Okhay Olray

گوریلی نیلم احمد بشیر

پندرہ سال امریکہ میں قید تنہائی کاٹنے کے بعد نیلم لاہور آگئی ہے اور امریکہ کی قید تنہائی کا انتقام لاہور سے لے رہی ہے۔ یہ تو
وہی بات ہے کہ گری گدھے سے غصہ کمہار پر
صاحبو! مہذب ہونے کے باوجود تمدن اور ترقی کے باوجود جس کے ہم داعی ہیں اپنی چٹی تمھیں اور سٹف کالر کے باوجود آج بھی
ہم گرتے گدھے سے ہیں اور غصہ کمہار پر نکال کر اپنا دل ٹھنڈا کر لیتے ہیں۔
ماں اپنے میاں کا غصہ بچوں پر نکالتی ہے۔ باپ صاحب کا غصہ بیوی پر نکالتا ہے اور ساس اپنی جوانی کا غصہ بہو پر نکالتی ہے۔
نیلم کے انتقام کے کوائف اگر چہ دیکھنے میں انوکھے لگتے ہیں لیکن وہ انوکھے نہیں ہیں سیدھے اور صاف ہیں، معصوم ہیں۔ وہ اپنی
صلاحیتوں کے پٹارے کھولے بیٹھی ہے۔ وہ صلاحیتیں جن کے اظہار کا اسے موقعہ نہ دیا گیا تھا مہلت نہ دی گئی تھی۔ بد قسمتی سے ان
صلاحیتوں کی تعداد کچھ زیادہ ہی تھی جن کی نمائش سے وہ محروم کر دی گئی تھی۔
بار بار انہیں بند گرد آلود پٹاروں سے نکالتی ہے جھاڑتی ہے پوچھتی ہے چمکاتی ہے۔
پندرہ سال فیلم خود کو دکھانے کی فطری اور معصوم لذت سے محروم رہی۔ اب اس پر خوف طاری ہے کہ یہ محرومی المیہ نہ بن جائے۔
اس لیے وہ بنتی ہے سنورتی ہے ہر حربہ آزماتی ہے کہ وہ دکھے۔
وہ بھولی بسری پکے راگ کی بندشوں کو پھر سے تازہ کر رہی ہے۔ ٹھمریوں کے بھولے ہوئے بول یاد کر رہی ہے۔ کتابوں کو شیلفوں
میں سجا رہی ہے۔ دھڑا دھڑا افسانے لکھ رہی ہے۔
ابھی قید تنہائی میں نکلے ہوئے اسے تھوڑا عرصہ ہی ہوا ہے لیکن وہ اتنے ڈھیر سارے افسانے لکھ چکی ہے کہ اب ان کا مجموعہ
چھپوانے کا اہتمام کر رہی ہے۔
پتہ نہیں ایسا کیوں ہوتا ہے لیکن ایسا ہوتا ہے کہ نا موافق حالات کے تحت مرد بجھ جاتا ہے عورت بھتی نہیں۔ بظاہر راکھ بن جاتی
ہے لیکن موافق ہوا کا جھونکا آئے تو راکھ اڑ جاتی ہے اور نیچے دبا ہوا انگارہ باہر نکل آتا ہے۔ نیلم کی راکھ اڑ رہی ہے۔ دبا ہوا انگارہ باہر
نکل رہا ہے۔
لیکن جب تک قید تنہائی کی وضاحت نہیں ہو گئی بات آپ تک نہیں پہنچے گی ۔ قید تنہائی ایک رسم زدہ لفظ ہے۔ الفاظ رسم زدہ ہو
جاتے ہیں تو مفہوم کی خوشبو اڑ جاتی ہے صرف ڈھانچا باقی رہ جاتا ہے۔ جبھی ہمارے تنقیدی مضامین میں ڈھانچے ہی ڈھانچے ہوتے
ہیں۔ صرف فریم۔ خالی فریم۔
پندرہ سال فیلم شہروں سے دور امریکہ کے دیہات کے ایک فلیٹی پنجرے میں قید رہی ۔ یہ پنجرہ ایک چھوٹے سے گاؤں کے
کنارے پر ٹنگا ہوا تھا۔ گاؤں پر ہر وقت ایسا سناٹا طاری رہتا تھا جیسے قبرستان ہو۔ کبھی کبھی بوڑھوں کے کھاوں کھاوں کی آواز میں سنائی
دیتی تھیں جو اس سناٹے کو اور بھی بھیانک کر دیتیں ۔
امریکہ کے دیہات کے نوجوان تلاش معاش اور شغل میلے کے لیے شہروں میں جانتے ہیں۔ یوں دیہات اولڈ ہاؤس بن کر رہ
جاتے ہیں۔ بوڑھوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا کہ کیسے ہو کیا کر رہے ہو۔ کوئی امید نہیں ہوتی ، کوئی مقصد نہیں ہوتا۔ نہ رخ نہ سمت
جیسے کھلے پانیوں میں ٹوٹی ہوئی کشتیاں ڈول رہی ہوں ۔
وہ یوں وقت گزارتے ہیں جیسے پلیٹ فارم پر بیٹھے انتظار کر رہے ہوں کہ جب گاڑی آئے اور وہ رخصت ہو جائیں۔
امریکی بوڑھے ڈال سے ٹوٹے ہوئے پھل کی طرح ہوتے ہیں جو ایک ہی جگہ پڑا پڑا گل سڑ جاتا ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہ ہو تو
انسان گوشت کا لوتھڑا بن کر رہ جاتا ہے۔
دو ایک بار نیلم اپنے میاں کے ساتھ گاؤں میں گئ تھی لیکن وہاں کا منظر دیکھ کر ہم گئی۔
بوڑھے کھڑکیوں سے حسرت زدہ اور نا امید نگاہوں سے جھانک رہے تھے۔ بستر پر لیٹے کھاوں کھاوں کر رہے تھے ۔ کرسیوں پر
بیٹھے خلا کو گھور ہے تھے۔ کسی کا سر روئی کے گالے کی طرح ہل رہا تھا۔ کسی کے ہاتھ کانپ رہے تھے کسی کے منہ سے رال بہہ رہی تھی۔
ہم امریکی بوڑھوں کو تصور نہیں کر سکتے ۔ ہمارے ہاں کا بوڑھا بوڑھا نہیں بلکہ بڑا ہوتا ہے۔ گھر کا سردار ہوتا ہے۔ گاؤں کا پہنچ ہوتا
ہے۔ حکم چلاتا ہے۔ فیصلے دیتا ہے۔
مغرب کے بوڑھوں کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ جوائنٹ فیملی سستم بنانے والے کتنے سیانے تھے۔ انہوں نے یہ راز پا لیا تھا کہ
جو ائنٹ نہ ہوئی تو فیملی کو قیام حاصل نہ ہو گا۔
ہیں۔ ان کی بیماری کہتی ہے مفتی صاحب اس دور کے سب سے اوکھے آدمی ہیں میری جان ہی نہیں چھوڑتے۔ میں وہ چتر کار عورت
ہوں جو مفتی صاحب کی کمزوری ہے۔
نیلم کا خاوند کمیونٹی نرسنگ ہوم کا ڈاکٹر تھا جو سارا دن ڈیوٹی پر رہتا تھا۔ اس کا ہسپتال شاہراہ کے کنارے پر واقع تھا تا کہ گاؤں
والوں کو فوری اور فرسٹ ایڈ کی ضرورت پڑے تو وہ اس سر راہ ڈسٹنسی میں میڈیکل مدد حاصل کر سکیں۔
پندرہ سال پہلے جب فیلم یو نیورسٹی کے فائنل ائیر میں تھی تب اس کے ذہن Looking فارورڈ لڑکی کی طرح بڑے بڑے
پروگرام تھے۔ صرف فائنل امتحان کا انتظار تھا۔ اس کے دل میں اتنے سارے شوق یوں بھن بھن کر رہے تھے جیسے بھڑوں کا چھتا ہو۔
موسیقی سیکھنے کا شوق تھا۔ ڈرامہ کھیلنے کی دھن تھی۔ پینٹنگ کرنے کا ذوق تھا۔ ادب پر تو وہ جان چھڑکتی تھی ۔ دراصل یہ تمام
بیماریاں اسے ورثے میں ملی تھیں۔ چونکہ وہ جانے پہچانے صحافی احمد بشیر کی بیٹی ہے۔
پھر ایک دن جب نیلم جاگتے کے خواب دیکھ رہی تھی اس کے والد نے گھر میں ایک دھما کا کر دیا۔ کہنے لگے۔ بیٹی ! میں نے ایک
صاف ستھرے نیک دل ڈاکٹر کا رشتہ تیرے لیے منظور کر لیا ہے جو امریکہ میں ملازم ہے۔ پرسوں تیری شادی ہو جائے گی اور اس کے
تیسرے دن بعد تو امریکہ چلی جائے گی۔
احمد بشیر ایسے دھما کے کرنے کا عادی تھا۔ اس نے اپنی چاروں بیٹیوں کی دھما کہ شادیاں کی تھیں۔ اس کی اپنی شادی بھی دھما کہ
شادی تھی۔
اپنے اکلوتے نے بیٹے کی شادی پر اس نے مجھے خط لکھا۔ ” پیارے ممتاز ! میں نے ہومی کی شادی کر دی ہے۔ شادی پر کل چار سو
پچاس روپے خرچ ہوئے ہیں اور ہم نے جہیز لینے سے انکار کر دیا ہے۔ کیوں کیسا؟“
ایسے کاموں پر احمد بشیر خواہ مخواہ کریڈٹ طلب کرتا ہے۔ در حقیقت سارا کریڈٹ اس کی بیوی مودی کو جاتا ہے۔ اگر میں ایسی
حرکت کرتا تو میری بیوی مجھے گر سے نکال دیتی۔
نیلم کی زندگی میں یوں بیٹھے بٹھائے آنا فانا نیچے اوپر دو حادثے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک شادی دوسرا امریکہ جانا عمل میں آئے تو وہ
بوکھلا گئی ۔ ہم سمجھے کہ بوکھلاہٹ امریکہ جانے کی خوشی کی غماز ہے۔ ہمیں کیا پتہ تھا کہ جس امریکہ میں وہ جا رہی ہے وہ ایک فلیٹی پنجرہ
ہے جو ایک قبرستانی گاؤں کے کنارے لڑکا ہوا ہے۔
جس گھر میں نیلم پیدا ہوئی اور پروان چڑھی وہ ایک چوں چوں کا مربہ گھر تھا۔ گھر میں کتا بیں تھیں، ستار تھی، کتھک اور کتھا کلی کے
انگ تھے۔ ادبیوں دانشوروں اور فنکاروں کی بیٹھکیں جمتی تھیں ۔ سبھی کچھ تھا مگر کھانے کو روٹی نہ تھی۔
احمد بشیر نے سارے پاپڑ بیل دیکھے۔ فلمساز بنا افسر بنا، صحافی بنا گدھا گاڑی چلائی کپڑا بیچا، شہرت پائی نام بنالیا لیکن گھر میں
صرف دو دور ہی رہے۔ دال روٹی کا دور اور گوشت روٹی کا دور۔
گھر میں سات جی تھے۔ احمد بشیر اس کی بیوی مودی چار بیٹیاں نیلم پیڈ گوپی اور مانو اور ایک بیٹا ہوئی۔ لیکن روٹی کا فکر صرف
مودی پر طاری رہتا تھا۔
نیلم پیو موسیقی سے دل بہلا یا کرتیں۔ احمد بشیر بھوک کے مارکسی فلسفے پر غور کرنے لگ جاتا۔ چھوٹے بچے گلی میں کھیل کود کر وقت
گزار لیا کرتے ۔ صرف مودی ماہی بے آب کی طرح سارے گھر میں گھومتی پھرتی ۔ اب میں کیا پکاؤں ؟“
سارا قصور احمد بشیر کی Genes کا ہے۔ اس کی جینز میں تین بنیادی عناصر نمایاں ہیں۔ قابلیت ایڈونچر اور دیوانگی۔ لڑکیوں نے
یہ تینوں خصوصیات ورثے میں پائی ہیں۔
نیلم میں قابلیت کا عصر کچھ زیادہ ہی تیز تھا۔ ایڈونچر کے عنصر کو آج کل وہ لاہور میں انتقاما برت رہی ہے۔ اس ایڈونچر کا کوئی
مقصد نہیں کوئی منزل نہیں ۔ صرف آرٹ فار آرٹ سیک۔
نیلم نے مجھے لکھا۔ بابا! میں کہانیاں لکھ رہی ہوں ۔ کیا کروں؟“
میں نے جواب دیا۔ نیلی ! کہانیاں لکھ نہیں کہے۔ قاری کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ ۔ ٹھنڈی میٹھی نہ لکھے پکوڑے تل۔
اتنے کرارے کہ لوگ سی سی کریں ۔ ناک منہ سے پانی بہے رال ٹپکے کردار نظر آئیں نہ آئیں مصنفہ چھائی رہے ۔“
نیلم نے کہا۔ بابا ! میں نے پکوڑے تلے لیکن ناشر چھاپتے نہیں۔ کہتے ہیں، نمک مرچ کچھ زیادہ تیز ہے۔ اب کیا کروں؟“
میں نے کہا۔ پیاری! پکوڑے بین السطور ہوتے ہیں، لفظوں میں نہیں آتے ۔ قاری سمجھے کہ رس گلا ہے لیکن کھاتے وقت سی سی
کرے۔
صاحبو! میری مشکل یہ ہے کہ میرے دوستوں کے بچے بھی میرے دوست بن جاتے ہیں۔ پھر کچھ ایسی صورت بن جاتے ہیں
کہ محتسب سے دوستی ساقی سے یارا نہ رہے
دراصل احمد بشیر کا گھر ایک پاگل خانہ ہے۔ پروین عاطف کہتی ہے کہ یہ پاگل پنا میں ان کے گھر میں لایا تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ کے
میرا پاگل پنا ان کی صحبت کا نتیجہ ہے۔
گورداسپور میں احمد بشیر کے ماموں اشفاق حسین جو آج کل اسلام آباد میں ہو میو پیتھی پریکٹس کرتے ہیں کے گھر روز محفل موسیقی
لگتی تھی ۔ یہ ۱۹۴۴ء کی بات ہے۔ میں وہاں طبلہ سیکھنے کے شوق میں گیا تھا، آج تک گھر واپس نہیں آیا۔ اس گوریلا گروپ نے مجھے
ایسا چھا مارا کہ انہی کا ہو رہا۔
در اصل یہ لوگ ایمن آباد کے شیخ ہیں جنہیں شیخ بن کر زندگی بسر کرنا منظور نہ تھا۔ چونکہ میلینڈ فنکار تھے۔ شیخ خاندان میں صرف
ایک ٹیلنٹ کی عزت تھی ۔ کاروبار وہ آرٹ فار پرافٹ کے قائل تھے آرٹ فار آرٹ سیک کو حماقت سمجھتے تھے۔ لہذا یہ گوریلے بن
گئے۔ اشفاق حسین اور احمد بشیر اور گراؤنڈ رہے۔ پروین عاطف ، نیلم اور پیوانڈرگراؤند ہوگئیں۔ میرا دونوں سے رابطہ رہا۔
اوور گراؤنڈ والے سمجھتے کہ میں ان کا ساتھی ہوں ۔ انڈرگراؤنڈ والے سمجھتے کہ میں ان کا 007 ہوں۔
احمد بشیر کا گھر دھوپ چھاؤں کا امتزاج ہے۔ چھاؤں کو دیھکو تو بہت ٹھنڈی ہے لیکن دھوپ کڑا کے دار ہے۔ احمد بشیر نے بڑی
فراخدلی سے اپنے گھر کو جمہوریت دے رکھی ہے لیکن گھر میں صرف احمد بشیر کی چلتی ہے۔ جو در پردہ بہت بڑا آمر اور ظاہر میں جمہور ہی
جمہور ہے۔ مارکسی جمہور۔ پیار اس کا واحد ہتھیار ہے جس کے زور پر وہ گھر اور دوستوں کو اپنی مرضی سے چلاتا ہے۔ عام طور پر گھر
والے اپنی کمائی کے زور پر گھر چلاتے ہیں۔ احمد بشیر دانشوری کے زور پر گھر چلاتا ہے۔
Hats off to Moodi
احمد بشیر نے ساری زندگی التزاما گھر پر غریبی طاری رکھی ہے۔ زیادہ آجائے تو بانٹ دیتا ہے۔ بہت پھونک پھونک کر قدم رکھتا
ہے کہیں زیادہ آنے کی صورت نہ پیدا ہو جائے ۔ فیلم ان حالات کے تحت پلی ہے۔
نیلم زندگی کے انوکھے مشاہدات سے گزر رہی ہے۔ اوکھے لوگوں کو قریب سے دیکھا ہے۔ اندر باہر کا فرق سمجھا ہے۔ معصوم ہیرا
پھر یوں کو جاتا ہے۔ زندگی بھر اسے یہ خوف دامن گیر رہا ہے کہ میں کبڑی نہ رہ جاؤں کیونکہ اسے علم تھا کہ بڑے اور گھنے درخت تلے
اگنے والے بوٹے لازما کبڑے رہ جاتے ہیں۔ اس کے دل میں احتجاج کی کھچڑی پکتی رہی نہیں میں قدآور بنوں گی۔ اس کی پھوپھی
عاطف جو خود گنوں کی کھلی ہے جس نے کانٹوں میں الجھ کر زندگی بسر کرنا سیکھ رکھا ہے۔ ان انڈرگراؤنڈ گوریلوں کی لیڈر ہے جس نیلم کی
صلاحیتوں کا شعور ہے۔
اب پندرہ سال بعد نیلم کو موقعہ ہاتھ آیا ہے۔ اس کی خوابیدہ صلاحیتوں نے انگڑائی لی ہے اور اب وہ بڑی دیدہ دلیری سے
گزرے ہوئے نا مساعد حالات اور واقعات کا بدلہ لے رہی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ ایک دن فیلم احمد بشیر کے باوجود ادب کے میدان
میں قدآور مصنفہ بن کر ابھرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button