Okhay Olray

ست رنگاضمیر جعفری

ضمیر کا خاکہ لکھنے کی آرزو بہت پرانی ہے کئے بار لکھنے بیٹھا ۔ قلم اٹھایا ہر بار رک گیا۔ چل نہ سکا۔ حیران ہوا۔ سوچتا ضمیر پر لکھنے
میں ہچکناہٹ کیوں ۔ مانا کہ چیز ٹیڑی ہے لیکن ایسی بھی کیا۔
پھر سوچتے ایک روز بھید کھل گیا۔ پتہ چلا کہ ہچکچاہٹ اس لئے ہے کہ لاشعوری طور پر میں ضمیر کو بڑا سمجھتا ہوں مانا ہوں اور چونکہ
ذات کا چھوٹا ہوں اس لئے بڑوں پر بات کرنے سے گھبراتا ہوں۔
صاحبو بڑے کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ میں صرف علم ادبی بڑوں کی بات کروں گا ایک بڑے وہ ہوتے ہیں جو بڑے ہیں لکین نہیں
میں جانتے کہ وہ بئے ہیں۔
ایسے بڑے موجود تو ہیں پر وہ اپنا پتہ نہیں دیتے خود کو پتہ نہیں دیتے ہمیں کیا دیں گے۔ سیانے کہتے ہیں ملکی ادھ بھری ہو تو
چھل چھلاتی ہے شور مچاتی ہے بھری ہو تو گھن ہو کر بیٹھی رہتی ہے۔ دوسرے بڑے وہ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ وہ بئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ لوگ
جانیں کہ وہ بڑے ہیں۔ اس قسم کے بڑے دنیائے ادب وفن میں عام ملتے ہیں ۔ کراچی اور لاہور ایسے بڑوں سے بھرے پڑے
ہیں ضمیر جعفری تیسری قسم کا بڑا ہے۔
تیسری قسم کے بڑے تذبذب کا شکار ہیں۔ چکی کے دو پائوں تلے پس رہے ہیں ۔ ہوں، نہیں ہوں ہوں نہیں ہوں۔ ان کی
کیفیت جلتی بجھتی تلین سائیں جیسی ہے۔ جل گئی تو ہوں ۔ بجھ گئی تو نہیں ہوں۔ شک و شبہ کا آرا چلتا رہتا ہے۔
ضمیر جعفری اس بات کا محتاج ہے کہ کوئی اس کے گھر کی کنڈی بجائے اور کہے ضمیر جعفری آپ بڑے محتاج ہیں۔ یہ خوش خبری سن مجتہ
کر ضمیر کا دل پشوری ہو جاتا ہے۔ لیکن دو گھنٹے کے بعد پھر شک و شبہات آگھیرتے ہیں۔ تین سائین بجھ جاتی ہے اندھیر گھپ ہو جاتا
ہے۔ صاحبواب ایسا کون ہے جو ہر عو گھنٹے کے بعد ضمیر کے گھر کی کنڈی بجاتا جائے۔
ٹھرے ایک بات واضح کر دوں کہ ضمیر مزاحیہ کلام کی وجہ سے بڑا ہے شخصیت کی وجہ سے نہیں۔
آپ کہیں گے کہ میاں تو نا قد تو نہیں رورو کہانیاں کہنے والا ہے تجھے کیسے پتہ چلا کہ ضمیر کلام کی وجہ سے بڑا ہے۔
یہ بھی سن لیجئے ۔ ہوا یوں کہ ریڈیو پاکستان نے مجھے حکم دیا کہ مزاحیہ پروگرام کرو۔ چار سال میں وہ پروگرام چلاتا رہا۔ یہ پروگرام
معجون مرکب تھا جس میں اردو کے جانے پہچانے مزاح نگار شاعروں کی نگارشات پیش کی جاتی تھی۔
میں نے دیکھا کہ ضمیر کے کلام کہ سطر سطر بولتی ہے۔ بات ایسی لطافت سے قاری تک پہنچتی ہے کہ چھتی نہیں ۔ گدگداتی ہے فرحت
کا احساس چھوڑ جاتی ہے۔
اس پروگرام میں مجھے پتہ چلا کہ ضمیر جعفری مزاحیہ شاعری میں بڑا ہے۔ بہت بڑا ہے۔
مزاحیہ شاعری کے راستے میں ایک سخت مقام آجاتا ہے بہت جلد انہیں احساس ہو جاتا ہے کہ ہمارے ہان قاری اور سامع میں
مزاح کی لطافت کا احساس بہت کم ہے۔ لیکن طنز پر واہ واہ ہوتی ہے لہذا وہ فن کو چھوڑ کر واہ واہ کی جانب چل پڑتے ہیں۔
مثالاً انور بڑے طمطراق سے آیا تھا خالص مزاح کا پتار ساتھ لایا تھا لیکن جلد ہی واہ واہ نے اپنا جادو جگایا اور وہ طنز کی جانب چل
پڑا۔ اور اب دلدار بھٹی کی طرح ٹیلی ویژن کمپیئرنگ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ہے۔
خدا مغفرت کرے خالص مزاح نگار تھا۔
محمود سرحدی میں مزاح کی بڑی حس تھی ہم امیدیں لگائے بیٹھے تھے لیکن اسے سیاست کھا گئی دلاور فگار لفظوں کے بھنور میں
ڈوب گیا ضمی جعفری واحد مزاح نگار شاعر ہے جس نے طنز کی واہ واہ کو نظر انداز کر دیا۔ ضمیر طنز کرے بھی تو وہ اتنی لطیف ہوتی ہے ہی کہ
چھتی نہیں۔
لیکن ٹھہریئے یہ میں کیا کر رہا ہوں۔ میں فن کے ایوان میں کیسے آگھسا ہوں ۔ معذرت خواہ ہوں۔ میرا موضوع تو شخصیت ہے۔
شخصیت پر بات کرو تو مختصر یہ ہے کہ ضمیر جعفری کا فن جس قدر لطیف ہے اس کی شخصیت اتنی ہی کثیف ہے۔
یوں سمجھ لیجئے کہ ضمیر کی شخصیت میں بھان متی نے کنبہ جوڑ رکھا ہے وہ چوں چوں کے مربے جیسی ہے۔ لیکن شاید آپ چوں چوں ۔
کے مربے سے واقف نہ ہوں۔ اپنے حکم کے نسخے کا پڑا ضرور دیکھا ہوگا۔ اس میں بنقشہ ہوتا ہے عناب ہوتے ہیں ریشہ خمی ہوتا ہے۔
استو خودوس ہوتا ہے۔ فل فل ہوتا ہے ابریشم ہوتا ہے پتہ نہیں کیا کیا ہوتا ہے۔
ایسی ہی ضمیر میں ایک سیدھے ایک صوفی ہے ایک بزرگ ہے ایک پیر زادہ ہے ایک رند ہے ایک مے خوار ہے ایک درویش ہے
ایک خسیس ہے ایک جی حضور یہ ہے ایک زن مرید ہے ایک پنڈو ہے۔ ساتھ ہی ایک مسٹر بھی ہے۔ وہ مسٹر جس کے متعلق آپ فرماتے
ہیں کہین کھلی ٹائی کھلی بکس کھلے کالر کھلا
کھلتے کھلتے ڈیڑھ گھنٹے میں کہیں مسٹر کھلا
ضمیر کی شخصیت کے متعلق پورے طور پر وہ لوگ جانتے ہیں جو اس کے قریب رہتے ہیں۔
دوستو دعا کرو کہ ضمیر جعفری کے قریب رہنے کا کسی صاحب قلم کو موقع نہ ملے ۔ جسے مل گیا سمجھ لو وہ پھانسی لگ گیا۔ پرانے زمانے جس لو وہ
مین ایک مثل مشہور تھی۔
کپڑے سے کسی نے پوچھا بتا تو کیا چاہتا ہے۔ تیرا کبڑا پن دور ہو جائے یا سب کبڑے ہو جا ئیں۔
کیڑا بولا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب لوگ کبڑے ہو جائیں۔
صاحبو جان لو کہ ضمیر وہ کبڑا ہے۔
وہ چاہتا ہے کہ سب لکھنے والوں کو مزاح کا عارضہ لاحق ہو جائے ۔ جو صاحب قلم اس کے قریب جاتا ہے ضمیر اس کے دل میں یہ
خوش فہمی پیدا کر دیتا ہے کہ تم میں مزاح کی بڑی صلاحیت ہے۔“
جناب والا میں نہ قد تو نہیں ہوں مگر اتنا ضرور جانتا ہوں کہ مزاح ایک خودرو پودا ہے وہ اگا یا نہیں جاتا گملے میں لگا یا نہیں جا سکتا۔
صاحبو ہر نثر نگار کی تصنیف میں کہیں کہیں یہاں وہاں مزاح پیدا ہو جاتا ہے لیکن اگر نثر نگار کو گمان پیدا ہو جائے کہ وہ مزاح نگار
ہے اور اسے لاز ما مزاح پیدا کرنا ہے تو وہ بیچارہ پھانسی لگ جاتا ہے۔
صاحب قلم کی سب سے بڑی مشکل جو ہے اس کا ہمیں احساس نہیں ۔ یہ مشکل بالکل ایسی ہے جیسے آج کل کی نوجوان ماڈرن لڑکی
کو در پیش ہے۔
آج کل کی ماڈرن لڑکی کو اپنی میک اپ اور ناز نخرے کے زور پر ایک خاوند کو پھنسا لینا تو آسان کام ہے لیکن پھر اسے زندگی بھر
Keep کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
میرے ایک دوست کی شادی ہوگئی میں اسے ملنے گیا میں نے حسب دستور اس سے پوچھا میں نے کہا بتا کیسی بیوی ملی ہے
مجھے۔
کہنے لگا یار میں تو مارا گیا۔
میں نے پوچھا کیا ہوا۔
بولا ۔ میری بیوی اتنی حسین ہے کہ میں اسے ہاتھ لگاؤں تو وہ میلی ہو جاتی ہے
میں نے پوچھا۔ پھر بولا پھر کیا میں تو اس کے عشق میں دیوانہ ہورہا ہوں۔
ایک سال کے بعد مجھے پھر اس کے گھر جانے کا اتفاق ہوا دیکھا کہ پڑوسن کو تاڑ رہا تھا۔
ہاں میں کہہ رہا تھا کہ شوہر پھنسا لینا کچھ مشکل نہیں لیکن پھر اسے زندگی بھر Keep کرنا۔ پھانسی لگ جانے کے مترادف ہے۔
یہی مشکل لکھنے والے کو ہے۔ ایک جانب توجہ کتاب لکھ لینا کچھ مشکل نہیں۔ پھر اپنے معیار اور تاثر کو زندگی بھر قائم رکھنا پھانسی لگ
جانے کے مترادف ہے۔
ضمیر نے کئی ایک صاحب قلم نثر نگاروں کو مزاح نگاری کی خوش فہمی دے کر انہیں پھانسی پر لٹکا دیا۔
جس طرح ضمیر کی شخصیت است رنگی ہے ایسے ہی اس کا نم بھی ست رنگا ہے۔
ضمیر سنجیدہ کلام لکھتا ہے مزاحیہ کلام لکھتا ہے رزمیہ نظمیں دیکھو تو لگتا ہے جیسے بہت بڑا مجاہد ہو۔ ملی گیت دیکھو تو لگتا ہے جیسے
پاکستان کے عشق میں گھل گھل کر پتہ نہیں کیا بن چکا ہو ۔ صوفیائے ۔۔۔۔ پنجاب کے کلام کا اردو میں ایسا ترجمہ کرتا ہے جیسے ابھی ابھی
خرقہ ولایت وصول کر کے آیا ہو۔ گوروں کی لکھی ہوئی منظوم نظموں کا ترجمہ ایسے کرتا ہے کہ اصل شرما جائے۔ بہت پرانی بات ہے
سردیوں کا موسم تھا ان دنوں موسم سرما مری پر ہو کا عالم طاری ہو جایا کرتا تھا۔ اتفاق سے مری کے ایک ہوٹل میں چند شعرا ا کٹھے ہو گئے
وہاں کسی نے کوک شاستری کلام چلا دیا۔ اس رات ضمیر جعفری نے کوک شاستری کلام کی وہ وہ باونڈریاں ماریں کہ پنڈت کو کا شرم
سے پانی پانی ہو گئے کہ میں نے اپنے شاستری میں عظیم نسخہ جات کیوں نا درج کئے۔
اس روز مجھے پتہ چلا کہ ضمیر نے کہا بہت کچھ ہے چھپوا یا بہت کم ہے۔
ضمیر کی شخصیت کا ایک وصف یہ بھی ہے کہ وہ ایک آرام طلب فرد ہے۔ میری دانست میں وہ زندگی بھر شعشق وشق کے جھنجھٹ
میں نہیں پڑا۔ یہ شوق صرف صبر آزما ہی نہیں مشقت طلب بھی ہے۔ کون کھڑکیاں کھولے دیواریں پھلانگے ۔ رت جگے کرے۔ وہ
مشہور زمانہ شعر حضرت میر نے ضمیر پر لکھا تھا کہ ہو گا کسی دیوار کے سائے تلے ضمیر اس آرام طلب کو کیا کام محبت سے
اس حوالے سے ضمیر کا وہ کوک شاستری کلام مشاہدتی نہیں تھا خالص الہامی تھا۔ میتا دوست اشفاق حسین ہومیوڈاکٹر ایک روز سر
پیٹتا ہوا میرے پاس آیا کہنے لگا مفتی ہم تو خالص الو کے پٹھے ہیں۔
میں نے کہا وہ کیسے۔
ہم نے ساری عمر غلط نہی میں گزار دی۔
میں نے کہا ہوا کیا۔ کھل کر بات کر۔
کہنے لگا۔ آج میں نے ایک حقیقی دانشور کی زیارت کی ہے سبحان اللہ بیٹس آف ٹو ہم ۔
میں نے کہا ہوا کیا۔
میں نے کہا آج میرے معمل میں ایک مریض آیا۔ اس نے اپنے کمیٹز بتائے۔
میں نے کہا گھبرائے نہیں آپ کو کوئی بیماری نہیں صرف حرارت عزیزی کی کمی ہے میں آپ کو ایک ٹانک لکھ کر دیتا ہوں۔
اس پر وہ ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو گیا۔
کہنے لگا ڈاکٹر صاحب مجھے کیوں مشقت میں ڈالتے ہیں آپ کیا آپ کے پاس کوئی ایسی پڑیا نہیں جو میں اپنی بیوی کو کھلا
دوں۔
لگتا لتا ہے ضمیر ایسا ہی غیر مشقتی آرام طالب ہے۔ یہ بھی ہمارے لیے Blessing in Disguise ہے۔ ضمیر زعفرانی نشر بھی
لکھتا ہے۔ سفر نامہ لکھتا ہے۔ خاکے لکھتا ہے۔ نثروں انداز میں لکھے جاتا ہے۔ اگر وہ دل لگا کر توجہ اور محنت سے نثر لکتھا تو ہم نثر
نگاروں کے لئے مشکل پڑ جاتی ۔ میرے ایک دوست نے مجھے ضمیر کا خاکہ لکھتے ہوئے کہنے لگا ہٹاؤ یار۔ میں تو ضمیر کو شاعر ہی نہیں مانتا۔
وہ کیسے میں نے حیرت سے پوچھا۔
کہنے لگا ضمیر میں شاعرانہ بات ہی نہیں۔
کیا مطلب؟ بولا ۔ شاعر لوگ اپنا نام اچھالنے کی نسبت دوسرے اور ادیبوں میں کیڑے نکالنے کے زیادہ شوقین ہوتے ہیں۔
ضمیر نے آج تک کبھی دوسروں کی نند انہیں کی ۔ ضمیر کا کوئی دشمن نہیں ہے۔ کوئی اسے گالی نہیں دیتا ۔ نہ وہ ہاسٹلیٹی پالتا ہے نہ جزیٹ کرتا
ہے۔ البتہ اسے اپنا نام اچھالنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ بے شک ضمیر کو اپنا نام اچھالنے کا بہت شوق ہے لیکن اسے نام اچھالنے کا فن
نہیں آتا ۔ سمجھتا ہے کہ کام سے نام اچھلتا ہے۔ لکھے جاتا ہے لکھے جاتا ہے یوں اندھا دھند کام کے جاتا ہے جیسے کام کھل جاسم کم ہو۔
نام اچھالنے کا فن کسی کسی کو آتا ہے ہر کسی نے اپنا طریق واردات ایجاد کر رکھا ہے۔ منٹو بڑی محنت سے گالی کھاتا ہے۔
میں نے توجہ طلبی کے لئے عجز کا ڈھونگ رچا رکھا ہے۔ ہمارے لاہور کے دو بڑوں نے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا شغل اپنا
رکھا تھا۔ مقصد عیب جوئی نہیں بلکہ توجہ طلبی ہے انہوں نے در پردہ آپس میں سمجھوتہ کر رکھا ہے۔ ہم احمق ہیں۔ سمجھتے ہژن کہ عداوت
ہے۔ دراصل انہوں نے یہ بھید پا لیا ہے کہ پر اپے گنڈا کبھی منفی نہیں ہوتا ۔ صاحبو سلف پروجیکشن بہت بڑا آرٹ ہے آپ نے اس
خاتون کی کہانی سنی ہوگی جس نے اپنی نئی ہیرے کی انگوٹھی دکھانے کے لیے اپنے گھر کو آگ لگا دی تھیاور رو رو کر سارے محلے والوں کو
کہتی تھی کہ سب کچھ جل گیا مگر یہ انگوٹھی رہ گئی ہے۔ سلف پروجیکشن کے لئے لوگوں نے بڑے منفر د طریقے ایجاد کئے ۔ کرشن چند طبعاً
بہت برا بیوروکریٹ تھا لیکن زندگی بھر غریب نواز کا ڈھونگ رچائے رکھا جوش نے تفاخر کو اپنائے رکھا۔
میرا جی نے بیراگی کا سوانگ بھرا۔
ضمیر بہ گھوما پھر شخص ہے ۔ وہ دنیا کے تمام ممالک میں گھوم پھر آیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ضمیر سیاحت پسند ہے۔
مجھے اس سے اتفاق نہیں۔ میری دانست میں یہ سیاحت پسندی نہیں بلکہ لزت آوارگی ہے۔ اس کی ساری زندگی لذت آوارگی می
شاہر ہے پہلے کلر کی کی پھر جوج میں بھرتی ہو گیا فوج میں استعفیٰ دینے کے بعدع گاؤں میں آکر الیکشن لڑا سودا بازی کی اور پھر سے
فوج میں پبلسٹی افسر بن گیا۔ فوج سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سی ڈی اے میں پبلک ریلیشن افسر بن گیا پھر افغانستان کے
ڈائریکٹوریٹ میں پبلسٹی افسر بن گیا وہاں سے فارغ ہوا تو اکادمی میں ایڈیٹر کی جاب سنبھال لی۔ یعنی ساری زندگی یہاں سے اثر اوہاں
جا بیٹھا کی مصداق گزاردی۔ اگر کسی ایک جگہ جم کر بیٹھ جاتا تو اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پتہ نہیں کسی عہدے پر پہنچتا۔
ملک ملک گومنے پھرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گھر میں گھر والی کا راج ہے۔ وہاں پابندیوں میں ضمیر کو جی حضور کا رول ادا کرنا
پڑتا ہے لہذا آوارگی کے بغیر چارہ کار نہیں۔
ضمیر نے حال ہی میں اپنی کہانی قومی ڈائجسٹ میں شائع کی ہے۔ بڑے دلکش اداز میں اپنی طبعی لذت آوارگی کا اظہار کیا ہے۔
قدرت نے اس فنکار کو رولنگ سٹون کا رول اس لئے عطا کر دیا تا کہ پالش ہو جائے ۔ اس کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو اور وہ
MOOS اکٹھی نہ کر سکے ۔ چونکہ MOOS فنکار کی دشمن ہے وہ زنگ آلود کر دیتی ہے۔
اسے آوارگی اس لئے بخشی گئی کہ اس کی حساسیت میں نت نئے چراغ روشن ہوں ۔ صاحبو اللہ جسے چاہے عزت عطا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button