ممتاز مفتی ٹرسٹ

ممتاز مفتی ادبی ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہےجسے  باقائدہ غیر سرکاری اور غیر منافع بخش ادارے کے طور پر رجسڑڈ کروایاجا رہا ہے۔ ادبی ٹرسٹ کی تمام تر ذمہ داریاں عمران مفتی نبھائیں گے۔

ممتاز مفتی ادبی ٹرسٹ کے قیام کا بنیادی مقصد ممتاز مفتی کے ادبی فکر کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد یہ ہوں گے:

٭ ممتاز مفتی ادبی ٹرسٹ سال میں ایک بار ممتاز مفتی کی برسی پر ادبی محفل کا انعقاد کرے گا۔ اس محفل میں ممتاز مفتی کی کُتب کا مکمل سیٹ ایوارڈ کی صورت میں دیا جائے گا۔

٭ ٹرسٹ ممتاز مفتی پر تحقیق کرنے والوں کو معلومات اور مواد فراہم کرے گا۔

٭ ٹرسٹ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ان کے کام کی اصلاح، طباعت ، اشاعت وغیرہ میں ممکنہ معاونت فراہم کرے گا۔

٭ ٹرسٹ کے زیر اہتمام گیٹ ٹو گیدر محفلیں منعقد کی جائیں گی اور ممتاز مفتی کے چاہنے والوں کو اُن کی زندگی کے حالات و واقعات سے آگاہ کیا جائے گا۔ (اس سلسلے کی ایک محفل لاہور میں 23 مارچ کو منعقد کی جا چکی ہے جبکہ دوسری محفل 17 مئی 2015 کو ہوئی)۔

٭ فیس بُک گروپ کے ممبران کو قابلیت کی بنیاد پر ٹرسٹ کی جانب سے ایک کتاب تحفے میں دی جائے گی۔

 

2 Comments

  1. It is a marvelous effort to promot mufti g and his sayings. I will feel proud to be a part of this and want to be a life time member. How can I?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button