سوچو اور لکھو
بہترین دنوں کے لیے برے دنوں سے لڑنا پڑتا ہے
تحریر : محمد نعیم
ہم سب کی زندگی میں کچھ مصائب ایسے آتے ہیں کہ ہماری امیدوں کا مینار زمین بوس ہوجاتا ہے اور ہم سوچنے لگتے ہیں کہ “ہم پر ہی کیوں یہ مشکل وقت ڈالا گیا ؟” پھر ہم اس مشکل وقت کو نکلانے کیلیے وسیلہ کرنے لگ جاتے ہیں ، کوشش ، درخواست ، تعلقات سب کچھ استعمال کیا جاتا ہے اور انہی میں سے کسی وسیلے کو سبب بنا کر ہماری وہ مشکل حل کر دی جاتی ہے، وقت گزر جاتا ہے اور ہم کبھی دوستوں کی محفل میں بیٹھ کر ذکر کرتے ہیں “ کیا مشکل وقت تھا یار لیکن گزر گیا “ یہ حقیقت ہے ہم میں سے اکثر کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے لیکن جو بات ہم میں سے اکثر نہیں سمجھ پاتے وہ یہ ہے کہ اللہ پاک کسی شخص پر اسکی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا دوسرے وہ جتنا بھی بوجھ ڈال دے! مشکل کشائی بھی اسی نے کرنی ہے میں اور آپ وسیلے ہیں کوئی ہمارا ہم کسی کے ۔تیسری بات ہر مشکل وقت ہمیں دو چیزیں ضرور دے کر جاتا ہے ، خوداعتمادی اور حوصلہ اور یہی دو چیزیں ہمیں زندگی کے ہر مشکل وقت میں کام آتی ہیں ۔تو دوستوں آج اگر حالات تلخ ہیں تو غم نا کریں حالات کی یہی تلخی کل کو آپکے سینے پر محنت اور استقامت کا میڈل بن کر چمکے گی۔