Okhay Olray

مونچھ مروڑ ڈاکٹر ابدال بیلا

سیانے کہتے ہیں ہر شخص کی تین عمریں ہوتی ہیں۔ جسمی ذہنی جذباتی۔
عام طور پر ان تینوں میں ہم آہنگی نہیں ہوتی ۔
انسانی شخصیت کی ہوری میں یہ پہلی رنگ پچکاری ہے۔
ابدال بیلا کی جسمی عمر چونتیس پینتیس سال ہے۔ اس کی ذہنی عمر کسی صورت میں ساٹھ سے کم نہیں اور جذ باقی عمر کوششوں کے
با وجو د سولہ سال سے آگے نہیں جاسکی۔
ظاہر ہے کہ اس کی شخصیت میں ایک بے ربط محفل بھی ہوئی ہے۔ ایک طرف مونچھ مروڑنے والا جو ان ہے دوسری طرف سوچوں
کا مارا ہوا دانا پر داتا ہے اور تیسری طرف ایک کھلنڈرا منہ زور بچہ۔
پتہ نہیں ان تینوں کی آپس میں کیسے نبھ رہی ہے۔ یوں سمجھ لیجئے کہ ایک انوکھا سا زینہ بج رہا ہے۔ ایک ساز کی لے درت ہے
دوسرے کی بلمپت، تیسرے کی پاپ۔
ابدال بیلا کو باہر سے دیکھو تو ایک پہلو ان کھڑا ہے۔ ماجھے کا راجپوت مونچھ مروڑ رہا ہے۔ ایک لیڈیز مین گلیڈ آئی چمکا رہا ہے۔
مکا رہا ہے۔ ایک فوجی جوان وطن کی محبت میں سرشار منتظر ہے کہ کب جہاد کا حکم ملے ۔ جوائنٹ فیملی کا سردار طرہ لگائے استادہ ہے
جس کے حکم کے بغیر پتا نہیں ہل سکتا۔
قریب جاؤ تو نہ وہ پہلوان رہتا ہے نہ ماجھے کا جبڑا ایک ذہنی آدمی ہے سوچوں میں ڈوبا ہوا۔ گردو پیش منصوبوں کے جالے
تنے ہوئے ہیں۔ ادبی منصوبے سماجی منصوبے ثقافتی منصوبے۔
حیرت کی بات ہے کہ یہ منصوبے ذات سے تعلق نہیں رکھتے ۔ معاشرے سے متعلق پاکستان سے متعلق ۔ باہر سے دیکھو تو لگتا ہے
کہ بیلا ایک فیکیڈ ہے عالی شان فیکیڈ صرف فرنٹ ہی فرنٹ ۔ جس کے اندر کچھ نہیں ہے بلکہ اندر وجود ہی نہیں رکھتا۔ صرف باہر ہی باہر
ہے۔ عجیب بات ہے کہ اندر کی روشنی باہر تک نہیں پہنچتی ۔ کیسے پہنچے؟ باہر ہنڈوں کی جگمگ ہے۔ اندر مٹی کے دیئے کی لو باہر کی جگمگ
میں کبھی سمٹی رہتی ہے۔
ابدال بیلا کے اندر باہر ایسا تضاد ہے جیسے تربوز میں ہوتا ہے۔ باہر ہرا کچور اندر لال سوہا۔
یہ اندر باہر کا تضاد ہی شخصیت کی سج دھج ہے۔ یہی رونق خانہ ہے۔ یہی مسرت بھرے قہقہے ہیں۔ یہی دکھ بھرے آنسو اور ٹھنڈی
آئیں ہیں۔
پرانے قلم کار بڑے سیانے تھے۔ وہ شخصیت کی بھول بھلیوں میں قدم نہیں رکھتے تھے۔ اس پرزم کی ہفت رنگی کی بات نہیں
کرتے تھے۔ بلکہ باہر کھڑے ہو کر جائزہ لیتے تھے۔ جبھی انہوں نے شخصیت کو خاکہ نگاری کا نام دے رکھا تھا کہ قد کیسا ہے جسم بھرا
بھرا ہے یا سکڑ وہ قلم کون سی جیب میں رکھتے ہیں۔ ڈسک پر بیٹھ کر لکھتے ہیں یا میز پر۔ ہے
مطلب ہے صرف آؤٹ لائن ہی آؤٹ لائن ۔ لکیریں ہی لکیریں۔ اندر کی گھمن گھیریاں نہیں، باہر کی آڑی ترچھی لکیریں۔
ابدال بیلا کی باہر کی لکیریں دیکھو تو عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے مشہور گیت کا بول مجسم سامنے آکھڑا ہوتا ہے۔
تینوں چک کے لے جانا میانوالی تینوں چک کے
یہ گورکھ دھندا مجھ پر ۱۹۷۹ ء میں نازل ہوا۔
نزول کی تفصیلات یوں ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک روز ڈاک سے مجھے ایک کتاب موصول ہوئی ۔ ایک خط ملفوف تھا۔ لکھا تھا۔
پر میرے شائع یہ میرے شائع شدہ افسانوں کے پہلے مجموعے کی پروف کاپی ہے۔ جب تک آپ اس پر اپنی رائے قلم بند نہیں کریں یہ کتاب شائع
نہیں ہوگی۔
واہ کیا انوکھی دھونس ہے۔ میں نے سوچا۔
نئے افسانہ نویسوں کی جانب سے مطالبات تو اکثر موصول ہوتے رہتے تھے لیکن ایسی کھلی دھونس کبھی موصول نہ ہوئی تھی۔
دوسری عجیب بات یہ تھی کہ کتاب کے وہ پروف کھلے کا غذات کی شکل میں نہ تھے۔ انہیں کتاب کی شکل میں سی کر جلد بند کی ہوئی
تھی۔ یا اللہ اتنا اہتمام ۔ ایک طرف جذبے کی شدت دوسری جانب کر دکھانے والا عمل۔ کی
خط کے نیچے ابدال بیلا کے ساتھ طالب علم فائنل ائیر ایم بی بی ایس دیکھ کر میر افلوس اڑ گیا۔ یا اللہ یہ ابدال بیلا کیا چیز ہے۔ ایم بی
بی ایس کا آخری سال تو سر کھجانے نہیں دیتا۔ اور یہ میاں افسانہ نویسی اور مجموعہ بازی کے اہتمام میں لگے ہوئے ہیں۔
بہر طور ایک بات سمجھ میں آگئی کہ اس شخص کو ٹرخانہ آسان کام نہیں۔ کہانیاں پڑھیں تو حیرت ہوئی۔ سیدھی سادی کہانیاں
ایک تھا بادشاہ اس کی تھی ایک رانی نہ علامت نہ تجرید نہ کھوج لگاؤ نہ راستہ تلاش کرو۔
ابدال بیلا کی شخصیت کے متعلق میرے ذہن میں کھچڑی کی پک گئی۔ ماڈرن بھی ہے۔ روایت بھی ہے۔ خوابوں کا مارا ہوا ہے۔
سراسر عمل بھی ہے۔ کہانیوں میں بڑی جان ہے۔ انداز بیان میں خود اعتمادی ہے۔ پبلک ریلیشنز کا یہ عالم ہے کہ طالب علمی کے دور
میں پبلشر کو پھنسایا ہے اور وہ بھی صف اول کا پبلشر ۔
جذبے میں شدت ہے۔ پلانگ میں دوراندیشی ہے۔ عقیدت کا قوام بڑا گاڑھا ہے اور ساتھ دھونس بھی ہے۔
یا اللہ یہ ابدال کیا چیز ہے؟
ابدال بیلا سے پہلی ملاقات پر میں چکرا گیا۔
میرے روبرو ایک اجنبی کھڑا تھا۔ مونچھیں تنی ہوئی تھیں۔ آنکھوں سے لگاؤ کے چھینٹے اڑ رہے تھے۔ کہنے لگا میں ابدال بیلا
ہوں۔
مجھے یقین نہ آیا۔ سمجھا کوئی بہروپیہ ہے۔
پہلی بات تھی کہ ایسے حلئے والا میرا کوئی دوست نہ تھا بلکہ ایسے حلئے والا شخص میرا دوست ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ دیر تک ہم دونوں
کے درمیان اجنبیت کا دبیز پردہ پڑا رہا۔ پھر اس کی باتوں نے آہستہ آہستہ برف پگھلائی۔
جب ہماری بے تکلفی ہوئی تو میں نے پوچھا۔ میں نے کہا۔ ایک بات بتاؤ۔ تم نے اپنی کتاب ”گڈ مڈ تبصرے کے لیے مجھے
کیوں بھیجی تھی ؟ میں تو نا قد نہیں ہوں ۔“
بولا ساری شرارت لبیک کی تھی۔ مجھے لبیک ہو گئی تھی اور میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ میں لبیک کے مصنف سے ضرور ملوں گا۔ اینڈ
ہیر آئی ایم ”
ور تمہیں لبیک کیسے ہوگئی تھی ۔ میں نے پوچھا۔
بولا ” پتہ نہیں اتفاق سے ہاتھ لگ گئی۔ پڑھی تو چمٹ گئی ۔
ان دنوں میں ہوسٹل کی ڈار میٹری میں رہتا تھا۔ وہاں لیٹ نائٹ شوقیہ مطالعہ مناسب نہ تھا۔ اس لیے میں اسے گریز اناٹومی میں
چھپا کر پڑھتا رہا۔ جیسے محبوبہ کا خط پڑھ رہا ہوں ۔ پڑھتے پڑھتے آنسو نکل آئے ۔ پھر دو تین کراہیں نکل گئیں۔ ڈرامیٹری کے لڑکے
حیرت زدہ ہو گئے۔ ارے یہ بیلا کو کیا ہوا۔ گریز اناٹومی پڑھتے ہوئے آنسو بہا رہا ہے کراہ رہا ہے۔ اس وقت رات کے تین بجے
تھے۔ پھر لبیک میں جب وہ باب آیا جہاں اللہ مسجد حرام کے باہر کھڑا لوگوں کی منتیں کرتا ہے کہ مجھے بھی ساتھ لے چلو۔ تو کیا دیکھتا ہوں
کہ اللہ ڈرامیٹری میں آگیا۔ بولا آؤ میرے ساتھ چلو۔ میں نے کہا ذرا ٹھہرو۔
میں نے وضو کیا ۔ کپڑے بدلے خوشبو لگائی اور اللہ کی انگلی پکڑلی۔
وہ مجھے قریبی مسجد میں لے گیا۔
دن چڑھے واپس آیا تو لڑ کے پوچھنے لگے۔ ابے او ڈان جان کے بچے! یہ والی نئی محبوبہ کون سی ہے جسے ملنے گئے تھے آدھی
رات کے وقت۔ پہلے نسل کیا، پھر کپڑے بدلے خوشبو لگائی ۔ ہم کافی آنکھ سے دیکھ رہے تھے۔“
ابدال بیلا پسی دیانت، اینٹی فیملی پلاننگ ایڈونچر اور عشق کی پیداوار ہے۔
تھے۔
دو آبے کے اونچے لیئے سوا چھ فٹ مونچھ مروڑ خاندان کا فرد ہے۔ بزرگوں کو کثرت اولاد کی بیماری لاحق تھی۔ نانا کے لے ابھائی
والد فوت ہوئے تو ترکہ میں پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں اور ایک ڈبل بیرل بارہ بور بندوق چھوڑ گئے ۔
بیلا کے والد آباء واجداد سب پلسئے تھے۔
والد چالیس سال پولیس کی نوکری کرنے کے بعد ریٹائر ہوئے۔
یہ اس زمانے کا ذکر ہے جب پولیس میں اسلام اور دیانت کی بیماری عام تھی ۔ آج کل تو اللہ کے فضل سے پولیس صحت مند ہو چکی
ہے۔ کچھ زیادہ ہی صحت مند۔
اس زمان میں تفتیشی حوالدار تفتیش پر دیہات میں جاتا تو مٹی کے لوٹے میں آٹا اور گڑ کی بھیلی ساتھ لے جاتا تھا۔ مسجد کے حجرے
میں قیام کرتا تھا۔ مونچھ مروڑ کر باہر نکلتا تو غنڈے تھر تھر کانپتے تھے۔ یہ تھر تھر کانپتا حوالداری یا قد کاٹھ کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ لوٹا بھر
آٹا اور گڑ کی بھیلی کی وجہ سے تھا۔
آج بھی دیانتدار افراد پولیس میں ملتے ہیں۔ خال خال سہی پر ہیں۔
پتہ نہیں اللہ کا یہ کیسا دستور ہے کہ غلاظت سے ہرا بھرا بوٹا لگاتا ہے شر کے ڈھیر سے خیر کا پھول کھلاتا ہے۔ مجھے ایک ایسے ایس
ای او سے ملنے کا اعزاز حاصل ہے جس کا گھوڑا مفت کی گھاس کو منہ نہ لگاتا تھا۔
ابدال بیلا اس دور کے پولیس تھانوں میں پل کر جوان ہوا ہے۔ باپ کے ساتھ تفتیش پر جانا اس کے لیے بڑی عشرت تھی۔ پیدل
چلتا۔ لوٹے کے آٹے کی روٹی گڑ کے ساتھ کھاتا اور مونچھ مروڑتا۔
ابدال بیلا کو عشق ورثہ میں ملا ہے۔
والد ساری زندگی بری طرح عشق میں سرشار رہے۔ اپنا سارا کیر ئیر عشق کی بھینٹ چڑھا دیا ۔ افسر محبوبہ کے طعنے دیتے رہے۔
انہوں نے چودھری فضل دین کی ترقی بند کر دی۔ چودھری نے کہا کچھ پروا نہیں ۔ بریشم قلندر محبوبہ جان کی قربانی مانگے تو وہ بھی حاضر
ہے۔ یہ مجبو بہ بی بی مسلم لیگ تھی ۔ جس کا عشق چودھری فضل دین کے سر پر زندگی بھر سوار رہا۔ ابدال بیلا کو وراثت میں جو عشق ملا اس کی
کوئی سمت نہ تھی۔ خالی خولی عشق ۔ صرف شدت ہی شدت مجنونانہ نہیں، فرہادی عشق ۔
سب سے پہلا دور اس وقت پڑا جب بیلا ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا ۔ کالج تک پہنچتے پہنچتے چار ایک نہریں کھودیں۔
گمان غالب ہے کہ بیلا عشق کے دروازے سے ایوان ادب میں داخل ہوا۔ لکھنے کے شوق کی ابتدا لو لیٹرز سے ہوئی ۔ بیلالو لیٹر
لکھنے میں اپنے وقت کا ابو الکلام جمع ابوالاثر ہے۔ اس کے عشقیہ خطوط کے سامنے مثنوی زہر عشق کی کوئی حیثیت نہیں ۔ جن لڑکیوں کو
بیلا نے لولیٹ نہیں لکھے انہیں اللہ کے حضور دو نفل شکریہ کے ادا کرنے چاہئیں۔ کالج میں بیلا پہلے تو مضمون نگاری کے پردے میں عشق
جھاڑ تا رہا پھر اس پر انکشاف ہوا کہ کہانی کے پردے میں بھی لو لیٹر لکھا جا سکتا ہے۔
گورنمنٹ کالج میں مرزا منور اور مشکور حسین یاد جیسے اساتذہ ملے۔ سونے پر سہاگہ ہو گیا۔ راوی کا نائب مدیر بن گیا۔
میڈیکل کالج میں کو ایجوکیشن تھی، لہذا کھیل کھیلا ۔ ایک جانب عشق دوسری جانب ادب ۔ دونوں کو پہئے لگ گئے۔ قمیضوں پر لپ
اسٹک کے نشان بھابیوں سے چھپ چھپ کر خود ہی دھوتا رہا۔
جوں قمیضوں پر نشانات شوخ ہوتے گئے توں توں کہانیاں ”جنگ“ اور ” نوائے وقت میں توجہ طلب ہوتی گئیں ۔ ہاؤس سرجن
ہوا تو نوائے وقت میں خبر چھپی ۔ خدا جانے بیلا کے کس ہاتھ میں قلم ہے اور کس ہاتھ میں نشتر
سارا اعجاز لو لیٹرز کا تھا۔ صاحبو! آپ ان لو لیٹرز کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ میں وہ بد قسمت ہوں جو لگا سکتا ہوں ۔ ۱۹۸۴ ء میں گنگا
رام کے ایمر جنسی وارڈ میں بیلا نے ایک مریضہ کی نبض پر ہاتھ رکھا تو اپنی نبضیں چھوٹ گئیں۔
پھر لو لیٹرز کا ایک طوفان آگیا۔
آپ جانتے ہیں کہ عشق کے مارے ہوئے کو ایک راز دان کی شدید ضرورت ہوتی ہے۔ میری بد قسمتی کہ بیلا نے اس کار خیر کے
لیے مجھے چن لیا۔ زبردستی !
پہلا راز نامہ جو مجھے موصول ہوا وہ محبوبہ کے خدو خال کے بارے میں تھا کہ ناک کیسی ہے۔ آنکھ کیسی ہے۔ نگاہ کی دھار کتنی تیز
ہے۔ بولتی ہے تو کس طرح پھول جھڑتے ہیں۔ مسکاتی ہے تو کتنے وولٹ بجلی کی کرنٹ جنریٹ ہوتی ہے۔ یہ خط سراپا پر محدود تھا۔
پورے گیارہ فل اسکیپ لیٹر پیپرز پر یہ سراپا کہانی لکھی ہوئی تھی۔
دوسرا خط صرف بالوں پر تھا۔ کتنے لیے ہیں۔ کتنے چمکیلے ہیں ۔ لٹیں کیسے الجھتی ہیں۔ نگاہیں سلجھا جا“ کی دعوت دیتی ہیں۔ مجھے
تو دس دس صفحات کے راز نامے آتے تھے۔ محبوبہ کو چار چار لیٹر پیڈوں کے خط موصول ہوتے تھے۔
اپنا تو یہ عالم تھا کہ خط پڑھ کر جی چاہتا کہ دنیا تیاگ کر پہاڑ کے کسی ڈھلان پر کٹیا میں جا رہوں اور باقی زندگی اللہ اللہ کر کے گزار
دوں۔ پتہ نہیں محبوبہ کی کیا حالت تھی۔
سیانے کہتے ہیں کہ جب عاشق چھوٹی مونچھ مروڑ ہو اور مجسم تینوں چک کے لے جاتا اے میانوالی ہو تو نا کامی کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا۔ سچ کہتے ہیں۔ محبوبہ اس وقت بیلا کی بیوی ہے۔
صاحبو! مجھے ہر اس خاتون سے بے پناہ ہمدردی ہے جو محبوبہ سے بیوی بن جاتی ہے بیچاری !۔۔۔۔۔۔۔۔ دو ایک برس جذبات
کی جگمگ کی چکا چوند میں رہنے کے بعد باقی ساری زندگی لالٹین کی ثم ثم روشنی میں بسر کرنی پڑتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button