Okhay Olray

کالا شاه شبیر شاه

صاحبو! دعا کرو کہ یہاں کوئی آدمی پیدا نہ ہو جو بھی ہوا دکھی ہوا۔ ہم نے اسے سکھی نہ رہنے دیا۔ صرف اس لئے کہ بڑا تھا۔ سیانے
کہتے ہیں یہ دنیا میڈیا کر ز کی دنیا ہے۔ سچ کہتے ہیں بڑے سے میری مراد وہ بڑا نہیں جس سے سر پر دولت یا اقتدار کا تاج ہے۔ جس
کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ
Heavy lives head that wears tha crown.
اس heaviness کے خوہش مند تو اللہ کے فضل سے ہمارے ہاں بہت سے ہیں اور ان کے لئے فضا بڑی سازگار ہے۔
بڑے سے میرا مطلب وہ فرد ہے جسے اللہ تعالی نے بڑی صلاحیتیں عطا کی ہوں ۔
بڑے بھی طرح طرح کے ہوتے ہیں۔
ایک تو یہ مطلب ہے جسے علامہ مشرقی کہتے ہیں۔ جسے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج ہم سب یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔
لیکن صاحبو! یہ بڑا بہت ہی بڑا تھا۔ اتنا بڑا کہ مجھ سا کہانیاں کہنے والا چھوٹا آدمی اس کا ادراک نہیں رکھ سکتا۔ اس کے بارے میں
کچھ کہنے میں اہلیت نہیں رکھتا، حیثیت نہیں رکھتا۔
اس بڑیئے جسے علامہ کہتے ہیں کہنا نہیں چاہیے۔ چونکہ آج اس لفظ کا Conotation بدل چکا ہے۔ مگر لوگ کہتے ہیں کیا کیا
جائے۔
علامہ نے ایک شخص کو Inspire کیا۔ اس شدت سے انسپائر کیا کہ اس نے علامہ سے محبت کی ۔ اس حد تک عقیدت کی کہ نوبت
تک جاپہنچی۔ Identification
He lived Allama all his life
صوفی کہتے ہیں۔
رانجھا رانجھا کر دی نی میں آپے رانجھا ہوئی۔ علامہ کو اللہ نے بڑا بنایا تھا۔ اسے علامہ نے بڑا بنایا ہے۔ یہ دوسری قسم کا بڑا ہے۔
کوئی اسے شبیر شاہ کہتا ہے کوئی دبنگ شاہ کوئی دی گریٹ شاہ کوئی fanatic کوئی Fundamentalist- میں اسے کالا شاہ کہتا
ہوں۔
اس مضمون میں میں کتاب کی بات نہیں کروں گا۔ صرف کالا شاہ کی بات کروں گا جو د میری دانست میں ایک بڑا آدمیہ۔ کتاب کی
بات اس لئے نہیں کروں گا کہ نہ میں عالم ہوں نہ ناقد معافی چاہتا ہوں صاحبور سمی اور کتاب با تیں کرنا گوارا نہیں۔
کتادب کی بات صرف یہ کہ یہ کتاب کسی صحافی بے نہیں لکھی۔ ایک تخلیق کار نے اپنے مرشد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
میں کالا شاہ سے ۱۹۵۱ء میں پنڈی میں متعارف ہوا۔ ان دنوں پنڈی یہ پنڈی نہ تھی جو آج ہے۔ سڑکوں پر تانگے چلتے تھے۔
اتنی پتلی تھی کہ ایک پیسٹک پر ہوتا دوسرا کچے پر ۔ دھول اڑاتی رہتی تھی۔ راجہ بازار کے بیچ میں جہازی چار پائیاں بچھی ہوتیں جن پر
راجے اور خان بیٹھ کے کباب کھاتے قہوہ پیتے اور حقے کے کش لگاتے ۔ صدر میں ولایتی صاحب جا چکا تھا۔ دیسی صاحب بیچے جما رہا
تھا۔ خانساموں بیروں آئیوں اور میڈوں کی آواز میں گونجتی تھیں۔
صدر میں اک آدھ سینما ہاؤس تھا جس کے پاس ایک چھوٹا سا ہوٹل ووگی تھا۔ جہاں سے ادیبوں اور ریڈیو صدا کاروں کو ادھار پر
چائے سادہ روٹی مل جاتی تھی۔ اور انہیں ہوٹل میں بیٹھ کر گھنٹوں ادب اور حالات حاضرہ پر بحث اور خوش گپیاں کرنے کی کھلی اجازت
تھی۔
ایک روز میں دوگی سے نکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ سڑک کے عین درمیان میں ایک شخص کھڑا چند دانشوروں کو با آواز بلند ڈانٹ رہا ہے
اور دانش وریوں سہمے ہوئے کھڑے ہیں۔ جیسے بالشئے ہوں۔
ارے یہ کون گلیور ہے جس دانشوروں کو ڈانٹنے کی ہمت رکھتا ہے۔ میرے ساتھی نے کہا یہ بڑی شے ہے۔ اسے کالا شاہ کہتے
ہیں۔ جب یہ بولتا ہے تو بھی چپ ہو جاتے ہیں۔
پھر یک روز یہ گلیورووگی کے اندر آ گھسا۔ یوں جیسے ہاتھی چینی کی دکان میں آگیا۔
بولا۔ ادب کے اجارہ دارو! یہ تم کیا کر رہے ہو ۔ قوم کو لوریاں دے دے کے سلا رہے ہو۔ اونہو! تمہارا کام سلانا نہیں جاگنا
ہے۔ انہیں جگاؤ عمل پر ابھارو قوم کی تقدیر کو بدل دو ۔
وہ دیر تک بڑے جوش و خروش سے بولتا رہا۔
جب وہ چلا گیا تو میں نے ساتھی ادبیوں سے پوچھا ۔ تم اس کی ڈانٹ کیوں سے جاتے ہو؟“
ایک بولا ۔ یہ بڑی رونٹ سے ڈانٹتا ہے اور بڑی بھیگ سے پیار کرتا ہے۔
دوسرے کہنے لگے ۔ عجیب آدمی ہے۔ بیگ وقت آگ بھی ہے پانی بھی ۔
تیسر ابولا ۔ بیک وقت دیوانہ بھی ہے فرزانہ بھی۔
کوئی اسے جواب کیوں نہیں دیتا۔ میں پوچھا ہوں۔
یہ سچ بولتا ہے۔ سچ کے جواب میں کون بولے ۔ کیا بولے ۔“
دون ترد
صحافی ہے
میں نہیں مانتا۔ میں چلایا ۔ صحافی تو تماش بین ہوتا ہے۔ مشنری نہیں ہوتا ۔ منہ زبانی ہوتا ہے عملی نہیں ہوتا۔ بحثی ہوتا ہے دو
ٹوک نہیں ہوتا نہیں یہ صحافی نہیں سکتا ۔
پھر یہ مجاہد ہمارے دفتر میں آگیا۔
آتے ہی بولا۔ ” بھولے بادشا ہوا کیا تم سمجھتے ہو کہ جائیلیں چلا چلا کر تم کشمیر کو آزاد کرا لو گے۔ نہیں شہزادو! کشمیر کو آزاد کرانے
کے لئے مجاہد بنا ہوگا۔ یہ فائیلوں کا کام نہیں ۔ عمل کا کام ہے ۔ اٹھو باہر نکلو۔ لوگو سے ملو۔ وہ مسلمان تو پہلے سے ہی ہیں۔ ذرا گیلے ہو کر
پھس ہو گئے ہیں۔ ان میں کڑک نہیں رہی۔ ان میں کڑک پیدا کرو
خاکسار ۔۔۔۔۔؟ دفعتا میرے ذہن کی باتیں مائنڈ نہ کروں ہی از میڈ”
دوسرا بولا ۔ بھئی یہ ساہ تو خاکسا رہے ۔“
تقسیم سے پہلے کی بات ہے۔ بہت پہلے کی۔
ان دونوں کی جب میں نے عزیزوں کی اجازت لئے بغیر برادری کی مرضی کے خلاف محلے کی ایک خاتون سے شادی کر لی تھی۔
مجھ پر اغوا کا مقدمہ چل رہا تھا۔ دراصل میں نے نہیں خاتون نے مجھے اغوا کیا تھا۔ برادری والے لاٹھیاں اٹھائے میری تلاش میں
تھے۔ میں خوف زدہ تھا۔ ڈرتا تھا کہ کسی کو پتہ چل جائے کہ میں کہاں رہتا ہوں ۔ صبح نوکری پر جاتا تھا۔ سارا دن آوارہ گردی کرتا۔
شام کے اندھیرے میں گھر لوٹتا تھا کہ کوئی مجھے دیکھ نہ لے۔ کسی کو میرے گھر کا پتہ نہ چل جائے۔
ایک شام گھر پہنچا تو دروازے پر ایک خاکی وردی والا کھڑا تھا۔ میں ڈر گیا۔ شاید بخبر ہو۔
اس نے بڑھ کر مجھے سلوٹ مارا مجھے حوصلہ ہوا۔
آپ کون ہیں؟“ میں نے پوچھا۔
د میں خاکسار ہوں وہ بولا ۔
یہاں کیا کر رہے ہیں ۔
یہاں ڈیوٹی پر ہوں ۔“
پوچھا کیسی ڈیوٹی ؟
بولا ۔ ” پہ نہیں ہیڈ آفس سے آرڈر ملا ہے کہ ادھر ڈیوٹی دو۔ آپ ہیڈ آفس سے پوچھ لیں ۔“
ہیڈ آفس قریب ہی تھا۔
وہ بولے ۔ ” ہم خاکسار ہیں ۔ ہمارا کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ ہمیں رپوٹ ملی ہے کہ آپ کی گھر والی بیمار ہے، بچہ ہونے وال
ہے اور آپ سارا دن نوکری پر رہتے ہیں ۔ بی بی گھر پر اکیلی رہتی ہے کوئی خبر گیری کرنے والا نہیں ۔ اس لئے ہم نے آپ کے گھر
ڈیوٹی لگا دی ہے کہ جب آپ گھر پر نہ ہوں بی بی کو مدد کی ضرورت ہو۔ دوالانی ہو۔ ڈاکٹر کو بلانا ہو۔ ہسپتال جانا ہو تو ڈیوٹی گارڈ کو بول
دیں۔
حیرت سے میرا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ یہ کیسی تنظیم ہے۔ جس کا مقصد لوث خدمت کرنا ہے۔
پھر تقسیم کے بعد مجھے ایک اور خاکسار ملا۔
وہ مری کا ایک بزرگ تھا۔ خواجہ جان محمد ۔ کیونکہ وہ نقش بندی تھا اس لئے ہم اسے بھائی جان کہتے تھے۔
بھائی جان سے ملنے سے پہلے میں ایک خالص دانشور تھا۔ سولہ آنے دانشور ۔ میرا رخ مغرب کی طرف تھا۔
بھائی جان نے میری گردن موڑ کر میرا رخ مشرق کی طرف کر دیا۔ سارا منظر ہی بدل گیا۔ دنیا ہی بدل گئی۔ میں نے پوچھا بھائی
جان یہ کیا کیا ؟“
بولے۔ ” کچھ بھی تو نہیں کیا آپ گاڑی ایک پہیئے پر چلتی رہی تھی ۔ ہم نے دوسرا پہیہ لگا دیا ہے اب یہ بہتر چلے گی۔
میں نے کہا آپ آپ میرے محسن ہیں۔“
بولے نہیں محسن نہیں ہم تو خاکسار ہیں۔ ہمارا مقصد دوسروں کی خدمت کرنا ہے ۔”
مژن نے کہا بھائی جان خاکسار تحریک تو مدت سے ختم ہو چکی ۔“
بولے نہیں جو ایک بار خاکسار بن گیا وہ تادم زیست خاکسار رہے گا۔
بھائی جان! آج کل تو میں میں کا دور ہے۔ میں نے کہا۔
بولے۔ جو ایک بار میں کے آلنے سے گر گیا وہ دوبارہ آلنے میں نہیں جا سکتا ۔“
صاحبو! خاکسار تحریک کا بانی علامہ مشرقی صرف سائنس دان ہی نہیں تھا وہ جادو گر بھی تھا۔
اس نے کالا شاہ تخلیق کیا۔ خواجہ جان محمد تخلیق کیا۔ اور ہزاروں افراد کو میں کے آرام وہ گھونسلے سے نکال کر تو کے کشٹ خانے مین
ڈال دیا۔
علامہ مشرقی سائنس دان تھا، حسابی تھا۔ سچا تھا مجاہد تھا پاگل تھا اور ایک عظیم آرگنا ئز رتھا۔ پتہ نہیں کیا کیا تھا۔
اگر وہ صرف حسابی سائنس دان ہوتا اور حکمرانوں کے منصوبوں کو بڑھاوا دینے کی چاکری قبول کر لیتا تو حکمران اسے اونچا منصب
عطا کر کے اپنے خصوصی حلقوں میں شامل کر لیتے ۔
لیکن اس کا میں کی نفی کرنا یہ نا قابل برداشت جرم تھا۔ اس لئے میں ایک گھوڑوں پر سوار حاکموں نے کہا۔
Nip the evil in the bud.
اور اٹ واز میڈ ان دی بڑ۔ معافی چاہتا ہوں مجھے شاہ صاحب کے جملے
The dis-honoured genius.
سے اتفاق نہیں۔ علامہ کی عظمت کو حکمرانوں نے بھی تسلیم کیا۔ عوام کے رنگ میں آج بھی رنگے ہوئے ہیں۔ صوفی کہتے ہیں۔
ایسا رنگ رنگ دے رنگ نه چھوٹے دعو بيا دھوئے جائے ساری عمر یا
میں شاہ جی سے پوچھتا ہوں ۔ شاہ جی مجھے بتائے کیا دھیوں نے بارہا آپ کو پتھروں پر نہیں پڑکا۔ کیا آپ کو بار ہا بھٹی نہیں
چڑھایا گیا۔ کیا علامہ کا رنگ چھٹا ہے۔ پھر آپ اسے Dis-honoured genius کیسے کہہ سکتے ہیں۔
ذرا اس بال کو دکھئے ۔ یہ جو اتنے سارے بڑے بڑے لوگوں اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ کیا وہ
ہے۔ Disowned genius
صاحبو! یہ تو جملہ معترضہ تھا۔ بات تو کالا شاہ کی ہو رہی تھی۔ چلئے بھری محفل میں یہ راز بھی کھول ہی دوں کہ میں شاہ کو کالا کیوں کہتا
ہوں۔
کالا شاہ دو آستہ نام ہیں۔ کالے کو اللہ نے بڑی قوت عطا فرمائی ہے۔ سہ جانے قوت ۔ مر مر کر جئے جانے کی قوت ۔ مارنے کی
قوت کی نسبت سے جانے کی قوت افضل تر. سہ جانے کی قوت افضل تر ہے۔ اس میں Survival کا راز ہے۔ کالا Survive کرے گا۔ عورت
Survival کرے گی۔ یہی منشاء ایز دی ہے۔
شاہ کا لفظ شجرہ نسب کے حوالے سے نہیں۔ لیڈر شپ کے حوالے سے ہے۔ شخصیت کے حوالے سے ہے۔ سردار
Personalty کالا شاہ۔ اب آپ ہی فیصلہ کیجئے کیا یہ موزوں ترین نام نہیں ۔ پھر راولپنڈی دار الخلافہ بن گیا۔ یہاں بڑے بڑے
افسر آگئے ۔ کالا شاہ کا ڈانٹنے کا حلقہ وسیع ہو گیا۔ ساتھ ہی برے برے صحافی بھی آگئے ۔ ان کے ماتھے پر تیوریاں پر گئیں ۔ صحافت
میں مجاہد کا کیا کام۔
ایک دن شاہ مجھ پر برس پڑا۔
تم اپنے صاحب کو کیوں نہیں سمجھاتے“
ان دنوں مین سیکٹری ٹو پریذیڈنٹ کا اوالیس ڈی تھا۔ کہنے لگا۔ ”تیرا باس ایک سچا مسلمان ہے۔ سچا انسان ہے۔ زیرک ہے۔
ہمدرد ہے۔ بات سنتا ہے سمجھتا ہے۔ اسے پتہ ہے کہ بڑی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ وہ صدر ایوب کے قریب رہے۔ وہ اسے کھڈے لین
لگا دیں گئے
پھر ! میں نے پوچھا۔
بولا ۔ میں اسے بار ہا سمجھایا ہے کہ اپنا تحفظ کرلے۔ بار ہا سمجھایا کہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا۔ لیکن وہ اپنے تحفظ کے لئے با اپنے
کچھ نہیں کر رہا۔
جب شہاب کو ہالینڈ کے کھڑے میں جھونک دیا گیا تو شاہ چیختا چلاتا ہوا میرے پاس آیا بولا ۔ وہی ہوا جس کا مج مجھے ڈر تھا۔ اب
ہمیں ایسا مسلمان کہاں ملے گا ؟
میں نے کہا۔ شاہ جی ! یہاں ہر شخص کو اپنے سچے دین کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ شہاب نے ایک قسط میں ادا کر دی ۔ آپ زندگی
بھر قسطوں میں ادا کرتے رہیں گئے ۔“
صاحبو دعا کرو یہاں کوئی بڑا آدمی پیدا نہ ہو۔ جتنے بھی ہوئے ہم نے انہیں جینے نہ دیا۔ صرف اس لئے کہ وہ بڑنے تھے۔
اس ٹھگنوں کی بستی میں کسی کا بڑا ہونا برداشت نہیں کیا جاتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button