چودھری برکت علی
اس زمانے میں میں سکول ماسٹر تھا۔ پہلی بار میں نے اسے سکول میں دیکھا تو خاص توجہ نہ کی ۔ ادھیڑ عمر کے باوجود ایک مستعد سیلز
مین تھا۔ سکول میں پبلشرز آتے رہتے تھے۔ بڑے مودب مہذب ۔ جی جناب ۔ جناب عالی۔ لیکن اس کا انداز منفرد تھا۔ نہ جی
جناب نہ یس سر جناب والا آتے ہی بے تکلفانہ بات چھیڑ کر اپنے گرد جھا کا لگا لیتا۔ پھر اس کے قہقہے گونجتے ۔
مجھے پبلشروں سے چنداں دلچسپی نہ تھی۔ اگر چہ میرے مالی حالات بہت خراب تھے۔ تنخواہ قلیل تھی ۔ گھر میں افراد زیادہ تھے۔
قرض پرگزار بسر ہورہا تھا۔ لیکن یہ بات کبھی نہ سوجھی تھی کہ پبلشر سے مالی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
دوسری دفعہ وہ مدرسے میں آیا تو تفریح کا وقت تھا۔ اساتذہ سٹاف روم میں بیٹھے تھے۔ اس نے آتے ہی حسب دستور سٹاف کو
اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ یہ دیکھ کر میں سٹاف روم سے باہر نکل گیا۔ اور میدان میں ایک درخت کے نیچے جا بیٹھا۔ کچھ دیر کے بعد میں
نے سر اٹھا تو وہ میرے روبرو کھرا تھا۔ اسلام علیکم کہ کر وہ میرے پاس آبیٹھا۔
تمہارا نام کیا ہے۔ اس نے مجھ سے یوں پوچھا جیسے میں سینئر انگلش ٹیچر نہیں بلکہ طالب علم ہوں۔
مجھے اس کی بے تکلفی اچھی نہ لگی لیکن اس زمانے میں میں بری طرح سے احساس کمتری کا شکار تھی۔ میرا نام ممتاز حسین ہے۔ میں
نے کہا جواب دیا۔
ان دنوں میرا نام سکول میں ممتاز حسین تھا کہ میں ممتاز مفتی کے نام سے ادبی جریدوں میں لکھتا ہوں۔ یہ بات میں نے الزانا
چھپائے رکھی تھی۔ میرے ساتھی اساتذہ رسمی اخلاق کے دیوانے تھے۔ میری تحریریں نفسیات اور جنسیات کا زاویہ لئے ہوئے تھیں۔
یه زاویه نظر ان دنوں ممنوع تھا۔ دراصل سکول کی ملازمت کے ابتدائی دور میں ہی مجھے یہ احساس ہو چکا تھا کہ میرے خیالات میرے
ساتھی اساتذہ کے لئے قابل قبول نہیں ہو سکتے ۔۔۔۔۔ انہی دنوں از راہ اتفاق میری ایک تحریر ہمارے سٹاف کے ایک ممبر کے ہاتھ آ
گئی ۔ وہ اس جریدے کو سٹاف روم میں لے آیا اور سب کو مخاطب کر کے میرے افسانے پر تنقید کرنے لگا۔ افسانے کے اقتباسات
سن کر جملہ اساتذہ نے لاحول پڑھا۔
پھر وہ مجھ سے مخاطب ہوئے۔ کہنے لگے کہیں یہ ماسٹر ہیں آپ کی تنصیف تو نہیں۔ میں نے انکار کر دیا۔ وہ مطمئین ہو گئے پھر مجھ
سے کہنے لگے ۔ ادب کے نام پر ایسی اخلاق سوز با تیں لکھنا کس قدر افسوس ناک ہے کیوں ممتاز صاحب۔
میرا جی چاہتا تھا کہ اٹھ کر کہ دوں کہ ہاں یہ افسانہ میں نے لکھا ہے۔ آپ جو اسے اخلاق سوز سمجھ رہے ہیں۔ یہ آپ کے ذہنی
وسعت کا فقدان ہے۔ لکین مجھ میں جرات نہ پڑی اور مین نے جواب میں سر اثبات میں ہلا دیا آپ با فرماتے ہیں۔
اس روز میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ مدرسے میں اپنی تصانیف کو نہیں اپناؤں گا۔
کب سے سکول میں ملازمت کر رہے ہو۔ چودھری نے پوچھا۔
چھ سات سال ہوئے میں نے جواب دیا۔
پھر میں نے اپنا تعارف کرانا شروع کیا۔ کہنے لگا میرا نام چوہدری برکت علی ہے۔ میں پنجاب بک ڈپو کا مالک ہوں ہم درسی
کتا بیں چھاپتے ہیں۔
سوداٹ؟ میں نے سوچا چھاپتے ہیں تو بڑے چھاپو۔ لیکن اخلاقا با آواز بلند کہا۔ بہت خوب اور پھر خاموش ہو گیا ۔ چند ایک منٹ
کے لئے خاموشی طاری رہی ۔ پھر دفعتاً وہ جوش میں آگیا بولا میں تمہیں ایک آفر دینا چاہتا ہوں۔
تو مجھے کیا آفر دے گا میں نے سوچا۔
ہم کو رسز کے علاوہ ہیلپ بک بھی چھاپتے ہیں۔ وہ بولا ۔ تم مجھے میٹریکولیشن کے لئے ایک ٹرانس لیشن گانڈ لکھ دو۔ میں تمہیں
تمہاری تین سال کی تنخواہ کے برابر معاوضہ دوں گا۔ آج ہی مجھ سے معاہدہ کر لو۔ آدھی رقم بھی ادا کروں گا۔ آدھی چھ مہینے کے بعد جب
تم مجھے مسودہ دو گے۔
پتہ نہیں ان دنوں میری نفسیات کسی سانچے میں ڈھلی تھی کہ تین سال کی تنخواہ مجھ میں کوئی تحریک پیدا نہ کر سکی میں نے کہا۔
چودھری صاحب آپ کی بڑی نوازش ہے لیکن مجھے درسی کتاب لکھنے سے کوئی دلچسپی نہیں۔
غصے سے اس کا منہ لال ہو گیا۔ بولا تمہارا دماغ تو ٹھیک ہے مسٹر ۔
کچھ کہنے کی غرض سے میں نے کہا۔ آپ کسی اور ٹیچر سے کیوں نہیں لکھوا لیتے ۔
میں نے اس قسم کی آفر اور کسی کو نہیں دی۔ اس نے مجھے ڈانٹا۔
چودھری جی میں نے کہا آخر مجھ میں ایسی کیا بات ہے کہ آپ یہ کتاب مجھ سے لکھوانا چاہتے ہیں۔
وہ رک گیا کہنے لگا ہم درسی کتابوں کے پبلشرز بڑے دل انفارمڈ ہوتے ہیں۔ ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ کون سی ہیلپ بک کس سے
لکھوائی ہے۔ مگر کیا سمجھو گے۔ تمہارا ذہن ہی ٹھیک نہیں یہ کہ کر وہ چلا گیا۔
تین مہینے کے بعد وہ پھر آیا ۔ بغیر کسی تمہد کے اس نے حکم چلا یا ۔ تم فارغ ہو تو میرے ساتھ چلو۔
اس پر مجھے بہت غصہ آیا۔ لیکن اس بات کرنے کا کوئی فائدہ نہ تھا۔ میں چپ چاپ اس کے پیچھے چل دیا۔ سوچ رہا تھا۔ یہ کیسا
پبلشر ہے۔ منہ میں جو بات آئے کہہ دیتا ہے ذرا نہیں جھجکتا۔ طبیعت کا جات ہے۔ انداز تکلم جرنیلی ہے۔ بات بات پر ڈانٹتا ہے۔
بات بات پر قہقہے مارتا ہے۔ بات کا کڑوا ہے لیکن ساتھ ہی بات سے سچائی اور خلوص کی بو آتی ہے۔
ایک ہوٹل پر جا کر وہ رک گیا۔ بولا مجھے بھوک لگ رہی ہے۔ پہلے طام پھر کلام ۔
ان دنوں میں نفسیات کے مطالعے میں ڈوبا ہوا تھا۔ پتہ نہیں کس نے کہا تھا کہ کسی کی شخصیت کو جاننا چاہو تو اسے کھاتے ہوئے
میں چودھری برکت علی کو کھوتے ہوئے دیکھتا رہا۔
وہ بڑی تکلفی اور اشتیاق سے کھا رہا تھا۔ اسے یہ احساس نہ تھا کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہے۔ نیبل میزز سے بے نیاز کوئی دیکھتا ہے تو پڑا
دیکھئے اچھا جانے یا بڑا سو واٹ ۔
خود کھانے کے ساتھ ساتھ وہ مجھے بھی کھلا رہا تھا۔ یہ کھاؤ۔ یہ عمدہ ہے۔ یہ اچھا نہیں یار تم کیسے انسان ہو۔ نہ تمہیں بات کرنی آتی
ہے نہ کھانا آتا ہے نہ پینا آتا ہے اور نہ پیسا کمانا آتا ہے۔
خود کھانے سے فارغ ہو کر اس نے بڑے سرسری انداز میں کہا اچھا تو ممتاز مفتی آج تک تم نے کتنے افسانے لکھے ہیں۔
اچانک سوال پر میں گھبرا گیا۔
اب آئیں آئین شائیں نہ کرنا اس نے مجھے ڈانٹا۔ میں نے شاہد احمد اڈیٹر ساقی سے تحقیق کر لی ہے تمہارے گیارہ افسانے
میں نے حاصل کر لئے ہیں ۔ سات افسانے تم دے دو۔ ہم تمہارا مجموعہ چھاپیں گے۔
اس کی بات سن کر میں ہکا بکا رہ گیا۔
کہنے لگا۔ ہم نے ایک ذیلی ادارہ بنایا ہوا ہے جو ادبی کتابیں چھاپتا ہے۔ مگر غلط فہمی نہ رہنا تمہیں ادبی کتاب کے تمہیں صرف
ڈھائی تین سو روپے ملیں گے اس سے زیادہ نہیں۔
میں خاموش بیٹھا رہا۔
اور وہاں وقفے کے بعد وہ پھر بولا۔ گھبراؤ نہیں ۔ ہم کسی کو نہیں بتائیں گے کہ تم ممتاز مفتی ہو۔ تمہیں نہیں معلوم پبلشر پر پر دا رکھنا
چانتے ہیں۔ پردہ رکھنا ان کا کام ہے پردہ اٹھانا نہیں۔
ٹھیک ہے تمہارا چاؤ پورا ہو جائے گا۔ اس نے پھر مجھے ڈانٹا لیکن تم احمق ہو وہ بولا ۔ اگر تم ٹرانسلیشن گائیڈ لکھ دو تو تمہیں دو ڈھائی
ہزارمل جائی گئے۔
دفعتاً اس سو جبھی بولا چلو ہماری آفراب بھی سٹینڈ کرتی ہے۔ تم اپنا شوق پورا کر لو ہم تمہاری کتاب چھاپتے ہیں جب تک تم ہماری
ٹرانسلیشن گائیڈ لکھ دو۔ بولو منظور ہے؟ چند ایک ساعت کے لئے وہ میری جانب دیکھتا رہا۔ پھر غصے سے میز پر مکا مار کر بولا۔ تم بد
نصیب ہو۔ ناؤ دی افراز کلوزڈ۔
چھ مہنے کے بعد اس کا خط موصول ہوا۔ لکھا تھا کتاب چھپ گئی ہے۔ فور آلاہور پہنچو۔
لاہور پہنچا تو ان کہی چھپی تھی لا حول ولا ۔ کیا بیہودہ نام ہے چودھری برکت علی نے ناک چڑھا کر کہا۔ اس نام سٹال ویلیو نہیں ۔
لیکن تمہیں کچھ پتا بھی ہو۔ خیر تم اپنی رائیٹلی لو۔ اور مزے کرو۔ دس فیصد کے حساب سے تین سو روپیہ بنتا ہے پھر وہ دفعتا رک گیا۔ بولا
ممتاز مفتی یہ بتا کیا کوئی ایسی چیز ہے جسے خریدنے کو تیرا دل چاہتا ہو۔
اس زمانے میں میری سب سے بڑی آرزو یہ تھی کہ ریڈیو خریدوں۔ لیکن ان دنوں ریڈیو بہت قیمتی تھے۔ میری توفیق نہ تھی اس
لئے اس آرزو کے پورے ہونے کا امکان نہ تھا۔
میں نے ادبی زبان سے کاہ چودھری ریڈیو خریدنے کو جی چاہتا ہے لیکن اس نے مجھے جملہ مکمل کرنے نہ دیا۔ میری بانہ پکڑی
گھسیٹ کر دوکان سے باہر لے گیا۔ ایک ٹانگے میں بیٹھا کر وہ مجھے حال روڈ لے گیا۔ وہاں دو ایک دوکانوں میں گیا ۔ مختلف ریڈیو
دیکھے ان کی قیمتیں پوچھیں۔ چار پانچ سو سے کم کا کوئی ریڈیونہ تھا۔ آخر میں اس نے ایک ریڈیو پسند کر لیا۔ اس کا نام ایکو تھا۔ قیمت
ساڑھے سات سو روپے تھی۔ اس نے وہ ریڈیو پیک کرو کرتا نگے پر رکھا۔ بولا بیٹھ جا سیدھا سٹیشن پر جانا۔ ایک گھنٹے کے بعد تیری
گاڑی جائے گا۔ ان دنوں میں قصور کے گورمنٹ ہائی سکول میں پڑھاتا تھا۔
اس پر میں نے احتجاج کیا۔ میں نے کہا چودھری میں تیرا قرض کیسے ادا کروں گا۔
کوئی قرض ورض نہیں وہ چلایا۔ میری طرف سے تحفہ ہے۔ جا اب ۔ دیکھو اسے خیال سے ساتھ لے جانا ۔ توڑ پھوڑ دیا تو میں وہ
مرمت کروا کر نہیں دوں گا۔ اوپر ٹختے پر نہ رکھنا۔ اپنے پاس سیٹ پر رکھنا۔ رمت کروا کر نہیں دوں
راستے میں میں سوچتا رہا یا اللہ یہ کیسی مخلوق ہے۔ یہ تو سچ مچ کا چودھری ہے۔ ایک طرف سے ریچھ ہے۔ دوسری طرف سے فاختہ
انسان کو کی شخصیت سے میرا سارا علم خس و خشاک بن کر زمین پر بکھرا ہوا تھا۔
اس کے بعد ہم دوست بن گئے۔ لیکن نہیں یہ تعلق دوستی کا نہیں تھا۔ یہ عجیب سا تعلق تھا۔ جسے کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔ اگر چہ وہ
میرا ساتھ دیتا تھا۔ لیکن ساتھی نہیں تھا۔ بات بات پر ڈانٹتا تھا لیکن بڑا بن کر نہیں اکثر مدد کرتا تھا۔ مگر مربی بن کر نہیں۔ اگر کسی بات
پر یار تم میں ممنوع احسان ہوتا۔ شکر گزاری کا اظہار کرتا تو وہ قبضہ مار کر ہنس دیتا یا تم کتنے احمق ہو۔ اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ میں تم پر احسان
نہیں دھر رہا۔ میں تو بزنس مین ہوں۔ حساب کتاب کا کچا نہیں ہوں میں تم پر انوسٹ کر رہا ہوں۔
چودھری برکت علی ایک قابل بزنس مین تھا۔ اصراف کا قائل نہ تھا۔ ہمیشہ دو اور دو چار گفتار بہتا تھا۔ لیکن وہ ایک عام بزنس مین
نہیں تھا۔ بہت بڑا بزنس مین تھا۔ انوسٹمنٹ کو بھی بزنس کے حوالے سے دیکھتا تھا۔ سچی بات یہ ہے کہ چودھری برکت علی شخصیت اور
کردار کے لحاظ سے بہت بڑا آدمی تھا حسابی اتنا کہ نالے کے کنارے رک کر سوچنا شروع کر سوچ میں پڑ جائے ۔ یعنی ایس کہ سوچے
سمجھے بغیر دریا میں پھلانگ جائے۔ بگڑنے پر آئے تو چھوٹی سی بات پر بگڑ جائے درگزر کرنے کو آئے تو بڑی سے بڑی بات کو نظر انداز
کر دے ۔ چودھری برکت علی کی شخصیت مجموعہ اضداد تھی۔ لیکن اس میں منفی ر عصر نہ تھا۔ اسے مل کر پہلی بار میں شخصیت کے پیراڈاکس
کا مفہوم سمجھا۔
اس کا برتاؤ صرف مجھ سے اس نوعیت کا نہ تھا۔ اس کے تعلقات بہت وسیع تھے۔ سوشل نوعیت کے نہیں تھے۔ رکھ رکھاؤ کا وہ قائل
ہی نہ تھا۔ داشته آید بکار کا اسے شعور نہ تھا دراصل اس کے اندر بڑی جان تھی۔ بھیڑ لگی ہوئی تھی۔ پبلشنگ کا کام اس کے اندر کی ” اودھ
کو جذب نہیں کر سکتا تھا۔ لہذا اس نے بہت سی مصروفیات پال رکھیں تھیں ۔ پبلشروں کی ایک تنظیم بنا رکھی تھی۔ دو ایک ہائی سکول چلا
رکھے تھے۔ پنجاب بک ڈپو کے علاوہ ادبی کتا بیں نشر کرنے کا ایک ادارہ مکتبہ بنا رکھا تھا جو اعلی ادبی کتابیں چھاپنے کے لئے مشہور
تھا۔ ایک ادبی ماہنامہ چلا رکھا تھا۔ ادب لطیف
ان دنوں ادب لطیف چوٹی کا ادبی جریدہ سمجھا جاتا تھا۔ جسے چلانے کے لئے چودھری برکت علی نامور ادیبوں کا تعاون حاصل کیا
کرتا تھا۔
چودھری برکت علی بہت بڑا بزنس ایگزیکٹو تھا ۔ یہ قابلیت خداد تھی۔ اتنی ساری مصروفیات بھی اس کی ایکسٹر وورت صلاحیتوں کو
جذب نہ کر سکتی تھیں ۔
ان دنوں چودھری کے بہت سے نوجوان عزیز و اقربا ۔ اس کے گرد جمع ہوئے تھے۔ نذیر تھا۔ رشید تھا۔ بشیر تھا۔ یہ نو جوان
بڑے ذہین تھے محنتی تھے۔ وہ برکت علی کی شخصیت سے بے حد متاثر تھے۔ ان میں کام کرنے کا اس قدر شوق تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے
انہوں نے ادب شناسی اور پرنٹنگ میں مہارت حاصل کر لی اور ادبی حلقوں پر چھا گئے۔
میں
اس بات پر حیرت ہوتی تھی کہ شیخو پورہ کے ایک زرعی خاندان نے کس طرح اعلی ادب اور کوالٹی پر ٹنگ پر عبور حاصل کر لیا اور
لاہور میں پرنٹرز اور پبلشرز کے حلقوں میں ایک اونچا مقام حاصل کر لیا۔ بہر حال ایک بات واضح تھی کہ یہ سب دیئے چودھری برکت
علی کے جلائے ہوئے تھے۔ ان با صلاحیت نوجوان چودھری میں ایک بہت بڑی کمزوری تھی۔ وہ سب اوور امیشیس تھے۔ اور میں
سے اس قدر سرشار تھے کہ مل کر کام نہ کر سکے۔ ورنہ آج چودھری خاندان کا مقام بہت بلند تر ہوتا۔
ایک دن چودھری برکت علی بڑی گہری سوچ میں بیٹھا تھا۔ میں نے کہا۔ یہ تو غیر از معمولی بات ہے۔
اس نے گھور کر مجھے دیکھا۔
چودھری صاحب سوچ رہے تھے۔ غیر از معمولی بات ہے۔ ہے نا میں نے اسے چھیڑا۔
وہ بولا۔ مجھے سوچنے کی اجازت نہیں کیا۔
عمل کے متوالے سوچتے نہیں میں نے کہا۔
وہ ہنسا۔ اچھا تو مجھے مشورہ دے۔ میں چاہتا ہوں کہ باری کچھ دیں۔
اس میں کیا مشکل ہے دینا ہے تو دے دو میں نے کہا۔
تم بھی مرے ادیب ہو اس نے ناک چڑھا کر کہا۔ ممتاز مفتی دینے کا کوئی طریقہ ہوتا ہے۔ انداز ہوتا ہے یہ نہیں کہ دوسرے سے
کہا۔ ہاتھ پھیلا اور دے دیا۔ یہ کہ کر وہ غصے میں اٹھ بیٹھا اور چلا گیا۔
باری ایک ادیب تھا۔ اس نے چودھری کے کہنے پر ایک کتاب لکھی تھی ۔ ” وہ کمپنی کی حکومت جسے مکتبہ اردو نے شائع کیا تھا۔
باری مالی مشکلات میں گھرا ہوا تھا۔ لیکن تھا بڑا خوددار – چودھری پر نے کئی بارا سے کہا تھا۔ باری تو بہت نکھا ہے ۔ کچھ لکھ۔ پیسے کما۔ ہاتھ
پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہتا ہے۔ خالی دانشورانہ باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ لیکن باری جملہ ادیبوں کی طرح خالی دانشور نہ باتیں کر
کہ گزر اوقات کر رہا تھا۔
دو ایک دن کے بعد چودھری نے مجھ سے کہا دیکھ مفتی باری کچھ نہیں لکھے گا۔ تو اسے کہہ کہ کمپنی کی حکومت پر نظر ثانی کر دے۔
بڑی مشکل سے باری نظرانی کرنے پر رضا مند ہوا گیا۔
جب کتاب کی ریویژن مکمل ہو گئی تو باری مجھ سے کہنے لگا یار میں بھی احمق ہوں ۔ جس کتاب کی تصنیف پر مجھے صرف تین سو
روپے ملے تھے۔ اس پر نظر ثانی کے لئے زیادہ سے زیادہ سوڈیرھ سول جائیں گے۔ خواہ مخواہ میں
نے تین مہینے ضائع کئے۔
باری ایک چھوٹی سی نیم چھتی میں بیٹھا تھا۔ کمر میں کوئی سامان نہ تھا۔ صرف ایک دری بچھی ہوئی تھی۔ کہنے لگا مفتی میری بہت بڑی
آرزو تھی کہ یک مشت ایک ہزار روپیہ میرے ہاتھ آئے آج وہ پوری ہوئی ہے یہ کہ کر اس نے ایک ایک روپے کے نوٹوں کے نو بنڈل
کھولے پھر ان پر چیوں کو ہوا میں اڑانے لگا۔ اس روز وہ سارا دن ان پر چیوں سے کھیلتا رہا۔
يتر
اگلے روز میں چودھری کو بتایا تو قہقہہ مار کر ہننے کی بجائے فکر مند ہو گیا۔ کہنے لگا۔ کہنے لگا۔ اس روز وہ سارا دن ان پر چیوں سے
اس کے ساتھ ہی چودھری کا ایک دوسرا پہلو بھی تھا جو ادیب برکت علی کے اداروں میں کام کرتے تھے۔ انہیں با قاعدہ تنخواہ نہیں
دی جاتی تھی کبھی پچاس روپے دے دئے جاتے کبھی پچیس اور کہ دیا جاتا کہ باقی پھر سہی۔ اس باقی پھر سہی سے ادیب بہت تنگ
ہوتے تھے۔
ان دنوں احمد راہی مکتبہ اردو میں کام کرتا تھا۔
ایک روز احمد راہی کہنے لگا یار مفتی آج میں چودھری نزیر کا اس چاقو سے پیٹ چاک کروں گا۔ تو یہاں بیٹھ جا اور دیکھتا رہ۔ وہ
تما شا د کھاؤں گا کہ وہ یاد کرے گا۔
میں نے کہا بات کیا ہے۔
کہنے لگا میری دو مہینے کی تنخواہ دبا رکھی ہے۔ باقہ اپھر سہی کر کے ۔ کل اس شخص نے جو کام کیا ہے میں اسے کبھی نہیں بخشوں گا۔ کل
میں شہر سے باہر گیا تھا۔ پچھے نے منڈی سے ایک عمدہ مچھلی خریدی اور میرے گھر چلا گیا۔ میری بیوی سے کہنے لگا۔ بھا بھی آج راہی گھر
پر نہیں تو سوچا بھابھی سے پوچھ آؤں کہ کوئی تکلف تو نہیں ۔ کچھ منگوانا تو نہیں۔ راستے میں یہ مچھلی مجھے اچھی لگی۔ تو میں آپ کے لئے لے
آیا ہوں۔
اب میری بیوی کہ رہی ہے چو دھری تو بہت اچھا آدمی ہے۔ ضرور تم نے اس رقم لے کر کھالی ہے اور اس پر الزام دھر رہے ہو کہ وہ
تنخواہ نہیں دیتا۔
آج میں اسے نہیں چھوڑوں گا ۔ احمد راہی نے منیر پر مکا مارا اس پر میری ہنسی نکل گئی ۔ احمد راہی خود قہقہ مار کر ہنس پڑا۔ کہنے لگا یار
کمال کی چالا کی کر دکھائی ہے چو دھری نے لیکن آج میں اسے چھوڑوں گا نہیں۔
حیرت کی بات تھی کہ کہیں تو ہزاروں روپوں کی رقم بے دریغ ادا کی جاتی تھی۔ اور کہیں معمولی رقم کی ادائیگی میں باقی پھر سہی کی کلی
لگادی جاتی ۔
پھر یہ بھی ہوتا تھا کہ مہینے میں ایک یا دو بار منٹو مکتبہ اردو میں آبیٹھتا۔
چودھری نزیر بوتل منگا وہ تقاضا کرتا۔ چودھری گھبرا جاتا تو منٹو چلاتا ۔ ابے ہچکچاتا کیوں ہے۔ ایک نہیں دو کہانیاں لکھ کر دے کر
جاؤں گا۔ یہاں تیرے پاس بیٹھ کر لکھوں گا۔ لیکن دیکھ جانی داکر لانا ٹھہرا نہ اٹھ لانا۔ اور ادھا نہ ہو۔ چودھری نزیر گھبراتے گھبراتے
ہچکچاہتے ہچکچا ہتے مگر بڑے ادب سے وسکی خرید نے چل پڑتا۔
ادیبوں کی مانگیں طرح طرح کی ہوتی تھیں۔ منٹو دھونس سے مانگتا تھا۔ فکر تونسوی کی مانگ کبھی ہونٹوں تک نہ آئی تھی۔ صرف
نگاہوں میں جھلکتی۔ اس میں بھی قیام پیدا نہ ہوسکتا تھا۔ کبھی جلتی کبھی بجھ جاتی یونہی جلتی بجھتی رہتی ۔
فکر تونسی کامی تھا۔ گونگا تھا۔ ادب کا دیوانہ تھا۔ پتہ نہیں کہاں کہاں رلنے کے بعد کیسے چودھری کے پاس آپہنچا تھا۔ چودھری
بظاہر فکر کے ادارے میں فکر واحد کامی تھا۔ باقی سب منہ زبانی تھے۔ اور چودھری کامی کی بڑی قدر کرتا ھتا۔ چونکہ سرمایہ دار ہونے کے
با وجود بنیادی طور پر وہ خود شدت سے کامی تھا۔
تقسیم کے بعد پنجاب اور ہندوستان سے آنے والے ادبیوں کا تانتا لگا گیا۔ چودھری پر بہت بوجھ پڑ گیا۔ مہاجرادیوں کی
مانگتی کا رنگ بدل گیا اور چودھری کی تلخ کلامی گویا چوگئی ۔ حالات نے اسے ڈی سلف کر دیا۔
اس کے نوجوان عزیزوں نے پر پرزے نکال لئے ۔ اور وہ علیحدگی پر ضد کرنے لگے۔ گودھری کا اپنا بیٹا باپ جیسی صلاحیتوں کا
مالک نہ تھا۔ وہ چودھری کے کاروبار کو سنبھالنے کی اہلیت نہ رکھتا تھا۔ چودھری کے اداروں میں کام کرنے والوں میں کوئی فرد ایسا نہ تھا
جو کا روبار کو سنبھالنے کی اہلیت نہ رکھتا تھا۔ فو دھری کے اداروں میں کام کرنے والوں میں کوئی فرد ایسا نہ تھا جو کا روبار میں اس کا ساتھی
بن سکتا تھا۔ چودھری کی بیٹی میں صلاحیت موجود تھی۔ لیکن اس کی شادی ایسی جگہ ہوگئی تھی جہاں افلونس نے اسے چاٹ لیا۔
مجھ سے چودھری کا مطالبہ تھا کہ میں نوکری چھوڑ کر اس کے ادارے میں کام کروں۔ مجھے علم تھا کہ کا روباری صلاحیت سے کورا
ہوں۔ اور عملی طور پر نکمہ ہوں اس لئے میں نے اس کی پیشکش کو منظور کیا۔ پھر میں تلاش معاش میں راولپنڈی آگیا اور ہمارا رابطہ ٹوٹ
گیا۔ رابطہ ٹوٹنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ میں چودھری سے شرمندہ تھا۔ اس نے بار بار جگہ جگہ میرا ساتھ دیا تھا لیکن میں اس کے لئے کچھ نہ
کر سکا تھا۔ ایک بات یقینی ہے کہ چودھری برکت علی ساتھ نہ دیتا تو متاز مفتی سوکھ کر بکھر جاتا اور آج اس نام سے کوئی واقف نہ ہوتا ۔