Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 8 : جہاں گُڑ ہو گا، وہاں چیونٹے تو آئیں گے

ٹرانسکرپشن : عائشہ چوہدری

اسلامی مساوات

میرے پیارے نوجوان دوستو ! مجھے اجازت دو کہ میں تاریخِ عالم سے ایک دو مثالیں پیش کروں ۔
ایک مسلمان بادشاہ تھا جو دنیا پہ حکومت کرتا تھا، اپنے غلام کے ساتھ سفر پر جاتا ہے۔ سواری صرف ایک ہے۔ بادشاہ اور غلام باری باری اونٹ پر بیٹھتے ہیں۔ بادشاہ اونٹ پر بیٹھتا ہے تو غلام اونٹ کی نکیل پکڑ کر پیدل چلتا ہے، پھر غلام کی باری آتی ہے تو غلام اونٹ پر بیٹھتا ہے اور بادشاہ اونٹ کی نکیل پکڑ کر پیدل چلتا ہے۔
بولو میرے پیارے نوجوانو ! کیا تاریخ عالم میں ایسی مساوات کی کوئی مثال ملتی ہے۔ یہ مساوات اسلام کا عطیہ ہے۔
تاریخ ایک اور مسلمان بادشاہ کا قصہ سناتی ہے۔
یہ بادشاہ ذاتی اخراجات کے لیے سرکاری خزانے سے پیسے لینا گناہ سمجھتا تھا ۔ وہ انتظامی امور سے فارغ ہو کر قرآن حکیم کی آیات کی کتابت کرتا تھا اور پھر اسے کسی ناشر کے ہاتھ بیچ کر جو رقم حاصل ہوتی، اس سے اپنے اور متعلقین کے لیے روٹی خرید کر کھاتا تھا۔
بولو میرے پیارو !
کیا کسی ملک میں کسی تہذیب نے دیانت کی ایسی مثال پیش کی ہے؟ کیا یہ ہمارے لیے فخر کی بات نہیں کہ ہم اس مذہب کے پیروکار ہیں جس نے ایسے عظیم کردار تخلیق کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button