نی ہاؤ کوکب خواجہ
کوکب خواجہ سے میں چار ایک مرتبہ ملا ہوں۔ میں نے اس کی شخصیت کی صرف دو جھلکیاں دیکھی ہیں۔
پہلی مرتبہ یوں ہوا کہ میں اپنے جنگلی باغیچے میں بیٹھا دھوپ سینک رہا تھا کہ دفعتاً میرے سامنے ایک اتنا بڑا چوڑا چکلا چہرہ طلوع ہو
گیا۔ فضا پر اتنا رعب طاری ہو گیا کہ پتے سمٹ گئے ۔ ساتھ ہی وہ چہرہ اتنا خوشگوار تھا کہ پتے ابھر ابھر کر جھانکے گئے شاخیں
سر گوشیاں کرنے لگیں۔
اس چہرے میں چار اوصاف تھے۔ وہ سکیٹر (Square) فیس تھا۔ بڑا بارعب تھا۔ اس میں نسائیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی
تھی اور ممتا کے انبار لگے ہوئے تھے۔ ڈالڈا والی ممتا نہیں دیسی گھی والی۔
میں نے کہا فرمائیے !
بولی ۔ یہ لائی ہوں ۔ ساتھ اس نے ایک کاپی میری طرف بڑھادی۔
یہ کیا ہے؟ میں نے پوچھا۔
بولی ۔ یہ چین کا سفر نامہ ہے آپ اسے دیکھ لیں ۔”
کیا دیکھوں؟ میں نے کہا میں تو کبھی چین نہیں گیا۔
بولی ۔ زبان دیکھ لیں ۔“
میں نے کہا بی بی ا زبان تو مجھے بھی نہیں آتی ۔“
میں نے کہا۔ سچ کہتا ہوں ۔ جو زبان میں لکھتا ہوں وہ اردو نہیں۔ میں نے خود بنائی ہے۔“
وہ بولی ” میری پہلی کتاب ہے آپ دیکھ لیں میں پھر آؤں گی ۔
دوسری بار وہ آئی تو میں نے کہا۔ میں نے دیکھ لی ہے۔ ٹھیک ٹھاک ہے۔“
بولی۔ مجھے لکھنے کے گر بتائیے
نہ نہ میں نے کہا لکھنے کے گر کوئی لکھنے والا نہیں بتاتا۔ یہ بھید کی بات ہے لیکن خیر میں یہ بھید آپ کو بتا دیتا ہوں بشرط یہ کہ
آپ کسی اور کو نہ بتا ئیں ۔“
بولی ۔ منظور ہے۔“
میں نے کہا پہلی بات یہ ہے کہ کورے کاغذ پر لکھنا ۔
قلم دائیں ہاتھ سے پکڑنا۔ بائیں میں نہیں ۔
اور مسودہ کبھی کا پی پر نہ لکھنا
بولی ۔ میں نے تو کاپی پر لکھا ہے۔“
میں نے کہا۔ پبلشر کو یہ کاپی نہ دکھانا۔ وہ سمجھے گا کالج کی ہے۔ جواب مضمون لکھ کر لائی ہے۔ پبلشر نام دیکھتے ہیں کام نہیں
دیکھتے ۔ وہاں تیرا چہرہ بھی کام نہ آئے گا۔ ہاں اپنے میاں کے عہدے کا ذکر بار بار کرنا۔ آنے بہانے ۔ وہ تعلیم کے ڈائر یکٹر ہیں نا۔
اس نے سر اثبات میں ہلایا۔
پھر کوئی فکر کی بات نہیں۔ پبلشر مل جائے گا اور کتاب شائع کرنے کے لئے رقم کا مطالبہ نہیں کرے گا۔
کو کب خواجہ کی یہ پہلی جھلک تھی۔ اس میں معصومیت تھی ، خلوص تھا، ممتا تھی۔ میں اس کی معصومیت سے بہت متاثر ہوا۔
کوکب خواجہ کی دوسری جھلک میں نے اس روز دیکھی جب اس کی تصنیف ”نی ہاؤ کی ایک پاش ہوٹل میں رونمائی کی تقریب
تھی۔
وہ ادبی محفل نہ تھی۔ بلکہ سٹیٹس محفل تھی ۔ کو کب بنی بجھی بیگمات کے جھرمٹ میں کھڑی مہمانوں کی مزاج پرسی کر رہی تھی۔ ہونٹوں
پر ڈپلو میٹک مسکراہٹ تھی۔
میں اسے پہچان نہ سکا۔ ندوہ معصومیت تھی نہ نسائیت نہ ممتا۔ مجھے ایسے لگا جیسے شوبز“ (Show -bis) کی اداکارہ ہو۔
صاحبو!انی ہاؤ ایک لو لیٹر ہے جو کو کب نے اہل چین کے نام لکھا ہے اور اپنے میاں کو مطمئن کرنے کے لئے اسے سفرنامے کا نام
دے دیا ہے۔
چین کے اردو دان ناقد چانگ شی شیوان عالم بھی میری بات کی تصدیق کرتے ہیں۔ لکھتے ہیں کو کب خواجہ نے ایک دوسرے کی
محبت میں مبتلا دو عظیم قوموں کے درمیان رضا کارانہ طور پر نامہ بر کا کردار ادا کیا ہے۔
دوستو ! یہ چینی لوگ بڑے سیانے ہوتے ہیں کائیاں دیکھو تو معصومیت اونہوں ۔ رکھتے نہیں دیکھتے ہیں باہر کی نہیں اندر کی خبر لاتے
ہیں بڑ بولے نہیں ہوتے دیکھ کر چپ ہو جاتے ہیں بلھے شاہ کے الفاظ میں ” تو بلھیا دڑوٹ لئے یوں جیسے کچھ جانتے ہی نہ ہوں دوستو
کا پردہ رکھتے ہیں۔
جب پہلی بار ذوالفقار بھٹو اور قدرت اللہ شہاب چین گئے تو چینیوں نے دونوں مہمانوں کو مناسب مشروب پیش کئے۔ بھٹو صاحب
نے تکلف کی بات اس پر چینیوں نے کہا۔ حضور تکلف برطرف ۔ ہم چینی پاکستان کو جانتے ہیں۔ پاکستانیوں کی نسبت زیادہ جانتے
ہیں۔
ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ایک سمجھدار سیانی قوم ہمیں دوست رکھتی ہے ایسی قوم جو دوستی نبھانا جانتی ہے۔ یار کی یاری کی طرف
دیکھتی ہے یار کے عیبوں کی طرف نہیں دیکھتی۔
اس کتاب میں چار خوبیاں ہیں: چھپائی اور سر ورق مصنفہ کی طرح جاذب نظر ہیں، متن میں سادگی ہے سچائی ہے اور جذبات کی
بھیگ ہے۔
کو کب خواجہ نے تین سال چین میں قیام کیا ہے تین سال انہوں نے اپنے فلیٹ کی کھڑکی میں کھڑے ہو کر نیچے سڑک پر چینیوں
کو بائیسکل چلاتے دیکھا ہے اور تربوز کھاتے ہوئے بری محبت بھری نگاہوں سے دیکھا ہے یہ جان کر میں بہت حیران ہوا ارے! یہ
محترمہ تو دیکھتی بھی ہیں اور کیا خوب دیکھتی ہیں، میں تو یہ سمجھا تھا کہ کوکب خواجہ صرف دکھتی ہیں۔
اور کیا خوب دکھتی ہیں اور ممتا سے یون بھری ہوئی ہیں جیسے شہد مٹھاس سے بھرا ہوتا ہے۔
صاحبو! آپ سے کہہ دوں تو کیا حرج ہے کہ جب بھی میں کسی خاتون میں ممتا کے ڈھیر لگے ہوئے دیکھتا ہوں تو مجھے اس کے میاں
پر ترس آنے لگتا ہے۔ کو کب خواجہ کی طرح بانو قدسیہ بھی ممتا کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
میں اکثر اپنے دوست بانو قدسیہ کے میاں اشفاق احمد سے پوچھا کرتا ہوں یار مجھے ایک بات بتا اتنے سال بانو قدسیہ کے ساتھ
رہنے کے باوجود اپنے بوٹ کے تسمے خود کیسے باندھ لیتا ہے اپنی واسکٹ کے بٹن کیسے بند کر لیتا ہے اپنے بٹن ہول میں خود پھول لگا لیتا
ہے اگر تیری جگہ میں ہوتا تو جھولے میں پڑا ہوتا ہاتھ میں جھنجھنا ہوتا منہ میں چوسنی ہوتی۔
اللہ کا مجھ پر کتنا کرم ہے کہ میری بیوی ممتا سے آلود نہیں اسے پتہ نہیں ہوتا کہ میں کہاں ہوں کیا کر رہا ہوں کیا کر رہا ہوں کیوں
کر رہا ہوں اس کی بے نیازی کا نتیجہ یہ ہے کہ میں اس عمر میں بھی لکھتا ہوں اور میری تحریر چھیڑ ہے۔
کئی نعتیں ایسی ہوتی ہیں جن کا ہمیں شعور نہیں ہوتا اور جن کے لئے ہم نے اللہ کا شکر یہ ادا نہیں کیا۔
ابھ لیجئے چین کی بات دراصل اس محفل میں میرا مقصد آپ کو چین سے متعارف کرانا ہے چین کی اہمیت کے بارے میں انکشاف
کرنا ہے کتاب تو وسیلہ بن گئی ہے۔
چین کی اہمیت کا مجھے احساس ہوا جب صدر ایوب کے عہد میں بھٹو صاحب اور شہاب صاحب پہلی مرتبہ دوستی لگانے کے لئے
چین گئے ۔ ان دنوں میں صدر گھر میں شہاب کا اوایس ڈی تھا۔
ہوائی جہاز کی روانگی کے بعد ڈی جی نے جن کے ساتھ شہاب کے ذاتی مراسم تھے مجھے بائی دی وے انداز سے خبر دار کیا کہ ذرا
احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان کی سرسری بات میری سمجھ میں نہ آئی تو انہوں نے وضاحت کی ۔ کہنے لگے : ہمارے پاس اس بات کا حتمی
ثبوت موجود ہیکہ ایک فارن ایجنسی نے شہاب کی چین نوازی کی وجہ سے پلان بنایا ہے کہ شہاب کی عدم موجودگی میں ان کے بنگلے پر
شبخون مار کر شہاب کے اکلوتے بیٹے کو اغواء کر لیا جائے ۔ کہنے لگے فکر کی کوئی بات نہیں ہمارے حفاظتی انتظامات مکمل ہیں اور ہم نے
اس ایجنسی کو پیغام بھی دیا ہے کہ آپ شوق سے تشریف لائیں ہم چشم براہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جان بوجھ کر شہاب صاحب کو یہ بات نہیں بتائی کہ وہ فکر مند ہوں گئے آپ بیگم کو نہ بتائیں۔
ارے میں نے سوچا یہ پاک چین دوستی اتنی اہم ہے کیا اتنی کھلتی ہے لوگوں کو کہ بچے اغواء کی دھونس دینے لگے ہیں۔ اللہ ان کا بھلا
کرے جنہوں نے مجھے بڑے پتے کی بات بتائی تھی، کہنے لگے اگر تم کوئی اچھا کام کرنے لگو اور اس میں رکاوٹیں آجائیں تو تمہیں خوش
ہونا چاہئے۔ چونکہ شر کی طاقتیں صرف اس کا راستہ کاٹتی ہیں جس کے پہنچ جانے کا خطرہ وہ جس کے پہنچنے کا خطرہ نہ ہو اس کا راستہ نہیں
روکتیں اپنا وقت ضائع نہیں کرتیں۔
ارے چین سے دوستی اتنی اہم ہے کہ شر کی طاقتیں تلوار نکال کر کھڑی ہوگئی ہیں۔
ادھر بھٹو صاحب اور شہاب چین مین داخل ہونے سے پہلے ایک ہوٹل میں ٹھہرے جب وہ سیر کر کے واپس آئے تو شہاب نے
دیکھا کہ اس کا سوٹ کیس اپنی جگہ سے سرک ہوا تھا، کھول کر دیکھا تو پتہ چلا کہ کسی نے اسے کھولا تھا، شہاب نے از راہ مزاق ایک فل
سکیپ کا غذ پر موٹے حروف میں حرام زادہ لکھا اس کا غذ کو سوٹ کیس میں سب سے اوپر رکھا اور بند کر دیا۔ جب وہ شام کی سیر کے
بعد واپس آئیت تو شہاب نے سوٹ کیس کھولا کا غذ پر کسی نے حرام زادہ کی آخری کو کاٹا ہوا تھا اور اس کی جگہ چھوٹی ”ی“ لکھی
ہوئی تھی کہ جناب والا میں حرام زادہ نہیں حرام زادی ہوں۔
بڑی طاقتیں جاننا چاہتی تھیں کہ پاک چین دوستی کن خطوط پر استوار ہو رہی ہے لیکن شہاب بڑا کائیاں تھا اس نے متعلقہ
کا غذات اپنے جسم کے ارد گرد لپیٹ رکھے تھے۔
پھر پاک چین دوستی کے بوٹے پر پہلا پھل لگا۔
ایک روز آدھی رات کے وقت شہاب کے بنگلے کی گھنٹی بجی اور ایسے جذبے سے بھی کہ شہاب گھبرا گیا باہر آیا تو چینی دوست
کھڑے تھے ان کا لیڈر بولا : بے وقت آنے کی معزرت بات اہم ہے آپ کے دشمن نے ہم سے پنجہ آزمائی کی تھی ہماری عوامی فوج
نے دھاوا بولا تو دشمن کے اوسان خطا ہو گئے ۔ تتر بتر ہو کر سر پر پاؤں رکھ کر بھاگا اس وقت بھاگ رہا تھا۔
آپ کے لئے بڑا عمدہ موقعہ ہے اگر آپ اس سے فائدہ اٹھانا چاہیں تو ۔
صدر ایوب اچھے صدر تھے لیکن سیاست میں کچے تھے اتنے تہذیب اور اخلاق زدہ تھے کہ موقعہ سے فائدہ اٹھانا گوارہ نہ کیا
ور نہ آج رنگ ہی کچھ اور ہوتا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا۔
دوسری مرتبہ شہاب چین گئے تو انہوں نے چینی حکومت سے درخواست کی کہ جناب آپ مجھے ماؤ صاحب سے ملاقات کی
اجازت دی جائے ۔ انہوں نے پوچھا آپ ماؤ صاحب سے کیا بات چاہتے ہیں ، شہاب نے کہا ایک عظیم انسان ہیں میں انہیں صرف
سلام کرنا چاہتا ہوں۔ اس پر چینیوں نے شہاب کو ماؤ صاحب سے ملنے کی اجازت دے دی ۔ ماؤ صاحب نے شہاب کو بٹھا کر ان سے
باتیں کرنی شروع کر دیں۔
گفتگو کے دوران شہاب نے پوچھا۔ اگر آپ اجازت دیں تو میں ایک سوال پوچھوں؟
ماؤ بولے: بے شک پوچھئے ۔
شہاب نے کہا: آپ نے کیمونسٹ سوسائٹی کی تشکیل کی لیکن اپ نے اسے گا ڈلس سوسائٹی کیوں بنادیا کوئی ساخدا چن لیتے ۔ اس
میں کیا حرج تھا۔
جناب والا! خدا تو ایک تکیہ ہے جس پر ٹیک لگا کر تھکا ہارا سر سکون پاتا ہے ایک عظیم تر ہستی کے سامنے سر جھنگا نا تو بند کا جبلی جذبہ
ہے۔
ماؤ نے جواب دیا ہاں یہ سوال پیدا ہوا تھا کہ کس خدا کو اپنا لیا جائے یا گا ڈلس سوسائٹی رہے فیصلہ ہوا کہ اس مسئلے پر اگلی میٹنگ
میں طے کیا جائے گا جہاں ہر کوئی اپنی اپنی تجویز معہ دلائل پیش کرے گا۔
آپ شاید نہیں جانتے ماؤ بولے کہ میں Religons Comparitive کا طالب علم تھا، میرا خیال تھا کہ کمیونسٹ سوسائٹی کو
اگر کوئی خدا سوٹ کرتا ہے تو وہ صرف اسلام کا خدا ہے میں نے اسی لائن پر اپنا پیپر تیار کیا تھا۔
اس دوران انگریز کو پتہ چل گیا کہ ایسی میٹنگ ہونے والی ہے انہوں نے ہندوستان کے چند اسلامی علماء کمیونسٹ سوسائٹی کے
خلاف فتوے لے کر انہیں چھپوا کر ہوائی جہاز کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں یہاں پھنکوا دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ جس روز میٹنگ تھی ہر شخص
کے ہوتھ میں وہ لیف لٹ تھا اس صورت حال میں میرا کچھ کہنا بیکار تھا۔
شہاب نے کہا: کیا میں اس بیان کا حوالہ دے سکتا ہوں ۔
ماؤ بولے : نہیں ! جب تک میں زندہ ہوں، میرے اس بیان کی تشہیر نہ کیجئے۔
صاحبو! چین پاک دوستی کے لئے ایک نعمت ثابت ہوئی ہے ابھی اور ہوگی اور اور ہوگی اس شان و شوکت سے ہو گی کہ دنیا حیران
رہ جائے گی انشاء اللہ لیکن شہاب کو یہ دوستی مہنگی پڑی اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔
بڑی طاقتوں نے فیصلہ کر لیا کہ صدر ایوب اور شہاب کا باہمی رابطہ توڑ دیا جائے جب تک ایوب شہاب کے زیر اثر رہیں گے
ہماری دال نہیں گلے گی۔
نتیجہ یہ ہوا کہ شہاب کو ہالینڈ کا سفیر بنا کر بھیج دیا گیا۔
جناب والا! میری آخری بات کھل کر کہنے والی بات نہیں ہے یہ ادھ کہی بات ہے کہنے والی نہیں، سمجھنے والی بات ہے۔
ہمارے لئے چین کی اہمیت جدید نہیں قدیم ہے۔
سرکار دو عالم نے فرمایا تھا، علم حاصل کرو چاہے اس کے لئے چین جانا پڑے
دوری کے حوالے سے اور بھی ملک تھے جو دور تھے۔ علم کے حوالے اور بھی ملک تھے جو علم کا گہوارہ تھے لیکن عزاز چین کو حاصل
ہوا۔
پھر علامہ اقبال تھے جو عالم بھی تھے قانون دان تھے بزرگ تھے شاعر تھے عام شاعر نہیں صاحب نظر شاعر تھے۔
PROPHETIC شاعر تھے SEER ” میرا پیام اور ہے قسم کے شاعر تھے۔ اقبال فرماتے ہیں: چین و عرب ہمارا
ہندوستان ہمارا۔ ارے یہ کہا کہہ دیا اتنا کمزور جغرافیہ نہ چین ہمارا تھا نہ عرب ہمارا تھا نہ ہندوستان ہمارا تھا۔ اتنا بڑا عالم اتنی غلط بیانی۔
صاحبو! یہ جو صاحب نظر ہوتے ہیں، کئی بار ان کی نگاہ مستقل کی جانب نکل جاتی ہے یوں حال اور مستقل خلط ملط ہو جاتے ہیں
ایک اور جگہ جناب اقبال کے کلام میں انجانے میں حال اور مستقل کی کھچڑی پک گئی، فرمایا ہمالہ کے چشمے ابلنے لگے گراں خواب چینی
سنبھلنے لگے ان دنوں ابھی چینی گراں خواب تھے سنبھلے نہ تھے۔ اب تو چینی سنبھل چکے ہیں ایسے سنبھلے ہیں کہ انشاء اللہ اک دن سپر پاور
بنیں گے البتہ ہمالیہ کے چشمے ابھی ابہلنے باقی ہیں پیارے وہ دن دور نہیں آپ اپنی آنکھوں سے نظارہ کریں گے۔
اب حکیم سنائی کی بات سنئے۔۔۔۔۔۔۔ حکیم سنائی کا کیا مرتبہ ہے۔ اس سلسلے میں علامہ اقبال کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ما از پنے
سنائی و عطار آمدیم فرماتے ہیں سنائی اور عطار کا مرتبہ مجھ سے کہیں بلند تر ہے۔
سنائی بہت بھرے ہوئے تھے کبھی کبھی چھلکا تے ایک بار مستقبل پر جو نگاہ پڑی تو چھلک گئے اور کہہ دیا کہ ” گرفتہ چینیاں احرام
یکی خفته در بطحا ۔۔۔۔۔۔۔ مستقبل پر نظر پڑی تو حکیم سنائی نے دیکھا کہ مکہ کے لوگ خواب غفلت میں ہیں اور چینیوں نے احرام کو
پکڑ رکھا ہے۔
جناب والا اقبال نے خود مستقبل کے اس منظر کی تصدیق کی ہے۔ بال جبریل میں لکھتے ہیں۔
حضور حق میں اسرائیل نے میری شکایت کی
یه بنده وقت
سے پہلے قیامت کر نہ دے برپا
ندا آئی کہ آشوب قیامت سے یہ کیا کم ہے احرام کی خفته گرفته چینیاں اور بطی
جواب شکوہ میں اقبال لکھتے ہیں۔
اپنی جانب سے بات نہیں کرتے، چونکہ شکوہ کا جواب ہے۔ اللہ تعالیٰ کی جانب سے بندے کے نام پیغام دیتے ہیں۔ اس
کے آخر میں قرآن کریم کی ایک آیت بھی شامل ہے تو صاحبو سنئے کہ یہ زبان اقبال اللہ تعالی کیا پیغام دیتے ہیں۔ اقبال کے نام آپ کو
میرے ہمارے نام پیغام فرماتے ہیں۔
”دہر میں اسم محمد سے اجالا کر دے
پھر اللہ تعالی وضاحت کرتے ہیں کہ اسم محمد کی تجلی کہاں کہاں نظر آتی ہے۔ فرماتے ہیں۔
169
پاکستان کنکشنز
دشت میں دامن کو ہسار میں میدان میں ہے
بحر میں موج کی آغوش میں طوفاں میں ہے
چین کے شہر مراکش کے بیا بیاں میں ہے
پوشیده مسلمان کے ایماں میں
اور
صاحبو! چین ہمارا اعزاز ہے، چین ہمارا مستقبل ہے چین ہماری تقدیر ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور مبارک ہیں وہ لوگ اور کوکب خواجہ
جیسے قلم کار جو پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے قریب تر لانے کا جتن کرتے ہیں۔
