کتاب : تلاش
باب 12 : دشمنی یا خوف
ٹرانسکرپشن : شبانہ حنیف
انگلستان کی محترمہ فردی ، ڈاکٹر شیلڈرک
جو چرچ آف انگلینڈ سے وابستہ تھیں، کہتی ہیں ، ” اس وقت میں اسلام کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔ اخبارات کے مضامین سے اتنی خبر ضرور تھی کہ اسلام غلامی کا قائل ہے اور اب تک عرب ممالک میں غلامی کا مکروہ کاروبار جاری ہے۔ تعداد ازواج کی صورت میں عورتوں پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں… اسکول کے زمانے میں صلیبی جنگوں کے بارے میں بھی پڑھا تھا جن میں مسلمانوں کو پرلے درجے کا سفاک اور بے رحم بتایا گیا تھا۔”
ڈاکٹر شیلڈرک:
انگلستان کے صحافی تھے ، وہ لکھتے ہیں : ” مذاہبِ عالم پر انگلستان کی لائبریریوں میں جتنی بھی کتابیں ملیں ، میں نے سب پڑھ ڈالیں۔ کتابوں میں یہودیت ، ہندومت اور بدھ مت وغیرہ کے بارے میں تو صرف معلومات تھیں مگر اسلام کا جہاں بھی ذکر آتا تھا ، کوئی مصنف بھی طعنو تشنیع کے بغیر نہیں گزرتا تھا۔ اسلام کے بارے میں ان کتابوں کا ماحصل یہ تھا کہ اسلام بذاتہِ خود کوئی مستقل مذہب نہیں، بلکہ محض عیسائی لٹریچر سے ماخوذ چند اقوال کا مجموعہ ہے۔ اگر عیسائی مصنفین مذہب اسلام سے خائف نہ ہوتے… نہ ہی اٹھتے بیٹھتے ، اس کی توہین و تذلیل کے درپے ہوتے تو میں اسلام کا مطالعہ کبھی نہ کرتا ۔ “