یونیکوڈ کتابیں

اوکھے اولڑے

حصہ 19 — لوگو لوک ورثہ عکسی مفتی

پتہ نہیں وہ کون دانشور تھا جس نے کہا تھا:
اگر دو شخص اکٹھے ہیں مگر ان کے پاس ایک دوسرے سے کہنے کے لے کوئی بات نہیں تو جان لو کہ وہ باپ اور بیٹا ہے۔ اس قول
نے مجھے بے حد متاثر کیا تھا اور میں نے فیصلہ کیا تھا کی میں اپنے بیٹے کے ساتھ باپ کا تعلق نہیں پیدا کروں گا۔ سادری شرارت جذبہ
احترام کی ہے احترام کد و اشخاص کے درمیان دیوار بن جاتا ہے۔ پتہ نہیں یہ حکم کس نے چلایا تھا کہ ماں باپ کا احترام کرو۔ احترام
کے جذبے نے ہمیں ایک دوسرے سے کاٹ کر رکھ دیا ہے۔ بیٹے کو باپ سے شاگرد کو استاد سے مسلمانوں کو اللہ اور اللہ کے کلام
پر آن سے احترام کی وجہ سے ہم سے قرآن کو ریشمی جذ دانوں میں بند کر کے رکھ دیا ہے اور ہم اللہ سے ڈرتے ہیں تھر تھر کانپتے ہیں۔
ہم نے اسے دور آسمانوں پر بٹھا رکھا ہے۔ ہم اس کے قرب سے خائف ہیں۔ احترام اور ڈر کی وجہ سے آج کا بیٹا اپنے باپ کو وی
اولڈ مین کہتا ہے۔ شاگرد استاد پر نکتہ چینی کرتا ہے۔
کاش کوئی راہبر کہتا کہ اللہ سے محبت کرو کوئی دانشور کہتا کہ باپ سے پیار کرو۔
۱۹۶۲ء میں میں نے علی پور کا ایلی مکسی کے نام ان الفاظ میں معنون کی تھی ۔ اپنے بیٹے دوست اور ساتھی عکسی مفتی کے نام ۔”
یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہم دوست تھے ساتھی تھے۔ جب مجھے علم نہ تھا کہ ایک ایسا دن تھی آنے والا ہے جب ہم اجنبی ہوں
گے۔
چھبیس سال ہم دونوں ہاتھوں میں ہاتھ دیئے زندگی کے راستے پت جوتے چٹخاتے پھرے۔ رسمی قیود سے بے نیاز ۔ تکلف اور
دکھلاوے سے آزاد لیکن آج ۔۔۔۔ آج ہم ایک دوسرے کے سامنے یوں کھڑے ہیں جیسے دو اجنبی ہوں۔ ہماری شخصیتوں کے
رنگ جدا جدا ہیں ۔ ہمارے خیالات مختلف ہیں ۔ ہمارے رخ متضاد ہیں۔
آج کے عکسی میں ایک مست قلندر ہے۔ ایک بے داغ انگریز ہے۔ ان دنوں کا انگریز جب سورج نے سلطنت برطانیہ پر غروب
نہ ہونے کی قسم کھا رکھی تھی۔ ایک ماڈ ٹیکنیشن ہے۔ ایک آرٹسٹ ہے رکھ کھاو کا ایک دیوانہ ہے۔ ایک امریکی اگر یکٹو ہے۔ ایک سائنسی
زاویہ ہے۔ ہیلتھ کنسرن کا مارا ہوا ایک مریض ہے۔ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایک ایکٹر ادروٹ کا می۔ جسے ہر
ایسے کام کا جنون ہے جس میں چیلنج ہو۔
لئے۔
حیرت کی بات ہے کہ اتنی طویل اور بے تکلف رفاقت کے بعد ہم اجنبی کیسے بن گئے ۔ ہماری شخصیتوں نے مختلف رنگ کیسے دھار
مثلاً میں بہت غصیل ہوں ۔ بات بات پر غصہ کھاتا ہوں ۔ وہ سمجھتا ہے کہ غصہ کھانے کی نہیں پینے کی چیز ہے۔
میں بات کہہ دینے کا قائل ہوں۔ وہ سمجھتا ہے کہ بات کہہ دینا کوئی وصف نہیں ۔ بلکہ جذباتیت کا مظہر ہے۔ اور جذباتیت کوئی
خوبی نہیں۔ میں نے ساری زندگی بذبات کے تحت گزاری ہے میری دانست میں انسانیت کا شرف مثبت جذبے کی وجہ سے ہے فکر کی
وجہ سے نہیں۔
عکسی جذباتی لت پت سے بہت خائف ہے۔ ظاہر ہے کہ اس کے اندرلت پت کی کیفیت موجود ہے جسے دہائے رکھنے کے لئے
وہ ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف رہتا ہے۔
مجھے یاد ہے کہ ایک بار کہا تھا یا پو آپ کی محبت میرے لئے یوں ہے جیسے راب کا چھیٹر ہو۔ میں اس لت پت سے کبھی آزاد نہیں
ہو سکتا۔
میں روح کو مانتا ہوں ۔ وہ سمجھتا ہے کہ روح بھی مادے کی ایک لطیف شکل ہے۔
مجھے ادب سے دلچسپی ہے۔ اس کا ایمان ہے کہ ہمارا ادب حقائق سے گزیز سکھاتا ہے۔ ہمارا ادب نذبات کا ایک جھنجھنا ہے اور
ادیب اس سمجھنے کو بجا بجا کر دل خوش کرتے رہتے ہیں۔
میں پیر پرست ہوں ۔ وہ خدا پرست ہے۔ میرا خداڈ کٹیڑ ہے۔ اس کا خدا منصوبہ بندی کا قائل ہے جس کا حکم آٹو میٹرم کی صورت
اختیار کر لیتا ہے۔
میں عقیدت پسند ہوں ۔ وہ عقیدہ پسند ہے۔ میری زندگی میں با قاعدگی نہیں۔ وہ با قاعدگی کا دیوانہ ہے۔
میں چائے کا متوالہ ہوں ۔ وہ چائے سے گریز کرتا ہے۔
مجھے مرچ سے رغبت ہے۔ اس کے نزدیک مرچ زہر ہے۔
میں لباس کو اہمیت نہیں دیتا۔ وہ لباس کو اہم جانتا ہے۔
میں سائنس سے مایوس ہوں ۔ وہ سمجھتا ہے کہ سائنس ہماری واحد امید ہے چونکہ دور حاضر اس کے بل بوتے پر کھڑا ہے۔
میں مذہب کو جذ بہ سمجھتا ہوں۔ وہ اسے اور اک سمجھتا ہے۔
میں عورت سے بے حد متاثر ہوں ۔ تاثر شدید ہو تو اسے پلے باندھ لیتا ہوں ۔ وہ عورت سے متاثر نہیں ہوتا۔ اس سے گپ شپ
اڑاتا ہے۔ اسے چھیڑتا ہے مگر پلے نہیں باندھتا۔
مجھے شعور ہے کہ شخصیت تضادات کا مجموعہ ہوتی ہے۔ مجھے عکسی کی شخصیت کے تضادات پر حیرت نہیں ۔ حیرت یہ ہے کہ باپ اور
بیٹا جو سولہ سال اکٹھے رہے وہ دونوں اجنبی کیسے بن گئے۔
ہر بات اپنی زندگی میں چند ایک امریکا میں دریافت کرتا ہے اور پھر اپنے بیٹے سے کہتا ہے بیٹا اگر تو ان امریکاؤں کو پہلے نہیں
باندھالے تو مجھے علم ہے کہ کسی بیٹے نے آج تک باپ کی دریافت کی ہوئی امریکہ کو پلے نہیں باندھا۔ وہ اسے از خود دریافت کرنے پر
مصر ہے۔
میں نے زندگی بھر حتی الوسع عکسی پر کوئی امریکہ نہیں ٹھونسی ۔ باپ بن کر نصیحت نہیں کی ۔ اسے ڈوز اور ڈونٹس کا سبق نہیں پڑھایا۔ نے
پھر یہ دوری کسی طرح عمل میں آئی ؟ میں تو اس معمے کو نہیں سمجھ سکتا۔ شاید آپ سمجھ سکیں۔ ٹیکسی کی کہانی ایک سیدھی سادی عام سی کہانی
ہے۔
بچپن میں عکسی ایک گول مٹول بچہ تھا۔ جب وہ مدرسے میں داخل ہوا تو اس کے چہرے پر ذہانت یا شرافت کی کوئی کرن نہ تھی۔
چهره گونگا انداز بے حس اکتاہٹ بھرا۔ کہنے سننے کا شوق نہ تھا۔ کھیل کود سے دلچسپی نہ تھی ۔ ساتھی بننے یا بنانے کی نہ تو خواہش تھی اور نہ
ملاحیت ۔ وہ اکیلا بچہ تھا۔ اکیلا گونگا اور بے جان ۔ جب وہ تین سال کا ہوا تو نہ جانے کیوں اس کا باپ گھر چھوڑ کر چلی گئی ۔ پھر باپ
واپس آگیا۔ باپ اسے انگلی سے لگا کر ایک نئے گھر چلا گیا۔ اسے سمجھ میں نہ آیا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کبھی باپ چھوڑ کر چلا جاتا ہے کبھی
امی ۔ اسے گرد و پیش پر اعتماد نہ رہا۔ اپنے باپ پر اعتماد نہ رہا کہ کب اسے چھوڑ کر چلا جائے ۔ اس کے دل میں ڈر پیدا ہو گیا۔
پھر عکسی ادار اس کا باپ اکیلے رہ گئے۔ یوں اکیلے جیسے کوئی والی وارث نہ ہو۔ وہ دونون اکٹھے ہوتے تھے ۔ اکٹھے باتھ روم جاتے
تھے۔ اکٹھے مدر سے جاتے تھے۔ اس کا باپ سکول ماسٹر تھا۔ جب وہ جماعت کا سبق دیتا تو عکسی دیوار سے لگ کر کھڑا رہتا۔ انتظار کرتا
کہ کب ابا فارغ ہو کب واپس آئے۔ کہیں اسے چھوڑ کر چلا نہ جائے ۔ جب باپ سٹاف روم میں دوسرے اساتذہ کے باس بیٹھا تو
عکسی کونے میں دبک کر بیٹھ جاتا ۔
پاکستان کنکشنز
وہ دونوں اکیلے رہتے تھے۔ نہ دوست نہ رشتہ دار نہ ساتھی ۔ عکسی کو علم بے جان ہو گیا تھا۔
شاید اس تنہائی بے عتمادی اور بے خوف کی وجہ سے عکسی گونگا اور بے جان ہو گیا تھا۔
پھر وہ تنہائی ٹوٹی اور ایک امی گھر آگئی۔ یہ امی وہ امی نہ تھی۔ یہ تو ایک نئی امی تھی۔ وہ اور بھی گھبرا گیا۔ پھر آہستہ آہستہ اس کی بہنیں آ اور
گئیں اور گھر گھر بن گیا۔
جس گھر میں عکسی پرورش پار ہا تھا وہاں کتا ہیں تھیں کا غذ تھے پنسلیں تھیں غربت تھی موسیقی تھی آزادی تھی مادر پدر آزادی ۔ باپ
منشی تھا ہر وقت لکھتا رہتا تھا اور جب بھی لکھتا ریڈیو پر گانے لگا لیتا۔ چونکہ موسیقی کے بغیر وہ کام نہیں کر سکتا تھا۔ کام ختم ہوتا تو وہ کتاب تھا
کھول کت پرھنے لگتا۔ دوست آجاتے تو بولنے لگتا پھر بولتا ہی چلا جاتا۔
غربت کی وجہ سے موسیقی کا واحد ذریعہ تھا۔ ریڈیو پر وہ ایسا اسٹیشن تلاش کیا کرتا تھا جہاں شدھ راگ ہو رہا ہو۔ اگر چہ شدھ راگ
کی سوجھ بوجھ نہ تھی ۔ نہ سر کی نہ تال کی لیکن شدھ راگ سن کر اس کے دل میں کچھ کچھ ہوتا تھا اور یہ کچھ کچھ تخلیق میں مدد کرتا تھا۔
عکسی کو شدھ راگ سے بیر تھا۔ اس لئے جب بھی موقع ملتا وہ سوئی گھما کر فلمی موسیقی لگا دیتا۔
پھر ایک روز ایک عجیب واقعہ عمل میں آیا۔ باپ بیٹھا کام کر رہا تھا۔ ریڈیو چل رہا تھا۔ لیکن پر شدھ کی بجائے فلمی گیت ہو رہے
تھے۔ عکسی آیا اور اس نے سوئی گھما کر شدھ راگ لگا دیا۔ باپ چونکا۔ اس نے بیٹے کی طرف حیرت سے دیکھا۔ کسی کے چہرے پر
بیداری کی پہلی کرن ناچ رہی تھی ۔ پھر بھی باپ نے سے اہمیت نہ دی۔ وہ سمجھا کہ شاید مجھے خوش کرنے کے لئے پکا گا نا لگایا ہے۔
پھر عکسی کی بہن سویرا نے شکایت کی کہ بھائی مجھے فلمی گیت سنے نہیں کیوں نہیں دیتے۔ میکسی غصے سے بولا ۔ اسے شدھ گانا اچھا
کیوں نہیں لگتا ۔ اس کے چہرے پر بیداری کی وہ اولین کرن بالکل ہی نمایاں ہو گئی۔
پھر میرا تبادلہ کرابی ہو گیا۔ کراچی میں ولیج ایڈ کا دفتر تھا۔ جہاں عکسی اور میں دن کا بیشتر حصہ گزارتے تھے۔ اس دفتر میں فلم ساز
تھے۔ پروجیکٹر تھے۔ کیمرے تھے۔ حفیظ جالندھری تھے۔ ٹیپ ریکارڈز تھے۔ احمد بشیر تھے۔ جو شو مین شپ پارچه فروشی گدھا
گاڑی صاحفت کلر کی اور ریڈیونویسی سے گھوم پھر کر اسٹنٹ ڈائریکٹر کی کرسی پر آ بیٹھا تھا۔
دفتر میں ابن نشاء تھا جو پورے طور پر ابن نشاء نہیں بنا تھا۔ ابھی اس میں شیر محمد کا رنگ تھا۔ ابھی اس کا مزاج دکھ کے بوجھ تلے دیا
ہوا تھا۔ ابھی وہ آوارہ گرد نہیں بنا تھا۔ ان دنوں وہ سمجھتا تھا کہ محبت تیرے سامنے بیٹھ کر رونا تے دکھ تینوں نہیں او رسنا ایسی کیفیت کا
نام ہے۔ انشاء کے علاوہ دفتر میں عنایت خان ستارہ نواز تھا اور قادر خان تھا جو بعد میں پیا رنگ بن گیا۔ نتیجہ یہ تھا کہ دفتر میں عکسی اور
میرے لئے گیت تھے ٹھمریاں تھیں ۔ حفیظ جالندھری تھے فلمی تصویریں تھیں۔ ابن انشائیوں تھیں۔ احمد بشیریاں تھیں اور پھر باتیں
ہی باتیں باتیں ہی باتیں۔
دفتر کے باہر قیصر تھا جو کسی اور میر ا واحد دوست تھا۔ قیصر ایک لنڈورا ہی تھا۔ جو دن بھر امریکی سفارتخانے میں دیوانوں کی طرح
کام کرتا اور دفتر سے باہر نکل کر کافی ہاؤس سے سگرٹ سلگا تا پیالے پر پیالا کافی پیتا اور بال آخر آدھی رات کے وقت کہیں جا کر ڈھیر
ہو جاتا۔
کراچی میں جا کر ہم نے قیصر کو کافی ہاؤس سے نکال لیا۔ اس پر قیصر نے ہم سے انتقام لیا۔ اس نے ہم دونوں کو لنڈورے بنا دیا۔
ہم تینوں کیفی ٹریا میں چائے پیتے بازاروں میں گنڈریاں چومتے سٹالوں پر کھڑے ہو کر چاٹ کھاتے ۔ کھوکھوں سے تکے کباب
کھاتے اور گھٹیا فلم دیکھتے ۔
عکسی کا کوئی اپنا دوست نہ تھا۔ لہذا وہ میرے دوستوں کے حلقے میں ہی رہا کرتا تھا۔ میرے دوستوں سے اس کا صرف ایک
مطالبہ تھا کہ اسے دوست سمجھا جائے دوست کا بیٹا نہیں۔ اس سے ایسا سلوک نہ کیا جائے جیسا بڑے چھوٹوں سے کرتے ہیں۔ وہ
بڑے چھوٹے کے امتیاز کے سخت خلاف تھا۔
احمد بشیر اور عکسی پرانے دوست تھے۔ وہ دونوں ۱۹۴۵ء سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ احمد بشیر نے عرصہ دراز سے اسے
مساوی حقوق دے رکھے تھے۔ احمد بشیر خود مارگزیدہ تھا۔ اس کے والد نے اسے کبھی برابری کا درجہ نہ دیا تھا۔ ابن انشاء نے عکسی کو
بحیثیت فرد تسلیم کر لیا تھا۔ قیصر عکسی کا پرانا ساتھی تھا۔ رہے حفیظ جالندھری تو حفیظ نے کبھی کسی کو برابری کا درجہ نہ دیا تھا۔ باقی رہے
شہاب اور اشفاق احمد ۔
کراچی میں اشفاق احمد کی وجہ سے میں شہاب سے متعارف ہوا تھا۔ ابھی تعلقات ابتدائی منازل میں تھے۔ ویسے شہاب کی
سرشت ایسی ہے کہ وہ اپنے کو بڑا نہیں سمجھتے۔ دوسرے کو چھوٹا نہیں سمجھتے۔ البتہ ایک بات ضرور ہے کہ وہ چھوٹے کو سمجھتے ہی نہیں گنتے
ہی نہیں۔ اشفاق احمد اندر سے پیدائشی وڈیرا ہے۔ وہ کسی بچہ جوان یا عمر رسیدہ کو برابر کا نہیں سمجھتا۔ وہ تو بوریئے پر بیٹھ کر بھی چوکی پر
بیٹھا رہتا ہے۔ ویسے چھوٹوں سے شفقت سے پیش آتا ہے۔ لیکن انداز مربیانہ رہتا ہے۔ عکسی کو مر بیانہ انداز سے چڑ تھی۔
کراچی میں عکسی قیصر اور میں سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے رہتے۔ جب تھک جاتے تو احمد بشیر کے گھر جا بیٹھتے۔
احمد بشیر کا گھر گاؤں کا دارا تھا۔ شہر کا کلب تھا۔ مسافر خانہ تھا۔ راگ رنگ کا چوبارہ تھا۔ وہاں ہر وقت منڈلی لگی رہتی تھی۔ احمد بشیر
کے گھر کی مالکن مودی پیارنگ سے موسیقی سیکھتی تھی۔ سبق ختم کرنے کے بعد پیا رنگ محفل موسیقی جما کر بیٹھ جاتا۔ وہ گائے جاتا ۔ ہم
سب سنتے ۔ آدھی رات بیت جاتی ۔ ان محفلوں میں عکسی بھی برابر کا شریک ہوتا ۔
ایک روز محفل کے دوران طبلچی بازار سے سگریت خریدنے کے لیے چلا گیا۔ کچھ دیر تک تو پیارنگ طبلے کے بغیر ہی گا تا رہا۔ پھر
عکسی نے لپک کر جوڑی اپنے سامنے رکھ لی۔ اور از خود تین تال بجانی شروع کر دی۔ اس پر تمام اہل محفل حیران رہ گئے ۔ چونکہ عکسی
نے پہلے بھی جوڑی کو ہاتھ نہ لگایا تھا۔ اگر چہ اس کی ضر ہیں کچی تھیں ۔ مگر تال اور گر ٹھیک تھے۔
اگلے ہی روز میں نے عکسی کو ایک جوڑی خرید دی ۔ پھر چند ایک ماہ وہ دیوانہ وار طبلہ بجاتا رہا۔ احمد بشیر نے کہا میں کسی طبلچی سے کہہ
دوں کہ وہ باقاعدہ آکر تمہیں سکھاتا رہے۔ کسی نے انکار کر دیا۔ جب وہ طبلہ بجاتا تو اس کا منہ سرخ ہو جاتا، کان کھڑے ہو جاتے۔
آنکھوں میں دیئے روشن ہو جاتے۔
دو سال ہم کراچی میں رہے اس کے بعد پھر سے میرا تبادلہ پنڈی ہو گیا۔ پنڈی آکر عکسی نے طبلہ بجانا چھوڑ دیا۔ جوڑی آج بھی
ہمارے کاٹھ کباڑ میں پڑی ہے۔ اس دوران میں عکسی ایف اے کر چکا تھا۔ پنڈی میں آکر میں نے اسے گارڈن کالج میں داخل کرا
دیا۔ گارڈن کالج میں داخلے کے بعد عکسی میں ایک تبدیلی پیدا ہوئی۔ پہلے وہ اپنا بیشتر وقت میرے ساتھ گزارا کرتا تھا۔ اب وہ زیادہ تر
وقت گھر سے باہر گزارنے لگا۔
ایک روز میں نے پوچھا۔ آج کل کہاں ہوتے ہو تم ؟
میں نے فیصلہ کر لیا ہے ابو“ وہ بولا ” آج تک میں آپ کے دوستوں کے حلقے میں رہا ہوں ۔ آپ کی سوسائٹی نے مجھے بوڑھا کر
دیا ہے۔ میرا کوئی ساتھی نہیں، کوئی دوست نہیں، کوئی ہم عمر میرے قریب نہیں آتا۔ وہ کہتے ہیں تم ہم میں سے نہیں ہو۔ میں ان کے
مشاغل میں شمولیت نہیں کرتا۔ کرتا ہوں تو اکھڑا اکھڑا رہتا ہوں۔ لیکن اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے میں اپنے دوست بناؤں گا۔
ساتھیوں کا ایک حلقہ بناؤں گا۔ اپنے مشاغل پیدا کروں گا۔“
عکسی کی بات سن کر مجھے ایک اور دھی کا سا لگا۔ مجھے کبھی خیال نہ آیا تھا کہ اپنی سوسائٹی میں رکھ کر میں نے عکسی کو بوڑھا کر دیا ہے کہ
میں نے اپنا آپ اس پر ٹھونس رکھا ہے کہ میں اس کے رستے کی رکاوٹ تھا۔ الٹا میں تو یہ خوش نہی رچائے بیٹھا تھا کہ میں نے اسے
پوری آزادی اور برابری دے رکھی ہے۔
اس کے بعد چند ایک مہینے ہم دونوں کے راستے الگ رہے۔ اس زمانے میں ہم چکلالہ کی گریسی لائنز میں ریکارڈ ونگ کے ایک
کوارٹر میں رہتے تھے۔ ایک روز میں نے دیکھا کہ ریکارڈنگ کے صدر دروازے کے قریب اپنا ایزل رکھے عکسی کینوس پر تصویر بنا
رہا ہے۔ اس وقت وہ تصویر میں رنگ بھر رہا تھا۔ سامنے آئل کلر کی ٹیوبیں تھیں ۔ ہاتھ میں برش کی جگہ چاقو تھا۔
تصویر پینٹ کر رہے ہو؟ میں نے پوچھا۔
ہاتھ آزما رہا ہوں۔ وہ بولا۔
عکسی کی یہ پینٹنگ آج بھی ہمارے گھر میں آویزاں ہے۔ میں خود تو تصویر کشی کے فن میں کو راہوں لیکن واقف کار لوگوں کا کہنا تو
ہے کہ کسی کی اس تصویر میں بڑی جان ہے انفرادیت ہے۔ اس کے بعد کسی سے سیکھے بغیر کسی کو استاد مانے بغیر عکسی نے سات آٹھ
کینوسز بناڈالیں ۔ گھروں کا ایک ڈھیر لاہور قلعے کا بیرونی منظر درختوں کا جھنڈ مری کا شہر دھوپ چھاؤں میں ۔
مری کا شہر ڈاکٹر عفت شہاب کو اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے اسے لے جا کر اپنے ڈرائنگ روم میں لڑکا دیا۔
ایک روز عفت نے کہا۔ عکسی تو تصویر میں بنانے کا کاروبار کیوں نہیں کرتا ؟ بڑا پیسہ ہے اس کا روبار میں ۔“
پیسے کے لیے تصویریں بناؤں ! عکسی ہنسا۔
پیسے کے لیے نہ ہی میرے لیے بناؤ ۔ وہ بولی ۔
اچھا لکسی پھر ہنسا۔
ہمارے ہاں جو مہمان آتے ہیں وہ تمہاری تصویر میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔ پھر میں تمہاری سیلز مین بن جاتی ہوں۔ میں نے
انہیں ایک ہزار فی تصویر پر آمادہ کر لیا ہے ۔“
اچھا! عکسی ہنسا۔ بڑی قیمت پڑ رہی ہے میری تصویر کی ۔“
تمہاری تصویر کوکون پوچھتا ہے؟“ وہ بولی ۔ یہ تو میری سیلز مین شپ کا اعجاز ہے۔ تصویر کا دوسور و پیر تم ہمیں دے دیا کروں گی۔
باقی آٹھ سو میرا کمیشن
انہی دنوں عکسی نے ایک نیا پینترا بدلا ۔ اس میں ایک فرنگی نے انگڑائی لی اور وہ بڑی تیزی اور شدت سے مسٹر بنے لگا۔ عام مسٹر
نہیں بلکہ ضمیر جعفری والا مسٹر جس کے متعلق انہوں نے کہا ہے۔
کہ کھلتے کھلتے ڈیڑھ گھنٹے میں کہیں مسٹر کھلا
سوٹ سٹف کالر ٹائی کے بعد وہ ہونٹ بنا بنا کر انگریزی بولنے لگا۔ پہلے ہی عکسی کی اردو سے انگریزیت کی بو آتی تھی چونکہ
دسویں تک اس نے انگلش اسکول میں تعلیم پائی تھی۔ اب اس کی انگریزی سے آکسفورڈ کی بو آنے لگی ۔ اس پر گھر والوں کے لیے
خاصی مشکل پیدا ہو گئی۔
طبلہ نوازی اور مصوری تو خیر چل گئے تھے۔ انگریزیت گھر والوں کے حلق میں کا نٹا بن کر پھنس گئی ۔
گھر میں سب ٹھیٹھ پنجابی تھے۔ بوریہ نشین تھے۔ باپ سالہا سال سے ادیب ہونے کے باوجود اردو پنجابی میں بولتا تھا اور وہ بھی
معمول کے طور پر نہیں بلکہ تقریبات پر۔ ادیبوں کی محفلوں میں بیٹھنے اور گفتگو کرنے کے انداز کو اپنا نہ سکا تھا۔ اس پر ادبی کلف نہ
چڑھی تھی۔ عکسی کے اس نئے رنگ سے وہ بہت سٹپٹا یا ۔ انگریزی تو خیر سے آتی تھی۔ دفتری انگریزی نہیں بلکہ جدید انگریزی لیکن وہ
لکھنے والی انگریزی تھی بولنے والی نہیں۔
آپ تو جانتے ہی ہیں کہ لکھنے والی انگریزی کو کون پوچھتا ہے وہ نہ آپ کو بنا سکتی ہے نہ سنوار سکتی ہے۔ اور بولنے والی انگریزی کیا
نہیں کر سکتی۔ اس کا تو راج ہے۔ ہمیشہ رہا ہے۔
ان دنوں عکسی بڑے شدت سے انگریزیت کے جوہر میں ڈبکیاں کھاتا رہا۔ کالج کے سیمیناروں ڈس کشنز، ٹاک پارلیمنٹ ہاؤس
آف کا منزڈ کلے میشنز میں حصہ لیتا رہا۔
پھر اسے عشق کا عارضہ لاحق ہو گیا۔ کسی لڑکی سے عشق ہوتا تو بات سمجھ میں آتی چونکہ باپ عشقی کیفیت کے جملہ کوائف سے
پورے طور پر واقف تھا۔ عشق ہوا بھی تو الیکٹرانک مشینوں سے جن کے متعلق باپ جاہل مطلق تھا۔ اس انوکھے عشق میں عکسی کی کیفیت
مجنوں کی سی تھی۔ مجنوں صحرا نوردی کیا کرتا تھا۔ کسی نے جنگ شاپ نوردی شروع کر دی۔ روز وہ بلا ناغہ شہر کے تمام کباڑیوں کی
دکانوں میں باری باری جاتا۔ وہاں پڑی ہوئی مشینوں کو دیکھتا، سمجھنے کی کوشش کرتا چلاتا پھر گھر آ کر آہیں بھر بھر کر مجھے سمجھاتا۔ ابو
ہزاروں کاریکارڈسینکٹروں پر بک رہا ہے۔ نایاب اشیچ ساؤنڈ سٹم کوڑیوں کے حساب مل سکتا ہے۔ کباڑیے کو علم ہی نہیں کہ وہ نایاب
ہے۔ پھر اس زمانے میں پہلی مرتبہ کسی کو احساس ہوا کہ وہ ایک غریب باپ کا بیٹا ہے۔
اس کے باوجود گھر میں کئی ایک مشینیں آگئیں۔ ریکارڈر چینجر مالک لاؤڈ اسپیکر ٹیپ ریکارڈر۔۔۔۔۔۔ آج بھی کباڑیوں کی
دکانوں کا جائزہ لینا اس کا مرغوب مشغلہ ہے۔
انہی دنوں اس نے اپنا معمول پھر سے بدل لیا۔ وہ زیادہ تر وقت گھر پر بسر کرنے لگا۔ ایک دن میں نے پوچھا۔ "عکسی ا تم نے
باہر جانا کیوں چھوڑ دیا ؟
پہلے تو وہ خاموش رہا پھر میرے اصرار پر کہنے لگا۔ بیکار ہے بابو! بالکل بریکار۔ مجھ میں دوسروں کو دوست بنانے کی صلاحیت ہی
نہیں۔ میں نے بہت کوشش کر دیکھی ہے اپنی سرشت کو بدلنے کی کوشش کر دیکھی۔ میں نے اپنا رنگ بدلنے کی کوشش کی لیکن سب
بیکار ہیں۔ میں ان میں سے نہیں ہوں۔ میں ان کے مشاغل اپنا نہ سکا۔ میرے خیالات مختلف ہیں احساسات مختلف ہیں، دلچسپیاں
مختلف ہیں۔ مجھ میں جوانی کا سو وہاٹ نہیں ہے ۔ اور وہ رک گیا۔ دراصل آپ کی سوسائٹی میں رہنے کی وجہ سے میں بو بوڑھا ہو چکا
ہوں ۔ ہم عمروں کی باتیں مجھے گھٹا لگتی ہیں۔ نوجوانوں کے مشاغل بے معنی نظر آتے ہیں ۔“
زندگی بھر عکسی نے صرف چار ایک ہم عمروں سے تعلقات پیدا کئے لیکن کوشش کے باوجود یہ تعلقات دوستی تک نہ پہنچ سکے۔
ڈاکٹر جہانگیر عکسی کا واحد دوست ہے۔ اگر ان کی دوستی آج تک نبھ رہی ہے تو اس کا سہرا جہانگیر کے سر پر ہے۔ سینٹ میری سکول
میں وہ ایک دوسرے کے ساتھی بنے تھے۔ لیکن یہ ساتھ ایک ہاتھ کی تالی کے مترادف ہے۔ جہانگیر کو ایک ہاتھ کی تالی بجانے میں ملکہ
حاصل ہے۔ پھر مظفر ہے نجم ہے صادق ہے افضل ہے۔ ان سب سے عکسی کے دوستانہ تعلقات ہیں۔ منہ زبانی کے تعلقات ۔
یہ تعلقات عکسی نے اپنے زمانے میں پیدا کئے تھے جب وہ بی اے میں تھا۔ بی اے کے بعد اس نے ایم اے نفسیات میں
داخلہ لیا۔ ایم اے کے اختتام پر لیبارٹری میں پریکٹیکل ٹریننگ کے لیے اسے لاہور گورنمنٹ کالج جانا پڑا۔
لاہور میں وہ چھ ماہ بانو قدسیہ کے گھر میں رہا۔ بانو قدسیہ کے گھر کا نام داستان سرائے نہیں بلکہ رنگ پچکاری ہونا چاہیے ۔ چھ ماہ
عکسی اس رنگ پچکاری میں بھیگا بٹیر بن کر بیٹھا رہا۔
ایم اے کرنے کے بعد وہ گارڈن کالج میں لیکچرار ہو گیا۔
انہی دنوں میں نے عکسی سے کہا۔ ” مجھ سے ایک وعدہ کرو کہ تم گورنمنٹ سروس نہیں کرو گے ۔“
کیوں؟“ اس نے پوچھا۔
اگر گورنمنٹ سروس کرنی ہے تو سی ایس پی کرنا لازم ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ تم بے عزتی کی نوکری کرو۔“
میں سی ایس پی کروں گا ابو اس نے جواب دیا۔
اس کے بعد وہ تیاری میں مصروف ہو گیا۔
عکسی کو مطالعہ کا شوق نہ تھا۔ اسے امتحان پاس کرنے کا گر آتا تھا۔ اسی لیے وہ ہر امتحان میں اچھی پوزیشن حاصل کیا کرتا تھا۔ وہ کہا
کرتا تھا۔ ابو امتحان مطالعہ یا محنت سے پاس نہیں ہوتا
سوجھ بوجھ کے زور پر ہوتا ہے۔
“
گا۔
ڈیڑھ سال کے بعد عکسی میرے پاس آیا کہنے لگا۔ ابو میں نے سی ایس پی کی تیاری کر لی ہے۔ میں اچھی پوزیشن حاصل کروں
بڑی خوشی کی بات ہے ۔ میں نے جواب دیا۔
لیکن اس نے اپنا سلسلہ کلام جاری رکھا۔ کیا یہ ضروری ہے کہ میں سی ایس بنوں ؟“
میں نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا۔ میں تو صرف یہ چاہتا ہوں کہ تم عزت کی نوکری کرو۔“
میں سی ایس پی کو عزت کی نوکری نہیں سمجھتا ۔
میرا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔
میں سی ایس پی بنتا نہیں چاہتا ۔ وہ بولا ۔
تم نے مجھے پہلے کیوں نہ بتایا ۔
اس لیے کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں محنت کرنے سے جی چراتا ہوں ۔ اب فیصلہ آپ پر ہے اگر آپ بضد ہیں کہ میں سی ایس پی
بنوں تو امتحان دے دوں گا ورنہ نہیں ۔
میری بد قسمتی یہ ہے کہ میں نے اپنے بچوں کو خوش نہی دے رکھی ہے کہ میں بہت وسیع القلب ہوں اور ان کی رضا مندی کے بغیر
کوئی کام ان پر ٹھونسنے کے لیے تیار نہیں ہوں ۔ بہر حال اس روز میرا جی چاہتا تھا کہ فراخ دلی کا وہ ڈھونگ چاک چاک کر کے رکھ
دوں ۔ لیکن مجھ میں جرات نہ ہوئی۔ مجبوراً سینے پر پتھر رکھ کر میں نے عکسی کی بات مان لی۔
پھر ۱۹۶۷ء میں وہ واقعہ پیش آیا۔ وہ ایک زلزلہ تھا جس نے عکسی کی شخصیت کے ایوان کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا۔ پچیس سال کی عادتیں
جڑوں سمیت اکھاڑ دیں۔ پچیس سال کے تعلقات گڈ مڈ کر دیئے ۔ اس نے گویا عکسی کو ایک بے سرو سامان مہاجر بنادیا۔ مجھے علم نہیں کہ
وہ واقعہ کیا تھا۔ اس کی تفصیلات کیا تھیں۔ اس کی نوعیت کی تھی۔ صرف اتنا جانتا ہوں کہ اس روز کوئی ہاتھی چینی کی دکان میں گھس آیا تھا۔
وہ واقعہ رات کے پچھلے پہر ہوا۔ جب ہم گہری نیند سور ہے تھے۔ صبح سویرے جب میں باتھ روم جانے کے لیے جاگا تو میں نے
دیکھا کہ عکسی کے کمرے کی بتی جل رہی ہے۔ یہ تفصیل بہت حیران کن تھی۔ چونکہ عادی طور پر عکس صبح نو بجے کے قریب جاگتا تھا۔ صبح
سویرے جاگنا اس کے لیے ممکن نہ تھا۔ خیال آیا دیکھوں تو سہی بات کیا ہے۔
میں نے کمرے میں جھانکا تو میرا منہ مارے حیرانی کے کھلا کا کھلا رہ گیا۔ عکسی کھڑ ا نماز پڑھ رہا تھا۔ یکسی نے عید کے سوا کبھی نماز نہ نے مرے میں چھا ہے
پڑھی تھی۔ اسے اسلامیات یا دینیات سے نہ تو واقفیت تھی نہ دلچسپی۔ اگر چہ امی با قاعدہ طور پر نماز پڑھتی تھی لیکن باپ کی وجہ سے گھر
کے ماحول میں اسلام کی جھلک نہ تھی ۔
بہر حال باتھ روم سے فارغ ہو کر میں پھر سو گیا۔ دوبارہ جاگا تو کسی کی امی نے مجھے اشارہ کیا۔ بولی ” ذرا اٹھ کر کسی کے کمرے
میں جھانک کر تو دیکھئے ۔ میں نے دیکھا تو کسی بیٹھا قرآن کریم کی تلاوت کر رہا تھا۔ جب وہ چائے پینے کے لیے کمرے سے باہر نکلا
تو اسے دیکھ کر میں ڈر گیا۔ منہ سرخ ہو رہا تھا۔ چہرہ سوجا ہوا تھا ۔ آنکھیں پھٹی پھٹی سی تھیں۔ انداز میں دیوانگی نمایاں تھی۔ اسے تخت پوش
پر بیٹھے ہوئے دیکھ کر یوں لگ رہا تھا جیسے کسی درگاہ کے دروازے پر کوئی مست بیٹھا ہو۔
اس روز عکسی نے چائے پینے سے انکار کر دیا حالانکہ وہ چائے کا رسیا تھا۔ صرف چائے ہی نہیں اس روز اس نے تمام معمولات کو
بدل دیا۔ گھر والے حیران تھے۔ میں سخت گھبرا گیا۔ میں نے ڈرے ڈرتے عکس سے پوچھا۔ ”کیا بات ہے عکسی ؟“
ضرور کوئی بات ہے۔ عکسی کی امی بولی۔
عکسی نے اپنی ابنارمل کیفیت کو دبانے کی شدید کوشش کی جس وجہ سے اس کا چہرہ اور بھی بھیانک ہو گیا۔ بولا کچھ نہیں ابو کچھ
بھی نہیں ۔
کچھ تو ہے۔ میں نے کہا۔
نہیں نہیں کوئی خاص بات نہیں۔ کوئی خاص بات نہیں۔ ایک عام سا مشاہدہ ہے عام سا مشاہدہ۔ جو بہت سوں کو ہو گا۔ بہت سوں
کو۔ آپ کو بھی ہوگا ابو ۔“
لیکن ہوا کیا ؟ میں نے پوچھا۔
ایک مشاہدہ ایک ویژن وہ بولا ” پاکستان کی آنے والی عظمت کا ویژن ۔ ابورات کے پچھلے پہر سورج میرے کمرے کے
اندر گھس آیا۔ اس وقت اس میں حدت نہ تھی۔ صرف نور ہی نور تھا۔ میں چکا چوند ہو کر رہ گیا۔ پھر وہ سورج سمٹ کر پاکستان بن گیا۔ یہ
کہہ کر وہ خاموش ہو گیا۔ دیر تک خاموش بیٹھا فضا کو گھورتا رہا۔ اس وقت اس کے چہرے پر دیوانگی کے اثرات بالکل ہی نمایاں تھے۔
ابو یہ مشاہدہ صرف مجھے ہی نہیں، بہت سوں کو ہو گا ۔ پچاس سال کے اندر اندر سب اس کا تماشا کریں گے۔“
وہ پھر خاموش ہو گیا۔
ابو آپ پاکستان کو نہیں جانتے۔ نہیں جانتے ۔” اس کی آواز بیٹھی بیٹھی تھی ۔ ” میں جانتا ہوں، پہلے نہیں جانتا تھا اب جانتا ہوں۔
میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ لیکن میں بتا نہیں سکتا کہ کیا دیکھا ہے۔ اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ مشاہدہ کیا جا سکتا ہے ۔ وہ
پھر خاموش ہو گیا جیسے بیتی بات کو پھر سے بیت رہا ہو۔
با پو! وہ بولا ” پاکستان نے دنیا کی رہنمائی کرنی ہے۔ دنیا کو راستہ دکھانا ہے۔ اب میں سول سرونٹ ہوں۔ ابو مجھے پاکستان کی
چاکری عطا کر دی گئی ہے۔ بہت سوں کو یہ چاکری عطا کی جائے گی۔ بہت سوں کو ۔ مجھے اب پڑھتا ہے۔ مطالعہ مطالعہ مطالعہ
اس کے بعد عکسی اپنے کمرے میں بند ہو کر بیٹھ گیا۔
اس نے فزکس کا سالوجی بائیالوجی اور سائنس کے دیگر موضوعات پر ابتدائی مگر بنیادی معلومات دینے والی کتا بیں اکٹھی کر لیں
اور دیوانہ وار مطالعہ میں مصروف ہو گیا۔
اس کے باوجود اس کی کیفیت ویسی ہی رہی ۔ منہ سرخ اور سوجا ہوا آنکھیں پھٹی پھٹی چہرے پر وہی وحشت ۔ سارا دن وہ اپنے
کمرے میں بند رہتا ۔ ہمیں اس کے کمرے میں جاتے ہوئے ڈر لگتا تھا، جیسے آسیب زدہ ہو۔
پھر عکسی کے ایک دوست نے لات مار کر عظمت پاکستان کا وہ مینار پاش پاش کر دیا۔ بولا یہ سب فتنہ و فساد ایک لڑکی کا اٹھایا ہوا
اس لڑکی سے میں مل چکا تھا۔
ایم اے کرنے کے بعد میں نے عکسی سے صاف کہہ دیا تھا کہ اپنا جیون ساتھی خود تلاش کر چکو تو مجھے بتا دینا۔ پھر میرا کام شروع ہو
گا۔ اس کے لواحقین سے میں خود جا کر ملوں گا۔ ان کی منتیں کروں گا ۔ ہاتھ جوڑوں گا۔ اس پر بھی وہ راضی نہ ہوئے تو ہم لڑکی کو اغوا کر
لیں گے۔”
اغوا کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔‘ عکسی جھنجھلا کر بولا ۔
بڑی ضرورت ہے ۔ میں نے سنجیدگی سے کہا۔ "تمہیں نہیں پتہ اپنے چناؤ کی لڑکی کو ہر قیمت پر حاصل کرنا از بس ضروری ہوتا
ہے۔ ناکامی ہو جائے تو شدید جھٹکا لگتا ہے۔ نا کامی تسلیم کر لو تو تمہاری ”میں“ میں ایک ٹوٹ رہ جاتی ہے۔ جس طرح شیشے کے گلاس
میں بال آجائے تو وہ ناکارہ ہو جاتا ہے۔“
ایک روز عکسی میرے پاس آیا اور بولا ” ابو آپ مصروف تو نہیں ۔
میں نے کہا۔ نہیں
بولا ذرا باہر چل کر میرے دوست سے مل لیں ۔
جب میں ڈرائنگ روم میں داخل ہوا تو دیکھا کہ وہ بیٹھی ہوئی ہے۔
یہ میرے ابا ہیں۔ عکسی بولا۔ اور یہ میری دوست ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
ہاں میں اس لڑکی سے مل چکا تھا۔ جب وہ چلی گئی تو عکسی کہنے لگا ۔ ابو! اگر میں اس لڑکی کو جیون ساتھی بنالوں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی کیا رائے ہے؟“
کیا تمہیں اس لڑکی سے محبت ہے؟“ میں نے پوچھا۔
محبت وجبت نہیں میں اسے پسند کرتا ہوں ۔“
وہ ایک چٹ کپڑی لڑکی تھی۔ میں نے زندگی بھر کبھی چٹ کپڑی لڑکی نہ دیکھی تھی۔ لڑکیاں تو رنگ دار ہوتی ہیں، دھاری دار ہوتی
ہیں۔ البتہ میں نے زندگی میں چند ایک چٹ کپڑی خواتین ضرور دیکھی ہیں۔ چٹ کپڑی سے یہ نہ سمجھ لیجئے کہ وہ صرف سفید لباس پہننے
کی شوقین ہوتی ہیں یا ساد مرادی رہنا پسند کرتی ہیں۔ بے شک وہ سفید اور سادہ لباس پہنتی ہیں۔ بظاہر سنگھار سے بے نیاز ہوتی ہے۔
نہیں ایسی بات نہیں۔ یہ بے نیازی صرف بظاہر ہوتی ہے۔
سنگھار جب درجہ کمال پر پہنچتا ہے تو ایک ایسی کیفیت عمل میں آتی ہے کہ دیکھنے والے کو یوں لگتا ہے جیسے محترمہ سنگھار سے بے نیاز
ہو۔ چٹ کپڑی سنگھار کے اس درجہ کمال سے واقف ہوتی ہے۔ اسے ہر سرسری جنبش کا شعور ہوتا ہے اور اس کے اثرات کا واضح علم
ہوتا ہے۔ یوں جان لیجئے کہ چٹ کپڑی نسائیت کا ایک خاص رخ ہے ایک نمونہ ہے ایک طریق کار ہے ایک کردار ہے۔ میری
دانست میں چٹ کپڑی نسائیت کی دودھ بھری کڑاہی کی بالائی ہوتی ہے۔ چٹ کپڑی کا ڈسا پانی نہیں مانگتا۔ لیکن اگر چٹ کپڑی
مہربان ہو جائے تو پھر جنت میں جانے کی آرزو نہیں رہتی۔
عکسی کے دوست نے مجھے بتایا کہ دونوں کے درمیان شادی کے عہد و پیمان ہو چکے ہیں۔ ٹیکسی نے کہا میرا انتظار کرو۔ پھر ایک
روز عکسی کو اس کا خط ملا۔ لکھا تھا گھر والے میری شادی ایک کپتان سے کرنا چاہتے ہیں ۔ میری کوئی نہیں سنتا۔ اگر تم کچھ کر سکتے ہو تو کر
عکسی نے یہ بات مجھے نہ بتائی۔ پتہ نہیں کیوں؟ شاید اس لیے کہ عادی طور پر وہ حتی الوسع مجھے تکلیف دینے سے گریز کرتا تھا۔ یا
شاید اس لیے کہ اسے ڈر تھا کہ میں اپنی جذباتیت کی وجہ سے صورت حال کو اور خراب نہ کر دوں ۔
عکسی نے سو چا سیدھی بات ہے لڑکی کے متعلقین پڑھے لکھے لوگ ہیں۔ خاندان متمدن ہے۔ لڑکی سے میرے تعلقات بڑے
پاکیزہ اور خوشگوار ہیں ۔ ان میں نا خوشگواری یا غیر مناسب کا عنصر نہیں تو کیوں نہ خود ان سے مل کر بات کروں ۔ وہ سمجھ جائیں گئے یقینا
سمجھ جائیں گے۔
جب عکسی نے ان سے بات کی تو سمجھنے کی بجائے وہ گھورنے لگے۔ گھورنے کے بعد کسی اور اس کے خاندان کو بے نطق سنائیں اور
پھر اسے گھر سے باہر نکال دیا۔ چٹ کپڑی چپ چاپ بیٹھی سنتی رہی۔
عکسی کے دوست کی زبانی یہ تفصیلات سن کر میں سخت گھبرا گیا۔ اگر چہ میرا ایمان تھا کہ مکسی نے مجھ سے کبھی جھوٹ نہیں بولا ۔ پھر
بھی مجھے شک پڑنے لگا کہ شاید صدمے کی وجہ سے اس کا ذہن گڈ مڈ ہو گیا ہے اور شاک کی وجہ سے رات کے وقت اس کے کمرے
میں سورج طلوع ہو گیا ہے۔
کئی ایک دن میں نے بڑے تذبذب میں گزارے۔ میں صرف یہ جاننا چاہتا تھا کہ کسی کو واقعی مشاہدہ ہوا تھا یا یہ سب دماغ کا
خلل تھا۔ آخر میں نے قدرت اللہ شہاب سے بات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
میرے حلقہ ارباب میں صرف قدرت اللہ ہی ایسا فرد ہے جو روحانیت اور عقل و دانش دونوں کو ہم آہنگ سمجھتا ہے۔ انہیں متضاد
نہیں جانتا۔ قدرت اللہ کا ایمان ہے کہ عقل و خرد روحانیت کے لیے باعث تقویت ہیں۔ میں نے قدرت اللہ سے کہا مجھے صرف اتنا بتا
دیجئے کہ یہ مشاہدہ تھا یا چٹ کپڑی کا اعجاز ۔
میری بات سن کر ڈاکٹر عفت قہقہہ مار کر ہنسی بولی ۔” اس واقعہ کا چٹ کپڑی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔“
آپ اتنے وثوق سے کیسے کہہ سکتی ہیں؟ میں نے پوچھا۔
ہاں میں وثوق سے کہہ سکتی ہوں ۔ وہ بولیں ۔ اس لیے کہ میں اسے جانتی ہوں ۔“
آپ کیسے جانتی ہیں ؟“
میں چٹ کپڑی کے متعلق ہر تفصیل جانتی ہوں ۔“
آپ کو کیسے علم ہے؟“
عکسی مجھے ہر تفصیل سے آگاہ رکھتا تھا۔ مجھے پتہ ہے کہ لڑکی کا واقعہ بالکل الگ ہے۔ چونکہ دونوں واقعات صرف آٹھ دس
دنوں کے وقفے سے ہوئے ہیں۔ اس لیے غلط فہمی کی گنجائش ہے ۔“
تو کیا واقعی عکسی کو مشاہدہ ہوا ہے؟“ میں نے قدرت اللہ سے پوچھا۔
یہ تو مجھے معلوم نہیں ۔ مشاہدہ ہوا ہے یا نہیں ۔ البتہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ دماغ کا خلل نہیں، نہ ہی خود فریبی ہے ۔“
قدرت اللہ نے کہا۔ ” میری دانست میں عکسی کو ملک سے باہر بھیج دینا چاہیے۔ ایک تو چینج ہو جائے گی ۔ دوسرے عکسی کو باہر جانے کا
شوق ہے۔“
نتیجہ یہ ہوا کہ کسی کو سکالر شپ دلا کر چیکوسلواکیہ بھجوادیا گیا۔
پراگ میں عکسی دو سال مقیم رہا۔ اس دوران میں اس پر وہی کیفیت طاری رہی، وہی دیوانگی، وہی مطالعے کا جنون وہی اللہ ہو اللہ
ہو اللہ ہو۔
پراگ سے عکسی کا ہر خط جو مجھے موصول ہوتا رہا تھا اس کیفیت کا نماز تھا۔ اگر چہ اپنے خطوط میں وہ ذاتی کیفیت کے اظہار سے
گریز کرتا تھا۔ پھر بھی بات چھلک کر باہر نکل آتی ۔ اس کے خطوط میں ضبط اور شدت نمایاں تھی۔ ان کے علاوہ جا بجا اللہ اور پاکستان کا
تذکرہ ہوتا ۔ مثلاً ایک خط ملاحظہ ہو۔
ابو! چک ایک مایوس قوم ہے۔ انہوں نے اپنی امیدوں کے سارے انڈے مارکسزم کی ٹوکری میں ڈال رکھے تھے ۔ مارکسزم
کارنگین وعدہ ایفا نہ ہوا ۔ جس سے انہیں دھچکا لگا اور سارے انڈے ٹوٹ گئے۔
اہل مشرق کے پاس اللہ ہے۔ اہل مغرب کے پاس زر ہے۔ چک کے پاس نہ اللہ ہے نہ زر ہے۔ پھر وہ کسی امید پر جیئے ۔ اسے
پتہ نہیں کہ وہ کدھر سے آرہا ہے کدھر جا رہا ہے کہ اس کی منزل کیا ہے کہ زندگی کا مقصد کیا ہے۔
اس کی گہری مایوسی کی وجہ سے ایک طوفا ابھر رہا ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے پاکستان میں ایک طوفان بن رہا ہے۔ چک کے دل
میں ابھرنے والا طوفان مثبت نہیں۔ پاکستان میں عظیم واقعات رونما ہونے والے ہیں۔ اللہ ایک عظیم پلاتر ہے۔ ابو وہ معجزوں کو پسند
نہیں کرتا ۔ وہ چھوٹے چھوٹے واقعات سے عظیم نتائج پیدا کرتا ہے۔ پاکستان میں عظیم نتائج رونما ہوں گے۔ انشاء اللہ
۱۹۶۹ء میں عکسی چیکوسلواکیہ سے واپس آگیا۔ لیکن یہ وہ عکسی نہیں تھا جس کے ساتھ میں نے زندگی کے پچیس سال گزارے
مجھے علم نہیں کہ پراگ میں اس پر کیا بیتی ۔ البتہ اس بیتی کی شدت کا احساس ضرور ہوتا تھا۔ وہ تیس نوٹ بکیں جو وہ اپنے ساتھ لایا
تھا اس کے مشاغل کا پتہ دیتی تھیں۔
ان کا پیوں میں مضامین نہیں بلکہ مختصر نوٹ لکھے ہوئے تھے۔ ان کا موضوع وحدانیت تھا۔ کہیں اعداد کی بنیاد پر وحدانیت کا مسئلہ
حل کیا ہوا تھا، کہیں روشنی اور رنگ کی بنیاد پر کہیں ایٹم کی مدد سے وحدانیت پر روشنی ڈالی گئی تھی ۔ کہیں سبز پتے کی ساخت کی مدد
عکسی کی واپسی پر ہم سب نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ کسی سے پراگ کی بات نہیں کریں گے۔ شاید اسی وجہ سے سارا گھر پراگ
سے یوں بھرا ہوا تھا جیسے پھوڑا پیپ سے بھرا ہوتا ہے۔
آخر ایک روز بے خبری میں بات میرے منہ سے نکل گئی۔ برسبیل تذکرہ میں نے کہہ دیا۔ یوں معلوم پڑتا ہے کہ پراگ میں تم
پھانسی پر لٹکے رہے۔ کسی کی آنکھیں پر غم ہو گئیں۔ کہنے لگا ” ہاں ابو پھانسی پر لٹکا رہا۔ کاش وہ دن پر سے لوٹ آئیں اور میں ایک بار پھر
پھانسی پر لٹک جاؤں۔ لیکن اب شاید ایسا کبھی نہ ہو کبھی نہیں۔ کھود یا ابو اسب کھو دیا۔ اب میں ایک خالی برتن ہوں ۔ یوں لگتا ہے جیسے
غبارے کی ساری پھونک نکل گئی ہو۔ اب میں ایک چھیچھڑا ہوں چھیچھڑا۔ زندگی میں کوئی مقصد نہیں رہا۔ کوئی منزل نہیں ۔ اب میں ایک
خلا ہوں، بھیانک خلا۔
پھر یوں ہوا جیسے عمیر نگیب کی آمد پر وہ خلا بھر گیا۔
سمیر نگیب ایک مصری نوجوان تھا۔ خوش شکل، رنگین مزاج ہنسوڑ ۔ وہ یونیسکو کا ایک ایکسپرٹ تھا جسے پاکستان کے لوگ گیت جمع
کرنے کے لیے یہاں بھیجا گیا تھا۔
وزارت تعلیم کے لیے عمیر نگیب کی آمد ایک غیر از معمولی بات تھی۔ یونیسکو نے پہلے بھی کئی ایک مطالبات کئے تھے۔ لیکن وہ اپنی
نوعیت میں کاغذی تھے۔ یعنی کاغذ پر لکھے ہوئے تھے جن کا جواب کا غذ پر دے دیا جاتا تھا۔ یونیسکو کا یوں ایک جیتے جاگتے آدمی کو بھیج
دینا اور عملی کام کا مطالبہ کرنا واقعی یہ بات معمول سے بہت ہٹ کر تھی۔ اس قدر ہٹ کر تھی کہ وزارت تعلیم کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔
انہیں سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کیا کریں۔
بہر حال انہوں نے سمیر نگیب کو انٹر کان میں ٹھہرا دیا۔ بولے آپ چند ایک روز آرام کریں جب تک ہم لوک گیتوں کا انتظام
کئے دیتے ہیں ۔“
دفعتاً وزارت کو خیال آیا کہ گیتوں کا بادشاہ ریڈیو پاکستان جو ہے۔ انہوں نے ریڈیو سے بات کی ۔ ریڈیو نے کہا کہ ہم تو صرف وہ
گیت اکٹھے کرتے ہیں جنہیں لوگ سنتے ہیں وہ گیت اکٹھے نہیں کرتے جو لوگ گاتے ہیں۔
اس پر وزارت کا دل ٹوٹ گیا۔
ادھر انٹرکان میں سمیر نگیب بیٹھا انتظار کرتا رہا۔ پھر وہ اکتا کر اٹھ بیٹھا اور ٹہل ٹہل کا انتظار کرنے لگا۔
انٹرکان کا مغربیت زدہ ماحول اس کے لیے جاذب توجہ نہ تھا۔ وہ تو مغربیت سے اکتا یا ہوا تھا اور خالص مشرقیت کے ماحول میں
رہنے کا خواہش مند تھا۔ پھر اسے ایک خیال آیا۔ اس نے سوچا جب تک میں ذاتی طور پر کوشش کیوں نہ کروں، پاکستانی لوک گیتوں کا
پتہ کروں ۔ کسی رنگین مزاج نے اسے ہیرا منڈی کا پتہ بتا دیا۔
ہیرا منڈی سمیر نگیب کو بہت پسند آئی۔ وہاں مشرقیت کی جھلک تھی جو اسے نئی نظر آئی ۔ دو مہینے وہ ہیرا منڈی کی بائیوں سے گیت
سنتا اور چٹکیاں بجاتا رہا۔ پھر کسی نے یہ کہ کر کہ یہ لوگ گیت نہیں یہ تو چوبارہ گیت ہیں اس کا دل توڑ دیا۔ اس پر وہ سیدھا سیکرٹری تعلیم
سے جا کر ملا۔ بولا میں تو انتظار کرتے کرتے تھک گیا ۔ آپ نے ابھی تک لوک گیتوں کا کوئی ایسا انتظام نہیں کیا۔ ان دنوں قدرت اللہ
شهاب وزارت تعلیم کے سیکرٹری تھے۔ انہوں نے عکسی کو سمیر نیب کا معاون مقرر کر دیا۔
عکسی نے سمیر نگیب کو سمجھایا کہ بھلے آدمی پاکستانی لوک گیتوں کو اکٹھا کرنا آسان کام نہیں ۔ پاکستانی لوک گیت بائیوں کے
چوباروں میں نہیں ملتے نہ ہی آرٹ کونسلوں میں ملتے ہیں۔ انہیں اکٹھا کرنے کے لیے دور افتادہ گاؤں میں جانا پڑے گا۔ ان گاؤں
میں جہاں شہر کے اثرات ابھی تک نہیں پہنچے۔ جہاں لوگ گوئے دم توڑ رہے ہیں وہاں پہنچنے کے لیے پیدل چلنا ہوگا ۔ مقامی لباس
پہنا ہوگا۔ ٹرک ہوٹلوں سے کڑک چائے پینے کی عادت ڈالنی ہوگی ۔
آٹھ روز عکسی سمیر نگیب کو ٹریننگ دیتا رہا۔ یونیسکو کے فوک اور ایکسپرٹ کے لیے یہ انوکھی ٹریننگ تھے۔ پھر وہ دونوں سندھ
بلوچستان مکران تھر پارکر سرحد کے دور افتادہ دیہات کی طرف نکل گئے۔ جہاں مظلوم پاکستانی کلچر مغرب زدہ شہر کالا صاحب اور
ماڈرن ازم سے ڈرا ہوا بیٹھا ہے۔ جہاں پاکستانی لوک گیت کسمپرسی کے عالم میں دم توڑ رہے ہیں۔ جہاں پاکستانی دیہات کے منفرد
ساز دیواروں پر سنگے منگے کرم خوردہ ہو چکے ہیں۔ پتہ نہیں مکسی نے وہاں کیا دیکھا۔ شاید اس نے پاکستانی عظمت کے اس ویژن کی تعبیر
کی جھلک دیکھی ہو یا شاید پاکستان کے درخشندہ مستقبل کی کرن پھر سے اس کے دل کی گہرائیوں میں چمکی ہو۔ شاید پاکستان کے اس
ادنی چاکر کو راستہ مل گیا ہو۔
بہر حال جب وہ لوٹا تو اس کی تمام تر توجہ پاکستان کی لوک ریت پر مرکوز ہو چکی تھی۔ پہلے اس کی دیوانگی کا مرکز مطالعہ تھا۔ اب
لوگ ریت ہے۔ لوگ ریت کے جنون نے اسے کامی بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے شہر کے فرزانوں کی نگاہ میں وہ لوگ تماشا بنا ہوا ہے۔

Back to top button