تھری ناٹ تھری افتخار عارف
افتخار احمد کی شخصیت آج کل راولپنڈی اسلام آباد کے ادبی حلقوں پر یوں چھائی ہوئی ہے جیسے برکھا رت بادل پر۔
وہ ہر ادبی محفل میں موجود ہوتا ہے کہیں مہمان خصوصی کہیں سامع ہر مشاعرے میں اپنا کلام پیش کر رہا ہوتا ہے۔ ہر نجی محفل میں
حاضرین کی فرمائشوں سے گھرا ہوتا ہے۔
اس کی شخصیت میں دو پہلو نمایاں ہیں برتاؤ میں روایتی کلچر مٹھاس جس سے چھینٹے اڑتے رہتے ہیں اور محفل کو بھگو دیتے ہیں اور
کلام کی انفرادیت اس کی شخصیت روایات اور انفرادیت کا حیران کن سنگم ہے۔ حیران کن لیکن خوشگوار ۔
پتہ نہیں ایسے کیوں ہوتا ہے لیکن ایسے ہوتا ہے کہ وہی اوصاف جو جذ بہ حسین پیدا کرتے ہیں کانٹے میں ہوتے ہیں۔ قدرت کا
اصول ہے کہ قابل تحسین افراد لازما کرتے ہیں۔ افتخار عارف بھی اسی اصول سے مستثنیٰ نہیں ۔ وہ بیک وقت تحسین بھی کرتا ہے اور
ہاسٹیلٹی بھی تحسین بھر پور ہاسٹیلٹی ، کم کم وبی دبی مدہم۔ لیکن چاہئے کتنی ہی مدہم ہو ہاسٹیلٹی ہاسٹیلٹی ہوتی ہے۔ آج کل وہ اکادمی
ادبیات کا ایک اعلیٰ اہلکار ہے۔ کرسی پر بیٹھا ہو تو لگتا ہے جیسے بوریا نشین ہو۔ کیوں نہیں کہ یہ بھید آج تک نہیں کھلا۔ اس کے انداز یا عام
برتاؤ میں بظاہر عہدے کا تناؤ موجود ہے دانش وریس کی میں نمایاں ہے۔ اس کے انداز میں تخلیقی صلاحیتوں کی چھکن نمایاں نظر آتی
ہے۔ پھر بھی از لی بوریا بستر نشیں ہے۔ جب وہ نیا نیا پاکستان آیا تو اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر انہوں نے کسوٹی کی بناوٹ چلا کر
ہمیں مسکور کر دیا تھا۔ اس کے ذہن اور جسم میں بلا کا ربط تھا دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تخلیقی شاہراہ پر گامزن تھے۔ پھر پتا نہیں
لندن میں کیا ہوا ۔ جسم اور ذہن میں کیوں ان بن ہو گئی اب دیکھو تو لگتا ہے کہ ذہن اور حس تھری ہیں لیکن جسم جلا ہوا کا توس ہے۔
ہمارے آج کے دانش وروں میں ذہن اور جسم کی بے ربطی کے امام صاحب جناب ضمیر جعفری ہیں ۔ دیکھو تو لگتا ہے کہ نکاری
بازار کے آڑھتی ہیں۔ ویسے مزاحیہ شاعری کے گرو گھنٹال ہیں۔ بے تاج بادشاہ اس ضمن میں کچھ اور دانشوروں کا حوالہ بھی دیا جا سکتا
ہے مثلاً منشا یاد ہے۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ معنی چاہتا ہوں میں منشا یاد کا ذکر نہیں کروں گا میں اس سے تعلقات خراب کرنا
افورڈ نہیں کر سکتا۔ ضمیر کا ذکر اس لئے کر دیا کہ وہ Incorrigible Optimist ہے ہر بات پر کھیں کھیں ہنس دیتا ہے۔
جسم اور ذہن کی بے ربطی کی بات کرو تو فیض سامنے آکھڑا ہوتا ہے ذہن اور حیات کتنی بلندی پر پرواز کر رہے تھے جسم پھنڈی
مات کت زمین پت گل محمد بنا بیٹھا رہتا تھا صرف آنکھ تھی جو چھلکی پھلکی رہتی تھی۔ تو بہ کیا آنکھ تھی جب میں نے پہلی مرتبہ اسے عنفوان
شباب میں دیکھا تھا تو اس کی آنکھ کی چھلکن نے مجھے ھولا جھلا دیا۔ میں نے سوچا تھا یا اللہ یہ کس کس کو جھلائے گی کس کس پر ظلم ڈھائے
گی ۔ جب میں نے پہلی مرتبہ بھر پور جوانی میں احمد ندیم قاسمی کو دیکھا لیکن نہیں۔ پھر میں معافی چاہتا ہوں احمد ندیم بڑوں میں سے ہے
اور مجھے حکم ہے کہ مفتی چھوٹا بن کر جیو۔ سکھی رہو گے۔ بڑوں کے پھٹوں میں ٹانگ نہ اڑانا۔
آمد بر سر موضوع ہے۔ پتہ نہیں لندن میں وہ کیا حادثہ ہوا کہ افتخار عارف کے جسم اور ذہن کا رابطہ قائم نہ رہا حسیات اور شاہراہ پر
رواں دواں رہے لیکن جسم کسی پک ڈنڈی پر چڑھ گیا۔
اب یہ عالم ہے کہ خاموش بیٹھا ہو تو ٹھن” نظر آتا ہے بات کرتا ہے تو محفل لگ جاتی ہے۔ کلام سناتا ہے تو پھلجھڑیاں چلتی ہیں۔
یہ تو بات کی بات تھی ویسے افتخار عارف کے اندر ہر وقت چھلکن کی پھوار اڑتی رہتی ہے۔ صاحبو مجھے اجازت دو کہ میں چھلکن کی
وضاحت کروں۔ میرے نقاد مجھے ڈانٹتے ہیں کہتے ہیں، مفتی اپنے ہر خاکے پر یوں سوار رہتا ہے جیسے صاحب خاکہ ویسپا کا سکوٹر ہو۔
وہ سچ کہتے ہیں معذرت خواہ ہوں ۔ اس لئے کہ میں خدا کی بے لاگ لگاؤ آنکھ سے گردو پیش کو دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوں۔ میں
خدا نہیں بندہ ہوں۔ میں صرف وہ کچھ دیکھتا ہوں جو لکھتا ہوں اور جو لکھتا ہوں جو مجھے دکھتا ہے۔ میں نے کبھی حتمی سچائی کو پیش کرنے کا
دعوی نہیں کیا۔ میں نے ہمیشہ اپنا سچے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اپنے بیچ میں کبھی ڈنڈی نہیں ماری۔
ہمرے بیشتر نقاد اس چھوٹی سی حقیقت کا شعور نہیں رکھتے یا اسے نظر انداز کر دیتے ہیں کہ عام نارمل فرد کی شخصیت مٹی کے مترادف
ہوتی ہے لیکن تخلیقی فرد نارمل فرد میں قیام ہوتا ہے استحکام ہوتا ہے۔ تخلیق کار میں مسلسل حرکت بے چینی اضطراب، جس کی وجہ سے
چھلکن عمل میں آتی ہے۔ پھر یہ بھی ہے کہ میرے بیشتر نقاد صرف اردو ادب کے مطالعہ کے زور پر رسمی خاکوں کا معیار سمجھ کر تنقید کرتے
ہیں۔
وہ ہیومن پرسنیلٹی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ یا رو اگر تم مجھے تھوڑے سے تفاخر کی اجازت دو تو میں عرض کروں کہ میں
اردو ادب کے بندھے مکے اصولوں کا پابند نہیں ہوں۔ میں تخلیق کار ہوں۔ میں اصولوں پر چلتا نہیں اصول بناتا ہوں۔
اس بے ضابطگی کا سزاوار صرف میں ہی نہیں ہوں آپ بھی ہیں۔ ہر تخلیق کار ہے۔ ہر تخلیق کار چھلکن میں ڈب جھلکے کھاتا ہے۔ ہر
ذب چھلکے کھانے والا کسی نا کسی تنکے کا سہارا لینے پر مجبور ہوتا ہے۔ یہ تخلیق چھلکن پوزیٹونیٹو کے مترادف ہے۔ شعلہ پیدا کرنے کے
لئے وہ کسی میگو رو کی محتاج ہوتی ہے۔ کوئی ٹھر ابوتل کا سہارا لینے پر مجبور ہوتا ہے کوئی نہ بے دی بند بوتل کا کوئی جہاد ہاری بن جاتا
ہے کوئی ہاتھوں میں گولے تھام لیتا ہے کوئی تفاخر کی پھونک بھر کر غبارہ بن جاتا ہے۔ کوئی ڈگڈگی بجانے پر مجبور ہے کوئی
ڈھنڈورچی کی طرح بھیڑ لگانے پر۔
صاحبو یہ ہماری کج فہمی ہے کہ ہم ان سہاروں کو عیب سمجھتے ہیں، کمزوریاں گنتے ہیں۔ میں بھی اسی خوش فہمی میں مبتلا ہوں۔
پھر ایک دن دلی کے اشوکا ہوٹل میں مجھ سے فاش غلطی سرزد ہو گئی۔ اس کا انٹرویو لینے کی لئے میں نے اسے چھیڑ دیا بھڑوں کا
چھتہ چھڑ گیا۔ انتقاما افتخار عارف نے اپنی آپ بیتی چھیڑ دی۔
ایک دم منظر بدل گیا۔ پر وا چلنے لگی۔ گھور گھٹا میں چھا گئیں ۔ افتخاریوں موسلا دھار برسا که نه افتخار عارف ربانه ممتاز مفتی نه اشوکا
ہوٹل نہ دلی سب پانی ہی پانی ہو گیا سب ڈوب گئے۔
حب میں نے جانا کہ قدرت کنول کا پھول اگانے کے لئے پہلے جھیل بناتی ہے چھل پھل چھ ماتی جھیل ۔ گلاب کا پھول کھلانے
کے لئے پہلے کانٹے لگاتی ہے۔ صاحبو یہ ہے۔ صاحبو یہ کہانی صرف افتخار عارف کی ہی نہیں۔ آپ کی بھی ہے۔ ہر تخلیق کی ہے۔
معاف کیجئے آج میں کہ دینے کے موڈ میں ہوں۔ میرا جی چاہتا ہے آپ کو اس عظیم ترین تخلیق کار کی کہانی سناؤں جس کا کوئی
ہے۔
شریک نہیں ہے۔ جو قادر مطلق ۔
یہ کہانی مجھے یورپ کی کسی کہانی کارخاتون نے سنائی تھی۔ کہنے لگی لوگوں کا اک ہجوم لگا تھا۔ ہر کسی کے ہونٹوں پر شکایت تھی۔
یا اللہ یہ دنیا تو نے کیسی بنائی ہے۔ ہر کوئی دکھی ہے کوئی بھی خوش نہیں ہے امیر بھی دکھی ہے غریب بھی دکھی ہے جسے اقتدار حاصل ہے وہ
بھی کانٹوں کی سیج پر لیٹا ہوا ہے، محکوم کو کوئی گنتی کے شمار میں نہیں لاتا مظلوم کی فریاد کوئی نہیں سنتا۔
ہجوم میں سے ایک شخص بولا چلو جا کر اسے پوچھیں کہ یہ کیسی دنیا بنائی ہے تو نے ۔ سب نے کہا، ہاں چلو تو اسے پوچھیں۔
وہ چل پڑے۔ چلتے رہے، چلتے رہے، آخر پہنچ گئے۔
دیکھا کہ ایک ضعیف کامی بیٹھا گڈے گڑیاں بنانے میں بری طرح مصرف ہے۔ سامنے اوزار پڑے ہیں منہ پر جھڑیاں لٹک
رہی ہیں ہاتھ مشقت سے کھردرے ہیں پسینے میں شرابور ہے۔
وہ ایسے دیکھ کر حیران ہوئے انہیں چپ لگ گئی۔
پھر ایک بولا یا اللہ یہ تو نے کیسی دنیا بنائی ہے۔ دوسرے نے کہا۔ اس کی تو کوئی کل سیدھی نہیں ۔ تیسر ابولا یہاں تو کبھی دکھی ہیں۔
چوتھے نے کہا۔ واللہ کیا ایسی دنیا بنایا کرتے ہیں۔
بوڑھے نے سر اٹھایا۔ پسینہ پونچھا۔ مدہم آواز میں بولا۔ کیا تمہیں پسند نہیں آئی۔ اس کی آنکھ سے ایک آنسو ٹپ کا گال پر رک گیا۔
کہنے لگا۔ میں تو بڑی محنت کرتا ہوں ۔ بڑی جان مارتا ہوں ۔
نقاد مونچے موڑ کر کہتے ہیں یہ تو نے کیا جھک مارا ہے۔ تخلیق کار بڑی بے بسی سے مدہم سرگوشی میں کہتا ہے۔ اچھا۔۔۔۔ میں تو
بڑی محنت کرتا ہوں جان مارتا ہوں۔
صاحبو یہ ہر مخلص تخلیق کار کی کہانی ہے۔ آپ کی بھی میری بھی۔
لیکن بظاہر افتخار عارف تو بڑا خوش نصیب ہے۔ وہ تو چاروں طرف رحسین سے گھرا ہوا ہے۔ لیکن اس کے اندر کے تخلیق کار کو
دیکھنا ہو تو اس وقت دیکھو جب وہ اپنا کلام سنا رہا ہو۔ اس وقت اس کی آنکھوں میں شرارے اڑتے ہیں یا جب وہ اپنی گرل فرینڈ کی
جانب دیکھ رہا ہو۔ اس وقت اس کی آنکھوں میں بھور سے ہوتا ہے۔
افتخار عارف میں نے پہلی مرتبہ ٹیلی ویژن کے پروگرام پر دیکھا تھا۔ تینوں کسوٹے میرے سامنے کھڑے تھے۔ عبیدہ قریشی اور
عارف تینوں کے دامن معلومات ذہانت اور یاداشت بھرے ہوئے تھے۔
انہوں نے چند سوالات میں میرا پھل کا اڑادیا۔ میں ہکا بکا رہ گیا۔ پھر اتفاق سے افتخار کو تنہائی میں دیکھا۔ بات پہلے نہ پڑی۔ اس
میں روانی بھی تھی احتیاط بھی روشنی بھی بھن بھی تڑپ بھی تھی لیکن پتہ نہیں چلتا تھا کہ آگے بڑھنے کی ہے یا سمٹ کر پیچھے ہٹنے کی ۔ غالباً
دونوں تھیں ۔ صاحبو بیک وقت دونوں ہوں تو تماشا بن جاتا ہے۔
پھر کچھ دیر کے بعد افتخار عارف کے شعر گونجنے لگے ۔ فضا بھر گئی ان شعروں میں رنگینی تھی آوارگی تھی، دعوت تھی، وحشت تھی اور
سب سے بھر کر افتخار عارف تھا۔ اتنی انفرادیت تھی کہ ایک ایک مصرعے پر مہر لگی تھی ایک ایک مصرح بول رہا تھا۔ سننے میں آیا کہ
کراچی کی لڑکیاں طواف کر رہی ہیں ۔ افتخار اندر بنا بیٹھا ہے۔ پر وحشتوں کی ساتھیوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے۔
افتخار عارف میری دانست میں پہلا تخلیق کار ہے جس نے بر ملا الفاظ میں کہہ دیا کہ فنکار وحشوں کا تابع ہوتا ہے، پہلا شاعر جس نے
وحشیوں کے ساتھ کی آرزو کا بر ملا اظہار کر دیا۔ بھید کھل گیا۔
شہرت کی چاندنی میں افتخار خوب نہایا۔ اندر میں وحشی جاگیں ۔ ”ہو کیرز ہٹاؤ چھوڑ و رویے ظاہر ہوئے محبوبیت نے شکارے
کے مکر جالے تنتے رہے۔
افتخار عارف کی نچلی منزل کی کیفیت کا احساس مجھے ۱۹۸۷ ء میں ہوا ان دنوں بیٹھے بیٹھائے مجھے ایک خط موصول ہوا۔ جس میں
اردو مرکز کی جانب سے مجھے لندن آنے کی دعوت دی گئی تھی۔
ہاتھ پاؤں تو پھولنے ہی تھے۔ جناب والا میں اس دور کا فرد ہوں جب لندن کو ولایت کہتے تھے سمندر کا کالا پانی۔ پھولے ہاتھ
پاؤں سمیت لندن پہنچا۔ لندن میں گھومنے پھرنے سے مجھے دلچسپی ہو سکتی تھی۔
الطاف گوہر نے اپنے پبلک ریلیشین افسر مسٹر جان کی ڈیوٹی لگا دی تھی کہ جاؤ مفتی کو لندن کے جگہیں دکھا لاؤ۔ ایک دن مسٹر جان کا
دل رکھنے کے لئے میں ویسٹ منسٹ ا لیے دیکھنے چلا گیا۔ وہاں اتنے مقتول اور مردے دیکھے کہ تین دن سر درد رہا۔ پھر تو بہ کر لی باقی دن
ارعو مرکز کے ایک کونے میں لگ کر بیٹھا رہا۔
وہ اردو مرکز نہیں تھا وہ تو افتخار عارف نے لندن کے عین بیچ میں ایک منی بر صغیر بنا رکھا تھا۔
لوگ آتے تھے بیٹھتے تھے حال احوال پوچھتے تھے سناتے تھے۔ قصے چلتے کہانیاں چلتیں شعر بازی ہوتی جائے چلتی ۔ پان مصالحہ
چلتا۔ قصیدے شکوے شکایتیں لطیفے قہقہے لگتا تھا جیسے لندن نہیں کراچی کا کوئی چائے خانہ ہے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا کہ افتخار عارف اکیلا
بیٹھا ہوتا اور وہ بھول جاتاک درد کمرے کے اس کونے میں ایک مہمان بھی دیوار سے چپکا بیٹھا ہے سیانے کہتے ہیں کسی شخص کی
اصلیت کو دیکھنا ہو تو اسے اس وقت دیکھو جب وہ اکیلا اور فارغ بیٹھا ہو۔ اس کے اندر کی طوایف معدوم ہوگئی ہو اور اسے یقین ہو کہ
کوئی اسے دیکھ نہیں رہا۔
میں نے دیکھا اداسی اکتاہٹ بے چینی فکر دکھ کی بھیگ ۔
یا للہ اس خوش باش بے فکرے رنگیلے شعار میں اتنا دکھ بھرا اضطراب کیوں ہے۔
اس روز مجھے پتہ چلا کہ یہ کنول آنسوؤں کی جھیل میں پیدا ہوا ہے۔
صاحبو جان لو کہ قدرت ایک تخلیق کار پیدا کرنے کے لئے کیا کیا جتن کرتی ہے۔
لکھنو کے ایک متمدن و مہذب جانے پہچانے کھاتے پیتے گھرانے میں ایک بچہ پرورش پا رہا تھا۔ اسے کوئی پوچھتا نہ تھا کہ تم
کون ہو۔ کہاں سے آئے ہو کیا کر رہے ہو۔ کبھی جانتے تھے کہ یہ اسی گھر کا چشم چراغ ہے لیکن گھر والوں کو احساس نہ تھا۔
افتخار خود حیران تھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے کیوں ہو رہا ہے۔ کبھی جانتے ہیں کہ میں اسی گھر کا بیٹا ہوں لیکن کوئی نہیں مانتا وہ بھیٹر میں اکیلا
تھا۔ تن تنہا۔
صاحبو یہ تماشا کثرت ازدواج کا نتیجہ تھا۔ افتخار کھیلو بیچے تھا۔
اس وارث بچے پر نانا کو ترس آگیا۔ نانا بھی وہ جو سگا نہیں بلکہ سوتیلا تھا۔ دوستو قدرت کے انتظامات کا بھی جواب نہیں۔
افتخار کا کہنا ہے کہ بھری دنیا میں اسے صرف ایک فرد نے پیار دیا بھر پور پیار اور وہ اس کا سوتیلا نانا تھا۔ پیار کا اہتمام تو ہو گیا لیکن
ایسے کہ زندگی کی دوسری آسائشوں کے دروازے جوں کے توں بند رہے۔ تشنگی قائم رہی۔
نانا اس بات کا خیال رکھتے تھے کہ پیٹ بھرنے کے لئے کچھ بچے نہ بچے لالٹین میں تیل ضرور ڈالا جائے تا کہ افتخار کی پڑھائی کا
کوئی حرج نہ ہو۔ لالٹین کا تیل ختم ہو جاتا تو وہ مانگنے کی کتاب اٹھا کر گلی میں کمیٹی کی لائٹن تلے جا بیٹھا۔ مدرسے کا کام ختم ہو جاتا تو وہ
چوری چھپے ایک آنہ لائبریری کی کتاب کھول کر بیٹھ جاتا۔
دھندلی روشنی میں کمیٹی کی اندھی لالٹینوں تلے پڑھے کا نتیجہ یہ ہوا کہ دائیں آنکھ کی روشنی مدھم پڑگئی ۔ مدھم پڑتی گئی۔ پھر ایک روز
حساب کے ماسٹر بدرالدین نے کسی بات پر ایسے اکھڑے ہاتھ سے طمانچہ مارا انگلی آنکھ میں اتر گئی۔
ڈاکٹر نے کہا آپریشن ہوگا پتہ نہیں آنکھ بچے گی یا نہیں ۔ آنکھ بچ گئی تو ایک چشمہ چڑھ گیا۔ بد قسمتی سے فریم گرا ٹوٹ گیا۔ نیا
خریدنے کی استطاعت نہ تھی نانا نے اپنا فریم دے دیا۔ جیسے کیسے گول فریم میں چوکور شیشے ٹھونک دیئے گئے۔
مطالعہ کا جنون آسیب بن کر چمٹا ہوا تھا بینائی کی کسے پرواہ تھی۔ شعر کا ایسا خبط لگا تھا کہ ہزاروں از بر یاد تھے۔ بیت بازی کے پیچ
ہوتے تھے افتخار فاتح بن کر پنڈال سے نکلتا تھا۔ دوسروں کے شعروں سے ذہن اٹا پڑا تھا ابھی اپنے اندر کا شعر نہیں پھوٹا تھا۔
ادیبوں اور عالموں کے لئے دل میں اندھا احترام تھا اب بھی ہے۔ یہ لا علاج بیماری ہے ایک بار لگ جائے تو جاتی نہیں لکھنو
میں نیاز جوش مجاز احتشام سجاد حسینی ملا ماجد دریا بادی علی نقی پتہ نہیں کن کن کے حضور زانوئے ادب تہیہ کیا پھر ایک معجزہ رونما ہوا۔
لکھنو کا ایک لاوارث مفلس ٹوٹا ہوا بچہ وہ بچہ جس میں چشمہ خریدنے کی طاقت نہ تھی کتاب خریدنے کی استطاعت نہ تھی اس بچے
رلکھنو یونیورسٹی نے بڑے عزاز کے ساتھ سوشیالوجی میں ایم اے کی ڈگری عطا کر دی۔
صاحبو قدرت بڑی تماش بین ہے ایسے تماشے کرتی رہتی ہے۔ بھارت میں ایک مسلمان نوجوان ایم اے کی ڈگری کو فریم کر کے
اپنی گردن میں لڑکا کے سوا کیا کر سکتا تھا۔
بھارتی حکومت اپنی گزشتہ صدیوں کی پرانی ہزیمتوں کا انتقام لینے سے فارغ ہو تو اقلیتوں کی سلامتی کی طرف توجہ کرے۔ فیصلہ
ہوا کہ افتخار کو جیسے کیسے پاکستان بھیج دیا جائے ۔ پتہ نہیں ایسا کیوں ہوتا ہے لیکن ایسا ہوتا ہے کہ مائیں زندگی بھر سختیاں جھیلنے کے
با وجود اپنے چاؤ پورے کرنے کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ ماں نے پاکستان بھیجنے سے پہلے اپنے چناؤ کی لڑکی کو افتخار کی دم سے باندھ دیا۔
پاکستان میں شفیع عقیل اور عطر نے انہیں تسلی دی۔ سلیم احمد نے تربیت کی اور اس درویش نے بھر پور سہارا دیا جے عبید اللہ بیگ کہتے
ہیں، جو ٹیلی ویژن کے ویرانے میں ایک واحد سایہ دار جھاڑی ہے۔ پتہ نہیں موروں کی اس نمائش گاہ میں ایک کو اکس امید پر بیٹھا
ہے۔
صاحبو افتخار عارف کو دیکھنا ہو تو اس وقت دیکھو جب وہ اکیلا بیٹھا ہو۔ جب اسے یقین ہو کہ دور دور تک کوئی دیکھنے والا موجود
نہیں۔ اس وقت اس کا سینہ شق ہو جاتا ہے اس میں سے ایک ٹوٹ نکلتی ہے ایک ویرانی ایک خلا ۔ افتخار عارف کو جان لینا چاہئے کہ
صرف ایک چیز ہے جو اسے اس خلاء کی دست بردے سے بچا سکتی ہے۔ تخلیق تخلیق مسلسل تخلیق ۔
