مجاہد ڈاکٹر رشید امجد
زندگی میں ایک مقام ہے جسے انگریزی میں دی لینڈ آف نو ریٹرن کہتے ہیں۔ ایک ایسا مقام جہاں ایک بار جا پہنچو تو واپسی
ممکن نہیں رہتی۔
خال خال لوگ وہاں سے واپس آجانے کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔ یہ عزاز کسی کسی کو نصیب ہوتا ہے۔ ہر کسی کو نہیں ۔ رشید امجد وہ مجاہد
ہے جو دی لینڈ آف نو ریٹرن سے واپس آگیا ہے۔ وہ تیر کر آیا ہے، میں بہہ کر آیا ہوں ۔ وہ مجاہد ہے میں خوش قسمت ہوں ۔
کسی نو جوان افسانہ نویس کی بات ہو رہی تھی۔ میرا دوست مسعود قریشی جو شاعر بھی ہے اور نقاد بھی بولا ۔
مفتی اس لڑکے کو کہو کہ افسانہ نہ لکھے۔
کیوں نہ لکھے۔ میں نے پوچھا۔
بولا اسے کہانیاں لکھنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
کیوں حاصل نہیں ہے۔
کہانیاں لکھنے کا حق صرف اسے ہوتا ہے جو خود کانٹوں کی سیج پر سویا ہے جس نے درخت کی وہ شاخ کاٹنے سے دریغ نہیں کیا
جس پر وہ خود بیٹھا تھا جو تذلیل میں لت پت ہوا ہے جو نالیوں میں گرنے کی لذت سے آشنا ہے اور ایسی کیفیتوں کو بیت کر واپس آگیا
ہے۔ مسعود سچ کہتا ہے۔ میرے جی کو بھی ان کیفیتوں کو بیتنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا مگر وہ واپس نہ آیا۔
منور کو یہ کیفیت اس قدر من بھا گئی کہ اس نے وہیں وڈیرہ لگا لیا۔
اس حوالے سے رشید امجد کو کہانی لکھنے کا حق حاصل ہے۔ آج رشید امجد کی کہانی حیرت سے بھری ہوئی ہے۔ زندگی کی
پر اسراریت اور اپنی واپسی پر وہ ابھی تک عالم حیرت میں ہوا ہے۔ یہ کیا ہوا ہے؟ کیوں ہوا ہے؟ کیسے ہوا ہے؟ وہ ابھی ابلیس کی طرح
ونڈر لینڈ میں ہے۔
کل کل جب جب حیرت حیرت پائیں؟ ہا ئیں؟ سے سے واہ واہ ! میں میں بدل بدل جائے جائے گی تو علامت کی دھند چھٹ جائے گی اور اور اس اس کی کہانی بولے گی۔ گی ۔ کیا کیا دکھ دکھ درد درد
کی دھنیں سنائے گی۔
سیانے کہتے ہیں انسان کو دو تین قسم کی طاقتیں عطا ہوتی ہیں۔ ایک کرنے کی طاقت دوسری سہہ جانے کی طاقت کرنے کی مرد کو
عطا ہوئی سبہ جانے کی عورت کو سبہ جانے کی طاقت افضل تر ہے کیونکہ وہ جینے کو حوصلہ بخشتی ہے۔ نامساعد حالات میں جینے کا حوصلہ
بخشتی ہے۔ یہ طاقت بزرگوں کو عطا ہوئی۔ کشمیر ہا تو کو عطا ہوئی جو نہ جانے کب سے نا مساعد حالات میں مرمر کے جئے جانے کا حوصلہ
رکھتا ہے۔ اس حوالے سے رشید امجد ایک ہا تو ہے مجاھد ہا تو ۔
رشید امجد کی زندگی ہونی“ کے تحت گزاری ہے۔ ہوئی ایک ایسا واقعہ ہے جسے واقعہ ہونا نہیں چاہے مگر وہ ہو جاتا ہے۔ آپ کو
پوچھے بغیر ۔ بتائے بغیر آپ کی زندگی کولت پت کر دیتا ہے۔
اس ہونی کے خلاف رشید امجد نے دہائی دی چیخ و پکار کی لیکن سنوائی نہ ہوئی ۔ پھر تقدیر کی اس زیادتی اور اپنی بے بسی پر اس نے
ایک انوکھے احتجاج کا سہارا لیا۔ ایسا احتجاج جیسے بچے کیا کرتے ہیں کہ سارا نہیں دیتے تو سارا آدھا بھی لے لو۔ رشید امجد نے خود کو تباہ
کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اپنی موم بتی دونوں سروں پر جلالی ۔ اندر کی سلگن کو ہوا دے کر بھا نبھڑ بنا دیا۔
قدرت کی شعبدہ بازی کا بھی شمار نہیں ۔ سانپ آتے ہیں نکل جاتے ہیں۔ لکیریں چلتی رہتیں ہیں، چلتی رہتیں ہیں ۔ ہونی کا سانپ
آیا اور نکل گیا لیکن لکیروں نے سالہا سال رشید امجد کو جھکڑے رکھا۔ سیانے کہتے ہیں یہ لکیریں جاتی نہیں بلکہ قائم ہو جاتی ہیں اور پھر
چلتی ہیں۔ رینگ رینگ کر چلتی ہیں۔ زندگی بھر رینگتی رہتی ہیں۔ آپ کے گرد حلقہ تنگ کئے جاتے ہیں اور تنگ اور تنگ۔ اس حوالے
سے رشید امجد کی کہانی بڑی دکھی ہے۔ سالہا سال ہوئے سانپ آیا اور نکل گیا۔ لکیریں اب بھی رینگ رہیں ہیں۔ رشید امجد کو گرفت
میں لئے ہوئے ہیں۔ صاحبو ہم سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ سانپ نہیں آیا مگر لکیریں لگائے بیٹھے ہیں۔
یہ لکیریں شخصیت کی کینوس کے اندر چیونٹیوں کی طرح دھنس جاتی ہیں اور جگہ جگہ گھر بنا لیتی ہیں۔ باہر ساکن اندر حرکت ہی حرکت
پیم حرکت مسلسل کھتر پتھر ۔ انسانی شخصیت عجب گور کھندا ہے جس کا کوئی پتا نہیں ملتا۔ کسی نے ایک درویش سے پوچھا کہ بابا جی
انسانی شخصیت کیا شے ہے؟ درویش بولا ۔
میاں ہمیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے بارہ دری کی چیز ہے۔ دروازے ہی دروازے دروازے۔ کچھ باہر کھلتے ہیں کچھ بھیتر کچھ کھلے
میں کچھ ادھ کھلے کچھ بند ۔ پوچھنے والے نے پھر پوچھا۔
کیا خود بند کئے ہیں؟ درویش نے کہا۔
کچھ ازلی بند ہیں کچھ خود بند کئے ہیں کہ بھید نہ کھلے کچھ چوڑ چپٹ کھول رکھے ہیں کہ خلق خدا کی آنکھوں میں دھول
جھوٹیں”۔
درویش کے حوالے سے دیکھیں تو رشید امجد کے دروازے کچھ زیادہ ہی کھلے ہیں۔ ایوان خاص جیسے نہیں ۔ پنیڈو دالان جیسے
دروازے ۔ اگر چہ خود کو نا قد محقق اور دانشور سمجھتا ہے لیکن رشید امجد در اصل بڑا ہی سادہ آدمی ہے۔ پھر بھی نیم واہ راہ جاتا ہے۔ شاید
اسی وجہ سے رشید امجد کے اندر اور باہر کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔
عام طور پر دانشوروں کے اندر اور باہر تربوز کی طرح ہوتے ہیں۔ جیسے تربوز باہر سے ہرے کچور اور اندر سے لال سو ہے۔ لیکن
رشید امجد کا اندر باہر دونوں کدو کی طرح ایک جیسا ہے سپاٹ ۔ اس لحاظ سے رشید امجد کا اندر اور باہر کدو کی طرح ایک جیسا سپاٹ ہے۔
اس طرح رشید امجد کی شخصیت رنگی ہوئی ہے نہ دو رنگی نہ دورخی نہ دو دھاری۔ ایک ویران سڑک پر کٹیا میں بابا کا ڈیرا تھا۔ گاؤں کے
لوگ بابا کے پاس آیا کرتے تھے۔ ایک روز ایک لمبی کالی سیاح کار ڈیرے پر آکر رکی۔ دروازہ کھلا ۔ ایک ادھیڑ عمر کی خاتون بری سج
دھج میں کار میں بیٹھی تھی۔ بولی۔
باباجی میرے لئے دعا کریں۔ چپ چاپ بابا غور سے خاتون کو دیکھتا رہا۔ پھر بولا ۔
بی بی تو نے ریشم پہن رکھا ہے۔ ہیروں والے زیورات سے لدی پھندی ہے۔ اتنی لمی کالی کار پر سوار ہے۔ تجھے اور کیا چاہئے؟
میں تیرے لئے کس چیز کی دعا کروں ؟ خاتون گاری سے باہر نکل آئی بولی۔
رشید امجد اس خاتون کی مصداق ہے۔ اس کے پاس سب کچھ ہے نیک نامی ہے ہرت ہے عزت ہے عہد ہے وہ تخلیق کا رہے
اردو ادب میں سے ایک مقام حاصل ہے، لیکن دل میں ایک پھانس لگی ہوئی ہے۔ لگتا ہے کسی چیز کی کمی رہ گئی ہے۔ اس کی کہانیوں
میں ایک بے نام شنگی ہے۔ سانپ گزر چکا ہے۔ لکیریں رنگ رہی ہیں۔ شعور میں نہیں لاشعور میں گھوم رہی ہیں۔ لاشعور میں ایک زیر
لبی ! ابھرتی ہے۔
مشکل آسان ہوئی چاہتی کیوں پریشاں ہواجاتا
رشید امجد کی کہانی بڑی تکلیف دہ ہے۔ دکھ بھری ہے لیکن بڑی ہی دلچسپ کہانی ہے۔ اس کہانی کو پنجابی میں ہونی“ کی کہانی کہا
جاتا ہے۔ ہوئی آتی ہے۔ بے وجہ بے جواز اور بے مقصد اور کیسے ہو جاتی ہے۔ پھر ایک گرداب ڈب چھلکے مسلسل ڈب چھلکے انسان
ہاتھ پاؤں مارتا ہے۔ مار مار کر ہار جاتا ہے۔ اس عذاب سے بچنے کے لئے ڈوب جانے کی آرزو کرتا ہے۔ اور ڈوب جاتا ہے۔
رشید امجد نے سولہا سال خوب جھٹکے کھائے ۔ پھر ڈوب جانے کے جنون میں اپنے جسم سے پتھر باندھ لئے۔ پھر پتا نہیں کیسے
ہوا۔ ہونی نے اسے اگل دیا۔ جیسے حضرت نوع اعلیہ اسلام کو مچھلی نے اگل دیا تھا۔ پتہ نہیں آیت کریمہ کا ورد کس نے کیا تھا۔
حیرت کی بات ہے کہ وہ ڈوبنے کی بجائے کنارے پر جا لگا اور یہ بھی حیرت کی بات ہے کہ آج رشید امجد یہ نہیں سوچتا کہ وہ کیسے
کنارے جالگا۔ اس کے دل میں شکر گزاری کا جذبہ نہیں ابھرتا۔ اسے یہ شکایت ہے کہ وہ کیوں ڈب جھلکے کھاتا کیوں ہوئی آئی اور ہو
گئی۔
رشید امجد سری نگر کے ایک کھاتے پیتے گھرانے کا چشمو چراغ ہے جو بارہ سال کی منتوں کے بعد پیدا ہوا اور سارے گھر کی توجہ کا
مرکز بن گیا۔ وہ اس مندر کا واحدد ہوتا تھا۔ صرف ماں باپ ہی نہیں سب مور چھل کرتے تھے۔ آنکھوں پر بٹھاتے تھے۔
۱۹۴۷ء میں جب رشید امجد سات سال کا ہوا تو اس کے والدین پنڈی میں رشتے داروں سے ملنے کے لئے آئے ان کے یہاں
پہنچتے ہی مملکت پاکستان کے قیام کا اعلان ہو گیا۔ راستے بند ہو گئے۔ سرحدوں پر مسلمانوں کے خون کی ندیاں چلنے لگیں ۔ رشید کے والد
کا واپسی جانا نا ممکن تھا۔
ان دنوں پاکستان دروزہ سے گزر رہا تھا۔ افراتفری اور نفسا نفسی کا عالم تھا۔ رشید امجد اور اس کے والدین اس افراتفری اور
نفسا نفسی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ والد نے اپنے پاؤں پر کھرے ہونے کی بہت کوششیں کیں ۔ دکان کھولی نہ چلی قالینوں کا کاروبار کیا
دیوالیہ ہو گیا۔ مسلسل ناکامیوں نے کمر توڑ دی جان بر نہ ہو سکا۔ والدہ اکیلی رہ گئی۔
رشید امجد نے دسویں کر لی۔ کالج جا کر ضبط کھو بیٹھا۔ تعلیم چھوڑ دی آوارگی کو اپنا لیا۔ ایک انتہائی شدتی چار یاری بنائی۔ غنڈہ
گردی کے چاٹ لگ گئی۔ شدت کا یہ عالم تھا کہ گھر فاقے تھے۔ باہر کیمل سرنگ سگرٹ چلتا تھا۔
پھر شدت وحشت تک جا پہنچی۔ سگرٹ ہاتھ پر بجھانے لگا۔ ہاتھ کے زخم کو بڑے پیار سے ہرہ رکھتا۔ اس کی یوں نمائش رکھتا جیسے
چھاتی پر لگا تمغہ ہو۔ یہ خود کو جسم کر دینے کی خواہش کا ڈھکا چھپا اظہار تھا۔ اس دور میں رشید کی زندگی دو حصوں میں بٹ گئی۔ باہر غنڈہ
گردی آوارگی اندر ماں کا دیوانا وارلا ڈلا پیارا۔ یہ لاڈ عام لاڈ پیار نا تھا۔ رشید کی آوارگی کی وجہ سے ماں ڈوب رہی تھی۔ اس کے لئے
رشید واحد تنکا تھا۔ وہ بری طرح اس تنکے کے ساتھ چمٹی ہوئی تھی۔ دونوں جانب شدت کے بھبھا کے تھے۔ باہر بھی اندر بھی کہتی ماں بیٹا
جلدی گھر آجانا۔ ماں کی بات رشید میں عمل نہیں رد عمل پیدا کرتی تھی۔ وہ رات کے دو تین بجے گھر آتا تھا۔ ماں راہ دیکھتی رہتی ۔ دونوں
ہی مجبور تھے معزور تھے۔ ماں کو راہ دیکھنے کی لت پڑی تھی۔ رشید کو یہ کہ کوئی راہ دیکھے۔ ماں کا سارا از یور یک گیا تو رشید کو نوکری کرنی
پڑی۔ پہلے گھریلو ملازم بنا، پھر ورک مستری، پھر ورکشاپ میں کلر کی مل گئی۔ وہاں ایک ایسا ساتھی مل گیا جو خود ٹوٹا ہوا تھا لیکن خود کو
بنانے کا جنون سر پر سوار تھا۔
وجا
کہتے ہیں دیا دیے سے جلتا ہے۔ رشید امجد اور اعجاز دونوں ہی بجھے ہوئے دیے تھے۔ پتہ نہیں کس نے ان میں روشن ہونے کی
آرزو پیدا کی۔ رشید میں بھی کچھ بنے کی آرزو جاگی ۔ آوارگی تو رہی لیکن رخ بدل گیا۔ اک کایا پلٹ عمل میں آئی ۔ ایسے ہی جیسے کبھی
ہونی آئی تھی۔ رشید امجد کے اندر کا با تو مجاہد جاگ اٹھا۔ باتو میں مرمر کے جیئے جانے کی شکتی ہوتی ہے۔ بہا تو کشمیر کی مسلسل جدوجہد کا
سمبل ہے۔ اگر ہا تو نہ ہوتا تو آج کشمیر صدیوں کے جور و استبداد تلے دم توڑ چکا ہوتا ۔ ہا تو جا گا تو رشید امجد کی ساری شدت مشقت میں
ڈھل گئی۔
پرائیویٹ ایف اے کیا بی اے کیا۔ ایم اے کیا پی ایچ ڈی کی۔ حیرت ہے کہ وہ کہاں سے چلا کہاں آپہنچا۔ جس پھسلن میں وہ
پھنسا تھا وہاں تو ایک قدم کا قیام ممکن نہ تھا۔ پھر وہ قدم قدم اتنی دور کیسے آپہنچا۔
جوں جوں وہ Rehabilitate ہوتا گیا توں توں اس کی وحشت جھڑتی گئی۔ تخریب تعمیر میں بدلتی گئی۔ پھر
Recognition نے اسے بھر پور قیام عطا کر دیا۔ صاحبو ہم Recognition کے کس قدر محتاج ہیں۔ تعمیر میں نہ ملے تو تخریب
میں ڈھونڈتے ہیں۔ خود کو بنا کر حاصل نہ کر سکیں تو خود کو تباہ کرنے پر تل جاتے ہیں۔
بے شک رشید امجد ایک تخلیق کار کی حیثیت سے قیام حاصل کر چکا ہے۔ سانپ نکل گیا ہے لیکن لکیریں آج بھی رینگ رہی ہیں۔
اس نے ان رینگتے مکوڑوں کو اپنے شعور سے نکال دیا ہے۔ لیکن وہ اس کے لاشعور میں دبک کر بیٹھ گئے ہیں۔ اس لیے اس کے شعور اور
لاشعور میں ہم آہنگی پیدا نہیں ہو سکی۔
رشید امجد آج بھی انجانے عالم میں حیرت زدہ ہے کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا کیوں ہوا؟ یہ ہوئی کیا ہوتی ہے؟ کیوں ہوتی ہے؟
کیوں ہو جاتی ہے؟ کیا بھید ہے؟ اس کی تخلیقات زندگی کی پر اسراریت کی طرف اشارے کرتی ہیں۔
اس کے ساتھی حیران ہوتے ہیں کہ یہ رشید امجد کیسا افسانہ نویس ہے۔ نہ افسانہ سوچتا ہے نہ اسے ذہنی طور پر بیتا ہے۔ نہ کڑیاں
جوڑنے کا تردد کرتا ہے۔ دوستوں کے ساتھ گپ بازی بھی کرتا رہتا ہے ساتھ افسانہ بھی لکھتا جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ وہ لاشعور کے زور
پر افسانہ لکھتا ہے۔ شعور کے زور پر بیٹھ کر اسے سینچنا پڑتا ہے۔ رشید امجد شعوری تگ و دو سے بے نیاز ہے۔ جبھی اس کے افسانوں میں
زندگی کی پر اسراریت کا عنصر موجود ہے۔ یہ کیوں ہوا؟ کیسے ہوا؟
لکیریں چل رہی ہیں۔