپ اس پر نظر ثانی کر لیں ۔ مسٹر جان نے کہا ۔ سر جس چیز کو جان ایک بار دیکھ لے اسے نظر ثانی کی
ضرورت نہیں رہتی ۔
منشا یاد نے اپنے افسر اعلیٰ سے کہا۔ سر ایک بات یادرکھئے کہ منشا یاد کی میز پر کوئی کاغذ یا قائل بھی Pending نہیں رہتا۔ یقین
نہ آئے تو آزما د یکھئے۔
منشا یاد نے بڑی دیر تک دفتر والوں سے یہ بات چھپائے رکھی تھی کہ وہ ادیب ہے۔ وہ ڈرتا تھا کہ افسروں کو پتہ چل گیا تو وہ بات
بات پر طعنہ دیں گے کہ چھوڑ و منشا یاد کی کیا بات کرتے ہو وہ تو کہانیاں لکھنے والا ہے۔
مجھے یاد ہے تقسیم سے پہلے ایک انگریز افسر نے مجھے اپنے دفتر میں اسامی دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کہنے لگا اچھا تو آپ افسانہ
نویس ہیں۔ معافی چاہتا ہوں ہمیں دفتر میں کام کرنے والوں کی ضرورت ہے Immagination والے ڈسپلن کو خراب کرتے
ہیں۔ منشا یاد کا کردار ویسے تو بڑا مستحسن ہے لیکن اس میں او ریبانہ شان نہیں ہے۔
میرے ایک عزیز دوست شاعر تھے۔ ان کی بیوی حاملہ تھی۔ آخری دن تھے۔ انہوں نے از راہ ہمدردی بیوی سے کہا، بیگم آج
آپ کھانا نہ پکا ئیں میں ابھی بازار سے کھانا خرید لاتا ہوں۔
اگلے دن جب وہ گھر واپس آئے تو نو زائیدہ بچہ پنگھوڑے میں پڑا انگوٹھا چوس رہا تھا۔
میرے ایک اور دوست جو جانے پہچانے شاعر تھے دفتر کے کام میں بڑے ماہر تھے۔ وہ از خود دفتر نہیں آیا کرتے تھے۔ ہر
دوسرے تیسرے دن ان کے ہم کار انہیں ڈھونڈ کرتا نگے میں ڈال کر دفتر لایا کرتے تھے۔ اپنی میز پر بیٹھ کر وہ ہوش میں آجاتے اور
پھر دنوں کا کام گھنٹوں میں ختم کر دیتے۔
منشا یاد کی ادب دوستی اور ادیب نوازی نے ہمیں بری طرح زچ کر رکھا ہے۔ لوگ ہم سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ ہم بھی ان سے
منشا یا داک سا سلوک کریں۔ منشا یاد کا ڈرائنگ روم ادیبوں کا ریسٹ ہاؤس بھی ہے اور ریستوران بھی ۔ اس کی بیوی اوربیوں کے لیے
چائے بناتی بناتی بوڑھی ہو گئی ہے۔
منشا یا د ذات کا انجینئر ہے لیکن اس کی گاڑی سے انجینئروں کی نہیں بلکہ ادبیوں کی بو آتی ہے چونکہ اس نے ادبیوں کو ڈھونے کا ، کا
کام اپنا رکھا ہے ۔ گھر سے محفل تک محفل سے گھر تک ۔
منشا یاد کی نوٹ بک میں ادیبوں کے اپ ٹو ڈیٹ پتے فون نمبر اور دیگر کو الف ریکارڈ کئے ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے ہم سب اسے
ادبی انسائیکلو پیڈیا سمجھتے ہیں۔
یہ ادب دوستی کی بیماری بہت پرانی ہے۔ ۱۹۶۰ء میں جب وہ اسلام آباد میں آیا تو یہاں ادبی اور ثقافتی ایکٹویٹی کا فقدان تھا۔ منشا
یاد نے یہاں کے ادیبوں کو اکٹھا کیا اور بزم ادب کی بنیاد ڈال دی۔ ۱۹۷۲ ء میں اس نے حلقہ ارباب ذوق کا اجراء کیا۔ پھر سی ڈی
اے سے کہہ کر اقبال ہال میں ایک بڑا کمرہ ادبی محفلوں کے لیے مخصوص کرادیا۔ اسلام آباد میں ادبی ایکٹویٹی کو وقار بخشنے کے لیے وہ
باری باری ہر سینئر ادیب سے ملا اور انہیں محفل میں شمولیت پر راغب کیا۔ پھر اس نے کتابوں کی رونمائی کے لیے بزم کتاب کا اجراء
کیا۔
جب بات چل نکلی تو شہرت پسند لوگ مونچھ مروڑ کر میدان میں آگئے ۔ وقت یہ تھی کہ یہ لوگ صرف شہرت کے طالب تھے کام
سے جی چراتے تھے۔ اس لیے ان سے بات نہ بنی۔ ادھر منشا یا د نام کا نہیں بلکہ کام کا دلدادہ تھا۔
کام کے حوالے سے میں نے منشا یا د سا حریص آدمی نہیں دیکھا۔ اسے ادب میں اونچا مقام حاصل کرنے کا جنون ہے اور اونچا اور
اونچا اور اس بات کا شعور نہیں کہ ادب میں وہ ایک اونچا مقام حاصل کر چکا ہے۔ اور اس کا شمار چوٹی کے افسانہ نویس میں کیا جا رہا ہے۔
اتنی چھوٹی عمر میں اس کے افسانوں کے چھ مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ اسکے ڈیک میں رسائل میں چھپی ہوئی کہانیاں اتنی تعداد
میں موجود ہیں جن کے دو مجموعے بن سکتے ہیں۔ اس کے ذہن میں افسانے یوں پھوٹتے ہیں جیسے برسات میں خود رو کھنیاں اگتی
ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ اس وقت بھی ایک غیر مطبوعہ افسانہ اس کی فائل میں لگا ہے۔ ایک افسانہ وہ لکھ رہا ہے اور ایک افسانے کا پلاٹ
اس کے ذہن میں بے تابی سے سینتاں مار رہا ہے کہ آمجھے لکھ۔
منشایاد کے متعلق لوگوں نے مشہور کر رکھا ہے کہ وہ علامتی افسانے لکھتا ہے۔ مجھے اس سے اتفاق نہیں ہے۔ چونکہ اس کے افسانے
سمجھ میں آتے ہیں۔ البتہ منشا یاد اپنے افسانوں میں علامت برتنا ضرور ہے۔ لیکن علامتی ہونا اور بات ہے۔ علامات برتنا اور بات۔
علامت برتنا قدیم فن ہے۔ شعراء اور نثر نگار ہمیشہ اپنے مضامین کو علامت سے سجاتے رہے۔
منشا یاد کی معصومیت ملاحظہ ہو۔ اپنے چھٹے مجموعے درخت آدمی میں اس نے مظفر علی سید کے تنقیدی مضمون اسے اقتباس دیباچہ
کے طور پر شامل کر لیا ہے۔ یہ مضمون قومی زبان کے جنوری ۱۹۹۰ء کے شمارے میں چھپا تھا۔
مظفر علی سید بہت پڑھے لکھے دانشور اور پروفیشنل نقاد ہیں۔ پروفیشنل نقاد میں چند ایک بنیادی خصوصیات ہوتی ہیں۔
ا و West Qriented ہوتا ہے اور مغربی مفکروں کی آراء کو ہوتا ہے اور مغربی مفکروں کی آراء کو اپنے فکر کی بنیاد بنا لیتا ہے۔
۲۔ اس کا رخ تعمیری نہیں ہوتا اس لیے توجہ کمیوں اور کجیوں پر مرکوز رہتی ہے۔
۔ اس کا رویہ Non Commital ہوتا ہے۔ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں کی مصداق ۔ وہ کھل کر بات نہیں
کرتا۔ اس لیے تحریر میں روکومت جانے دو قسم کے جملے عام ہوتے ہیں۔
۴۔ خود کرسی پر بیٹھ کر مصنف کو سامنے کھڑا کر لیتا ہے اور اپنے فیصلے یوں سناتا ہے جیسے وہ حتمی سچائی کے آئینہ دار ہوں۔
مظفر علی سید نے اپنے مضمون کا عنوان رکھا ہے۔ ” منشا یاد ۔۔۔۔۔۔۔۔ کاریگر افسانہ نگار
ظاہر ہے کہ مظفر علی سید کی نگاہ میں افسانہ نویں فنکار نہیں بلکہ ایک ٹیکنیشن کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس بات کی وہ خود وضاحت کرتے ہیں۔ لکھتے ہیں کہ قصہ گوئی کا ہنر بھی کا ریگرانہ ابلاغ کی ایک صورت ہے۔ مظفر علی سید اپنے
مضون کی ابتدا جر من مفکر کے اس قول سے کرتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔ کہانی کہنے کا فن آخری دموں پر ہے۔ مظفر علی سید کا کہنا ہے
کہ آج کل کا افسانہ نویس اپنی انا کا پرچم اٹھائے پھرتا ہے اور جدید افسانہ سطحی اور نمائشی دانشوری کی دین ہے۔
سیانے کہتے ہیں اگر کسی موضوع سے آپ کو دلی ہمدردی نہیں ہے تو اس موضوع پر لکھنے کا آپ کو کوئی حق حاصل نہیں۔
مظفر علی سید اس مضمون میں منشا یاد کی تحریروں کی تعریف تو کرتا ہے لیکن Reservation کے ساتھ۔ صاف نظر آتا ہے کہ وہ
ڈنڈی مار رہا ہے۔
ظاہر ہے کہ مظفر علی سید نے یہ مضمون اپنی انا کا پرچم لہرانے اور اپنی دانش وری کا رعب جمانے کے لیے لکھا ہے۔ لیکن مظفر علی
سید کا یہ مضمون ایک الگ موضوع ہے۔ منشا یاد کی معصومیت کا بھی جواب نہیں جس نے ایسے مضمون کے اقتباسات کو اپنی کتاب میں
جگہ دی۔
میری دانست میں منشا یاد واحد افسانہ نویس ہے جو ہمیں ہمارے دیہاتی عوام کے جذبات سے آگاہی دلاتا ہے۔ ہمیں اپنی
روایات اور شناخت کی یاد دلاتا ہے۔
City Oriented ہونے کی وجہ سے ہم اپنی روایات سے کٹ گئے ہیں۔ ہمارا کلچر کھڑی کلچر بن کر رہ گیا ہے۔ ہمارے
دانشور West Oriented ہونے کی وجہ سے مظفر علی سید بن گئے ہیں۔
اپنی فوک وزڈم کو ہم بھلا چکے ہیں۔ ترقی پسندوں نے مسلسل پرو پیگنڈہ سے ہمیں یقین دلا دیا کہ ہمارے عوام مل مزدور ہیں۔
ہمارے اخبار عوام کے نمائندے بنے بیٹھے ہیں ۔ ہمارے سیاستیوں کے نزدیک عوام وہ ہیں جو نعرے لگانے اور ووٹ دینے کے کام
آتے ہیں۔
منشا یاد وہ واحد افسانہ نویس ہے جو ہمیں اپنے اصلی دیہاتی عوام کے جذبات سے آگاہ کرتا ہے۔ اپنی لوک روایات کی یاد دلاتا
ہے جو ہماری شناخت ہیں۔