یونیکوڈ کتابیں

اوکھے اولڑے

حصہ 17 — مدهم ڈاکٹر جمیل جالی

ڈاکٹر جمیل جالبی کی شخصیت کا جائزہ لینا بڑا مشکل کام ہے۔ اس لئے کہ وہ ایک ایسی خاتون کے مصداق ہیں جو زیورات سے
لدی پھندی ہے۔ فاخرہ لباس زیب تن کئے ہوئے ہے فرانسیسی میک آپ سے بنی ٹھنی ہے۔ اس سج دھج تلے خاتون کی شخصیت دب
گئی ہے جب وہ گھر جائے گی فاخرہ لباس اتار کر گھر یلو کپڑے پہن کر باورچی خانے میں بیٹھ کر آلو چھیلے گی اس وقت اس کی شخصیت
ظاہر ہوگی۔
جمیل جالبی کی یہ بن ٹھن ان کی Achievements ہیں۔ اردو ادب میں ان کی Contribution ان کا کام ہے۔ ان
کے کام کی دم مور کی طرح اتنی لمبی اور بھر کیلی ہے کہ تو جہ دم پر مرکوز ہو جاتی ہے اور شخصیت نظر انداز ہو جاتی ہے۔ در نظر ہے
جمیل جالبی نے بیسیوں ڈگریاں حاصل کیں، سمیسیوں انعامات عزازات اور ایوارڈ حاصل کئے۔ پچاسوں کتابیں
لکھیں، سینکڑوں مقالات لکھے پچاسوں اداریے تحریر کئے سینکڑوں تقاریر کیں، بحثوں اور ادبی سیمیناروں میں حصہ لیا۔ اتنا کام کیا کہ
ان پر ایک سوانحی کتاب لکھنی لازم ہوگئی ۔
آج کل سوانحی کتاب کا رواج ہو یا ہے یہ رواج مغرب سے آیا ہے۔ وہ کتاب ہوتی ہے جس میں کسی صاحب قلم کی زندگی اور کام
کی تفصیل ہوتی ہے۔
کراچی یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ نسیم فاطمہ نے بڑی محنت اور کاوش سے جمیل جالبی کی سوانحی کتاب مرتب کی ہے۔
اس کتاب میں صرف کام کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ صاحب کتاب پر Comments کی گنجائش نہیں ہوتی ۔ لیکن محترمہ ڈاکٹر کے کام
سے اس قدر متاثر ہو جاتی ہے کہ جگہ جگہ ان کی شخصیت پر لاؤڈ انداز میں بات کر دیتی ہے مثلاً ایک جگہ لکھتی ہیں :
میدان ادب میں ڈاکٹر صاحب ایک بہادر جرنیل کی طرح پوری استقامت سے قدمی کرتے ہیں اور جب فتح کا پھر پر الہراتے
ہوئے آتے ہیں تو حلقہ ادب میں نعرہ تحسین بلند ہو جاتا ہے۔“
گزشتہ چار ایک سال سے ڈاکٹر جمیل جالبی اسلام آباد میں مقتدرہ کے صدر نشین ہیں۔ وہ یہاں کی ہر ادبی محفل میں موجود ہوتے
ہیں، کبھی کرسی صدارت پر بھی مہمان خصوصی اور کبھی سامع کی حیثیت سے ان کی شمولیت کچھ اس انداز کی ہوتی ہے کہ پتہ نہیں چلتا کہ
ہیں یا نہیں ہیں۔ صدارت کی کرسی پر بھی کبھی صدر بن کر نہیں بیٹھتے ۔ لگتا ہے جیسے سامع ہوں ۔
ادبی میدان میں مور بن کر نہیں آتے لگتا ہے جیسے کبوتر ہوں۔ ایسا کبوتر جوغوں غوں نہیں کرتا، چھاتی پھلا کر نہیں چلتا۔ کئی ایک
محفلوں میں وہ مقالہ بھی پیش کرتے ہیں۔ مدہم آواز میں اور محتاط اور متوازن الفاظ میں۔ بات کر کہ اپنی جھکی جھکی گردن سے اپنی
نشست پر بیٹھ جاتے ہیں۔ ایسے کہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ کچھ کہہ گئے ہیں۔
میری طرح سامعین کو چونکاتے نہیں، گڈگی نہیں بجاتے کہ دیکھو یہ میں ہوں، میری طرف دیکھو میری بات سنو کہ میں کیا کہ رہا
ہوں ۔ روسٹرم پر خم ٹھونک کر کھڑے نہیں ہوتے کہ اب جگر تھام کے بیٹھو میری باری آئی۔
پتہ نہیں محترم فاطمہ کس جمیل جالبی کا ذکر کر رہی ہیں جو جرنیل کی طرح میدان ادب میں داخل ہوتا ہے اور جھنڈا لہراتا ہوا بولتا
ہے۔ غالباً محترمہ ڈاکٹر کی Achievements کی مداح ہیں اور جوش میں آکر یہ بھول جاتی ہیں کہ ان کی مضمون آرائی ڈاکٹر کی
شخصیت کو مسخ کر رہی ہے۔ صرف فاطمہ ہی نہیں جمیل جالبی کے کام کے کئی ایک مداح ہیں۔ میں بھی جمیل جالبی کی مداح ہوں۔ اس
لئے نہیں کہ انہوں نے اتنے سارے کام کئے ہیں تنقید و تحقیق کے جھنڈے گاڑ دئے ہیں بلکہ اس لئے کہ وہ مور کی دم نہ جھلاتے ہیں
نہ اسے ساتھ لئے پھرتے ہیں اور اس لئے کہ وہ گردن لٹکا کر چلتے ہی مدہم آواز میں بات کرتے ہیں۔ آتی ہیں تو پتہ نہیں چلتا کہ آگئے
ہیں۔ جاتے ہیں تو پتہ نہیں چلتا کہ وہ چلے گئے ہیں۔
صوفیا کہتے ہیں جو جینا چاہتے ہو تو ایسے جو کہ کسی کو پتہ نہ چل کہ ہو یا نہیں ہو۔ کسی کو احساس نہ وہ کب آئے اور کب چلے –
ہندوؤں کے گرو گورکھ ناتھ کہتے ہیں ۔
گئے۔
بھڑک کہ نہ بولیوا
ٹھیک کینہ چالی وا
دھیرے دھر یوا پاؤں
مطلب ہے کہ :
بڑبڑ کر کے نہ بولو
کھڑ کھڑ کر کے نہ چلو
اس دھرتی پر دھیرے سے پاؤں دھر و
پاکستان کنکشنز
لیکن محترمہ نسیم فاطمہ تو وار کر گئیں ۔ پھر یے یہ بات وضاحت طلب ہے۔ پتہ نہیں ایسے کیوں ہوتا ہے لیکن ایسے ہوتا ہے عام طور
پر اپنی شخصیت کے متعلق جو تصویر ہم اپنے ذہن میں بناتے ہیں وہ لوگوں ۔ بناتے ہیں وہ لوگوں کے تعریفی جملوں سے اخذ کی گئی ہوتی ہے۔
مثال کے طور پر مجھے اچھی طرح علم ہے کہ میں تصوف کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتا اور عملی طور پر صوفی بننے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
کچھ لوگ تفریحاً یا خوش فہمی میں کہ دیتے ہیں کہ مفتی تو صوفی ہے۔ نہیں! میں صوفہ نہیں ہوں ۔ میرا ذہن چیختا ہے۔ ” یہ لوگ مجھے خواہ
مخواہ تصوف کی مسند پر بیٹھا رہے ہیں ۔ پھر بیٹھے بیٹھائے میرے اندر کی ” میں سر گوشی کرتی ہے شاید ہوں نہیں ہوں! میرا
ذہن چلاتا ہے۔ نہیں ہوں پھر انجانے میں اندر ایک جھگڑا چل پڑتا ہے۔ ہوں نہیں ہوں ہوں نہیں ہوں ۔ دیر تک جھگڑا چلتا رہتا
ہے۔ آخر ذہن ہار جاتا ہے۔ خیال آتا ہے کہ یہ لوگ جو کہہ رہے ہیں تو سچ ہی کہتے ہوں گے ۔ چلومند رصوف پر بیٹھ ہی جاؤ۔ کیا حرج
ہے اور میں سچے دل سے صوفی بن جاتا ہوں ۔
گاؤں کی رانڈ گوریاں کہتی ہیں ہم تو رنڈا پا کاٹ ہی لیں لیکن یہ جو آنکھوں پر بٹھانے والے ہیں یہ کاٹے نہیں دیتے ۔ اگر محترمہ
نسیم فاطمہ کی بات سن کر جمیل جالبی ذہنی کشمکش میں پڑ جائیں کہ جرنیل بنوں یا نہ بنوں تو مشکل پڑ گئی نا۔ صرف نسیم فاطمہ ہی نہیں جمیل
جالبی کے تو سینکڑوں مداح ہیں ان کی باتیں سن کر پتہ نہیں جمیل جالبی کی گردن کیوں نہیں اکڑتی ، چھاتی نہیں پھولتی آنکھ میں چمک نہیں
لہراتی – جمیل جالبی کی سوانح کتاب کے سرورق پر جو تصویر چھپی ہوئی ہے جو ڈاکٹر وحید قریشی کا عمل ہے۔ اسے دیکھ کے یقین نہیں آتا
کہ یہ وہی شخص ہے جس کے کارناموں کا کتا میں تذکرہ ہے۔ تصویر پر تفاخر کے بجائے بے بسی کا عالم طاری ہے۔ سیانے کہتے ہیں
شخصیت کا پروفیشن اور پروفیشن کا شخصیت پر بڑا اثر پڑتا ہے۔ جو لوگ عقیلہ اور سنجیدہ کاموں کو اختیار کر لیتے ہیں وہ منجمد ہو جاتے ہیں۔
شخصیت سنجیدگی کے بوجھ تلے دب جاتی ہے۔ اصول اور قانون کی بیڑیاں پڑ جاتی ہیں۔ اخلاق کا ہیڈ کانسٹیبل ڈنڈا اٹھائے سر پر
آکھڑا ہوتا ہے۔ اس کے پر عکس جن کے پروفیشن کا زندگی کے نفی پہلو سے تعلق ہوتا ہے ان میں قیام نہیں بلکہ توانی پیدا ہو جاتی ہے۔
وہ بندھے سکے اصولوں کو نہیں مانتے ۔ اللہ جذبات کی پھوار چلتی رہتی ہے۔
شوبز والے زندگی کو فن فیئر سمجھتے ہیں۔ حرکت سے تعلق رکھنے والے خانہ دوش گاڑی بان ڈرائیور پائیلٹ یوں زندگی گزارتے
ہیں جیسے پکنک پر آئے ہوں۔ حالات وہی رہتے ہیں زاویہ نظر بدل جاتا ہے۔
ڈاکٹر جمیل جالبی زندگی بھر تحقیق اور تنقید جیسے سنجیدہ کام میں مصرف کار رہے ہیں ان کی شخصیت پر لاز ما اثر پٹنا چاہیے تھا کمر جھک
جاتہ پیشانی پر گھور بیٹھ جاتی سلوٹیں پڑ جاتیں انداز میں تلخی پیدا ہو جاتی۔ بلکہ میں تو کیوں گا کہ ماتھے پر دو سینگ نکل آنے چاہئیں
تھے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا ان کے چہرے پر تفکر کا بوجھ نظر نہیں آتا تنقید کی دھار کی کاٹ دکھائی نہیں دیتی۔ اگر چہ بات بات پر بنتے نہیں
لیکن کبھی کبھی مسکرا دیتے ہیں اور مسکراہٹ مین ولی دبی طنز نہیں بلکہ معصومیت کا عنصر واضح ہوتا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ ان کی
شخصیت کا جزو اعظم محبوبیت ہے۔
آباء سوات کے یوسف زئی تھے گھوڑوں کی تجارت کرتے تھے۔ ہندوستان میں آتے جاتے رہتے تھے۔ اپنی شجاعت اور
قابلیت کی وجہ سے رتبہ حاصل کیا جاگیردار بن گئے ۔ صرف جمیل کے آباء کی بات نہیں شمالی علاقوں کے بہت سے خان طالع آزمائی
کے لئے ہندوستان گئے اپنی شجاعت اور قابلیت کی بنا پر رتبہ حاصل کیا جا گیر دار بنے پھر وہیں مقیم ہو گئے اور اپنے لیڈرانہ اوصاف کی
وجہ سے علاقے میں اثر و رسوخ حاصل کیا۔
جمیل کے والد سہارنپور کے زمیندار تھے۔ جمیل پلونی کا بیٹا تھا اس لئے لاڈلا تھا۔ بچپن میں وہ کچھ عرصہ نانی کے پاس رہا۔ نانی کا
لاڈ پیار ماں سے دو چند ہوتا ہے۔ لہذا نانی نے جی بھر کے بگاڑا۔ والدہ پرانے خیالات کی تھیں۔ ممتا سے چھلکتی تھیں۔ بجلی چمکتی تو جمیل
کو بکل میں چھپا لیتیں ” گرج چمک پلیٹھی کے لڑکے کی بیرن ہوتی ہے ۔ کل دس بہن بھائی تھے۔ ماں کہتی ” بیٹا اکٹھے ایک جگہ نہ
بیٹھو نظر لگ جائے گی۔
آج جب تمام بھائی بہن اپنے اپنے گھر میں آباد ہیں اور خود اولا دوالے ہیں۔ آج بھی والدہ کا وہی رویہ ہے۔ سب اکٹھے بیٹھیں
تو ٹوکتی ہیں نہ نہ نظر لگ جائے گی۔
جمیل نے غفوان شباب میں قدم رکھا تو نظر لگنے کے تمام عوامل موجود تھے خدو خال ستوان تھے رنگ گورا تھا، قد و قامت موزوں
تھا، مزاج شرمیلا تھا، میرٹھ کالج میں داخل ہوا تو وہاں ماحول حسن پرستی سے بھرا ہوا تھا۔ اسا تدزہ کا محبوب اس لئے بنا کہ پڑھنے کا
شوق تھا ادبی شوق والدہ سے ملا۔ وہ خود شعر کہتیں تھیں۔ جمیل بچپن ہی سے کتابوں سے کھیلا کرتا تھا، یو جیسے لڑکیاں گڑیوں سے کھیلتیں
ہیں۔ کاپیوں کے صفحے پھاڑ کر چھوٹی چھوٹی کتا بیں بنا لیتا۔ والد یوسف زئی تھا۔ پریکٹیکل تھا محنتی تھا انتظامی تھا وہ نہیں چاہتا تھا کہ بیٹا
ادیب ہے ۔ کہتا تھا اس دنیا میں خواب دیکھنے والوں کی ضرورت نہیں۔ کام کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ اسی وجہ سے والد نے جمیل
کے لیے سائنسی مضامین کا چناؤ کیا تھا۔ دو ایک مہینے تو جمیل نے سائنس سے نباہ کیا پھر گھر والوں کو بتائے بغیر آرٹس سے بدل لئے ۔
جمیل میں دو شوق نمایاں تھے ایک تو Languages کا شوق دوسرے امتحان پاس کرنے کا جنون ۔ انہیں دنوں قائد اعظم کی
تقریر سن کر پاکستان کا جنون سر پر سوار ہو گیا ۔ اگست ۱۴۹۷ء میں اس جنون کے تحت گھر والوں کو اطلاع دئے بغیر گاڑی میں سوار ہو
کر پاکستان آپہنچا۔ تین چار مہینے جیکب لائن کے برآمدے میں پڑا رہا۔ ادھر گھر والے ماہی بے آب تڑپتے رہے۔ ادھر یہ بے سرو
سامانی میں آوارہ رہا۔ پھر ڈیڈیو اعلان سے خبر والدین تک پہنچی۔ انہوں نے اطمینان کے اسانس لیا اور چھوٹے بیٹے کے ہاتھ سوٹ
کیس بھر رقم بھیج دی۔ جس سے جمیل جالبی نے پیر الہی بخش کالونی میں ایک مکان خرید لیا۔ گزارے کی صورت پیدا ہو گئی۔
گزارے اور رہائش کا بندو بست ہو گیا تو جمیل کی توجہ پھر سے تعلیم اور ڈگریوں کے حصول کے طرف مبذل ہوگئی ۔ یوں دھڑا دھڑ
ڈگریاں حاصل کرتا رہا جیسے بچے لالی پاپ چوستے ہیں۔ پتہ نہیں کون کون سی اناپ شناپ ڈگریاں حاصل کیں۔ جہاں بھی امتحان نظر
آیا اسے ایڈی مار کر پچھاڑ دیا۔ یہاں تک کہ چلتے چلتے ہی ایس ایس CSS بھی کر لیا۔ چناؤ میں آگیا انکم ٹیکس میں تعینائی ہوگئی۔ دیر
تک انکم ٹیکس ملازمت کی لیکن سی ایس پی کے ڈھانچے میں ڈھل سکا۔ دس سال پہلے ہی ریٹائر ہو گیا۔ جناب پہلے چھپ چھپ کر ادبی
کام کرتے تھے ۔ اب کھل کر ادبی میدان میں آگئے۔
ڈاکٹر جمیل جالبی کی شخصیت کے چند ایسے پہلو ہیں جو میری سمجھ میں نہیں آتے۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ اتنے سال تحقیق و تنقید جیسے بو جھل کام کرنے کے باوجو د سر پر سینگ نہیں نکلے ماتھے پر تیوری نہیں بیٹھی میں
تحقیق و تنقید کی عظمت کا اعتراف کرتا ہوں لیکن انہیں ادب نہیں بلکہ علم کے زمرے میں گنتا ہوں۔
سیانے کہتے نے ہیں کہ علم حد سے بڑھ جائے تو ماسٹر بنا دیتا ہے اور ماسٹرز میں ا ہے اور ماسٹرز میں اتنا تفاخر پیدا ہو جاتا ہے کہ Monters بن جاتے
ہیں۔ عام طور پر اصول قانون کی پکی سڑک پر چلنے والے انسانی چک ڈنڈی کو چھوڑ جاتے ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ جمیل جالبی
زندگی بھر چلتا رہا ہے اور پک ڈنڈی کو بھی نہیں چھوڑا ۔ اکثر جمیل جالبی کو چھیڑتا رہتا ہوں کہتا ہوں ڈاکٹر اقبال بہت بڑا مفکر تھا وہ بھی
اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہتا ہے۔
لیکن کبھی کبھی اسے اتنا بھی چھوڑ دے۔
میں کہتا ہوں ڈاکٹر آپ تخلیق کی طرف بھی توجہ کریں اپنے memoirs لیکھیں۔ جمیل میری بات غصہ نہیں کھاتا۔ چلو غصہ نہ
کہی ایسی نظر سے ہی دیکھ لئے اب میں تجھے کیسے سمجھاؤں ایسی نظر سے بھی نہیں دیکھتا بس مسکرا دیتا ہے۔
صاحبو میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی شوہر کے منہ سے اپنی بیوی کی تعریف نہیں سنی۔ ڈاکٹر جمیل جالبی اپنی بیوی کی تعریف میں
رطب اللسان ہے۔ کہتا ہے اگر میری بیوی قدم قدم پر میرا ساتھ دیتی میری قدم قدم پر میرا ساتھ نہ دیتی میری ہمت نہ بندھاتی تو میں
یہ مقام حاصل نہ کر پاتا۔ حیرت کی بات ہے۔
عام طور سے ہوتا یوں ہے کہ اگر آپ کے سامنے کوئی منزل ہے تو بیوی راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے ڈاکٹر کی بات
سن کر میرے دل میں خیال آیا۔ ارے کیا ایسی محترمہ بھی ہوتی ہے جو شوہر کی منزل کو سوکن نہ مجھے الٹا قدم قدم پر شوہر کا ساتھ دے۔
دل میں اشتیاق جاگا کہ میں بھی زیارت کروں، محترمہ کو دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ سر سے پاؤں تک وقار ہی وقار تھا، ہونٹوں پر ہلکا سا
رواداری بھر تبسم بات سمجھ میں نہیں آرہی تھی۔ وقار تولیڈر شپ کا حامل ہوتا ہے اور لیڈر شپ کا مطلب ہے سردار مزاج اور سردار
مزاج پیچھے پیچھے نہیں چلتے ۔ یا اللہ تیرے بھید تو ہی جانے بیوی کے حوالے سے ڈاکٹر جمیل جالبی کو دیکھیں تو لگتا ہے جیسے کوئی ٹین ایجر
گرل فرینڈ کی لگن میں سرشار ہو۔ محترمہ کو دیکھیں تو سودا کے شعر کی نفی ہو جاتی ہے۔
وو
سودا جو تیرا حال ہے اتنا تو نہیں
کیا جانتے تو نے اسے کسی آن میں دیکھا
اگر چہ ڈاکٹر جمیل جالبی کی شخصیت کی لے مدہم ہے روانی تو ہے مگر مدھ میں قطرہ قطرہ۔ جذبہ تو ہے لیکن اظہار مدھ میں ہلکا ہلکا۔
چال بل میت میں ہے آہستہ آہستہ۔ کوئی چیز حد پر نہیں۔ نہ اس حد پر نہ اس حد پر ۔ سب مدھ میں ہیں لیکن لگتا ہے کوئی ڈھکی چھپی روک
ہے۔ دبی دبی ہے مگر ہے جو روانی میں مخل ہے ۔ ڈاکٹر جمیل جالبی میں اتنی احتیاط ہے جیسے دودھ کا جلا چھاچھ پھونک کر پئے ۔ پتہ نہیں۔
ڈاکٹر کس دودھ کا جلا ہے۔ شاید کوئی خوف ہے وباد با خوف جس نے بے نام شک و شبہ کو جنم دے رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے اظہار
مسدھ سے بھی زیادہ مدہم پڑ گیا ہے۔ کاش ڈاکٹر میں کچھ اور روانی ہوتی ۔ بر یک اتنی طاقتور نہ ہوتی لیکن رکاوٹیں تو ہوتی ہیں ہر
شخصیت میں ہوتی ہیں۔ سیانے کہتے ہیں کشش ثقل کی رکاوٹ نہ ہو تو ہوئے اگ نہ سکیں ۔

Back to top button