ضابطہ اخلاق

آفیشل گروپ ممتاز مفتی

آپ تمام ممبران کو اس گروپ کے اور ممتاز مفتی ادبی ٹرسٹ کے بانی عکسی مفتی کی جانب سے خوش آمدید ۔

ممبرز کے لئے قوانین اور ضابطے بنائے گئے ہیں تا کہ گروپ کا معیار قائم رکھا جا سکے ۔ شکایات کے ازالے کے لیے شکایت سیل موجود ہےجس میں آپ کسی بھی ایڈمن کو ان باکس کرکے ایڈ ہو سکتے ہیں۔

پوسٹس

  1.  ایک دن میں ایک ممبر دو پوسٹ کرے تاکہ گروپ کا اصل مقصد مکالمہ اور تبصرہ کا حصول ممکن ہو سکے ۔
  2.  پوسٹس تین پیراگراف سے زیادہ نہ ہو تاکہ ایڈمنز بروقت پڑھ کر اپروو کر سکیں۔
  3.  ویڈیو پوسٹس کو پزیرائی حاصل نہیں ہوتی اس لیے عومی طور پر انہیں اپروو نہیں کیا جاتا۔
  4. ،اس گروپ کا خاصہ نثر ہے شاعری کی پوسٹس گروپ میں منع ہیں البتہ ہر ہفتہ کے روز باقائدگی سے اور کبھی کبھار، موقع کی مناسبت سے شاعری کی پوسٹس ایڈمن کی جانب سے دی جائے گی۔
  5.  فرقہ واریت کی اجازت بالکل نہیں ہو گی، مذہبی پوسٹس کا حوالہ ضروری ہو گا۔
  6. فحش اور عامیانہ گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی ، غیر اخلااقی پوسٹ یا گفتگو کرنے والے کو بغیر اطلاع کے گروپ سے نکال دیا جاۓ گا ۔
  7. . طنز ومزاح کی پوسٹس کی ایک حد تک اجازت ہے۔
  8. پوسٹس کو کاپی پیسٹ کریں: ذاتی وال یا دیگر، دیگر پیجز سے پوسٹس کو شئیر کرنے سے گریز کریں۔

مفتی شناسی و مفتی ڈے

ممتاز مفتی کی یاد میں ہر ماہ ایک دن (15 تاریخ) “یومِ مفتی ” کے نام سے منایا جاتا ہے۔ جس میں ان کی کتابوں سے اقتباسات ، تجزیات شیئر کیے جاتے ہیں۔ اس دن دوسری کوئ پوسٹ اپروو نہیں کی جاتی۔ اس کے علاوہ ” مفتی شناسی ” کا سیگمنٹ بھی گاہے بگاہے چلتا رہتا ہے۔

مذہبی ہم آہنگی

– تمام مذاہب کا احترام ہم پر لازم ہے نیز دیگر مذاہب کے لوگ بھی گروپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

غیر مسلم ممبر اپنی کتابوں سے اقتباس دے  سکتے ہیں جس کا مقصد تعلیم کا فروغ اور دیگر مذاہب کے بارے میں آگائی فراہم کرنا ہو اور جو نظریاتی لحاظ سے کسی مذہب سے نا ٹکرائے (قادیانی یا اس نوعیت کے کسی بھی مواد کی اجازت آئین پاکستان کی روشنی میں نہیں)۔

ہیلپنگ ہینڈز

گروپ کا اہم سلسلہ ۔۔۔ جس میں کچھ ممبرز کے ذریعے ضرورت مند ممبرز کی مدد کی جاتی ہے ۔۔۔ اس میں ھر طرح کی فیلڈ سے متعلق سپورٹ اور مدد کی پیشکش کی جاتی ہے ۔۔۔ متعلقہ فیلڈ سے منسلک لوگ اپنی فیلڈ میں موجود نوکری یا کسی بھی قسم کی مالی یا اخلاقی مدد کے لئے helping hand کی پوسٹ کرتے ہیں ۔۔۔ اور ضرورت مند ممبر ان سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔۔۔ یہ سلسلہ اپنی سطح پہ مدد اور احساس کا بہترین ذریعہ ہے

رسپانسبل

– اظہار خیال کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ ممبرز کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں رسپناسیبل کا نام دیا گیا ہے۔ ان کی پوسٹ کو ایڈمن سے فوری اپروول حاصل ہو گا البتہ پوسٹ پر اعتراضات کی مکمل ذمہ داری رسپانسیبل ممبر کی ہوگی۔ رسپانسبل مختلف اور اہم موضوعات پہ پوسٹس لگاتے ہیں ۔۔۔ ان کے پاس کچھ اہم سلسلے بھی ہوتے ہیں ۔۔۔۔ ان کا کام گروپ activity کو مزید تیز کرنا ہے ۔۔۔۔ یہ چونکہ most active ممبرز ہوتے ہیں ۔۔۔ اس لئے یہ بحث و مباحثہ کی اچھی فضا قائم رکھتے ہیں

سلسلے

گروپ میں کچھ سلسلے شروع کیے گئے ہیں۔

انٹرویوز

اس میں ہم جانے پہچانے مقبول گروپ ممبرز کا انٹرویو کرتے ہیں ۔۔۔ جس میں باقی گروپ ممبرز selected member سے اپنی مرضی کے سوالات پوچھ سکتے ہیں ۔۔۔۔ یہ سلسلہ ایک دوسرے کی جان پہچان کے لئے شروع کیا گیا

ممبرز کے مابین جان پہچان بڑھانے کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں منتخب ممبر کے انٹرویو کے لیے پوسٹ لگائی جاتی ہے اور ہر ممبر پانچ سوال پوچھ کر ممبر کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

فوٹوگرافی

ممتاز مفتی گروپ کا مقبول سلسلہ ۔۔۔ جس میں ایڈمنز کی طرف سے ایک موضوع دیا جاتا ہے ۔۔۔ اور مقررہ وقت کے اندر اندر گروپ ممبرز اس موضوع پہ خود سے لی گئی تصاویر گروپ وال پہ پوسٹ کرتے ہیں ۔۔۔ موضوع کو مکمل کور کرتی ہوئی بہترین تصاویر کو ایڈمنز کے حتمی فیصلہ کے بعد ونر اناؤنس کیا جاتا ہے

سوچو اور لکھو

ایک تخلیقی سلسلہ جس میں ممبرز دیے گئے عنوان پہ فل البدیہہ دو سے تین پیرا گرافس لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ ایک ایسا سلسلہ جو ممبرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو مکمل طور پہ اجاگر کرتا ہے ۔۔۔۔ بہترین تحاریر کو آفیشل ویب سائٹ پہ تخلیق کار کے نام کے ساتھ پبلش کیا جاتا ہے۔

اقتباس محبت

اردو ادب کے مختلف مشہور اور عظیم تخلیق کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مہینے میں ایک دفعہ کسی ایک ادیب کے نام کے ساتھ یہ پوسٹ لگائی جاتی ہے ۔۔۔ جس پہ ممبرز اس ادیب کی تصنیفات سے اقتباسات share کرتے ہیں ۔۔۔ بہترین اقتباس کو ممبر کے نام کے ساتھ گروپ کے کور پہ لگایا جاتا ہے

ووٹ A / B

ممبرز کے درمیان مقابلہ بازی کا سلسلہ ۔۔۔۔ جس میں دو ممبرز سے ایک خاص موضوع پہ تحریر لکھوائی جاتی ہے ۔۔۔۔ اور بغیر ان کے نام ظاہر کئے یہ تحاریر پوسٹ کی جاتی ہیں ۔۔۔ باقی گروپ ممبرز کے ووٹس یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کی تحریر بہترین ہے ۔۔۔۔ اور آخر کار وہ ونر قرار پاتا ہے ۔۔۔۔ نتائج کے ساتھ ہی لکھنے والوں کے نام کو ظاہر کیا جاتا ہے ۔۔۔ تاکہ فوکس مکمل تحریر ہو

ڈیبیٹ کارنر

مختلف اور اہم موضوعات پہ پوسٹس لگاتے ہیں ۔۔۔ ان کے پاس کچھ اہم سلسلے بھی ہوتے ہیں ۔۔۔۔ ان کا کام گروپ activity کو مزید تیز کرنا ہے ۔۔۔۔ یہ چونکہ most active ممبرز ہوتے ہیں ۔۔۔ اس لئے یہ بحث و مباحثہ کی اچھی فضا قائم رکھتے ہیں۔ یہ سلسلہ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں ہے۔ انگریزی پوسٹ کے بعد اسی موضوع پر اگلے دن اردو میں مباحثہ ہوگا۔

ہفتہ وار شاعری

چونکہ گروپ میں شاعری کی اجازت نہیں ہے ۔۔۔۔ اس لئے ایڈمنز کی طرف سے poetry post لگائی جاتی ہے ۔۔۔ جس کا مقصد ادب کے اہم پہلو کو ساتھ لے کے چلنا ہے ۔۔۔ ممبرز اپنی پسند کی شاعری اس پوسٹ پہ share کرتے ہیں ۔۔۔۔

اشہارات

گروپ ممبرز کا آپس میں رابطہ بہتر کرنے کے اور کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بھی گروپ معاونت فراہم کرتا ہے۔ ہفتہ میں ایک روز کاروباری اشتہار کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اشتہار بغیر کسی معاوضہ کے دیا جا سکتا ہے البتہ لین دین یا کاروباری نورعیت میں آنے والے کسی مسئلے کی ذمہ داری گروپ قبول نہیں کرتا۔

تجاویز

–  اگرکوئی ممبر گروپ کی بہتری کے حوالے سے کوئی تجویز پیش کرنا چاہے یا گروپ میں کوئی سیگمنٹ کرنا چاہے تو ایڈمنز سے رابطہ کر سکتا ہے ۔

جو ممبرز ان قوانین کی خلاف ورزی کریں گے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی جائیں گی یا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں گروپ سے بے دخل بھی کیا جاسکتا ہے ۔

ممبرز کی غیر اخلاقی گفتگو، حد سے زیادہ مباحثہ یا شر انگیز گفتگو کی صورت میں ممبر کو ایک گھنٹے سے چوبیس گھنٹے تک میوٹ کیا جا سکتا ہے جس کے بعد ممبر گروپ میں کوئی پوسٹ یا کمنٹ نہیں کر سکے گا۔

آپ سب کے تعاون کا شکریہ۔
ایڈمن پینل

Back to top button