کھانے پینے کے زاویے سے دیکھا جائے تو شخصیتیں تین قسم کی ہوتی ہیں ۔ مرچیلی، میٹھی اور بے سوادی۔
مرچیلی ڈنک مارتی ہے سوئی کی طرح چبھ جاتی ہے نمائشی لشکارے مارتی ہے توجہ طلب ہوتی ہے میری طرف دیکھو میری بات
میٹھی ہوتی Passive ہے۔ کرنے کا نہیں سہنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔ اندر جذبات کی بھیڑ لگی ہوتی ہے زبان پر تالہ لگا ہوتا ہوتا ہے۔
غصہ بھڑک کر نہیں آتا۔ بھٹیاری اندر چڑ چڑ دانے بھونتی رہتی ہے۔ چمک نہیں مارتی۔ مٹی کے دیئے کی طرح روشنی دیتی ہے۔ مدھم
بد قسمتی سے آغا ناصر کی شخصیت ٹھنڈی میٹھی ہے۔ اور صاحبو! آج کل ٹھنڈی میٹھی کو کون پوچھتا ہے ۔ ٹھنڈی میٹھی سے تو لوگ بیاہ
کرنے سے بھی منکر ہیں۔ آج کل تو ڈنک چلتا ہے۔ ڈنک نہ ہو تو کم از کم بھڑ جیسی بھوں بھوں تو ہو۔
نقل ہے کہ مسجد میں وعظ ہو رہی تھی ۔ مولوی صاحب تلقین کر رہے تھے کہ لوگوڈ تک نہ مارو کاٹو نہیں۔ اتفاق سے مسجد میں ایک
سانپ بھی موجود تھا۔ اس نے سچے دل سے کاٹنے سے توبہ کر لی۔ کچھ دنوں کے بعد مولوی صاحب جنگل میں جا رہے تھے انہوں نے
دیکھا کہ ایک چمکدار ریشمی رہی سر راہ پڑی ہے۔ قریب گئے تو دیکھا کہ رہی نہیں سانپ ہے۔
ارے یہ حال تیرا کیسے ہوا ؟ مولوی صاحب نے سانپ سے پوچھا۔
ولا۔ حضور کا وعظ سنا تھا آپ نے فرمایا تھا کہ کاٹنا چھوڑ دو۔ سو میں نے چھوڑ دیا۔ اب لوگ مجھے رسی سمجھتے ہیں بچے
سانی بولا۔
ٹھڈے مارتے ہیں فٹ بال کھیلتے ہیں ۔“
مولوی بولا ۔ میں نے تو تجھے کاٹنے سے منع کیا تھا یہ تو نہیں کہا تھا کہ پھنکار نا بھی چھوڑ دے۔“
آغا ناصر کی شخصیت میں نہ ڈنک ہے نہ پھنکار۔
شاید دبے ہوئے غصے کی چڑ چڑ ہو۔ لیکن اس کی تصدیق تو صرف بیگم کر سکتی ہیں۔ اور ان کی بیگم تو بھید رکھنا جانتی ہیں، کھولنا نہیں۔
آغا ناصر سے میری پہلی ملاقات ہی گڑ بڑ گھوٹالہ ہو گئی۔
میرے ایک دوست ہیں محمد عمر ان کی طبیعت میں شدت کا یہ عالم ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر بات چیخ کر کہنے سے کام چل جاتا ہے تو
دھیمی آواز میں کہنے کا فائدہ۔
عمر نے ایک دن مجھے فون کیا کہنے لگے۔ یار میرے گھر آجا۔ ابھی ابھی فوراً
میں نے پوچھا۔ کس خوشی میں؟“
بولا میں تجھے اپنے ایک عزیز دوست سے ملانا چاہتا ہوں ۔
عمر کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ ایک صاحب بیٹھے ہیں۔ چوڑا چکلا گورا چٹا چہرہ آنکھ دیکھنے والی نہیں بلکہ دکھنے والی اور جاذب نگاہ پی
جانے والی اور چٹے سفید چہرے پر لہریں لیتی ہوئی سرخی ۔ جھینپ کی سرخی۔
آغا ناصر نے بات کی تو مٹھاس کی اک پھواراڑی۔ بھیگ ہی بھیگ ۔ پھر ایک عجیب بات دیکھنے میں آئی۔
صاحبو! آپ سے کہہ دوں تو کیا حرج ہے کہ میں ہم تہذیب سے خوف زدہ ہوں۔ خود کو میں کی بجائے ہم کہنے والوں سے ڈرتا
ہوں ۔ میری دانست میں آج کے دور میں سب سے بڑی مشکل میں ہے جس کو دیکھو وہ گردن اکڑا کر میں میں کرتا پھرتا ہے۔ جو
لوگ میں میں مزید تین بھر کر خود کو ہم کہتے ہیں ان سے ڈر لگنا قدرتی امر ہے۔
لیکن آغا ناصر کی بات نرالی تھی ۔ وہ خود کو ہم تو کہہ رہے تھے لیکن اس میں ہم کی ٹین نہیں تھی۔ الٹا ان کا ہم تو میں سے بھی کم کمزور تھا۔
لیکن یہ سب باتیں اس نیک آدمی پر عائد ہوتی ہیں جسے احساس ہو کہ میں نیک آدمی ہوں ۔ قصور احساس کا ہے نیکی کا نہیں ۔ آج کل تو
نیکی چھپا کر رکھنے کی چیز ہے۔ ظاہر نہ ہونے پائے۔
یا حق دل میں رہے انداز رندانہ رہے
آغا نا صر کو پتہ ہی نہیں کہ وہ نیک آدمی ہے لیکن وقت یہ ہے کہ وہ نیک آدمی دکھتا ہے بھید کھل جاتا ہے۔
بنیادی طور پر آغا ایک تخلیق کار ہے ادیب ہے۔ اس نے اپنے کیرئیر کے آغاز ہی میں تحریر و تصنیف کے شغل کو اپنا لیا تھا۔ اس کی
تحریروں میں جان تھی۔ لگتا تھا کہ پہنچنے والوں میں سے ہے۔ پھر بد قسمتی سے اس کی آنکھ بی بی ٹیلیویژن سے لڑگئی۔ بس کباڑا ہو گیا۔
شوبز والے جانتے ہیں کہ ٹیلیویژن ایک محبوبہ ہے جگت محبوبہ۔ اس کے دو رخ ہیں۔ باہر سے دیکھو تو گلیمر ہی گلیمر ۔ اندر
مشقت ہی مشقت ۔ ایسی مشقت جو تخلیق کی صلاحیتیں سلب کر لیتی ہے۔
بے شک ٹیلیویژن شہرت دیتی ہے لیکن صرف باہر کے لوگوں کو اندر بلیک آؤٹ ہی رہتا ہے۔
ٹیلیویژن چلانے کے لیے ذہن اور سوچ والے افراد کو چنا جاتا ہے۔ پھر حکم ہوتا ہے کہ خبردار اپنی عقل کو کام میں نہ لانا۔ جی
حضور بے بن کر کام کرنا ۔
دراصل ہم سمجھتے ہیں کہ ٹی وی اظہار کا ایک میڈیا ہے۔ بہت کم لوگ اس بھید سے واقف ہیں کہ ٹیلیویژن دودھ دینے والی بھینس
ہے اور جو بھی لاٹھی والا آتا ہے اسے ہانک کر لے جاتا ہے۔ پھر یہ بھی ہے کہ ٹیلیویژن ایک ایسا ادارہ ہے جس پر ہر ایک کی نظر ہے۔
سیانے کہتے ہیں، نظروں پر نہ چڑھو دلوں سے اتر جاؤ گے۔ بھانت بھانت کی بولیاں سہنی پڑیں گی سننی پڑیں گی۔ رہی شہرت کی بات
تو جناب والائی وی شہرت کی قندیل نہیں جلاتی وہ تو بھانجھر لگانا جانتی ہے۔ بھانجھر کی خصلت ہے کہ بھر بھر جلتا ہے اور دیکھتے ہی
دیکھتے راکھ کا ڈھیر بن جاتا ہے۔ اس کے برعکس شہرت تو مٹی کی ہانڈی میں دھیمی آنچ پر پکتی ہے۔ حج پکے سو میٹھا ہو۔ میرے چند ایک
دوستوں نے ٹی وی پر بھا نبھڑ لگایا اور اب راکھ کے ڈھیر پر بیٹھے ماضی کی یاد میں آہیں بھر رہے ہیں۔
ٹیلیویژن کا گلیمر آغا کو بہت مہنگا پڑا۔ ایک تو ان کی تخلیقی صلاحیتیں جہاں دھری تھیں، دھری رہیں زنگ آلود ہو گئیں ۔ دوسرے
انہیں قیام سے محروم کر دیا گیا۔ ساری عمر ٹی وی کی گلی کے پھیرے لگاتے گزرگئی ۔ آئے گئے آئے گئے۔
آغا ناصر کو قریب سے دیکھنے کا موقع مجھے سلسلے کی وجہ سے ملا۔ سلسلہ بڑے افسروں کی ایک ادبی تنظیم تھی۔ قدرت اللہ شہاب
مجھے سلسلہ کی ایک محفل میں مہمان کی حیثیت سے لے کر گئے تھے ۔ ادا جعفری نے پتہ نہیں کیوں مجھے رکنیت سے نواز دیا۔ یوں راج
ہنسوں کی محفل میں ایک کو اجا بیٹھا۔
سلسلہ میں جمیل نشتر تھے، مختار مسعود تھے مسعود مفتی تھے نور الحسن جعفری تھے آغا ناصر تھے قدرت اللہ شہاب اور بیگمات
تھیں۔ بڑے عہدے داروں اور اصحاب اقتدار کا جو ادب سے ناطہ ہے اس کے بارے میں میں خوشگوار رائے نہیں رکھتا، معافی چاہتا
ہوں۔
میری دانست میں بڑے لوگوں کے لیے ادب ایک بناوٹ سجاوٹ کی چیز ہے۔ جس طرح پاکستانی کلچر کوڈرائنگ روم میں سجاتے
ہیں اسی طرح وہ اپنے شلفوں کو ادبی کتابوں سے ڈیکوریٹ کرتے ہیں۔
میں Appreciation کرتے ہیں اور اس Apperciate نہیں کرتے صرف Participate وہ ادب میں
Participation کی جھلک واضح ہوتی ہے۔ اچھا بہت اچھا۔ شاباش تالی بجاؤ۔
میرا خیال تھا کہ سلسلے میں ایسا ہی منظر دیکھنے میں آئے گا۔ لیکن میرا خیال غلط نکلا۔ سلسلہ کے ارکان افسری کا چغہ اتار کر محفل میں
آتے تھے۔ اس لیے قریب سے دیکھنے کے مواقع موجود تھے۔ صرف دیکھنے والی آنکھ کی شرط تھی۔
آغا کو قریب سے دیکھا تو پتہ چلا کہ اندر سے سراسر کامی ہے۔ لیکن اس کامی نے اپنی تمام تر صلاحیتیں پروفیشن کے قدموں میں
بھینٹ کر رکھی ہیں اور قریب سے دیکھا تو پتہ چلا کہ ادبی صلاحیتیں زنگ آلود نہیں ، صرف گرد آلود ہوئی ہیں۔
سلسلہ میں تین سال کے دوران میں ارکان کے دباؤ اور واہ واہ کے زیر اثر آغا نے چار چھ مہینے ایسے افسانے تخلیق کئے کہ ایک منجھا
ہوا کہانی کا رسامنے آکھڑا ہوا۔
بے شک آغا میں ایک منجھا ہوا افسانہ نگار موجود ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ وہ باہر آنے سے گھبراتا ہے کتراتا ہے۔ اتنی یقین دہانیوں
کے باوجود اسے ابھی تک یقین نہیں آیا کہ وہ ایک منجھا ہوا افسانہ نویس ہے۔
مجھے یقین تھا کہ اب کی بار آغا افسانوں کا مجموعہ پیش کریں گے لیکن ٹی وی کی لگن ادب کی طرف آنے بھی دے۔ چھٹتی نہیں ہے ہے
منہ سے یہ کا فرنگی ہوئی
دیکھ لیجئے اب بھی وہ ٹی وی کے ڈرامے لے کر آئے ہیں۔ کیا تماشا ہے کہ ہاتھ میں لڈو موجود ہے پھر بھی گڑ کھانے پر مصر ہیں۔
جناب والا ادب میں خود اعتمادی سے متعلق آغا کی کیفیت ایسی ہی ہے جیسے مہاراج کی تھی۔
مہاراج کہیں جانے کے لیے محل سے باہر نکلے ۔ دفعتا انہیں خیال آیا کہ پگڑی تو سر پر رکھی ہی نہیں ۔ خادموں کو حکم دیا کہ جاؤ محل
سے ہماری پگڑی ڈھونڈ کر لاؤ۔ خادموں نے سارا حل چھان مارا پگڑی نہ ملی۔ پھر اتفاقاً ایک خادم کی مہاراج کے سر پر نظر پڑی تو وہ
بولا ۔ مہاراج پکڑی تو آپ کے سر پر ہے۔“
مہاراج بولے ۔ اچھا کیا کہ ہمیں بتادیا ورنہ ہم ننگے سر ہی وہاں پہنچ جاتے ۔
تو جناب والا آغا کو کو ایسے ساتھی کی ضرورت لاحق ہے جو اسے یاد دلاتا ر ہے کہ بھئی پگڑی تو تیرے سر پر ہے۔