کتاب اسلام میں حلال و حرام پر تبصرہ ، کاشف نئیر
السلام علیکم جس کتاب کے تعارف کے ساتھ حاضر ہوا ہوں اسکا نام ہے اسلام میں حلال و حرام یہ کتاب ایک عرب عالم علامہ یوسف القرضاوی حفظہ اللہ کی کتاب ہے مصنف ماشاء اللہ حیات ہیں نوے پلس عمر ان کی ہو چکی ہے ،یوسف القرضاوی نے ہی مولانا مودودی رحمہ اللہ کا جنازہ پڑھایا تھا یہ جامعہ الازہر مصر سے پڑھے ہوئے ہیں اور دنیا میں ان کے علم کا سکہ بولتا ہے دوحہ قطر کے سب بڑی دینی یورنیوسٹی کے پرنسپل رہ چکے ہیں آج بھی مفتی اعظم قطر ہیں، انہی کی ہدایت میں اسلامی فلم عمر سریز سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حیات پر بنائی گی ، مصنف کے مختصر تعارف کے بعد اصل موضوع کی طرف آتا ہوں ،
کتاب اسلام میں حلال و حرام کا اصل نام ہے الحلال والحرام فی الاسلام ہے یہ کتاب مصنف نے مولانا مودودی کی حیات میں لکھی اس کتاب کے بارے میں مولانا مودودی کا کہنا ہے اس کتاب کو میں اپنے کتب خانہ کے لیے اعلی اضافہ تصور کرتا ہوں اس کتاب کا ترجمہ شمس پیرزادہ نے کیا ہے اس کتاب کا اردو ترجمہ کرنے کی اجازت مختار احمد ندوی سلفی رحمہ اللہ نے یوسف القرضاوی سے لی اردو ایڈیشن میں کتاب کی تقدیم مختار احمد ندوی نے لکھی ہے ، اردو ایڈیشن میں یہ کتاب 436 صفحات پر مشتمل ہے اور اس کتاب میں جو احادیث بیان کی گئیں ہیں ان پر تحقیق و حکم سعودیہ العربیہ کے مشہور محدث شیخ ناصر البانی رحمہ اللہ نے لگایا ہے ،
کتاب کے نام سے صاف ظاہر ہے اس کتاب میں قرآن و سنت کے مطابق اسلام میں حلال و حرام کیا کیا ہے وہ بیان کیا گیا مثلا ماکولات و مشروبات ، غیر مسلم کا ذبیحہ ، بند ڈبیوں کا گوشت ، الکڑک شاک کا ذبیحہ ، شراب اور دوسری نشہ آور اشیاء دوائی کے بارے میں بیان کیا گیا ہے اس کے علاوہ لباس و زینت گھریلو استعمال کی چیزیں ، کتا پالنا ، فوٹو گرافی ، کسب و معاش کے مختلف ذرائع ، زراعت ، تجارت ، ملازمت، رقص و قحبہ گری ، خاندانی زندگی کے سلسلے میں ستر ، تبرج کتابیہ سے نکاح ، متعہ ، تعداد ازواج ، حمل ٹھہرانے کے مصنوعی طریقے ، قتل اولاد ، فمیلی پلاننگ ، اس کے علاوہ اوہام و خرافات ، جادو ، تعویذ ، نوحہ ، ذخیرہ اندوزی، سود بیمہ ، بلیک مارکیٹنگ ، خود کشی ، فلم ، لاٹری اور اس جیسے کتنے ہی موضوع بیان کیے گئے ہیں ، یہ کتاب عرب ممالک کے تمام دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے ، میرا دعوہ ہے جو شخص بھی اس کتاب کا ایک بار با غور مطالعہ کر لے وہ آدھا مفتی بن جاتا ہے کیونکہ اس کتاب کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ جس طرز پر موضوعات بیان کیے گئے ہیں اس سے سمجھ آ جاتی ہے کہ قرآن و سنت سے مسائل کیسے اخذ کرنے ہیں آپ لوگ ضرور اس کتاب کا زندگی میں ایک بار مطالعہ کریں ۔