مین گیٹ کے پیچھے ایک شخص عام سے کپڑے پہنے ننگے سر ننگے پاؤں ہمارا استقبال کرنے کے لیے کھڑا تھا۔ ارے کیا یہ وہ ہی
شخص ہے جو بیج تھری پیس سوٹ پہنے شوخ نکٹائی لگائے اپنی بانڈی کار میں بیٹھا تھا جس نے بڑے خشک لہجے میں مجھ سے کہا تھا شام
کو تشریف لائے اور پھر ایکسلیٹر دبا کر زوم گاڑی دوڑا کر لے گیا تھا۔ نہیں یہ شخص نہیں ہو سکتا۔ کہاں وہ بنا سجا بیوروکریٹ کہاں یہ
درویش صفت آدمی ۔ ضرور یہ شخص سید سرفراز احمد شاہ کا ملازم ہوگا۔
میں نے گھر کی جانب نظر دوڑائی وہ ایک چھوٹا سا معمولی سا مکان تھا لگتا تھا جیسے تین مرلے پر بنا ہو۔ دیواریں خستہ حال تھیں
سامان پھٹیچر ۔ وہ ڈرائنگ روم جس میں ہمیں بٹھایا گیا تھا برائے نام ڈرائنگ روم تھا، پرانے زمانے کی بیٹھک سے بھی کم تع ، دو ایک بینچ
نما صوفے جو بوسیدہ تھے فرش خالی تھا۔ پھر شاہ صاحب تشریف لے آئے ۔ کرسی پو پھٹھ گئے ارے یہ تو وہی ملازم ہے جو گیٹ کے
پیچھے کھڑا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے میں نے غور سے شاہ کی طرف دیکھا۔
جوانی بھر پور تھی، کلین شیو چہرے پر وقار تھا جیسے حکم چلانے کا عادی ہو ذہانت تھی رعب تھا، خود اعتمادی تھی ہونٹوں میں ہلکا سا تبسم
دبا ہوا تھا جیسے SENSE OF HUMOUR کو دہا کے رکھا ہوا ہو۔ انداز میں خود اعتمادی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے گفتگو میں
ریوڑی جیسا کڑا کا تھابات میں سے کرتا تھا لیکن اس میں میں ہم رنگ تھا۔
گفتگو میں مسئلے نہ تھے نصیحتیں نہیں تھیں۔ حضرت موسیٰ والے ڈونٹس تھے لچھے دار تقریر نہیں تھی یوں جیسے کوئی بزنس میں مختصر مگر
کام کی بات کرتا ہے۔ شاہ ہمیں متاثر کرنے کی کوشش نہیں کر راہا تھا۔
نہ ہی وہ ہم سے متاثر تھا۔ ہم تینوں اس کے سامنے بیٹھے تھے۔ بانو قدسیہ اشفاق احمد اور میں ۔
میں شاہ سے ملنے کیوں گیا تھا ؟
اس لئے نہیں کہ مجھے کوئی طلب تھی، کوئی دنیاوی طلب طلب کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ مجھے تو اللہ نے دنیا میں ہی جنت دے
رکھی تھی میں حیران ہوتا تھا کہ اللہ میاں مجھ پر اتنے مہربان کیوں ہیں حالانکہ میں ان کرم نوازیوں کو قطعی طور پر ڈیز رو نہیں کرتا تھا۔
زندگی بھر انہیں نے قدم قدم پر میری مدد کی تھی ان دنوں میں بھی جب میں انہیں نہیں مانتا تھا اور ان دنوں نہیں بھی جب میں انہیں
ماننے پر مجبور ہو گیا تھا۔ جب انہوں نے میرا احاطہ کر رکھا تھا۔ میرے چاروں طرف بوٹے بوٹے میں پتے پتے میں ذرے ذرے
میں اللہ میاں بیٹھے جھولا جھول رہے تھے۔ مسکر رہے تھے زیر لب کہہ رہے تھے۔ اب بول
اللہ کی بخشی ہوئی اس جنت میں میری یہ کیفیت تھی کہ اگر کوئی کہتا مانگ کیا مانگتا ہے جو مانگے گا تو میں سوچ میں پڑ جاتا کہ کیا
مانگوں۔ مجھے انہوں مانگ سے اس قدر بے نیاز کر رکھا تھا۔ اس لئے شاہ کے پاس کوئی مانگ لے کر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
تھا۔
میں شاہ کے پاس اس لئے بھی نہیں گیا تھا کہ ایک بزرگ کی خدمت حاضری دوں اس لئے کہ بزرگ کا بھید مجھ پر کھل چکا تھا۔
لوگ سمجھتے ہیں کہ بزرگ ایک عزاز بھر ا مقام ہے وہ تخت پر براجمان ہوتا ہے سر پر تاج ہوتا ہے صاحب حکم ہوتا ہے جو حکم دے اس
کی تعمیل ہو جاتی ہے۔ مستقل اس کی نگاہ میں ہوتا ہے تقدیر کو بدلنے کا طاقت حاصل ہوتی ہے۔
زندگی میں مجھے چند ایک بزرگوں کے قریب رہنے کا اتفاق ہوا ہے میں نے دیکھا ہے کہ بے شک ہمارے نزد یک بزرگ محترم
ہے لیکن دراصل وہ ایک چاکر ہے اس کا کام حکم چلانا نہیں بلکہ تعمیل حکم ہے۔ سرتسلیم خم کرنا ہے، حکم کے بارے میں پوچھنا نہیں جانتا
نہیں سوچتا نہیں صرف تعمیل ۔
حکم ہوتا ہے کہ اپنے بیٹے کو قربان کر دو وہ نہیں سوچتا کہ ایسا حکم کیوں دیا گیا ہے۔ بیٹے کی محبت اس کے دل میں تذبذب کی کیفیت
پیدا نہیں کرتی ۔ وہ اپنے بیٹے کو انگلی لگا کر چون و چرا کئے بغیر قربان گاہ کی طرف چل پڑتا ہے۔
بزرگ اپنے لئے کچھ مانگ نہیں سکتا وہ اپنی میں کو تیاگ چکا ہے دوسروں کے لئے پہلے مشیت ایزدی میں جھانک کر دیکھتا ہے کیا
منشاء ایزدی کرم نوازی پر مائل ہے کیا مانگنے کی اجازت ہے گنجائش ہے۔ بزرگ زندگی بھر آزمائش پہلے جیتا ہے۔ ہاں بزرگ کی
بھید مجھ پر کھل چکا تھا میں شاہ کی خدمت میں حاضری دینے کے خیال سے نہیں گیا تھا۔ میں تو شاہ کی خدمت میں شکریہ ادا کرنے گیا تھا
شاہ نے مجھے ذہنی کشمکش سے رہائی دلائی تھی عالم تذبذب سے باہر نکال دیا تھا مجھے یقین اور اطمینان کی دولت سے مالا مال کیا تھا۔ یہ
ذہنی عذاب مجھ پر چار ایک ماہ سے طاری تھا ان دنوں میں اپنی آپ بیتی کا دوسرا حصہ الکھ نگری لکھ رہا تھا۔
میں یہ فیصلہ نہیں کر پایا تھا کہ قدرت اللہ شہاب کے متعلق کون سی بات لکھوں کون سی گول کر جاؤں۔ قدرت اللہ شہاب سے میری
عقیدت اس لئے نہیں تھی کہ وہ ایک بزرگ تھا بلکہ اس لئے تھی وہ ایک عظیم انسان تھا۔ اس کے کردار کے دو نیوکس تھے ایک عجز کا
دوسرے وسعت قلب طبعی طور پر میں ایک کہہ دینے والا شخص ہوں لیکن قدرت اللہ شہاب ایک گیت بزرگ تھے انہوں نے کبھی اپنے
منہ سے تسلیم نہیں کیا تھا کہ وہ بزرگ ہیں انہوں نے اپنی کتاب شہاب نامے میں کئی باتوں کا ذکر نہیں کیا تھا۔
میں سوچ میں پڑا تھا کیا ان باتوں کا ذکر کروں یا نہ کر دوں اگر ذکر کروں تو یہ خوف در پیش تھا کہ شہاب کی خوسنودی نہ کھو بیٹھوں
شہاب سے فیض پانے والوں میں سے ایک صاحب صدیق رہی تھے۔ صدیق واحد شخص تھا جس کا شہاب سے کلام کا تعلق تھا اس نے
شہاب سے کہا تھا جناب مجھے کچھے پڑھنے کے لئے دیجئے ۔ ہم سب پکی پکائی کے قائل تھے صدیق پکا کر کھانے کا شوقین تھا۔ گمان
غالب ہے کہ شروع شروع میں قدرت نے اسے کچھ بنا کر ٹرخا دیا تھا لیکن تین سال کے بعد جب راعی نے آکر کہا کہ جناب میں نے
کلام میں کبھی میں کبھی نائی نہیں کیا تو قدرت بہت متاثر ہوا اس کے بعد بڑی توجہ سے صدیق کو بتانے لگا تھا۔ اب چھ سال بعد صدیق
ایسے مقام پر پہنچ چکا تھا کی اسے کشف ہونے لگا تھا۔
سب سے پہلے میں نے صدیق سے پوچھا میں نے کہا یہ بتا کیا شہاب الکھ نگری پر ناراض تو نہیں ہوں گے جیسے وہ لبیک کی
اشاعت پر ہوئے تھے۔ صدیق نے دیکھ کر مجھے گول مول سا جواب دیا کہنے لگا بے شک آپ الکھ نگری لکھیں وہ منع نہیں کرتے ۔
صدیق کی بات سن کر میں مطمئن نہیں ہوا تھا چند ایک ماہ بعد میں نے پھر صدیق سے کہا کہ پھر دیکھو۔ اس نے دیکھ کر جواب دیا کہ پہلی
مرتبہ یہ بات شہاب کو نا گوار گزری تھی لیکن اب وہ رضا مند ہیں۔ یہ سن کر صدیق پر میرا ر ہا سہا اعتماد بھی جاتا رہا میں مطمئن نہ تھا۔
صدیق کے علاوہ میں نے دو ایک اور بزرگوں سے بھی پوچھا تھا ان کا جواب بھی مجھے مطمئن نہ کر سکا تھا میں ایک ادیب ہوں
میرے قاری اکثر مجھے خط لکھتے رہتے ہیں۔ ان میں لاہور کی ایک خاتون صغیرہ شیریں بھی تھی ۔ صغیرہ شریں ایک عابدہ خاتون ہیں اس
کے خطوط مین مسئلے مسائل ہوتے تھے اور وہ میرے لئے ہمیشہ دعا گو تھیں۔ ایک بارشیریں نے مجھے لکھا کہ ” میں نے آپ کا خط اپنے
دوستوں کے دوست کو دکھایا تھا۔ اسا پر مجھے غصہ آیا میں نے کہا کہ آپ نے میرا خط کسی کو کیوں دکھایا۔
محترمہ نے کہا میں تو اپنا ہر خط انہیں دکھاتی ہوں۔ میں نے کہا وہ کون ہے جسے تم ہر خط دکھاتی ہو۔ وہ بولی گزشتہ سات سال سے
ہفتہ وار مین ان کی حاضری دیتی ہوں۔ وہ بہت بڑے صاحب کشف ہین اور صاحب دعا ہیں۔ میں نے کہا بی بی اگر وہ صاحب کشف
ہیں تو ان سے ایک بات پوچھ دو۔
یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں اسلام آباد کے INSTITUTE OF MEDICAL SCIENCES میں داخل
تھا۔ میرے پر اسٹریٹ کا آپریشن ہو چکا تھا۔ ہسپتال میں انفیکشن ہو چکی تھی ۔ سوڈو مانو کیڑے میرے اور میٹر سٹم میں داخل ہو چکے
تھے جب پیٹ بناتے ۔ ایک ماہ سے روزانہ مائی سین کے دو ٹیکے لگ رہے تھے لیکن سوڈ و مانو مرے نہیں تھے۔
ان دنوں مجھے یہ فکر لاحق تھا کہ کہیں الکھ نگری ادھوری نہ رہ جائے ویسے مرنے میں مجھے کوئی اعتراض نہ تھا ۸۶ سال بھر پور زندگی
گزار چکا تھا کرم نوازیوں بھری زندگی۔ میں نے محترمہ کو لکھا کہ بی بی ان صاحب سے یہ پوچھو کیا میری کتاب الکھ نگری مکمل ہو گی۔
چند دنوں بعد محترمہ کا خط وصول ہو ا خط میں شاہ صاحب کے ہاتھ کا لکھا ہوا ایک جملہ تھا۔
ہم نے الکھ نگری مکمل شکل میں دیکھ لی
شاہ صاحب کا یہ جملہ پڑھ کر میں نے محسوس کیا جیسے الکھ نگری مکمل شکل میں میں نے خود دیکھ لی ہو فکر دور ہو گیا اطمینان چھا گیا
یوں لگا جیسے شاہ نے صرف یہ جملہ نہ لکھ بھیجا ہو بلکہ یقین اور اطمینان کا جذبہ ٹرانسمٹ کر دیا ہو۔
پھر جب الکھ نگر مکلم ہوگئی اور مسودہ لے کر پبلشر کو دیے لاہور گیا تو خیال آیا کہ کیوں نا شاہ صاحب کا شکر یہ ادا کروں ۔ شاہ کی
طرف اکیلے جانے کی ہمت نہ پڑی اس لئے میں نے اشفاق احمد اور بانو سے درخواست کی کہ میرے ساتھ چلو اور خلاف معمول وہ
تیار ہو گئے ۔ ہاں تو یہ تھے کو الف شاہ سے ملنے کے۔
اس وقت ایک بے نما صوفے پر ہم تینوں بیٹھے تھے اشفاق احمد قدسیہ میں سامنے کرسی پر شاہ صاحب بیٹھے تھے شاہ سے وہ ملاقات
بزرگوں کی محفل سے یکسر مختلف تھی۔ اس محفل میں چار عام آدمی بیٹھے تھے نہ تو شاہ کا رویہ سرکار قبلہ جیسا تھا نہ ان کی وضع قطع ان کا لباس یا
طرز گفتگو بزرگوں جیسی تھی، نہ ہی ہم تینوں مریدوں کی طرح احترام زدہ تھے۔
مجھے علماء اور بزرگوں سے ایک بڑی شکایت ہے۔ وہ التزاماً الگ قسم لباس پہنتے ہیں، الگ قسم کا رویہ روا رکھتے ہیں، الگ قسم کا
انداز گفتگو اپنا لیتے ہیں نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ ہم میں سے نظر آتے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ وہ جان بوجھ کر التزاما ہم سے الگ نظر آنے کی
کوشش کرتے ہیں جس کا مقصد ایک امتیازی حیثیت حاصل کرنا ہوتا ہے میری دانست میں اگر بزرگ عوام جیسا ہو عوام میں گھل مل
جائے تو وہ عوام پر زیادہ اثر انداز ہو سکتا ہے اور عام طور سے بزرگ کا کام عوام پر اثر انداز ہونا ہوتا ہے۔
بے شک داڑھی رکھنا سنت ہے اسوہ حسنہ ہے مگر لگتا ہے کہ عام طور پر لوگ اس لئے داڑھی نہیں رکھتے کہ حضور کے نقش قدم پر چلیں
بلکہ اس لئے کہ داڑھی رکھنے سے انہیں ایک امتیازی حیثیت حاصل ہو جاتی ہے علماء کرام تو اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لئے ایک
امتیازی حیثیت حاصل کرنے کیلئے بہت اہتمام کرتے ہیں۔
سیدھی بات ہے کہ جب تک دکان کو مال سے نہ بھر لو تب تک دوکان پر بورڈ نہ لگاؤ۔ جب تک حضور کے کردار سے اپنی شخصیت کو
منور نہ کر لو داڑھی نہ رکھو ورنہ لوگوں کو گمراہ کرنے کا امکان ہے۔ زندگی بھر میں یہی سنتا رہا ہوں کہ داڑھی رکھو سنت ہے لبوں کو کٹواؤ
سنت ہے پاجامے کی موری تنگ رکھو سنت ہے میں نے کبھی کسی کو یہ کہتے نہیں سنا کہ وعدہ کرو تو نبھاؤ سنت ہے کسی سے بدسلوکی نہ کرو
سنت ہے جہاں تک ہو سکے خلق خدا کی خدمت لروسنت ہے اس وقت شاہ ہمارے پاس یوں بیٹھا تھا جیسے ہم میں سے ہو۔
اس کے لباس انداز گفتگو میں کوئی امتیازی شان نہ تھی۔ اس کے انداز مین کوئی ایسی بات نہ تھی جس سے ظاہر ہوتا کہ وہ ہم سے
زیادہ جانتا ہے اور اس لئے ہمیں نصیحت کرنے کا حق رکھتا ہے۔ اس مین کوئی دنیاوی دینی یا روحانی SUPERIORITY کی
جھلک نہ تھی۔
اس ملاقات میں شاہ نے صرف دو باتیں کہیں کہنے لگے چاہے ہم تو جوانوں کو پسند کرین یا نہ کریں ہر صورت میں کام نو جوانوں
نے ہی کرنا ہے۔ تو جوانوں وک بدلنے کو ایک طریقہ ہے صرف ایک انہیں رد نہ کرو خود کو ان سے برتر نہ جانو بلکہ ان جیسے بنو تا کہ ان کا
کا نفی ڈینس حاصل ہو جائے صرف اسی صورت میں آپ ان کو بدل سکتے ہیں۔ پھر وہ مجھ سے مخاطب ہوئے پوچھا آپ کی الکھ نگری ختم
ہو گئی کیا۔
میں نے جواب دیا جی ختم ہو گئی
بولے مفتی صاحب ابجی آپ کو تصوف ہر کتاب لکھنی ہے۔
میں نے کہا جناب یہ کیسے ہوگا میں تو اسلام اور تصوف کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتا۔
کہنے لگے ہمیں یہ معلوم کیسے ہوگا ہم نے تو دیکھا ہے کہ ہوگا ۔ ہم جو دیکھتے ہیں بتا دیتے ہیں کیوں کیسے تو وہی جانتا ہی جو قادر مطلق
ہے۔ اشفاق احمد اس دوران شاہ کو جانچنے والی نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ وہ پیدائشی طور پر مین آف آئیڈیاز ہے یعنی سوچوں کا مارا ہوا
ہے۔ جانچتا ہے پر کھتا ہے تحقیق کرتا ہے تماشہ دیکھتا ہے بھیگتا نہیں بونو بھیگی بیٹھی تھی۔ بولی میرا بیٹا شادی کرنے پر رضامند نہیں ہوتا ہم
چاہتے ہیں کہ شادی کرلے۔
شاہ نے بانو کی بات غور سے سنی پھر گردن کو ایک خاص زاویے پر جھکا کر بیٹھ گئے۔ ان کے ماتھے پر ایک شدت بھری تیوری
پڑ گئی لگتا تھا جیسے بڑی شدت سے توجہ مرکوز کی گئی ہے بڑا STRAIN پڑ رہا ہے۔ پھر انہوں نے سراٹھا یا بولے بی بی شادی کرلے گا
اور وہیں کرے گا جہاں آپ کی مرضی ہوگی۔
پھر انہوں نے میز پر رکھی ہوئی ایک چھوٹی سی سویٹ اٹھائی اور بانو کو دے دی بولے یہ بیٹے کو کھلا دینا۔ شاہ سے ملاقات کے
بعد میں سوچ میں پڑ گیا اللہ یہ شاہ کیا چیز ہے میں نے کئی ایک بزرگ دیکھے تھے ایسے بھی جو بر ملا تھے اور ایسے بھی جو در پردہ تھے لیکن
شاہ کا رنگ ہی اور تھا۔
پھر مجھے شاہ کی بات یاد آئی ۔ ابھی آپ کو تصوف پر ایک کتاب لکھنی ہے ۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے میں نے سوچا۔
قدرت اللہ اکثر مجھ سے کہا کرتے تھے مفتی صاحب عقیدت کو چھوڑیئے عقیدت اچھی چیز نہیں، عقیدت پالئے۔ میں نے کبھی
عقیدے کی چرف توجہ نہ دی تھی کبھی اسلام کا مطالعہ نہ کیا تھا میں صرف تذکرہ پڑھتا تھا مجھے تذکروں سے دلچسپی تھی لیکن مجھے تذکروں
کے مصنفوں سے شکایت تھی کہ وہ بزرگوں کی کرامتیں بیان کرتے تھے ان کے کر عار کی عظمت کا ذکر نہیں کرتے تھے۔ میری دانست
مین بزرگوں کی کرامات یا مجاہدوں کی نسبت ان کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے۔
پھر یہ بھی ہے کہ میرے محسن قدرت اللہ شہاب کا کہنا ہے کہ تصوف دراصل ایک شارٹ کٹ ہے کنڈرگارٹن کی طرح کھیل کے
بہانے تعلیم دینا قدرت اللہ شہاب صرف شریعت کو اہمیت دیتے تھے وہ شارٹ کٹ کے قائل نہ تھے ان کے نزدیک بہترین مسلمان
وہ عام شخص ہے جو سارا دن اپنے بچوں کے لئے محنت مشقت کرتا ہے ان کے لئے روٹی کماتا ہے شام کو گھر آتا ہے والدین کی خدمت
کرتا ہے بیوی سے اچھا سلوک کرتا ہے بچوں سے کھیلتا ہے پڑوی کو پوچھتا رہتا ہے۔ محلے والوں کی خدمت کرتا ہے اللہ کے احکام مانتا
ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے میں نے سوچا کہ تصوف پر کتاب لکھوں، پھر شاہ کے متعلق ہمیں کو الف کا پتہ چلا۔ پتہ چلا کہ وہ فارن کوالیفائیڈ
ایم بی اے ہیں ۔ حکومت پاکستان میں کام کر چکے ہیں فارن فرموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں ڈیوٹی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں
اس وقت ایک پاکستانی فرم میں نمبر دو ہیں۔ صبح دفتر جاتے ہیں شام ڈھیلے لوٹتے ہیں دفتر کا کام اس جذبے سے کرتے ہیں جیسے مذہبی
فریضہ انجام دے رہے ہوں۔ ظاہر ہے کہ تنخواہ کافی سے زیادہ ہے بڑے بنگلے میں ٹھاٹ سے رہ سکتے ہیں لیکن ٹھاٹھ میں رہنا پسند نہیں
کرتے۔ لوگوں کو کھانا کھلانے کے بہت بڑے شوقین ہیں۔ ناشتے پر کھانے پر روز آٹھ دس مہمان ہوتے ہیں۔ خصوصی دنوں پر
مہمانوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ ان کی بیگم مہمانوں کے لئے پکاتے پکاتے تھک جاتی ہیں لیکن چہرے پر اکتاہٹ یا تھکاوٹ کا نشان
نہیں آتا سادگی معصومیت اور بشاشت بڑی ہنس مکھ ہیں ان کے بچے سارا دن مہمان نوازی میں لگے رہتے ہیں۔ گھر میں کوئی نوکر نہیں
ہے۔ میں نے پوچھا شاہ جی آپ کی بیگم اس مسلسل مہمان داری کے خلاف احتجاج نہیں کرتیں کیا۔ کہنے لگے پہلے کرتی تھیں میں نے
بہت سمجھایا کہ بی بی ہمارا گھر کا یہ سارا رنگ رونق مہمانوں کے دم کرم سے ہے اگر ہم نے کھلانا چھوڑ دیا تو مشکل پڑ جائے گی۔ خیر
صاحب وہ نہ مانیں تو میں نے انہیں کہہ دیا کہ لو جیسے چاہو خرچ کرو اس نے خست کی نتیجہ یہ ہوا کہ فاقے آنے لگے میں نے کہا دیکھ لیا
بی بی پھر وہ مان گئیں اب وہ بڑی خوشی سے مہمانوں کی خدمت میں لگی رہتی ہیں۔
۔ یہ
صبح دفتر جانے سے پہلے شاہ صاحب میانی صاحب میں اپنے قبلہ حضور کی حاضری دیتے ہیں اگر چہ کار مزار مبارک تک جاسکتی
ہے لیکن جذبہ احتراما منع ہے۔ بہت دور کار روک لیتے ہیں، پیدل چل کر حاضری دیتے ہیں، پھول چڑھاتے ہیں پھر چند منٹوں کیلئے اس
جگہ جا کر بیٹھتے ہیں جہاں حضرت صاحب بیٹھا کرتے تھے۔ ہر سوموار کو مغرب کی نماز کے بعد حاضری کی عام اجازت ہوتی ہے سو
ڈیڑھ سو حاجت مند حاضری دیتے ہیں۔ یہ محفل مسئلے مسائل کی محفل نہیں ہوتی نہ ہی درس و تدریس ہوتے ہیں نہ ہی پند و نصائع ۔ یہ
محفل صرف دعا تک محدود ہوتی ہے حاجت مند باری باری آتے ہیں شاہ صاحب گردن ٹیڑھی کر کہ بیٹھ جاتے ہیں ماتھے پر بڑی
تیوری سی پڑ جاتی ہے لگتا ہی جیسے شدت کا دباؤ پڑ رہا ہے۔ شاہ حاجت مندوں کی مشکل کا مختصر سا تذکرہ سنتے ہیں مشکل کو دور کرنے کا
طریقہ بتاتے ہیں۔ دو ٹوک بات کرتے ہیں اور اگلے حاجت مند کو اشارہ کر دیتے ہیں۔ لمبی بات نہ کرتے ہیں نہ ہی سنتے ہیں۔ بحث
نہیں کرتے انداز میں اتنی خد و اعتمادی ہوتی ہے کہ حاجت مندوں کو مزید بات کرنے کی جرات نہیں پڑتی۔
مثال کے طور پر دو خواتین میرے کہنے پر شاہ صاحب سے ملیں خصوصی ملاقات کے بعد انہوں نے مجھے خط لکھا لکھا کہ جب شاہ
صاحب تشریف لائے تو سارا کمرہ ان کے رعب سے لبالب بھر گیا۔
انہوں نے بات شروع کی اگر چہ انہوں نے بڑے اخلاق سے ہمیں مخاطب کیا بولو بی بی آپ کیسے تشریف لائی ہیں اس کے
با وجود ان کی آواز میں کچھ ایسی کھنک اور بے تکلفی تھی کہ ہمارے دل دھک دھک کرنے لگے اس حد تک کہ ہمارے لئے جواب دینا
مشکل ہو گیا دم گھٹنے لگا۔ مختصر یہ کہ جب ہم کمرے سے باہر نکلیں تو باہر گلی میں رک کر ہم نے لمبے لمبے سانس لئے دیر تک رکی رہیں پھر
کہیں جا کر نارمل ہو ئیں۔ کیفیت یہ تھی کہ کہاں کا دیر و حرم گھر کا راستہ نہ ملا یہ کوئی عام خواتین نہیں تھیں کالھ کی لیکچرار تھی دوسری
پرنسپل، شاہ صاحب مریضوں کو دو ابتاتے ہیں مثلاً ایک بار مجھ سے کہنے لگے آپ امرود کھایا کریں میں نے امرود کھائے تو بہت فائدہ
ہوا لیکن جلد ہی امرودوں کا موسم ختم ہو گیا۔ میں نے شاہ صاحب کو خط لکھا عالی جاہ یا تو امرودوں کو حکم دیجئے کہ وہ واپس آجائیں یا
خربوزے کو حکم دیجئے کہ وہ فی الفور امرودوں کے خواص پیدا کر لیں۔ شاہ صاحب نے کہا بھئی ہم تو دعا کرنے والے ہیں، حکم دینے
والے نہیں۔ میرے بیٹے عکسی نے شاہ صاحب سے پوچھا شاہ دیکھ کر بولے ایلو پیتھی کی دوا آپ کو فائدہ نہیں پہنچائے گی صرف حیکم کی
دوا فائدہ پہنچائے گی۔ ہم نے وہ دوا د یکھ لی ہے جو آہ کو فائدہ پہنچائے گی لیکن ہمین اس دوا کا نام نہیں معلوم اس کی شکل گلقند جیسی ہے
آپ حکیم کو بانہ دکھا ئیں جو دو اوہ دے مجھے دکھا ئیں دوا دیکھ کر میں پہچان لوں گا کہ یہ وہ ہی دوا ہے یا نہیں۔
سرفراز شاہ کے کشف کی نوعیت عجیب سی ہے ایسا کشف کبھی دیکھنے میں نہیں آیا عام طور سے صاحب کشف نام پوچھتے ہیں ماں کا
نام پوچھتے ہیں شاہ صاحب نے کبھی نام نہیں پوچھا مثلاً ایک روز شاہ کا فون آیا میری بہو تہمینہ نے چونگا اٹھا یا اور کہنے لگی شاہ جی میں ایک
نیا کام شروع کرنے کا ارادہ کر رہی ہوں۔ ذرا دیکھیں تو کیا میرے حق میں مفید رہے گا۔ شاہ صاحب خاموش ہو گئے کچھ دیر کے بعد
بولے جو کام آپ شروع کر رہی ہیں کیا اس میں ایک اور ختون بھی آپکے ساتھ شریک ہے۔ ہم سب حیران رہ گئے چونکہ یہ بات درست
تھی۔ ایک صاح شاہ صاحب کے پرانے جاننے والے ہیں پروفیسر علاؤ دین اختر بہت پڑھے لکھے ہیں آسانی سے ماننے والے نہیں
عقل کے کچھ زیادہ ہی قائل ہیں بات تول کر کہنے والی چیز ہے دوسرا سمجھے نہ سمجھے۔ ان سے ایک دن میں نے کہا اختر شاہ کے کشف
کے متعلق تمہاری کیا رائے ہے بولے کوئی رائے نہیں دیکھتا ضرور ہوں سمجھتا نہیں ہاں کبھی کبھی حیران ہوتا ہوں مثلاً ایک دن میں نے
شاہ کو فون کیا کچھ پوچھوں انہوں نے توقف کیا پھر دفعتا بولے یہ جو خاتون آپ کے پیچھے سے گزری ہے یہ کون ہے۔
اس میں حیرت کی کیا بات ہے میں نے پوچھا شاہ جی یہ کیسا جنتر منتر ہے کہنے لگے کون سا میں نے کہا یہ جسے آپ کشف کہتے ہیں
یہ تو کشف کا انوکھا برانڈ ہے آج تک میں نے ایسا کشف نہیں دیکھا بولے ایک بار میں نے حضرت صاحب سے اس علم کے بارے
میں عرض کی تو فرمایا میں نے تمہیں ایسا علم عطا کیا ہے جو ایک وقت میں دنیا ا میں صرف ایک شخص کے پا پاس ہی ہوتا تا ہے۔ ہے۔ میں میں ۔ نے عرض
کیا کہ حضور اب تو یہ دو آدمیوں کے پاس ہو گیا ہے۔ فرمایا نہیں، تمہیں اصل علم اس وقت حاصل ہو گا جب تم مجھے دفن کر کے ستر قوم چلو
گے۔ تم سے ایسے کام سرزد ہوں گے کہ دنیا حیران ہو گی ۔ شاہان کہا حضرت صاحب نے جیسا فرمایا تھا ویسا ہی ہوا۔ جب سوموار کو شاہ
صاحب کے ہاں دعا کی محفل لگتی ہے تو ساہ صاحب کے پس پشت ایک صاحب بیٹھتے ہوتے ہیں انہیں چشتی صاحب کہتے ہیں چشتی
صاحب ایک دھیمے مزاج کے میں تو کچھ بھی نہیں رنگ کے بزرگ ہیں وہ بھی صاحب کشف ہیں۔ میں چشتی صاحب سے ملا میں نے
کہا چشتی صاحب آپ صرف سوموار کی شام کو شاہ صاحب کی محفل میں نظر آتے ہیں کیا بات ہے۔
میں پابند ہوں حاضری دیتا ہوں۔
میں نے پوچھا آپ شاہ کے مرید ہیں کیا ؟
بولے نہیں ان کی کرم نوازی ہے کہ مجھے پاس بیٹھنے کی اجازت دیتے ہیں۔ میں نے کہا پاس بیٹھنے کا کوئی فائدہ ہوتا ہے کیا ؟
بولے بہت فیض حاصل ہوتا ہے ان کے پاس بیٹھتا ہوں تو میری قوت کشف میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے روشنی بڑھ جاتی ہے نگاہ
دور تک جاتی ہے میں نے کہا شاہ کا کشف کیسا ہے۔ کہنے لگے بڑا منفرد ہے ایسا کشف کسی اور میں نہیں دیکھا۔ میرا ایک پرانا دوست
ہے احمد بشیر کٹر کمیونسٹ خیالات کا مالک ہے وہ پیروں فقیروں یا بزرگوں کو نہیں مانتا چند ایک سال سے احمد بشیر کو علم جعفر سے دلچسپی ہو
گئی ہے وہ جگہ جگہ مخطوطوں کی تلاش میں سرگرداں پھرتا ہے۔ شاہ صاحب سے اس کی ملاقات صرف اس لئے ہوئی کہ اس کا خیال تھا
کہ شاید وہ علم جعفر حاصل کرنے میں احمد بشیر کی مدد کر سکتے ہیں۔
احمد بشیر نے شاہ صاحب سے بات کی تو وہ بولے بھٹی میں نے یہ علم عرصہ دراز سے چھوڑ رکھا ہے البتہ میں نے اپنے ایک دوست
پروفیسر علاؤ الدین ۔ رین اختر کو ٹرین کر رکھا ہے آپ ان سے مل سکتے ہیں اس ضمن میں احمد بشیر پر کیا بیتی اس نے خط میں مجھے سارا واقعہ لکھ
بھیجا۔ احمد بشیر کے الفاظ میں سنئے۔ کئی روز سے مجھے کئی سوال تنگ کر رہا تھا کہ میرے اجداد میں سے کون تھا جو مسلمان ہوا۔ میں ۔
یہ سوال اپنی کاپی میں لکھ لیا کہ جتنا جعفر آتا ہے اس سے کاوش کروں گا ۔ جمعہ آیا تو میں نے سوچا شاہ صاحب سے ملنا چاہیے۔ کاپی
اٹھائی اور شاہ صاحب کے ہاں چلا گیا وہاں چلا گیا وہاں پر وفیسر علاؤ الدین اختر بھی موجود تھے۔
نے
شاہ نے ایک کاغذ کچھ لکھا کر پروفیسر علاؤالدین اختر کی طرف بڑھا دیا پروفیسر مجھے مخاطب کر کے بولے وہ تو تین بھائی تھے۔
میں کچھ نہ سمجھا تو شاہ نے پروفیسر کے ہاتھ سے کاغذ لے کر مجھے دکھایا اس پر لکھا تھا کہ بشیر کے اباواجداد میں سے کس نے اسلام قبول
کیا ۔ یہ وہی سوال تھا مجھے تین روز سے پریشان کئے ہوئے تھا اور جسے میں نے کاپی میں لکھا ہوا تھا اب تم میرے عالم تحیر کا اندازہ
کرلو۔
پھر میں نے کہا اچھا تو مجھے بتا دیجئے انہوں نے سر جھکایا اور کہا اس کا نام کبیر تھا وہ لمبے قد کا طاقتور اور بہادر تھالا کار کرتا تھا اس نے
ایک مسلمان فقیر پر سختی کی جس کے جواب میں مظلوم نے جس کردار کا مظاہرہ کیا اس سے متاثر ہو کر کبیر پنڈت مسلمان ہو گیا۔ اس کا
دوسرا بھائی فطر تا ظالم تھا تیسر ابھائی شریف اور نیک دل تھا لیکن وہ دونوں مسلمان نہ ہوئے یہ بات ۱۸۵۷ء اور ۱۸۸۰ کے بیچ کی ہے
تینوں بھائی خوشحال تھے ایک تنگ گلی میں ایک بجے کے پاس رہتے تھے۔ دوسری باتیں جو انہوں نے کہیں وہ بھی حیرت ناک ہیں۔
اس کے بعد احمد بشیر پروفیسر علاؤ الدین اختر کے گھر جا کر انہیں ملا۔ ان سے جفر کی بات کی ۔ اختر نے کہا بھی میں جفر بلکل نہیں جانتا نہ
ہی مجھے روحانیت سے دلچسپی ہے میں تو شاہ کے پاس اس لئے جاتا ہوں کہ مجھے وہ آدمی پسند ہے اور میں نے اسے دوست بنا رکھا ہے۔
احمد بشیر نے کہا اگر آپ جغر سے دلچسپی نہیں رکھتے تو اس روز آپ نے میرے اجداد کو کیسے دیکھ لیا۔ پروفیسر بننے لگے بولے بھئی وہ
تو شاہ جو جو کچھ میرے ذہن میں ڈالتے گئے وہ میں بیان کرتا گیا یہ ساری شعبدہ بازی شاہ صاحب کی تھی۔
اس پر احمد بشیر مزید حیران ہوا پھر وہ شاہ سے ملا کہنے لگا جناب میں تو جفر سیکھنے کا متمنی ہوں۔
شاہ ہنسے بولے احمد بشیر ہم آپ کو پانچویں جماعت میں داخل کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ ضد کر رہے ہیں کہ مجھے کچی جماعت میں
داخل کر لو۔
پروفیسر علاؤ الدین سے میں نے پوچھا میں نے کہا پروفیسر تمہیں شاہ صاحب کی کون سی بات پسند آئی کہ تم نے ان کے ہاں آنا
جانا شروع کر دیا۔
پروفیسر نے کہا شاہ ایک منفرد بزرگ ہے۔
میں نے کہا منفرد کا مطلب؟
بولے عام طور پر بزرگ دین کماتے ہیں شاہ سارا دن دنیا کھانے میں مصروف رہتا ہے اس کی نظر میں دنیا بے حد اہم ہے یہی وہ
ہوتا ہے جس پر بہشت یا دوزخ اک پھل لگے گا۔ وہ دنیا یا گنے کا قائل نہیں کونے میں بیٹھ جھ کر منکا چلانے کا قائل نہیں اس نے کبھی کسی
سائل کو نہ بی بی نہ یا ابا با جا نہیں کہا۔ کسی سائل کے آنے پر اس میں ناگواری کا احساس پیدا نہیں ہوتا۔ اس کا موڈ کبھی آف نہیں
ہوا۔ کبھی تھکاوٹ کے آثار پیدا نہیں ہوئے ۔ اس سے پوچھو تو کہتا ہے میں ایک خدد غرض انسان ہوں میں اپنے رب کو خوش کرنا چاہتا
ہوں ۔ اور بس۔ مین نے پوچھا پروفیسر تم شاہ سے کیسے ملے ۔
بولا میں نے سنا تھا کہ شاہ کا مسلک صرف خدمت خلق ہے میں بہت متاثر ہوا۔ اسے ملنے کے لئے دفتر چلا گیا۔ دفتر میں وہ کسی
سے نہیں ملتا۔ اس نے بندہ بھیجا پوچھو کیا کام ہے میں نے کہلا بھیجا کوئی کام نہیں میں تم سے دوستی کرنے آیا ہوں اس نے مجھے بلا لیا اور
ہم دوست بن گئے ۔ شاہ صاحب میں ایک بات بے حد منفرد ہے عام طور سے بزرگوں کی محفل میں HUSH HUSH کا عالم
ہوتا ہے وہ بات کا بھید رکھتے ہیں اشاروں میں بات کرتے ہیں کہہ بھی دیتے ہیں اور نہیں بھی کہتے شاہ صاحب میں کوئی گومگو کا عالم
نہرون وہ کھل کر بر ملا بات کرتے ہیں بات کرتے وقت نہ تو ہچکچاہٹ ہوتی ہے اور نہ تفاخریصی بات کرتے ہیں جیسے پہاڑا پڑھ رہے
ہوں۔ احمد دبشیر سے برسبیل تذکرہ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احمد اور وہ دور اب آنے ہی والا ہے شاہ صاحب نے کہا کہ
اگر چه ( وقت کا تعین اللہ تعالیٰ کی ذات کرتی ہے ) لیکن مجھے یہ نظر آتا ہے کہ نومبر ۹۲ ء یا جون ۹۳ء میں پاکستان اور ہندوستان میں
ایک ایسی جنگ ہونے والی ہے جس کا تصور محال ہے اگر چہ اس مین ایٹم بم استعمال نہیں ہوگا پھر بھی کم و بیش پانچ لاکھ آدمی مریں
گئے صرف دو تین ہفتے چلے گی لیکن جب ختم ہوگی تو پاکستان فوج مشرقی پنجاب کے اندر دور تک پہنچی ہوئی ہوگی پھر کشمیر آزاد اور خود مختار
ملک بن جائے گا مشرق ، پنجاب ہندوستان یونین کے اندر ایک آزاد ملک ہوگا جو بفرسٹیٹ بن جائے گا۔ میرے دوست ڈاکٹر ابدال
بیلا نے احمد بشیر سے جنگ کی بات سنی تو اس نے شاہ سے پوچھا صاحب یہ کون سی جنگ کی خبر دے رہے ہیں آپ؟۔
بولے پانی پت کی آخری جنگ کی آپ تاریخ دانوں کو بتادیں کہ پانی پت کی تیسری جنگ آخری جنگ نہیں تھی پانی پت کی آخری
اور فیصلہ کن جنگ اب ہوگی کا تب تقدیر نے پانی پت کے مقام پر لکیر لگا دی ہے جو ہماری سرحد ہو گی لیکن اس کے لئے ہمیں پانچ لاکھ
لوگوں کی قربانی دینی پڑے۔ پانچ شہر تباہ ہوں گے پھر ہندوستان آنے والے پچاس سال تک سر نہیں اٹھا سکے گا۔ میں نے کہا شاہ
صاحب ہمیں جنگ کی ضرورت نہیں فتح کی ضرورت نہیں، توسیع ملک کی ضرورت نہیں، مجھے بتائیے کہ ہمارے قلب کب بدلیں گے اس
وقت ہم دولت اور اقتدار کی طمع میں لت پت ہورہے ہیں ہمارے اخلاق تباہ ہو چکے ہیں ہمارا ضمیر مردہ ہو چکا ہے۔
اتنا بھی نہیں وہ بولے اس کا ڈھنی کے اوپر اوپر جو بالائی ہے نا صرف وہ زہر آلود ہوئی ہے اسے اتار پھینکو تو نیچے خالص دودھ موجود
ہے۔ میں نے کہا یہ اوپر کی زہر آلود بالائی کو ہم کب اتار پھینکیں گے۔ کہنے لگے یہ سارا اہتمام ہمارے قلب بدلنے کے لیے تو ہو رہا
ہے اس جنگ کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا۔ شاہ صاحب اس تباہی میں تخفیف نہیں ہو سکتی کیا ؟ ڈاکٹر ابدال بیلا نے پوچھا۔
وہ بولے اس سے بچنے کی دعا نہ کرو۔ یہ جنگ ہمارے حق میں ہے۔ اس کے بغیر ہمیں استحکام نصیب نہ ہوگا اور ہندو ہماری چھاتی
پر سوار رہے گا۔ رہا جانی نقصان تو قیام پاکستان کے وقت بھی لاکھوں نے جان کی قربانی دی تھی اب استحکام کے لیے پھر قربانی دینی
پڑی تو گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔
میرا ایک دوست اشفاق حسین ہے وہ احمد بشیر کا ماموں ہے۔ اشفاق حسین ایمن آباد کا شیخ ہے۔ ایمن آباد کے شیخ نو مسلم ہیں وہ
صرف خدا کو مانتے ہیں کسی پیر فقیر یا بزرگ کو نہیں مانے پیر فقیر کو ماننابت پرستی کے مترادف سمجھتے ہیں۔ اشفاق حسین ایک ہومیوڈاکٹر
ہے وہ اسلام آباد میں پریکٹس کرتا ہے اس کی پریکٹس بہت کامیاب ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ہاتھ میں شفا ہے۔ اس بات پر
ڈاکٹر اشفاق حسین کو بہت غصہ آتا ہے۔ کہتا ہے میں محنت کرتا ہوں، جان مارتا ہوں ۔ صحیح دوا ڈھونڈتا ہوں اور تم کہتے ہو میرے ہاتھ
میں شفا ہے۔ یہ بڑی زیادتی ہے۔
عجب اتفاق کی بات ہے کہ خود اشفاق حسین پر ہو میو دوا اثر نہیں کرتی لوگ اس کی دوا سے صحت مند ہو جاتے ہیں لیکن وہ خود بیمار
رہتا ہے۔ میں نے اشفاق حسین سے کہا بھائی میرے غم نہ کھاؤ یہ تو قدرت کا اصول ہے کہ جس کے ہاتھ میں شفا ہوگی وہ خود بیمار رہے
گا یہ کیسی منطق ہے۔ وہ غصے سے بولا ۔
یہ اس لیے ہے کہ وہ تفاخر کا شکار نہ ہو جائے ۔ خدا نہ بن بیٹھے اسے یہ احساس رہے کہ دوا ایک ذریعہ ہے۔ شفا عطیہ خداوندی
اشفاق حسین اس بات کو نہیں مانتا۔
گزشتہ آٹھ دس سال سے وہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے کئی ایک سال سے وہ ابلی ہوئی سبزیاں کھا رہا ہے جن میں نمک نہیں ہوتا ۔
اشفاق حسین نے شاہ سے کہا کہ شاہ صاحب میں مریض سے پوچھ لیتا ہوں اگر وہ توفیق نہیں رکھتا تو میں اس سے نہ فیس لیتا ہوں
نہ دوا کی قیمت ۔
اس بات پر شاہ نے اسے سخت جھاڑ جھپاڑ کا خط لکھا۔ شاہ نے لکھا، تم اسے خدمت خلق سمجھتے ہو۔ کیا تم مریض سے پوچھتے ہو کہ اس
میں توفیق ہے یا نہیں۔ بغیر پوچھنے کے نہیں سمجھ سکتے کیا تمہاری انا عفریت بن کر تمہارے سر پر سوا ہے۔
اشفاق حسین نے خط پڑھا تو اسے پسینہ آگیا۔ زندگی میں اسے کبھی کسی ان سے ایسی جھاڑ نہیں پلائی تھی۔ کہنے لگا یار اس شاہ نے تو
میری چولیں ہلا دیں۔ تین مہینے کے بعد اشفاق حسین میرے پاس آیا کہنے لگا یار میں تیرے پاس ایک کنفیشن کرنے آیا ہوں ۔
میں نے کہا میں کیا پادری ہوں اور تو کیا مرنے لگا ہے جو کنفیشن کرے گا۔ بولا نہیں بھئی اگر میں نے کنفیشن نہ کی تو میرا سینہ پھٹ
جائے گا۔ اچھا تو بول کیا کنفیشن کرنا چاہتا ہے۔ کہنے لگا، جس روز مجھے شاہ نے ڈانٹ پلائی تھی اس روز سے میرا بلڈ پریشر نارمل ہو گیا
ہے۔ ارے میں حیرت سے چلایا۔ تو نے یہ بات مجھے کیوں نہ بتائی ؟ کہنے لگا میرا بلڈ پریشر نارمل ہوا تو میں ہکا بکا رہ گیا کہ یہ
کیا ہوا مجھے یقین نہیں آتا تھا۔ سوچتا کہ شاید کل پھر بلڈ پریشر ہائی ہو جائے اس وجہ سے میں نے تین مہینے کسی کو نہیں بتایا کہ میرا بلڈ
پریشر نارمل ہو چکا ہے۔
شاہ سے ملنے کا اتفاق ہوا تو میں نے انہیں یہ خبر سنائی۔ شاہ مسکرائے بولے۔ یہی میرا اندازہ تھا اس کی انا فرعون بن کر بیٹھی تھی
اور بلا کیڈ بنی ہوئی تھی۔ دوا اثر نہیں کرتی تھی اس شدید جھاڑ نے انا بلا کیڈ توڑ دیا۔ شاہ بات ایسے نہیں کرتا جیسے اس نے کوئی معجزہ کر دکھایا
ہو۔ وہ یوں بات کرتا ہے جیسے تحلیل نفسی کے زور پر بات کر رہا ہو اس میں کرامت کا رنگ نہیں ہوتا۔ میں نے کہا شاہ صاحب آپ اس
بات پر حیران کیوں نہیں ہوئے ۔
بولئے بھئی یہ تو سائیکی ایٹری کی بات ہے۔ ایک اندازہ لگایا تھا درست ثابت ہوا۔
میں نے کہا ا شاہ صاحب یہ بتائیے کبھی کوئی ایسا واقعہ بھی ہوا جس کی وجہ سے آپ پر حیرت طاری ہوئی ہو۔ بولے ہاں ایک
منیر کہنے لگے حضرت صاحب بینائی کے لیے دم کیا کرتے تھے اور چھ سات ایسے مریض تھے جن کی بینائی جاتی رہی تھی اور حضرت
صاحب کے دم کی وجہ سے بینائی لوٹ آئی تھی۔ حضرت صاحب نے یہ خصوصی دم مجھے بھی عطا فر مایا تھا۔
کہنے لگے کہ ایک سوموار کو دعا کے لیے جمع تھے کہ میرے ایک جاننے والے نے کہا کہ ہمارے فیملی ڈاکٹر کا کمپوڈر کسی وجہ سے
بینائی کھو بیٹھا ہے۔ اگر اجازت ہو تو میں اسے لے آؤں، آپ دم کر دیں۔ میں نے کہ لے آؤ۔ میں نے دم ہی کرتا ہے۔ چنانچہ وہ اس
کم پاؤڈر کو لے آئے۔ میں نے دم کیا، ابھی دعا مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کہ وہ شخص بڑے زور سے چیخا کہ مجھے دکھائی دے رہا ہے مجھے
دکھائی دے رہا ہے یونہی چیختے چلاتے وہ باہر دوڑ گیا وہ تو چلا گیا۔ میں اور دیگر حضرات جو وہاں موجود تھے پروردگار کی قدرت کاملہ پر
انگشت بدنداں تھے۔ ایک روز احمد بشیر کی ہمشیرہ پروین عاطف نے کہا شاہ صاحب ایک بات پوچھوں بولے۔ پوچھئے ۔
کہنے لگی ۔ شاہ صاحب آپ جن تو نہیں ہیں ۔“
شاہ ہے۔
بولی دیکھئے نا آپ صبح سے رات گئے تک کام کرتے ہیں۔ کبھی آپ کے چہرے پر تھکاوٹ یا اکتاہٹ کے آثار نہیں دیکھے۔ کبھی
آپ کا موڈ آف نہیں دیکھا۔ ظاہر ہے رات کو آپ تین چار گھنٹے عبادت کرتے ہوں گئے صبح کبھی آپ کو اونگھتے نہیں دیکھا یہ سب
باتیں مجھے تو جناتی نظر آتی ہیں۔
شاہ صاحب نے کہا روحانیات کے ابتدائی مراحل میں جنات سے سب کا واسطہ پڑتا ہے، ہمیں بھی پڑا ہے۔ کچھ لوگ اس
مرحلے پر قیام کر لیتے ہیں۔ جب میں گود میں تھا تو میری والدہ جنات کے لیے ایک وظیفہ کر رہی تھیں ۔ ایک روز انہوں نے مجھے لٹا دیا
اور خود مصلے پر بیٹھ کر وظفیہ کرنے لگیں۔ ایک بہت بڑا سانپ آیا اور اس نے مجھے گھیرے میں لے لیا تا کہ والدہ کی توجہ وظیفے سے ہٹ
جائے ۔ شاہ نے کہا کہ ویسے جنات کا آنا جانا تو رہتا ہی ہے۔ ایک روز سوموار کے دن جب دعا کی محفل جاری تھی یہاں دعا کرانے
والوں کا ہجوم تھا تو ایک جن بمعہ تین چڑیلوں کے آگیا۔ انہیں دیکھ کر سب لوگ ڈر کر بھاگ گئے۔ میں نے اس سے کہا یہ تم نے کیا
کیا ؟ خلق خدا کو ڈرا دیا۔ وہ بولا مجبوری تھی۔ میں بہت بیمار تھا، مجھے آپ کی محفل میں آنا ہی پڑا۔
شاہ کے مرشد حضرت صاحب ہر سال کو بات کالا باغ روڈ پر شکر درہ گاؤں کے قریب ایک وسیع ویرانے میں بیٹھ کر چلہ کا نا کرتے
تھے۔ اس گاؤں کے علاقہ میں پانی نایاب تھا۔ اول تو کنویں سے پانی نکلتا ہی نہ تھا نکلتا بھی تو بہت کم اور اس قدر کھارا کہ پیانہ جاتا۔
ایک بار جب وہ چلہ کاٹنے کے لیے وہاں گے تو شکر درہ کے لوگ حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے کہ حضرت کچھ کریں تا کہ
ہماری پانی کی مشکل دور ہو جائے ۔ حضرت صاحب نے ایک جگہ کی جانب اشارہ کیا۔ کہنے لگئے یہاں کھو دو وہاں کھودا تو کنویں سے
وافر پانی نکل آیا۔ دوسرے وہ پانی میٹھا تھا۔ اس پر سارے گاؤں والے حضرت صاحب کے عقیدت مند ہو گئے۔
حضرت صاحب کی وفات کے بعد شاہ صاحب ہر سال ایک مقررہ تاریخ کو شکر درہ میں حاضری دیتے ہیں۔ اس روز شکر درہ اور
آس پاس کے گاؤں کے لوگ با قاعدہ حضرت صاحب کا عرس مناتے ہیں اور شاہ صاحب اس میں شمولیت کرتے ہیں۔ اس سال
جب وہ عرس کی تقریب پر شکر درہ گئے تو ہمیں بھی ساتھ لے گئے ۔ اشفاق حسین ڈاکٹر ابدال بیلا اور میں، ہم پشاور سے صبح سات بجے
روانہ ہوئے ۔ ساڑھے نو بجے شکردرہ پہنچے۔ شکردرہ سے پہلے پندرہ بیس کلومیٹر پھیلا ہوا ایک پہاڑی ویرانہ تھا جو پہاڑوں سے گھرے
ہوئے بڑے بڑے میدانوں پر مشتمل تھا نہ وہاں کوئی گاؤں تھا نہ مکان نہ جھونپڑا نہ گائے نہ بھینس نہ کتا۔ حیرت کی بات تھی کہ وہاں
کوئی پرندہ بھی نظر نہ آیا نہ کوانہ چیل نہ چڑی نہ چڑا ۔
دفعتا مجھ خیال آیا کہ لازما وہ جنات کا علاقہ تھا جہاں حضرت صاحب جا کر ہر سال چلہ کاٹتے تھے۔ شاہ کے مرشد حضرت یعقوب
علی شاہ ہیں۔ انبالہ کے رہنے والے تھے۔ دنیاوی تعلیم سے بے بہرہ تھے۔ روحانی تعلیم حضرت علاؤ الدین علی احمد نے دی تربیت
وارث پاک نے کی ۔ ۶۳ سال کی عمر میں وفات پائی۔ لاہور میانی صاحب میں مدفون ہیں۔
شاہ صاحب سے ان کے مرشد کی باتیں کریں تو ان کی آنکھوں میں قندیلیں روشن ہو جاتی ہیں۔ بند بند سے عزت احترام اور
محبت کے چھینٹے اڑتے ہیں جو محفل کو بھگو دیتے ہیں۔ بس ایک ان کا نام لے دو تو یہ عالم ہوتا ہے کہ ایک ذرا چھیڑیئے پھر دیکھئے کیا ہوتا
ہے۔ شاہ اس محبت اور عقیدت سے حضرت صاحب کی باتیں سناتے ہیں کہ حاضرین لت پت ہو جاتے ہیں۔ کہتے ہیں، تقسیم کے بعد
حضرت صاحب سیدھے گجر خان آئے وہاں ریڑھی لگاتے رہے پھر لوہے کا کام شروع کر دیا۔
روز بلا ناغہ ٹکٹ لے کر سینما ہال میں جا بیٹھتے تا کہ جاگتے رہیں اور عین وقت پر فلم ختم ہونے پر رات گیارہ بجے پڑھائی کے لیے
گھر پہنچیں۔ ان کی عبادات بھی منفر د تھیں۔
پھر لاہور تشریف لے آئے ۔ پہلے اندرون شہر قیام کیا پھر پرانی انارکلی میں جا بیٹھے۔ ایک چھوٹے سے باتھ روم نما کمرے میں
رہائش تھی۔ وہی ان کا ڈرائنگ روم تھا وہی بیڈ روم وہی کچن اور وہی ڈائننگ روم لاہور سے پہلے ریڑھی لگاتے رہے بعد میں سب کام
چھوڑ دیئے۔ لوگوں سے کچھ لیتے نہیں تھے۔ رزق کا کیا سلسلہ تھا یہ راز کسی کو معلوم نہیں ہو سکا۔ پرانی انار کلی میں سڑک کے کنارے
ایک تھڑا تھا، صبح دس بجے کے بعد وہاں تھڑے پر بیٹھ جاتے محفل یا مجمع لگانے کے حق میں نہ تھے زیادہ بولتے نہیں تھے دوسروں کو
بھی بے مقصد بولنے سے منع فرماتے۔
سرفراز شاہ کو بچپن ہی سے روحانیت کا شوق تھا۔ ان کی والدہ بڑی عابدہ تھیں۔ والدہ کے نانا ولی اللہ تھے۔ ۱۹۷۹ء میں سرفراز
شاہ حضرت صاحب کی خدمت میں پہلی مرتبہ حاضر ہوئے ۔ انہوں نے پڑھنے کے لیے کام عطا کیا ساتھ ہی تنبیہ کی کہ اس کلام کے
ساتھ دعا نہ مانگی جائے ۔ شاہ صاحب نے دعا مانگ لی۔ حضرت صاحب کو علم ہو گیا۔ انہوں نے قطع تعلق کر لیا جو ڈیڑھ سال قائم رہا
دوبارہ حاضری دی۔ تین چار ماہ حاضری دیتے رہے تب کہیں جا کر حضرت صاحب نے پڑھنے کے لیے کلام عطا فر مایا۔
بعد میں حضرت صاحب نے سرفراز شاہ کو بیٹا بنا لیا۔ جب بھی حاضری دیتے ، حضرت صاحب ان کے لیے خود چائے بناتے ۔ خود
پیالہ دھوتے ۔ شاہ صاحب نے اس بات پر کوئی بار احتجاج کیا لیکن حضرت صاحب نہ مانے کہا کرتے تھے یہ ہمارا کام ہے ہمیں
کرنے دو۔
۱۹۸۴ء کو شاہ کو خلافت عطا ہوئی ۔ ۱۹۸۶ء کو حضرت صاحب کا انتقال ہو گیا۔ سرفراز شاہ دنیا کو تیاگ کر کسی حجرے میں بیٹھ کر تسبیح
چلانے کے حق میں نہیں ہیں۔ وہ دنیا کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔ کہتے ہیں یہی وہ ہوتا ہے جس پر بہشت یا دوزخ کا پھل لگے گا۔ وہ
دنیاوی علوم کو اہمیت دیتے ہیں۔ دنیاوی علوم حاصل کئے بغیر انسان اللہ اور اس کی کائنات کی عظمت کو نہیں سمجھ سکتا۔
وہ اسلام کو ایک مکمل ضابطہ حیات سمجھتے ہیں جسے حاصل کرنے کے لیے اسلامی کردار پیدا کرنا ضروری ہے۔ آئیڈیل اسلامی کردار
حضور اعلیٰ نے پیش کیا تھا۔
سائنس دانوں دانشوروں اور علم نجوم سے تعلق رکھنے والے علماء کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسی صدی میں داخل ہونے والے ہیں جہاں
حیرت انگیز واقعات وقوع پذیر ہوں گے۔ سائنسی تحقیق جو آج تیک مادی دنیا تک محدود تھی اپنا رخ بدلنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ سائنس
دانوں کا بیان ہے کہ آج تک ہم نے اپنی تحقیق کا رخ متوازی رکھا ہے لیکن اب ہمیں یہ رخ بدل کر اسے عمودی کرنا ہوگا چونکہ اب
ہمارے سامنے ایک دیوار آکھڑی ہوئی ہے۔ آگے جانے کا راستہ بند ہے لہذا ہمیں راستہ بدلنا پڑے گا۔ پہلے ہم مادی اور باہر کی
چیزوں پر تحقیق کرتے رہے ہیں۔ اب ہمیں یہ شعور ہوا ہے کہ اہم ترین چیز مادہ نہیں بلکہ انسان ہے اور انسان کے اندر رکھی گئی وہ
طاقتیں ہیں جنہیں ہم ای ایس پی کہتے ہیں یعنی وہ طاقتیں جو ظاہری حواس سے ہٹ کے ہیں۔ ظاہری حواس جن کا احاطہ نہیں کر سکتے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسان میں ایسی دس طاقتیں موجود ہیں جن میں سے ہم صرف ایک طاقت استعمال کر رہے ہیں۔ نو طاقتیں
ہمارے ذہن یا روح میں خوابیدہ صورت میں موجود ہیں۔
آنے والی صدی میں جب سائنس کا رخ انسان کی جانب ہوگا تو ان طاقتوں کی صحیح نوعیت کا علم ہو گا اور ان طاقتوں کو عمل میں
لانے کا دور آئے گا تو بنی نوع انسان کی زندگی یکسر بدل جائے گی۔ ابھی تک ہم جسم اور روح کے باہمی تعلق کو نہیں سمجھے بلکہ ہم نے علمی
سطح پر روح کے وجود کو سچے دل سے تسلیم ہی نہیں کیا۔ آنے والی صدی میں ہم روحانی طاقتوں کو جانیں گے اور تسلیم کریں گے لہذا ہم
اللہ اور مذہب سے قریب تر ہو جائیں گے۔ جن باتوں کو ہم آج کل معجزات سمجھتے ہیں اور سپر نیچرل جانتے ہیں وہ باتیں ہمیں نیچرل نظر
آئیں گی۔ یوں مذہب پر ضعیف الاعتقادی کا الزام ختم ہو جائے گا۔
عالمی نجومیوں اور جوتشیوں کا کہنا ہے کہ آسمانوں پر کرہ عرض کے اوپر ستاروں کے عجیب و غریب قسم کے جھرمٹ ظاہر ہور ہے
ہیں۔ ایسے جھرمٹ جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرہ ارض پر ایک سنہرا دور آیا ہے۔ صلح امن اور سکون کا دور اس دور کے متعلق دو دو تین دہایوں سے پیش گوئی کر
رہے ہیں۔ اس دور کو وہ The Golden Age کا نام دیتے ہیں۔
مسلمانوں میں یہ بات زبان زد خلق ہے کہ حضرت امام مہدی کا دور آنے والا ہے۔ اس دور کے متعلق سالہا سال سے بزرگوں
نے پیش گوئیاں کی ہیں کہ امام تشریف لائیں گے اور اسلام کے بکھرے ہوئے پھولوں کو پروکر ہار بنادیں گے۔ ایک بار پھر مسلمانوں
کی حکومت مشرق سے مغرب تک یوں قائم ہو جائے گی جس طرح خلفائے راشدین کے دور میں ہوئی تھی۔ ایک بار پھر آقا اور غلام
باری باری اونٹ پر سواری کریں گے۔ ایک بار پھر حکمران کے محل پر زنجیر عدل لٹکے گی ۔
آنے والے اس دور میں مسلمان سائنس اور دیگر دنیاوی علوم اور ٹیکنالوجی میں پیش پیش ہوں گے اور اس دور کے بزرگ سائنس
دانوں کے دوش بدوش کام کریں گے۔
میری دانست میں سرفراز شاہ اکیسویں صدی کے بزرگوں کا ہر اول دستہ ہیں۔