نقوش محمد طفیل
محمد طفیل کی کہانی ابو الحسن سوتے جاگتے سے ملتی جلتی ہے۔
بہت پرانی بات ہے۔ انار کلی کے پہلو میں ایک روڈ ہوا کرتی تھی۔ اس سڑک پر ایک دکان تھی ۔ او پر فروغ اردو کا بورڈ لگا ہوا
تھا۔ دکان خالم خولی تھی۔ نہ وہاں فروغ تھا نہ اردو نہ کچھ اور۔ بیچ میں ایک میز پڑا تھا جس پر کاغذوں کا ایک گرد آلود گٹھا پڑا ہوتا ۔
سامنے کرسی پر ایک گرد آلود شخص بیٹھا ہوتا ۔ چپ چاپ بے حس و حرکت جیسے کھویا ہوا ہو۔ میں جب بھی ادھر سے گزرتا حیران ہوتا۔ یا
اللہ یہ کیسی مخلوق ہے۔
ان دنوں ایک شاعر میرا دوست تھا۔ وہ مجھ پر بڑا مہربان تھا۔ اس کے مجھ پر بڑے احسانات تھے۔ اس کا صرف ایک مطالبہ تھا
کہ میری ہر بات میں ہاں میں ہاں ملاؤ۔ میرے لیے یہ کچھ مشکل نہ تھا چونکہ میں پیدائشی جی حضور یہ ہوں۔ میں نے اپنے شاعر
دوست سے پوچھا یہ فروغ اردو کیا چیز ہے اور یہ جو نیم سو یا نیم جا گا آدمی کرسی پر بیٹھا رہتا ہے یہ کون سی مخلوق ہے۔
وہ بولا یہ فروغ اردو تو خود ستائی ہے اور یہ شخص ایک کا تب ہے۔ ایک کو امور کے پر لگانے کی سوچ میں کھویا ہوا ہے۔
میں نے جی ہاں تو کہہ دیا مگر بات میرے دل نہ لگی بلکہ کانٹے کی طرح چھی۔ میں ذات کا مفتی ہوں۔ میرا آباء کا تب تھے وہ
فتوے لکھتے تھے لکھواتے نہیں تھے خود لکھتے تھے۔ ان میں ایک کا نام احمد تھا۔ شاہ نے حکم دیا کہ فتوی لکھ کر لانا ۔ احمد بھول گیا۔
اگلے روز دربار میں اسے یاد آیا۔ شاہ اس وقت کسی اہلکار سے باتوں میں مصروف تھا۔ احمد نے اپنے قلم دان بردار کو کہا کہ میرے
پیچھے کھڑے ہو جاؤ اور اس نے کاغذا اپنی پیٹھ پر رکھ کر الٹے ہاتھ سے فتوی لکھ دیا۔ اتفاق شاہ کی نظر پڑ گئی ۔ اس نے احمد کو راست قلم کا
لقب عطا فرمایا۔ احمد راست قلم کی لکھی ہوئی کتاب آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے آباء خوش
نویس تھے۔ لہذا شاعر دوست کی بات میرے دل نہ لگی الٹا میرے دل میں طفیل کی عزت پیدا ہو گئی۔
ایک روز میں طفیل سے جاملا ۔
اسے مل کر مجھے بڑی مایوسی ہوئی۔
اس کا ہاتھ بے جان تھا، ٹھنڈا سوکھا۔ اس کی زبان گنگ تھی ۔ صرف ہونٹوں پر ایک بے بسی بھری کھسیانی مسکراہٹ تھی۔ اس کے
پاس یہی مسکراہت کمیونی کیشن کا واحد ذریعہ تھی۔ میں سمجھا یہ بھی میرے طرح احساس کمتری کا مارا ہوا ہے۔
پھر ایک حیرت انگیز واقعہ عمل میں آیا۔ ادبی دنیا میں طفیل کی ادارت میں ایک نیا پرچہ نقوش طلوع ہو گیا۔
نقوش کو دیکھ کر میں ہکا بکا رہ گیا۔ کبھی طفیل کو دیکھتا کبھی نقوش کو۔ یہ کیسے ہوا بھید نہ کھلا ۔
یہ ان دنوں کی بات ہے جب ترقی پسندوں کا دور دورہ تھا۔ وہ اکڑی گردن اونچی ناک لیے ہٹکائے پھرتے تھے۔ آج جب بھی
ترقی پسندی کی بات ہوتی ہے تو نا قد تحریک کی بات کرتے ہیں۔ ترقی پسندوں کی ان دنوں کی نفسیات کی بات نہیں کرتی ۔
ان دنوں ترقی پسندوں پر تفاخر کا عالم طاری تھا۔ اب جگر تھام کے بیٹھو میری باری آئی ۔ آج تک جو کچھ ہوا غلط ہوا۔ ہم راستہ
دکھانے آئے ہیں۔ ان کی بات میں تحقیر کا رنگ تھا۔ انداز تشدد بھرا تھا۔ تحریر میں دھونس تھی۔ نقوش کو دیکھ کر انہوں نے آنکھ مار کر
سرگوشی کی۔ بولے طفیل تو ڈمی ہے بانس کا چھید بھر اٹکڑا ہے پھونک تو ہم مارتے ہیں۔ نغمہ ہم پیدا کرتے ہیں ۔
کئی ایک مہینے یہ سر گوشی چلتی رہی۔
ایک روز میں فروغ اردو کی ڈمی سے جا ملا۔ پوچھا بھائی میرے یہ لوگ تمہارے بارے میں کیا کہتے ہیں؟“
وہ پھپھی مسکراہٹ سے بولا ” کیا کہتے ہیں؟“
میں نے کہا ۔ کہتے ہیں کہ تم تو خالی نام ہو نقوش تو ان کا عمل ہے ۔
اس کی پھپھی مسکراہٹ میں مزید بے بسی پیدا ہوگئی۔ بولا وہ بڑے لوگ ہیں وہ جو کہتے ہیں تو ٹھیک ہی ہوگا۔
میں نے کہا۔ یہ تو بتاؤ کہ تم کیا کہتے ہو ؟
بولا میں تو کچھ بھی نہیں کہتا۔ آپ بتائیں آپ کیا کہتے ہیں ۔“
میں نے کہا۔ میں تو یہ جانتا ہوں کہ کہنے والے اور ہوتے ہیں کرنے والے اور مجھے لگتا ہے جیسے تم کرنے والے ہو۔“
وہ ٹوٹ بھری مسکراہٹ سے بولا ۔ میں تو کچھ بھی نہیں ۔“
اس روز سے میرے دل میں طفیل کے لیے ایک جگہ بن گئی۔ پھر ہم بار بار ملے لیکن وہ جگہ جگہ ہی رہی ۔ دوستی نہ بنی۔
طفیل کا کوئی دوست نہ تھا کیونکہ اس میں کمیونی کیشن کی صلاحیت نہ تھی صرف ایک پھپھی بے بسی بھری مسکراہٹ جو واحد
ذریعہ اظہار تھی۔
پاکستان کنکشنز
پھر ہم بار بار ملے ۔ پتہ چلا کہ وہ ازلی گونگا ہے اکیلا ہے۔ انڈر گراؤنڈ یہ ہے۔ سطح پر سکون ہی سکون ہے اندر لا وا آتش فشانی کے
لیے بے تاب ہے۔
ان ملاقاتوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں طفیل کو تو اپنا نہ سکا نقوش کو اپنالیا اپنائے رکھا۔
پھر طفیل ایبک روڈ سے نقوش پریس میں آبیٹھا۔ لیکن منظر وہی ایک روڈ سا رہا۔ البتہ گرد آلودگی کچھ اور بڑھ گئی۔ کاغذوں کے
گٹھے کے ڈھیر بڑے ہو گئے۔ بے بسی بھری مسکراہت کے ساتھ آنکھ غنڈی ہو گئی۔
پھر میں نے نقوش کے عروج کا دن دیکھا۔
اس روز میں اتفاق سے وہاں جا پہنچا۔ دیکھا کہ طفیل کے ہونٹوں پر مسکراہت ہے۔ مسرت بھری مسکراہٹ اور اس کی غنڈی آنکھ
میں تفاخر ہے۔
یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں؟ میں نے پوچھا۔
بولا ” ابھی کیا کیا دیکھو گے؟
اس روز وہ کہنے کے موڈ میں تھا۔ بولا ” یہ سب چمتکار اس مسودے کا ہے جو میرے سامنے میز پر دھرا ہے۔ کسی خاتون کا افسانہ
ہے۔ میرے ایک پرانے کرم فرمانے بھیجا ہے کہ اسے نقوش میں چھاپ دوں ۔“
میں نے عرض کیا۔ عالی جاہ! آپ کا اپنا پرچہ چوٹی کے پرچوں میں شمار ہوتا ہے اس میں کیوں نہیں چھاپتے ؟“
وہ بولے۔ خاتون ضد کرتی ہے کہتی ہے جب تک میرا افسانہ "نقوش” میں نہیں چھے گا مجھے یقین نہیں آئے گا کہ میں افسانہ
تو لیس ہوں ۔
میں نے پوچھا۔ کیا کرو گئے چھاپو گے یا نہیں؟“
بولا اگر نہ چھاپوں تو ان کا باہر کا غصہ گرجے گا۔ چھاپ دوں تو ان کے اندر گھاؤ لگ جائے گا۔
پھر نقوش کے نمبر آنے لگے۔ نمبر پر نمبر نمبر پہ نمبر
اس بانس کے ٹکڑے میں پھونک بھر کر نغمہ پیدا کرنے کے دعویدار بغلیں جھانکنے لگے۔
شخصیت کے حوالے سے وہ بڑ کے درخت کے مصداق تھا۔ اوپر سے بھدا سپاٹ بو جھل ۔ اندر دودھ بھرا اس درخت کی شاخیں
ہی شاخیں تھیں ۔ صلاحیتوں کی شاخیں۔ وہ بہت پر عزم محقق تھا۔ Planner تھا Executer تھا ایڈیٹر تھا۔ مزاج کا منتی نہیں
بلکہ مشقتی تھا۔ مشتقت اس کے بند بند میں رچی ہوئی تھی۔ اوپر سے جھیل کے پانی کی طرح پر سکون ۔ اندر طوفانی لاوا کھول رہا تھا۔
ارادہ اور عزم دونوں لفظ پیچھے ہیں۔ اس میں ہٹ تھی ۔ تریاہٹ میں کر کے دکھا دوں گی۔
بولتا نہیں تھا، اعلان نہیں کرتا تھا۔ دریائے سندھ کی طرح نیچے نیچے بڑھتا ۔ بڑھتا چلا جاتا حتیٰ کہ شہر غروچ کر کے ڈوب جاتا۔
عورت کے بارے میں وہ میری طرح کمینہ تھا۔ جس کی طرف متوجہ ہوتا اسے کہتا سب کھڑکیاں دروازے بند کر دو صرف ایک
دریچہ کھلا رکھو جو میری طرف کھلتا ہے۔
وہ نقاب کے ابھرے ہوئے تارگتا تھا ۔ Sense of Possession کا مارا ہوا تھا۔
میں سمجھتا تھا کہ صرف مجھ پر ہی ملکیت کی دیوانگی مسلط ہے۔ لیکن وہ مجھ سے بازی لے گیا۔
اس کی محبوبا میں اس کی معترف تھیں لیکن بیچاری زچ ہو جاتی تھیں۔
اپنے محلے داروں کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے طفیل نے شکیلہ سے کہا تھا۔ یہ سب لوگ مجھے صورتا جانتے ہیں، کسی کو معلوم
نہیں کہ میں کون ہوں ۔
اس حوالے سے میں بھی طفیل کا محلے دار تھا۔ غالباً ہم سب اس کے محلے دار تھے۔ بیسیوں ملاقاتوں کے باوجود میں اسے صورتا
جانتا تھا۔ اس کی شخصیت میں جھانکنے کا موقع مجھے اس کی تحریروں آپ جناب صاحب اور محترم نے دیا۔ میں نے طفیل کو اس کی
تحریروں کے آئینے میں دیکھا۔ غالباً طفیل وہ پدمنی تھا جسے آئینے کی مدد کے بغیر نہ دیکھا جا سکتا تھا۔
تحریروں کے آئینے میں دیکھا تو پتہ چلا کہ طفیل گونگا پہلوان ہے۔ طریق واردات کے حوالے سے دیکھیں تو یوں کہنا پڑے گا کہ
طفیل گونگی پہلوان تھا۔
اگر وہ گونگا پہلوان ہوتا تو الجھاؤ پیدا نہ ہوتا ۔ فطرت نے طفیل میں نسائیت کی کلی ٹانک کر بات الجھادی تھی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ شخصیت
میں اسرار پیدا ہوا۔ عزم میں تریاہٹ کی آمیزش ہو گئی۔ نقوش کے ماتھے پر بندی لگی اور آنکھ میں سرمے کی دھار۔ وہ پبلشر سے مدیز
مدیر سے تخلیق کار بن گیا۔ تحریر میں آگ نے پھول انگاروں کی شکل اختیار کر لی۔ یہ سب کچھ تو خوب ہوا۔ لیکن طفیل بذات خود ایک
المیہ بن کر رہ گیا۔
جب اس مسکین صورت ادھوری مسکراہٹ کے میں تو کچھ بھی نہیں نے خاکہ نگاری شروع کی تو ادیب چونکے ارے یہ کیسے ہوا؟
ان خاکوں میں تلخی نہ تھی۔ شدت نہ تھی ۔ طنز نہ تھی۔ ہلکے پھلکے لطیف اشارے چنگیاں جو گد گداتی تھیں۔ ہنسی مذاق میں گہری
باتیں۔ لطافت میں ڈھکے چھپے طعنے ۔ ایسی باتیں جو نگا کر دیتی تھیں۔ لیکن چھتی نہیں تھیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے خاکوں کے کئی
ایک مجموعے شائع کر دیئے۔
میں نے بھی خاکہ نگاری میں طفیل کی نقل مارنے کی کوشش کی لیکن وہ لطافت نہ پیدا کر سکا۔ اشاروں میں بات کہہ نہ سکا۔
ایک روز گونگے کو زبان مل گئی کہنے لگا۔
کیا بڑوں کی طرح آپ نے بھی میرا راستہ روکنے کا عزم کر رکھا ہے۔
کون سا راستہ؟ میں نے پوچھا۔
بولا ”خاکہ نویسی کا۔“
میں نے کہا۔ ” تیرا راستہ اور ہے میرا اور تو خاکہ لکھتا ہے میں خاکہ اڑاتا ہوں تو پتی پتی جوڑ کے پھول بناتا ہے۔ میں پتی پتی
اکھیڑ کے تحلیل نفسی کرتا ہوں ۔
میں نے کہا۔ تجھے تو میرا احسان مند ہونا چاہیے میں تو تیری برتری قائم کرنے کے لیے خاکہ لکھتا ہوں ۔
بولا وہ کیسے؟“
میں نے کہا۔ میں اس لیے لکھتا ہوں تا کہ تیرے پھول اور میرے ٹنڈ منڈ کا فرق واضح ہو جائے۔“
بڑی دیر کے بعد طفیل کی حقیقت آشکار ہوئی۔ پتہ چلا کہ وہ بے بسی بھری ادھوری مسکراہٹ والا دراصل الہ دین تھا۔ اس کے
پاس مٹی کا دیا تھا۔ جب وہ دیا رگڑتا تو جن نمودار ہوتا۔ یہ جن باہر سے نہیں بلکہ طفیل کے اندر سے نمودار ہوتا تھا۔ بول میرے آقا میں
تیرے لیے کیا کر سکتا ہوں ۔
تم میرے لیے وہ کر دکھاؤ جو کوئی اور نہیں کر پایا ۔
تریاہٹ کے طفیل بڑا Ambitious تھا۔ کرنے کے لیے صرف وہ کام اٹھاتا جس میں چیلنج ہو۔ باہر سے بے ڈھنگ بے حس
نظر آتا تھا۔ اندر سے بڑا حسن پرست تھا۔ نسائی حسن ، تخلیقی حسن، کتابت کا حسن طبابت کا حسن لے آؤٹ کا حسن۔ ایک روز وہ مجھے
اپنے گھر آم کھلانے کے لیے لے گیا۔ ان دنوں وہ شاہو کی گڑھی میں رہتا تھا۔ وہ پہلا دن تھا جب میں نے طفیل کی بیگم کو دیکھا۔ ایک
بڑا سا چوڑا سا چہرہ میرے رو برو تھا۔ پر عزم با رعب جاذب نظر ۔
مجھے ایسے لگا جیسے دونوں ہی تر یا ہٹ ہوں۔ پھر تصادم کے خیال نے مجھے بوکھلا دیا۔ آموں کی تمام تر شیرینی فکر میں ڈوب گئی۔
یا اللہ کسی با وقار خاتون کو تخلیق کار کی بیوی نہ بنانا۔لیکن میری دعا کیا کرے گی ۔ آج کل کی لڑکیاں تو تخلیق کار کو آئیڈیل بنائے بیٹھی
ہیں۔ کتنا بڑا فریب نظر ہے۔ بیچاری ! نہ ملے تو دکھی مل جائے تو دکھی ۔
جب طفیل رائٹرز گلڈ کا سیکرٹری جنرل بنا تو اس کی شخصیت کا ایک اور پرت کھلا ۔ وہ ایک ناظم بن کر سامنے آیا۔ اس نے گلڈ کی
بوسیدہ چائی کو نظم و نسق کی مدھانی سے بلوہ کر رکھ دیا۔ اس کی اس کی خصوصیت کو دیکھ کر ہم حیران رہ گئے کیونکہ عام طور پر تخلیق کار اس
صلاحیت سے محروم ہوتا ہے۔
مینجمنٹ کے علاوہ اس میں کاروباری صلاحیت بھی تھی۔ آخر میں نقوش قرآن نمبر کی بارہ جلد میں شائع کر کے اس نے تہلکہ مچا
دیا۔ اس حد تک کہ بات حکومت تک جا پہنچی اور طفیل کا رابطہ جنرل ضیاء الحق سے ہو گیا ۔ ضیاء الحق مسلمان آدمی تھا۔ قرآن نمبر کو دیکھ کر
اس کی باچھیں کھل گئیں ۔ آخری ایام میں میں نے طفیل سے پوچھا۔ ” یہ بتا تیری کوئی ایسی خواہش بھی ہے جواب تک پوری نہ ہوئی ؟“
بولا ہاں ایک ہے۔
میں نے پوچھا۔ کون سی ؟“
کہنے لگا۔ ” نقوش کے خاص نمبروں کی اشاعت میں حکومت میری مدد کرے۔“
پھر اس کی شخصیت کے حیرت کدے نے ایک انوکھا پیتر امارا۔ اپنے میزبانوں کو بلائے بغیر آواز دیئے بغیر اطلاع دیئے بغیر وہ
چپ چاپ رخصت ہو گیا ۔ صبح سویرے احسن نے مجھے فون کیا ۔ گلو گیر آواز میں کہا۔ طفیل صاحب رخصت ہو گئے ۔“
ان دنوں وہ اسلام آباد آیا ہوا تھا۔ احسن کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا۔ صبح جب احسن چائے لے کر طفیل کے بیڈ روم میں گیا تو دیکھا کہ
طفیل کی روح قفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی۔
وہ ایک عظیم تخلیق کار تھا اور ایک عظیم تر شخصیت۔ اس نے شکیلہ سے سچ کہتا تھا ۔ لوگ مجھے صورتا جانتے ہیں، کسی کو معلوم نہیں میں
کون ہوں ۔