Okhay Olray

شہزادی پروین شاکر

شہزادی پروین شاکر
نا قد کہتے ہیں باہر کی بات کرو بھیتر کی مت کرو۔ صرف خاکہ لکھو۔ ہم نے خاکہ نویسی کے اصول جو متعین کر دیئے ہیں۔ صرف آؤٹ لائن ۔ اب اگر میں پروین شاکر کی آؤٹ لائن کی بات کروں تو وہاں تو آؤٹ لائن ہی آؤٹ لائن ہے۔ ایسی آؤٹ لائن کہ جس کے چکر میں پڑ جاؤ تو باہر نکلنے کا راستہ نہ ملے ۔ ملے بھی تو باہر نکلنے کو جی نہ چاہے۔
اس آؤٹ لائن کے چکر میں صرف میں آپ ہم ہی نہیں پھنسے ہوئے خود پروین شاکر بھی پھنسی ہوئی ہے۔ باہر نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا۔ عجیب کشمکش میں گرفتار ہے۔ اس سے پناہ بھی چاہتی ہے۔ اس کا شکارہ مارے بغیر رہا بھی نہیں جاتا۔
اللہ نہ کرے کسی خاتون کی آؤٹ لائن جاذب نظر ہو۔ ہو تو وہ نظروں پر چڑھ جاتی ہے اس کی زندگی اپنی نہیں رہتی۔ لاکھ پھونک ہوتو وہ پھونک کر قدم رکھے۔ خود کو احتیاط کی زنجیروں میں جکڑ لئے امان نہیں ملتی ۔
اور پروین کی بد قسمتی تو دو آتشہ ہے۔ آؤٹ لائن کے ساتھ ان لائن بھی ہے۔ معمولی نہیں بڑی گھمبیر ان لائن ہے۔ میرا مصور دوست آذر ڈولی کہتا ہے کہ مفتی الفظ کوئی چیز نہیں زندگی تو لکیروں سے عبارت ہے۔ کچھ باہر کی کچھ اندر کی کچھ اوپر کی۔
یعنی کچھ خدو خال کی کچھ ذہنی رجحانات کی کچھ تقدیر کی۔
عام طور پر افراد کی زندگی میں ان تینوں میں سے کوئی ایک لکیر حاوی ہوتی ہے۔ پروین میں تینوں حاوی ہیں۔
باہر سے دیکھو تو وہ نازک اندام دبان پان لڑکی نظر آتی ہے۔ قریب جاؤ تو منتظر یکسر بدل جاتا ہے۔ آپ کے رو برو ایک بالغ العقل ہوش مند زیرک منفر د خیالات اور مضبوط کردار کی خاتون بیٹھی ہوگی۔
وہ سہارے سے بے نیاز ہے۔ ہر بات میں منفر درائے رکھتی ہے۔ مگر سہارا مل جائے تو کفران نعمت نہیں کرتی۔
تکلیف دہ دکھ بھرے ماضی کے باوجود اس کے اندر امید کا دیا روشن ہے۔ زندگی کرنے کا عزم موجود ہے۔ پروین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے مراد کے لیے جیتی ہے۔ سچ کہتی ہے لیکن کبھی کبھی اس کے انداز کود یکھ کر شک پڑتا ہے کہ اس میں خودا کیلے جینے کی شکتی بھی موجود ہے۔
گھریلو خوشی کے متعلق قدرت کا اصول سمجھ میں نہیں آتا ۔ دانشور سوچ سوچ کر ہار گئے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ اٹ از ناٹ ان دی فٹنس آف تھنگز لیکن ایسا ہوتا ہے کہ زندگی میں ” کو جھیاں گھر میں پیڑھے پر بیٹھی چوڑے چھنکاتی ہیں اور سوہنیاں ہو کے بھرتی ہیں۔
پنجابی میں ایک بول ہے۔
گھر کو چھیاں تو سوہنیاں دی دے اگ یکن نه پروٹھے بلے حکماء کہتے ہیں، ٹھیک تو ہے سارا کھیل تو آگ کا ہے۔ حسن تو مفت میں بدنام ہے۔ بے شک حسن میں مرد کو کھینچ لانے کی شکتی موجود ہے لیکن اپنا بنائے رکھنے کی قوت موجود نہیں۔ نشے کہتا ہے۔
بے شک انسان خطرے کو پسند کرتا ہے اور کھیل کو اس طرح عورت سے پیار کرتا ہے: تمام کھیلوں میں سب سے خطرناک۔
پروین کی شخصیت کے تین پرت ہیں۔
پہلا پرت دیکھو تو لطافت ہے لے ہے معصومیت ہے اور حیا کے جال ہی جال ۔ دوسرا پرت دیکھو تو منظر ہی بدل جاتا ہے ”لولی وینس ڈی مائکو Spinex بن کر بیٹھ جاتی ہے۔ ذہنی پختگی، مردانہ جرات اور Cruel Realismجبھی تو سیانے سمجھدار پہلے پرت پر ہی گزارہ کر لیتے ہیں۔ ذاتی تحفظ یا ڈر کے مارے فاصلے قائم رکھتے ہیں۔
تیسرا پرت پیش منظر نہیں، پس منظر ہے۔ دکھ کی ایک بے نام بھیگ جو ساری شخصیت میں لہریں لیتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
پروین شاکر کی پر نم شخصیت کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے دکھ کے پانیوں میں گھرا ہوا ایک سرسبز جزیرہ ہو۔ لیکن اس کی آنکھ میں ایک ایسی نگاہ بھی ہے جو چلتی آندھی کو باندھ سکتی ہے دریا کا رخ موڑ سکتی ہے۔
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے اس کی پر نم شخصیت جاذب کیفیت کے علاوہ ایک ہتھیار بھی ہو۔
پھول پر شبنم کے قطرے دیکھ کر کبھی کبھی شک پڑتا ہے کہ دکھ ایک سنگھار بھی ہے ایک انوکھا مگر زور اثر کا سمبلیک ۔
پروین کی کہانی بہت ہی سادہ ہے۔
وہ بہارن ہے۔ بہار نہیں جسمی طور پر دھان پان ہوتی ہیں لیکن اتنی تیکھی کہ سوئی کی طرح چبھ جاتی ہے۔ کٹرہ شیعہ خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔
شیعہ خاندان کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہاں آنکھ کھلتے ہی روایت ہے کلام ہوتا ہے ردھم ہوتا ہے لئے ہوتی ہے جذ بہ ہوتا ہے دکھ ہوتا ہے میرانیس ہوتا ہے۔
پروین اس ماحول میں پل کر جوان ہوئی۔ پروین اس ماحول میں
پھر قدرت نے اس میں تخلیقی کلی ٹانک دی۔ تخلیقی صلاحیت ہوتی تو خوب ہے لیکن المیہ اثرات کی حامل ہوتی ہے۔ نارمل زندگی کرنا ممکن نہیں رہتا۔
دانشور اس کے سامنے دہری حقیقت کو ماننے کے لیے تیار نہیں کہ وہ کیفیت جسے Happiness کہا جاتا ہے صرف میڈ یا کر کو نصیب ہے۔
لگتا ہے کہ قدرت نے شعراء کو سکھی زندگی بسر کرنے کے لیے پیدا نہیں کیا وہ جو زندگی کی انڈر بیٹ کو سننے کی حس سے نوازے جاتے ہیں انہیں ذاتی زندگی بسر کرنے سے محروم کر دیا جاتا ہے۔
بانسری میں چھید اس لیے ڈالے جاتے ہیں کہ سر پیدا ہو۔
پروین شاکر کی بد قسمتی یہ ہے کہ وہ نوازی گئی۔ جو نوازے جاتے ہیں ان اکلا پا مسلط کر دیا جاتا ہے۔ ذاتی خوشی چھین لی جاتی ہے۔ دکھ درد کی ایسی سمرتیاں لگا دی جاتی ہیں کہ وہ ہر لحظہ جھن جھن کرتی ہیں۔
بیچاری قدرت !
پروین شاکر کو سر کرنے میں اسے کیا کیا جتن کرنے پڑے۔ خانہ آبادی کی عمومیت سے بچانے کے لیے میاں کے ساتھ ان بن کا کانٹالگا دیا۔ پروین کی طبیعت میں زود حسی کی پیخ نگاری ایسی کہ نارمل ازدواجی تعلقات کی متحمل نہ رہے۔ یہ سب اس لیے کہ علیحدگی کے سوا چارہ نہ رہے۔
پھر محبوب کو پروین کے انگ انگ میں رچا کر دونوں کے درمیان سماج کی دیوار کھڑی کر دی۔
اور اب ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب جبکہ وہ سماجی آزادی ذہنی پختگی، کرداری استحکام کی سمرتیوں سمرتیوں سے آراستہ ہے اور اس بات کا خطرہ لاحق ہے کہ پھر سے خانہ آبادی پر مائل ہو جائے قدرت نے اس کے دل میں غیر عقلی اندیشے پیدا کر دیئے ہیں۔
کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ویسا نہ ہو جائے۔
قدرت نے اس کے ذہن کو اس حد تک مسخر کر رکھا ہے کہ وہ اپنی تازہ تصنیف کا نام انکار رکھنے پر مجبور ہے۔
صاحبو شعراء نے ہمیں کنفیوژ کر رکھا ہے۔
آج تک ہم پر یہ بھید نہیں کھلا کہ عاشق کون ہے محبوب کون ہے۔
شاعر کہتے ہیں عاشق ہم مر دلوگ ہیں۔ عشق کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ نازک اندام خواتین عشق کے کٹھن مطالبات سے عہدہ بر آنہیں ہو سکتیں۔
خواتین کہتی ہیں، مردوں کی بات نہ سنو ۔ انہیں بڑ مارنے کی پرانی عادت ہے۔ انہوں نے زبر دستی، غنڈہ بازی کے زور پر عشق کے رول پر قبضہ کر رکھا ہے۔ عشق ایک کیفیت ہے جسے کرنے سے سے نہیں بلکہ سہنے سے تعلق ہے۔ مجنوں بن کر دشت پیمائی کرنا یا رانجھا بن کر مجھیاں چرانا عشق نہیں ہوتا۔ عشق کرنا تو صرف عورت جانتی ہے۔
نفسیات کے ماہر کہتے ہیں کہ مرد تو ہارمونیم کی مصداق ہوتا ہے انگلی رکھ دو تو سر بجتی ہے اٹھا لو تو ختم ہو جاتی ہے اور عشق تو ایک تسلسل ہے۔ مسلسل جذبہ آتا جا تا نہیں قائم ۔
اس کے برعکس عورت تو تاریں ہی تاریں ہیں۔ ایک بار چھڑ جائے تو پھر چھڑی رہتی ہے۔
مجھے شاعرات سے شکایت ہے کہ انہوں نے اپنی تخلیقات میں صرف انسانی جذبات کا ذکر کیا ہے۔ نسائی جذبات کا نہیں۔
پروین نے اپنے کلام میں نسائی جذبات پر بات کی ہے۔ کھل کر نہیں، یہاں وہاں کہیں کہیں اشارات میں۔
کہتی ہے عورت بیک وقت عاشق بھی ہے اور محبوب بھی مرد تو صرف مضراب ہے جو چھیڑ کر الگ ہو جاتا ہے۔
اشفاق احمد ورک نے جو پائے کا مزاح نگار ہے خوشبو والی شاعرہ کے عنوان سے پروین شاکر کا خوبصورت لکھا ہے۔ نسائی جذبات اور شاعرات کے متعلق ورک لکھتا ہے۔
اس دنیا میں غزل کی وجہ آغاز عورت اور عورت کی وجہ آغاز مرد ہے اور اب یہ تینوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔ اردو شاعری کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو مردوں کے ساتھ خواتین شاعرات کی بھی کمی نہیں۔ مگر ان میں اکثر کے ہاں شاعرہ بولتی ہے تو عورت غائب ہو جاتی ہے اور عورت کی آواز سنائی دیتی ہے تو شاعرہ پس منظر میں چلی جاتی ہے۔“
پروین شاکر پہلی خاتون شاعرہ ہے جس کے ہاں عورت اور شاعرہ قدم سے قدم ملا کر چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔
پروین شاکر کے کلام کے متعلق ورک لکھتا ہے۔
پروین شاکر کو زبان پر پوری گرفت ہے۔ اردو زبان پر اور اپنی زبان پر بھی۔ یہی وجہ ہے کہ الفاظ اور ارشادات اس کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے رہتے ہیں۔ جو چاہتی ہے لکھ دیتی ہے۔ لوگ بھی وہی چاہتے ہیں جو لکھ دیتی ہے۔“ اتنی سی عمر میں اس نے اتنے کام کر لیے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ آگے چل کر کیا کرے گی کیا نہیں کرے گی جبکہ میرے فلسفی دوست مسٹر الو کا کہنا ہے کہ ایسے کام صرف اس عمر میں ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button