ڈراموں پر تبصرے

DRACULA by Nimra Qureshi

نمرہ قریشی


DRACULA
Horror / Suspense
2020 January 9

” ڈریکولا ” یہ وہ نام ہے جو آج سے بہت پہلے ایک کتاب پر لکھا پایا … کتاب پڑھنی چاہی بتایا گیا تمہاری عمر نہیں یہ سب پڑھنے کی رات کو ڈر لگے گا … تجسس کے مارے جاننے کے لیے پوچھا یہ کیا ہے بتایا گیا یہ ایک ایسا درندہ ہے جو صرف رات میں نکلتا ہے کیونکہ سورج کی روشنی اسے جلادیتی ہے ، لوگوں کا خون پیتا ہے …
کسی بھی طرح وہ کتاب حاصل کی چونکہ پڑھنے کی اجازت نہیں تھی تو رات کو امی کے لائٹ اف کرتے ہی میں کھڑکی میں بیٹھ جاتی باہر سے آئی ہوئی لائٹس کی روشنی میں وہ کہانی پڑھنا شروع کی … اس طرح ڈریکولا کے فینز میں ایک میرا بھی شمار ہوا … یہ کہانیاں پڑھنا کیسا تھا ڈریکولا کے فینز ہی جانتے ہیں …
میری ایک عادت ہے جس چیز سے ایک بار لگاو ہوجائے اس سے ہمیشہ لگاو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں ڈریکولا کا کردار بھی ان میں سے ایک ہے … اس سال اس لگاو کو برقرار رکھنے میں نیٹفلکس کے اس نئے ڈریکولا سیزن نے بہت مدد کی …

بات کرتے ہیں کچھ سیزن کی تو یوں کہہ لیں شرلوک ہومز کی طرح سے بنایا گیا یہ سیزن بہت انٹرسٹنگ ہے …
تین ایپیز پر مشتمل اس سیزن میں پہلی ایپی میں ڈریکولا کا تعارف پیش کیا گیا ہے وہ کس طرح ہوٹل ٹرانسلوینیا میں رہ رہا ہوتا ہے بلکل بوڑھا ڈریکولا آہستہ آہستہ جوان ہوتا جاتا ہے … کس طرح ایک نن ایگاتھا وین ہیلسنگ اسکے مد مقابل آتی ہے دوسری ایپی میں اسکا دمتری کشتی میں انگلینڈ کا سفر دکھایا جاتا ہے جہاں بہت سے واقعات ہوتے دکھائے گئے ہیں یہ پارٹ مجھے سب سے زیادہ بہترین اور سسپینسفل لگا ، تھرڈ ایپی میں 123 سال گزر جانے کے بعد ڈریکولا ہمارے اس دور میں پہنچ جاتا ہے آخر کیسے !!؟ یہ تو الگ معمہ ہے جو صرف سیزن دیکھنے والوں پر حل ہوگا … تھرڈ ایپی میں اس نئے دور کو ڈریکولا کے دیکھنے کا نظریہ بہت خوب پیش کیا گیا ہے … سورج کی روشنی کیوں جلادیتی ہے اسے اس پر بھی بات ہوئی ہے …

یہ سیزن ڈریکولا کے فینز کے لیے ہے لیکن جو فین نہیں ہیں انکے لیے یہ ایک موقع ہے ڈریکولا کو جاننے کا … اپ نے وین ہیلسنگ اور ڈریکولا انٹولڈ والے ڈریکولاز دیکھے ہونگے لیکن یہاں بہت سے ٹوئسٹس کے ساتھ ایک دلچسپ تعارف پیش کیا گیا ہے … مجھے سب سے زیادہ اچھا وین ہیلسنگ کا ڈریکولا لگا تھا لیکن Claes Bang بھی ڈریکولا کے کردار میں کافی جچ رہا ہے…
اسکے علاوہ نن ایگاتھا وین ہیلسنگ ، جوہنی ہارکر اور شپ کیپٹن کے علاوہ کچھ دیگر کردار بھی متاثر کن ہیں …
سیزن کا اختتام بہت بہترین اور بلکل واضح ہے کہیں سے نہیں لگے گا کہ اسکا دوسرا سیزن بھی آسکتا ہے لیکن پھر بھی نیٹفلکس کے سیزنز کیلئے کچھ وثوق سے کہہ نہیں سکتے تو ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹے کی صرف تین ایپیز ہیں جتنی جلدی ہوسکے دیکھ لیجئے …

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button