Okhay Olray

خوش گفتارضیا جالندھری

کیا ؟
وفات سے چار ایک سال پہلے ایک دن قدرت اللہ شہاب نے مجھے جون کیا۔ کہنے لگے ۔ مفتی صاحب ! کل آپ فارغ گے
میں نے پوچھا ” بات کیا ہے؟“
ہوئے اگر آپ کو فرصت ہو تو کل ضیا جالندھری سے مل آئیں ۔
میں نے کہا کس خوشی میں ؟
"I want to pay homage to him’ ہوئے
میں حیران ہوا۔ پوچھا کس بات پر؟“
یہ تو مجھے پتہ تھا کہ ضیاء او بچے شاعروں میں سے ہے۔ لیکن اتنا بڑا میں بھی نہیں سمجھتا تھا۔
صاحبو! اللہ کے دینے کے ڈھنگ نرالے ہیں ۔ کیسی کیسی ادا سے دیتا ہے۔
بولے ۔ ” مجھے شعور نہیں تھا کہ وہ بڑا شاعر ہے۔ آج شدت سے احساس ہوا ہے ۔“
اس رات میں نے ضیاء کا مجموعہ تلاش کیا۔ اسے پھر سے پڑھتا رہا اور مجھے احساس ہوا کہ شہاب ٹھیک ہی کہتا ہے۔
ایک کو دیتا ہے تو کہتا ہے دین بھر پور ہو لیکن واہ واہ دبی دبی رہے ایک کو دیتا دیتا کچھ نہیں۔ کہتا ہے خالی ڈھنڈورہ پیٹ دو۔
ضیاء کود یا تو بھر پور دیا ہے لیکن ساتھ ہونٹوں پر انگلی رکھ لی۔
نتیجہ یہ ہے کہ کبھی کبھی سوجھ سوجھ والے قاری کو بیٹھے بٹھائے دفعتاً احساس ہوتا ہے۔ ارے یہ تو بڑا شاعر ہے۔ یوں بات زیرلب
ہی رہتی ہے۔ البتہ جنہیں قدرت اللہ کی طرح عمل کی توفیق عطا ہوئی ہے۔ وہ چپکے سے ہو میں ادا کرنے کے لئے ضیاء یا ترا کر لیتے
ہیں۔
جناب والا جالندھر نے بڑی بڑی عجیب و غریب شخصیتیں پیدا کی ہیں۔ مثلاً میرے دوستو میں حافظ تھا۔ کلیم ہے فیضی ہے۔ ایچ یو
بیگ ہے مجید ہے حافظ ہے مسعود ہے۔ ایک سے ایک نہیں ملتا۔ لیکن جالندھریت کی وجہ سے سب ملتے ہیں۔ ملتے رہتے ہیں۔ اتفاقاً
نہیں التزاماً با قاعدہ ایک دوسرے ملتے رہتے ہیں۔
جالندھریے کو میل جول کا عارضہ لاحق ہے۔
جالندھر یہ اجلا نہیں ہوتا۔ لکس صابون سے منہ دھو کر آئے تو بھی میلا میلا لگتا ہے۔ کلف زدہ نہیں ہوتا ۔ دھوبی سے دھلے کپڑے
پہنے تو بھی لگتا ہے جیسے گھر کے دھلے ہیں۔ جالندھیرے میں میں نہیں ہوتی ۔ مونچھیں ہوں تو ہوں ان میں اکڑ نہیں ہوتی لیکی لٹکی رہتی
ہیں۔
ضیاء کو دیکھئے اس میں لاہور ہے۔ کراچی ہے۔ اسلام آباد ہے۔ لیکن جالندھر نہیں ہے۔ خود کو جالندھری کہتا ہے اس لئے ہم مانے
لیتے ہیں۔ ورنا جالندھر کا رنگ نہیں۔
میرا ایک چھڈ یار دوست مسعود قریشی تلوار نکال کر کھڑا ہو گیا بولا خبر دار کو تو نے جالندھر کی شان میں گستاخی کی تو ۔۔۔۔ یہ کیسے ہو
سکتا ہے کہ جالندھر بڑ از وراثر ہوتا ہے۔ ہڈیوں میں رچ بس جاتا ہے۔ اپنی مہر لگا دیتا ہے۔
میں نے کہا بھائی زیادہ غصہ نہ کھاؤ یہ لفافہ تو جالندھر کے ڈاک خانے سے مہر کے بغیر نکل گیا۔
مسعود غصے میں چلایا ۔ کیا وہ ٹیلنٹیڈ نہیں ہے۔ میں نے کہا۔ ٹیلنٹ ہے ضرور لیکن ٹیلنٹ تو سیا لکوٹی میں بھی ہوتی ہے۔
بولا خوش شکل نہیں کیا۔
خوش سکلی تو امرتسریوں کا وصف تھا۔ جالندھریوں میں خوش شکلی کہاں سے آئی وہ تو عوامی مجھے والا شہر ہے۔
بولا جذبات کی بھیک تو ہے نا میں نے کہا بھائی میرے وہ تو عقل کا مارا ہوا ہے۔ سوکھا کاٹھ۔ اور پھر ذرا میلا نہیں۔ اتنا اجلا
جالندھر یہ ہو سکتا ہے کیا۔
باہر سے دیکھو تو ضیاء کی شخصیت بالکل سپاٹ ہے جیسے دور و یہ روشن بتیوں ہلے دوڑتی ہوئی سیدھی سڑک ہموار سڑک ہو نہ اچان نہ
نچان ۔ نہ جوڑ نہ موڑ
اس له شخصیت میں چار خصوصیات ہیں۔
خوش سکل خوش پوش خوش گفتار خوش مزاج اس خاتون کی طرح جاذب نظر ۔ جس کی تصویر کشی راگ و دھیا کے ایک بول نے کی
مکھ موڑ موڑ مسکات جات
بے شک مسکان دور کھڑے کو لوٹ لیتی ہے۔ دعوت دیتی ہے پاس بلاتی ہے۔ لیکن قریب جاؤ تو بھید کھلتا ہے کہ پاس روک نہیں
سکتی۔ اپنا نہیں سکتی۔ اپنا بنا نہیں سکتی ۔ شاید اس لئے کہ اپنا بنانے کے لئے خالی مسکان کافی نہیں۔ ساتھ تیور کا مزاج ضروری ہے۔
سیانے کہتے ہیں دوستی کی گٹھڑی ٹانگنے کے لئے سیدہ کھیل کام نہیں آتا ۔ ٹیڑھا میڑھا ہک درکار ہوتا ہے۔
ضیاء کی خوش گفتاری بظاہر بہت بڑی دین ہے۔ لیکن در پردہ بڑی محرومی ضیاء باتوں سے یوں بھرا پڑا ہے۔ جیسے شہد مٹھاس سے
بھرا ہوتا ہے یا جیسے عوام سرکار کے خلاف شکایات سے بھرے ہوتے ہیں۔ آپ ضیاء سے کسی موضع پر بات کریں۔ ہر موضوع پر اس
کے پاس کنے کے لئے ایک بات موجود ہے۔ اس کا حافظہ اس قدر چوکس رہتا ہے جیسے پروگرام میں نعیم بخاری سے ہتھے چڑھا ہوا ہو۔
موقعہ اور مناسبت کے لحاظ سے ضیاء کی بات عین موزوں ہوتی ہے۔ انداز بیان اتنا شگفتہ کہ سامع بور نہیں ہوتا۔ چاہے بات پہلے
کی سنی ہوئی ہو۔
اس کی رواں باتیں سن سن کر میں اس قدر متاثر ہوا کہ بار بار اسے کہتا رہا کہ یار تو اپنی یاداشتیں کیوں نہیں لکھتا۔ میں سمجھتا رہا کہ نثر
اس کی زبان کی لونڈی ہے۔
پھر دفعتا مجھے احساس ہوا۔ ارے ضیاء تو منہ زبانی ہے صرف منہ زبانی۔
صاحبو پتہ نہیں ایسے کیوں ہوتا ہے۔ لیکن ایسے ہوتا ہے کہ خوش گفتار لوگ منہ زبانی پھل پتیاں برساتے ہیں۔ پھلجھڑیاں چلاتے
ہیں لیکن قلم ہاتھ میں اٹھا ئین تو فیوز ہو جاتے ہیں۔
سب سے پہلا منہ زہنی جس کی شخصیت نے مجھ پر گہر اثر کیا تھا۔ محمود نظامی تھا۔
محمود نظامی باتیں نہیں کرتا تھا پھلجھڑیاں چلاتا تھا۔ اس کی ہر بات مزاح کے رنگ میں رنگی ہوتی تھی۔ بات بات پر قہقہہ لگاتا۔
قہقہ لگاتا تو آنکھیں بھیگ جاتیں ۔ اتنی بھیگ کہ لگتا جسے آنکھ سے اب ٹڑکا کہ اب ٹپکا۔
یوں قہقہے سے مل کر جلد ہی مجھے پتہ چل گیا تھا کہ وہ منہ زبانی ہے ضیاء سے کر مجھے شعور نہ ہوا۔ سمجھتا رہا کہ اس میں نثر نگاری کی کی بھر
پور اہلیت موجود ہے۔ لیکن جسے شعر و سخن کی دین حاصل ہو وہ نثر نگاری کی طرف روجہ کیوں کرے گاجر کا حلوہ ہو تو گڑ کون کھاتا ہے۔
ویسے بھی ضیاء جالندھری میں جسم کے اجلے پن کے علاوہ ذہنی اجلے پن کا عارضہ بھی موجود ہے۔ ذرا سا احساس برتری تھوڑی
سی اونچائی لیکن ضیاء بہت چلاک ہے اس احساس برتری کو دکھنے نہیں دیتا ۔ سمٹے رکھتا ہے۔ جناب والا اجلے پن کا احساس چاہے کیسا
بھی ہو جسمی ہو ذہنی ہو روحانی ہو۔ دکھے بغیر نہیں رہتا۔
صاحبو اللہ نہ کرے کوئی اجلا ہو ساری دنیا میلی ہو جاتی ہے۔
بہر حال ایک زور بھید کھل گیا میں نے جان لیا کہ وہ منہ زبانی ہے۔ نشر نہیں لکھے گا۔ لکھے گا بھی تو متوازن ناقدانہ ۔ وہ رنگینی نہیں ہو
گی جو گفتار میں ہے۔
دوستوں نے مجبور کر کے محمود نظامی سے ایک کتاب لکھوادی تھی لکھے ہوئے نظامی کتابی بن گیا۔ کتاب کا رعب چھا گیا نہ نظامی رہا
نہ اس کی بات رہی نہ قہقہہ رہا نہ آنسو صرف کتاب ہی کتاب رہ گئی۔
صاحبو دعا کرو اللہ کتاب سے بچائے رکھے۔
ہلکی پھلکی بات کرنے نہیں دیتی۔ سیدھی بات کو الجھا دیتی ہے۔ لطافت میں کثافت گھول دیتی ہے۔ جذبات کی رنگینیوں کو حج کر
سوچ کی گھمن گھیریوں میں ڈال دیتی ہے۔ عقل سکھاتی ہے۔ بڑے بڑے شاعر آئے فلسفی آئے ۔ انہوں نے ہمیں خبردار کیا کہ
بھائیو ۔ عقل ناقص چیز ہے۔ اس پر بھروسا نہ کرنا ۔
ہم نے ان کی بات پر واہ واہ تو کی لیکن اعتبار نہ کیا۔ آج بھی ہم عقل کی لاٹھی کے سہارے کے بغیر قدم دھرنے سے ڈرتے ہیں۔
سچی بات یہ ہے کہ اللہ تعالی کا بھی جواب نہیں ۔ یہ سارا تماشہ انہوں نے لگا رکھا ہے ایک طرف چھپنے کا شوق ہے ڈال ڈال پات
پات میں چھے بیٹھے ہیں۔ دوسری طرف ظاہر ہونے کا شوق ہے۔ ڈال ڈال پات پات میں ظاہر ہیں۔
حسینوں کی طرح صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ انہوں نے انسانی شخصیت بھی اپنے رنگ میں رنگی ہے۔ انسانی
شخصیت ظاہر بھی ہے مستور بھی۔ یک رنگی نہیں ۔ تضادات کی دھجیاں جڑی ہفت رنگی ہے۔ تضادات سے ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔
اس ست رنگے پرزم کو یوں گھما رکھا ہے کہ صرف ایک رنگ دکھتا ہے۔ لیکن ضیاے کی دورنگی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
اس کا کلام پڑھئے ۔ پھر اس سے ملئے اس کی باتیں سنئے۔ فرق صاف ظاہر ہو گا ۔ آپ محسوس کریں گے کہ وہ ایک نہیں دو فرد ہیں۔
ایک شاعر دوسرا فرد شاعر کا رنگ اور ہے فرد کا اور
شاعر گہرا ہے۔ ڈونگا ہے۔ فروٹریول لائٹ
شاعر دکھ ہے فرد خوش باش
شاعر آنسو ہے فرد قہقہ
شاعر عاشق ہے فرد محبوب
فرد عقل کا مارا ہوا شاعر اژان کا رسیا
شاعر بے نیاز فرد د نیا دار
شاعر کہتا ہے۔
یہاں یہ میں ہی نہیں ہوں
مجھ سے یاں کئی ہیں
یہ کھو کھلے چہرے جن کی نظریں
فقط خلاؤں کو گھورتی ہیں
یہ لوگ ہنستے ہیں لیکن ان کی ہنسی میں رنگ طرب نہیں ۔
ہے ۔“
فرد کی جانب دیکھئے ۔ چہرا بھرا بھرا۔ نگاہیں جاذب اور طرب سے بھر پور قہقہہ شاعر کہتا ہے۔
ہنسو اور اتنا ہنسو تم برس پڑیں آنکھیں
پھر اس سلگتے ہوئے آنسوؤں میں بہ جائے
وہ درد اور وہ دور دی جو قہقہوں میں ہے۔“
صاحبو میں تو نثر نگار ہوں ۔ ہم نثر نگار تو بہلی سوار پہ۔ ہم اڑن کھٹولے میں سوار شاعروں کے بارے میں کچھ کہنے کی حثیت نہیں
رکھتے ۔ آپ ہی فیصلہ کریں فرد کی طرف دیکھئے نہ درود نظر آتا ہے نہ آنسو اور دوری کا تو سوال پیدا نہیں ہوتا۔ قرب ہی قرب ہے۔
تقسیم سے پہلے کی بات ہے جب میں ضیاء سے متعارف ہوا تھا ماہنامہ ہمایوں جو ان دنوں ادب کا ٹاپ ناچ ہائی برو پر چہ تھا جس
کا اڈیٹر حمید احمد خان ادب کا بیور و تھا۔ جو نئے ادیبوں کو خاطر میں نہیں لاتا تھا۔ پیچھے ہٹ کر بات کرو۔ اس پرچے میں ضیاء کی چھوٹے
چھوٹے جذبات سے رچی بسی نظمیں شائع ہوتی تھیں ۔ یہ نظمیں منفرد تھیں جاذب توجہ تھیں ۔
پھر ہمایوں میں اس کی تصویر دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی ۔ یہ کیسا شاعر ہے۔ اتنا قبول صورت ۔ شاعر تو و نگے چے ہوتے ہیں۔ اور
میرے علم کے مطابق ۔ لازم ہے کہ ہوں۔
قبول صورتی کا معمہ تو حل نہ ہوا۔ کلام کا مداح بن گیا ۔ آج تک ہوں پھر پارٹیشن کے بعد راولپنڈی میں پہلی مرتبہ میں نے ضیاء کو
دیکھا۔
صدر میں بابو بازار کی نکڑ پر ایک بڑی میلی حلوائی کی دوکان تھی درودیوار چکے تھے۔ مٹھائیوں کے تھال ادھر ادھر بکھرے پڑے
تھے۔ دکان کے سامنے بنے سجے ہارڈ کالر اور ٹائی میں ملبوس دو فرد ہاتھوں میں مٹھائی کی پلیٹیں اٹھائے باتوں میں محو تھے۔ بات بات
پر قہقہے لگارہے تھے۔
انہیں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ اتنے آپ ٹو ڈیٹ لیکن گرد و پیش سے اتنے بے نیاز سٹیٹس کا شیس سے اتنی بے نیازی۔
میں نے اپنے ساتھی عزیز ملک سے پوچھا یہ کون لوگ ہیں ۔ ملک بولا یہ ضیاء جالندھر اور اس کا دوست خورشید ہیں۔
کرتے کیا ہیں میں نے پوچھ۔
سول سروس میں ہیں اس نے اس نے جواب دیا۔
میرے ذہن کا فیوز اڑ گیا۔ اتنی جرات
مجھے قدرت اللہ شہاب یاد آ گئے ۔
ایک دفعہ میں نے قدرت سے کہا۔ آپ کا اور میرا ساتھ مشکل ہے۔
بولے کیوں
میں نے کہا آپ بیوروکریٹ ہیں اور میں عوامی ہوں۔
کیا مطلب انہوں نے پوچھا۔
بولے میں بھی تو آزاد ہوں۔
میں نے کہا اگر آپ آزاد ہیں تو کراچی کے کسی پاش علاقے میں گنڈیریاں چوستے ہوئے ٹہل کر دکھا دیجئے۔
یہ سن کر شہاب خاموش ہو گئے کچھ دیر کے بعد بولے مشکل کام ہے لیکن چلئے کوشش کرتے ہیں۔
ضیاء اور خورشید کو یہ احساس ہی نہ تھا کہ وہ ایک مشکل اور جرات آزما کام کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ وہ میلی چکٹ دوکان پر یوں
ایٹ ہوم محسوس کر رہے تھے جیسے انٹر کان کے بار کیو پر کھڑے ہوں۔
پھر اس بلبل جوڑے کو کئی ایک بار دیکھا۔ وہی کتر کتر با تیں۔ وہی بھر پور قبضے ۔ وہی گرد و نواح سے بے نیازی میں گہری سوچ
میں پڑا گیا۔ یا اللہ یہ ضیاء کیا چیز ہے۔ نہ شکل وصورت سے شاعر ہے نہ برتاؤ سے۔ لیکن ہے شاعر ۔ بانکا شاعر پھر ضیاء ٹیلی ویژن کا
میچنگ ڈائر یکٹر بن کر اسلام آباد آ گیا اس کے آتے ہی ٹیلی ویژن کے چھتے میں بھن بھنم کا طوفان آگیا۔
ایک بولا ۔ سولہ آنے ڈاک خانے کا کلرک ہے افسری کرنی نہیں آتی ۔ دوسرا بولا ۔ بھئی یہ تو دو اور چار گنتا ہے۔ بالکل اکا ؤنٹ
ہے اسے تو اے جی پی آر میں بھیجنا چاہئے تھا۔
تیر ابولا۔ میں نہیں مانتا کہ یہ شاعر ہے بھی شاعر بھی اصولوں کے پابند ہوتے ہیں۔
چوتھے نے کہا۔ یار یہ تو کرکٹ کے اوپنر کی طرح خالی ٹھپ ٹھپ کرن جانتا ہے۔ ٹی وی میں تو اسلم اظہر جیسا باؤنڈریاں لگانے
والا چلتا ہے۔
پانچویں نے کہا ہاتھ کا بڑا تنگ ہے دونوں مٹھیاں بھینچ رکھی ہیں ۔ انہیں کھولتا نہیں۔
چھٹا بولا یار کمال کا آدمی ہے۔ اندر سے بڑا اسٹیشن کا شیس ہے لیکن ظاہر ہونے نہیں دیتا کر لو جو کرنا ہے۔
صاحبو آپ ٹی وی کو جانتے ہیں ٹی وی کے عملے کو نہیں جانتے ٹی وی نگا پراپیگینڈہ ہے۔ عملہ مٹل پر اپنے گنڈا۔ ٹی وی شور مچاتا کر
بھید کھول دیتی ہے۔ عملہ زیر لبی چلاتا ہے۔
ٹی وی جاٹ ہے اور عملہ دانشور
ٹی وی گلیمر ہے اور عملہ شہزادے
یہ عملے کا قصور نہیں۔ پروفیشن کا اثر ہے۔
شو بزنس کا میوں کو شہزادے بنا دیتا ہے۔
ضیاء شاہد کی آمد پر عملے نے ایسی وہ ہسپر نگ کمپین چلائی کہ ضیاء کی شخصیت مسخ ہو کر رہ گئی۔
جب سرگوشیون کا گرد و غبار چھٹا تو عملے کے ذمہ دار لوگ بولے کہنے لگے دونوں ہی مجبور ہیں۔ شہزادے اصول اور قانون کی
پابندی میں رہنا پسند نہیں کرتے ۔ ضیاء پوسٹ آفس سے آیا ہے اصول اور زنجیریں ساتھ لایا ہے۔
اگر چہ ضیاء نے ٹی وی کے عملے کو بونس دلایا۔ اور اس قلاش محلکے کو بینک بیلنس سے نواز الیکن وہ ان کی شہزادگی کو دور نہ کر سکا۔
جب ضیاء آیا تھا توٹی وی پر ۲۰ کروڑ قرضہ تھا جو سلانہ کے کروڑ کے حساب سے بڑھتا جاتا تھا۔
جب ٹی وی چھوڑ کر گیا تو تمام قرضہ ادا ہو چکا تھا۔ اور ۲۰ کروڑ کی سالانہ آمدنی ہو رہی تھی۔
اور کارکن کو سال مین تعین تعین بونس مل رہے تھے۔
ٹیلی ویژن نے ادیبوں کو کبھی رائٹر نہیں سمجھا۔ انہیں صرف استعمال کرتے ہیں۔ جس طرح پلکوں کو جاذب نظر بنانے کے لیے
حسینا میں لوشن استعمال کرتی ہیں۔ پروڈیوسر اپنے رائٹر خود بناتے ہیں۔ اپنے بنائے ہوئے اور بنے بنائے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔
انہیں گھڑے سے دلچسپی ہے گھوڑے سوار سے نہیں۔ جب ضیاء ام ڈی ایم ڈی ایک ایڈ منسٹریٹر ہے ۔ شاعر نہیں ۔ گلہ شکوہ بے کار ہے
کیونکہ اس نے ضیاء جالندھری کو بھی ہینگر پر ٹانگ کر سٹور روم میں رکھوا دیا تھا۔
صاحبو ضیاء کی کہانی بہت سادہ اور مختصر ہے۔
سیک سخت گیر باپ نے ضیاء کے بچپن اور جوانی کو تلخ بنادیا محبت سے محرومی بہت بڑی اذیت ہے۔ اگر چہ ضیاء کی نانی نے بھر پور
محبت دی۔ لیکن ماں باپ کی محبت اور چیز ہے باپ کی سخت گیری کی وجہ سے وہ مالی مشکلات سے گھرا رہا باپ ریلوے میں ملازم
تھے۔ وہ کیوں سخت گیر تھے یہ بھید نہیں کھلتا۔
نفسیات کے ماہر ہیں جن کا تعلق حرکت کے پروفیشنل سے ہے وہ سخت گیر نہیں ہوتے ۔ رسمی اخلاق کے پابند نہیں ہوتے ۔ دل اور
ہاتھ کے کھلے ہوتے ہیں ۔ کھاؤ پیو اور جیو کے قائل ہوتے ہیں۔
مثلاً ایر لائنز کے لوگ خصوصاً پائیلٹ ۔ ریلوے کے لوگ خصوصاً گارڈ ۔ بس چلانے والے۔ ٹرک ڈرائیور تا نگابان ۔ ان سب
کو حرکت سے تعلق ہے۔
میرا اپنا مشاہدہ ہے کہ تقسیم سے پہلے ریلوے گارڈ اپنے ریسٹ جنکشن کو سرکاری تار دیا کرتے تھے کہ میرے لئے دوڈ نر ایک لڑکی
اور ڈبل بیڈ کا انتظام رکھو میں آرہا ہوں اوار ا سے کوئی برا نہیں مانتا تھا۔
سمجھ میں نہیں آتا کہ ضیاء کے والد ریلوے کے متحرک سٹاف میں ہوتے ہوئے اس قدر صراط مستقیم اور سخت گیر کیوں تھے۔
شاید کے والد ایک آلہ کار تھے اور قدرت شاعر کی تخلیق کے لئے ضیاء کو درد کی دھنگی سے رواں دواں کر رہی تھی ۔ فنکار ایسے ہی
نہیں بن جاتے۔ بڑا اہتمام کرنا پڑتا ہے۔ سونا بننے سے پہلے کٹھالی سے گزرنا پرتا ہے۔
شاعر لہ تکمیل کے لئے ضیاء کو ایک طویل عشق سے گزرنا پڑا۔ یہ ایک انوکھا عشق تھا۔ کھچڑی عشق ۔ چونکہ ضیاء بنیادی طور پر محبوب
طبیعت کا مالک ہے اس عشق میں ایک ہی فرد ہے بیک وقت عاشق بھی تھا اور محبوب بھی۔
کاش کہ میں آپ کو اس کھچڑی عشق کے کوائف سنا سکتا۔ بہر حال چونکہ شاعر کی تکمیل کے لئے تھا اس لئے ملاپ خارج از امکان
تھا۔ مقصد ضیاء کو درد کی دولت سے نوازنا تھا۔
درد اللہ کی بہت بڑی دین ہے۔ درد ہو تو شاعر نہ ہو ادیب نہ ہو انسان نہ ہو کچھ بھی نہ ہو۔
پھر ضیاء کی شادی ہو گئی ۔ یہ شادی انوکھی شادی تھی ۔ گرم محبت اور کولڈ وار کا میدان گرم ہو گیا۔
محترمہ پشاور کی درسگاہ میں اپنے جھنڈے گارڈ چکی تھی ۔ ایم اے انگلش تھی ۔ خدوخال سے آراستہ تھی۔ سوشل تھی۔ گٹس والی
تھی۔ بات کرنا جانتی تھی۔ تعلیم میں کھیلوں میں تقریبات میں، تنظیمات میں اپنا لوہا منوا چکی تھی ڈی بیٹ (Debate) میں ڈکلے
میشن (Declamation) میں ڈرامہ میں امتیاز حاصل کر چکی تھی۔ ادھر خوش شکلی تھی خوش گفتاری تھی شاعری تھی شہرت تھی۔ سول
سروس تھی۔ محترمہ کو اپنی اچیومنٹس پر مان تھا ضیاء کو اپنی شخصیت پر ناز تھا۔ دونوں کیل کانٹے سے لیس تھے۔ دونوں نے خود کو منانے کا
عزم کر لیا۔ میدان کا رازار گرم ہو گیا۔ شکر ہے بچہ آ گیا۔ اس نے دونوں کو سمجھا بجھا کر سیز فائیر کروا دیا۔
صاحبو دعا کرو کہ میاں بیوی دونوں برابر کے گفٹڈ نہ ہوں اور نہ مشکل پڑ جاتی ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک میں حوالگی سپردگی کا
جذ بہ ضرور موجود ہو۔ ورنہ ازدواجی پہلی چلتی نہیں ٹھس ہو کر رہ جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button