تلاش — ممتاز مفتی
کتاب : تلاش
باب 2 : عالمِ دین
ٹرانسکرپشن : عظمٰی مظہر
میرے دوست مجھ سے سخت نالاں ہیں۔ کہتے ہیں مفتی تو نے خوامخوا ہ کا پاکھنڈ مچا رکھا ہے۔
میں کہتا ہوں یارو ! واقعی میں جاننا چاہتا ہوں کہ مسلمان کا مطلب کیا ہے؟ اگر تمہیں معلوم ہے تو تم بتا دو۔ وہ سب صوم و صلوٰۃ کے پابند ہیں۔ محمد عمر تو یوں نماز پڑھتا ہے جیسے فرض ادا کرنا مقصود ہے۔ جی نہیں لگا یا۔ بس چلا دیتا ہے۔ ابھی شرو ع کی، ابھی ختم۔ کہتا ہے اگر ناغہ هو جاۓ تو سارا دن یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی کمی رہ گئی ہے۔

