ممتاز مفتی پر لکھی گئی کُتب
مفتی جی
ابدال بیلا کتاب “مفتی جی” کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ کتاب ممتاز مفتی نے خود روک رکھی تھی۔ وہ چلے گئے تو ابدال بیلا کو روکنے والا کوئی نہ رہا، رفتار جب دھیمی پڑھ گئی توانہیں احساس ہوا کہ رفتار تو روک سے ہوتی ہے۔
رفتار جسی بھی رہی ہو مگر ابدال بیلا ممتاز مفتی پرایک ضخیم نسخہ تالیف کرنے میں کامیاب ہوئے جو ممتاز مفتی کے پڑھنے والوں کے لیے تحفہ ہے۔ عکسی مفتی اس کتاب کو گرنتھ سے تعبیر کرتے ہیں۔