بلبلے شہابہ گیلانی
شہا بہ گیلانی آج کے دور کی لڑکی کی نمائندہ ہے۔ اس کی شخصیت کی جزو اعظم بلبلے ہے۔
وہ سوڈے کی بوتل کی مصداق ہے جس میں سے بلبلے اٹھتے رہتے ہیں۔
شہابہ کے جذباتی سلف میں لہریں اٹھتی ہیں چھینٹے اڑتے ہیں، گھمن گھیریاں گھومتی ہیں۔ اس کا ذہنی سلف ایک جھیل کی مانند
ہے۔ ٹھہرا ہوا نیلا شفاف پانی۔
شہا بہ ایک ایسی پہلی ہے جس کا ایک پہیہ گول ہے اور دوسرا چوکور لیکن یہ پہلی چلتی ہے چلے جاتی ہے۔ یوں جیسے پانی میں راج ہنس
تیرتا ہے۔
صاحبو! دیکھو ایڑیاں اٹھا اٹھا کر دیکھو کہ انسانی شخصیت کا یہ کتنا بڑا معجزہ ہے کہ شخصیت دو پہیوں پر چلتی ہے۔ ایک گول دوسرا
میرے زمانے میں بڑی بوڑھیاں ایک کہانی سنایا کرتی تھیں کہ پرانے زمانے کی بات ہے۔ ایک تھا بادشاہ ہمارا تمہارا با دشاہ۔
بڑی منتوں کے بعد اس کے گھر ایک بیٹی ہوئی ۔ جو ایک آنکھ سے ہنستی تھی دوسری آنکھ سے روتی تھی۔ بادشاہ نے اس کا نام شہزادی
روہنس رکھ دیا ۔ آج کے دور کی نوجوان لڑکیاں سب روہنس ، شہزادیاں ہیں۔
آج کی لڑکی میں تین اوصاف نمایاں ہیں۔
غصہ ڈپریشن ایلی ویشن
وہ غصے سے چیختی چلاتی ہیں۔ لیکن اگر ماحول چیخنے چلانے کی اجازت نہ دے یا طبعاً اس کی اہلیت نہ ہو تو ان چینے غصے سے ان کا
بند بند تھر کہتا ہے ۔ جیسے اس ٹرک کا بند بند تھر کہتا ہے جس کا ڈرائیور بریک لگا کر لیکن انجن چلتا چھوڑ کر خود ٹرک سے ہوٹل میں چائے
پینے کے لیے جا بیٹھتا ہے۔
ہاں تو شہا بہ غصے میں چیختی چلاتی ہے پھر ہنس پڑتی ہے۔ اتنا ہنستی ہے کہ آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں اور پھر ڈ پریشن کا دورہ پڑ
جاتا ہے۔ آج کی لڑکی کی یہی داستان حیات ہے۔
چھ سات سال گزرے جب شہا بہ پہلی بار مجھے ملی تھی۔
اس ملاقات کے کوائف یوں ہیں کہ میرا ایک عزیز اور دوست صباح مفتی میرے پاس آیا کہنے لگا۔ ایک بات پوچھوں؟
میں نے کہا پوچھو۔ لیکن اتنے معذرت خواہ کیوں ہو۔ کہنے لگا میری ایک یو نیورسٹی فیلو آپ سے ملنا چاہتی ہے۔ بڑی دیر سے
تقاضا کر رہی ہے۔ میں اسے ٹالتا رہا ہوں ۔ کیوں؟ میں نے پوچھا۔
کہنے لگا بڑی ان جھک ہے۔ خود سر ہے۔ لیکن بڑی قابل ہے۔ باکردار ہے۔ لڑکے اس سے ڈرتے ہیں۔ شہابہ مجھ سے ملی تو میں
نے دیکھا کہ ایک طرفہ تماشا ہے۔ بات ٹھہری ہوئی یوں جیسے کبھی بہکی نہ ہو۔
آنکھ چھلکی ہوئی یوں جیسے کبھی ٹھہری نہ ہو۔
میں تو گھبرا گیا۔ یا اللہ یہ کیا چیز ہے۔
شہابہ مجھے ایک تخلیق کار کی حیثیت سے ملی تھی۔ اتنی چھوٹی عمر اور تخلیق کاری مجھے یقین نہیں آرہا تھا۔
جب اس نے چار ایک مطبوعہ کہانیاں میرے سامنے رکھ دیں تو میں سٹپٹا گیا۔
یہ شغل آپ نے کب اپنایا ؟ میں نے پوچھا۔
جب سکول میں پڑھتی تھی ۔“ وہ بولی ۔
محرک کون تھا ؟“
بولی ” کوئی بھی نہیں۔ ہڈی میں رچا بسا ہے۔ پہلے شعر کہے۔ اب کہانیاں لکھتی ہوں ۔
میں نے ذہنی طور پر مونچھ مروڑی ۔ اچھا تو آپ میری شاگر د بنا چاہتی ہیں ؟“
بالکل نہیں۔“ وہ بولی۔
میں چونکا ۔ اتنے بڑے جانے پہچانے افسانہ نگار کی اتنی نا قدری ۔
وہ مسکراتے ہوئے بولی۔ ” میں وہی کچھ لکھنا چاہتی ہوں جو میں لکھتی ہوں ۔“
کسی کی تصحیح پسند نہیں کرتی ۔ شاگرد بنا نہیں چاہتی۔ خود پر کسی کا ٹھپہ لگا نا نہیں چاہتی۔ تو پھر یہ کہانیاں آپ کس خوشی میں مجھے دکھا کا لگانا یہ کس
رہی ہیں ؟
وہ قہقہہ مار کر نہیں ۔ ہنستے ہنستے اس کی آنکھیں بھر آئیں۔ ارے اتنی بڑی بوندیاں۔
ایک شفاف جھیل کے عقب میں اتنا گدلا پانی۔
کیا یہ کہانیاں آپ مجھے اس لیے دکھا رہی ہیں کہ میں واہ واہ کروں؟ میں نے پوچھا۔
اس کی آنکھوں میں بوندیں اور بھی بڑی ہوگئیں۔
اس نے سر اثبات میں ہلا دیا۔ بولی ” آپ ٹھیک کہتے ہیں ۔ شاید یہ کہانیاں میں اس لیے لائی ہوں کہ آپ واہ واہ کریں۔ ہاں
میرا جی چاہتا ہے کہ لوگ میری کہانیوں پر واہ واہ کریں ۔
کہانیوں پر کیوں آپ واہ واہ کیوں نہ کریں؟ میں نے طنز چلائی۔
وہ نہیں۔ ” کرتے ہیں کرتے ہیں سب کرتے ہیں۔ لیکن میں انہیں ڈانٹ دیتی ہوں ۔ کیونکہ خود پر واہ واہ کرانا مجھے اچھا نہیں
لگتا۔ وہ سنجیدگی سے بولی ۔
لیکن آپ تو عورت ہیں ۔ میں نے وضاحت کرنا چاہی۔
اس نے میری بات کاٹ دی۔ بولی ” پتہ نہیں، میں کیا ہوں ۔ بس جو کچھ بھی ہوں یہی ہوں ۔ ایسے ہی جینا چاہتی ہوں ۔
ان دنوں شہا بہ قائد اعظم یونیورسٹی سے فارغ ہو چکی تھی۔ انٹر نیشنل ریلیشنز میں ایم اے کر چکی تھی۔ کئی ایک ادبی ثقافتی تنظیموں کی
انتظامیہ کی رکن تھی۔ اپنے دو ایک جلسوں میں وہ مجھے ساتھ لے گئی۔ وہاں منظر ہی اور تھا۔
نہ وہ بھیگی بھیگی آنکھیں تھیں نہ بڑی بڑی بوندیاں ۔ وہ یوں استادہ تھی جیسے سرکس کی ہنٹر والی ہو۔ لڑکوں کو ہدایات جاری کر رہی
تھی۔ لڑکوں کی نگاہیں خالی تھیں۔
آپس میں یوں گھلے ملے ہوئے تھے جیسے دونوں میں کوئی فرق نہ ہو۔ وہ فنکشن کو یوں کنڈکٹ کر رہی تھی جیسے گوریلی لیڈر ہو۔
بہر حال وہ شہا بہ نہیں تھی جو مجھ سے پہلی بار ملی تھی۔ نہ وہ مسکان تھی نہ بھگو دینے والی پھوار ۔
صرف ایلیشن ہی ایلیشن تھی، مردانہ ایلیشن۔
پھر ہم دونوں دوست بن گئے۔ ملنے لگے۔ میرے لیے شہابہ ایک چیلنج تھی۔ مجھے بات سمجھ میں نہیں آرہی تھی۔ کیا مرد نے دو پٹہ
اور دو رکھا تھا یا عورت نے پگڑی باندھی ہوئی تھی۔
اس کے والدین کو پتہ چلا تو وہ مجھ سے آملے کہنے لگئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ شہا بہ آپ سے ملتی ہے۔ وہ دل کی بہت اچھی
لڑکی سخی ا ہے لیکن او پر تھی اور غصے کی کوٹنگ کر رکھی ہے۔ آپ اس پر اثر ڈالیں۔
میں نے نفی میں سر ہلا دیا۔ شہابہ میرے بس کی بات نہیں ہے۔“
وہ میرا جواب سن کر بہت مایوس ہوئے۔
وہ آپ کے بس کی بات بھی نہیں ہے؟ میں نے کہا۔ اس کی حسیات کا سپٹک اور ہے آپ کا اور ۔
تو ہم کیا کریں؟ انہوں نے پوچھا۔
آپ اسے کھلی چھوڑ دیں ۔ جو مرضی ہے کرنے دیں روک ٹوک نہ کریں ۔
وہ مجھ سے مایوس ہو کر چلے گئے۔
قدرت اللہ شہاب کی وفات کے بعد ایک روز شہابہ نے مجھے کہا ۔ پتہ ہے میں آپ سے کیوں ملی تھی ؟“
کیوں ملی تھی ؟“ میں نے دہرایا۔
بولی میں آپ کو شہاب کے حوالے سے ملی تھی ۔“
تم شہاب کو جانتی ہو گیا ؟“
اس نے سرا ثبات میں ہلا دیا۔
ان سے ملی تھی کیا ؟
ہاں وہ بولی۔ کئی بار
کیا اپنی شادی کے سلسلے میں ملی تھی ؟“
نہیں وہ بولی ” شادی کے بارے میں میں نے کبھی سوچاہی نہیں ۔
کب سوچوگی؟“ میں نے پوچھا۔
اس نے قہقہہ لگایا۔ بولی ” جب حشر کا دن آئے گا۔“
تو پھر شہاب سے کس مقصد کے لیے ملی تھی ؟ کوئی تو مقصد ہو گا ۔“
تھا وہ مسکرائی۔
"کیا؟”
مقصد شہاب تھا۔ شہاب مجھے اچھا لگتا ہے۔ بہت اچھا۔ میں اسے جاملی۔ اس نے مجھ سے پوچھا تھا۔ کہنے لگئے آپ کیسے آئی
ہیں؟ میں نے کہا بس آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کوئی مقصد تو ہوگا۔ میں نے کہا آپ سے ملنا مطلوب تھا ۔
شہاب نے قہقہہ لگایا۔ بولی ” میری بات سن کر شہاب صاحب جھیلنے بہت بری طرح سے جھینے۔ یوں جیسے ٹین ایجر جھینتے ہیں۔ مجھے
بڑا مزہ آیا۔
پھر ؟ میں نے پوچھا۔
ایک بات کا پتہ ہے آپ کو ۔“ اس نے بات کا رخ بدلا۔
"کیا؟
شہاب صاحب نے مجھے بڑی توجہ دی ۔
حیرت کی بات ہے ۔ میں نے کہا۔
نہیں وہ بولی ۔ حیرت کی بات نہیں۔ جو توجہ کا طالب نہ ہوا اسے بھر پور توجہ ملتی ہے ۔“
ان کی توجہ سے تمہیں کیا ملا ؟“ میں نے پوچھا۔
بہت کچھ وہ بولی ۔ بہت کچھ ۔ انہوں نے مجھے ٹرینکولائز کر دیا ۔
میری ہنسی نکل گئی۔
وہ سنجیدہ ہوگئی ۔ بولی رسی کا ایک ایک بل کھاتا ہوا محسوس ہوا مجھے ۔“
درسی کے بل تو جوں کے توں موجود ہیں۔ میں نے کہا۔
د نہیں اس نے جواب دیا۔ رسی کے وہ بل جو اوپر سے نظر نہیں آتے تھے۔“
میں نے چڑ کر کہا۔ ”بی بی میں شہاب کے ساتھ تیس سال رہا ہوں۔ مجھ میں بھی شدت ہے۔ شین والی شدت نہیں، شوئے والی
شدت مجھ میں بھی غصہ ہے۔ ایسا غصہ جو دھول اڑا دیتا ہے۔ سدھ بدھ نہیں رہتی۔ میری شدت اور غصے کو تو شہاب صاحب نے جذب
پتہ نہیں کیوں ؟ وہ بولی ۔ پھر دفعتا چلائی۔ ہاں ٹھیک تو ہے۔ آپ کے بارے میں شہاب صاحب نے لکھا تھا کہ مفتی کی دوستی
پھوڑے کی طرح ہے جس کی ٹیسوں میں لذت ہے۔ یاد ہے؟“ اس نے پوچھا۔
ہاں یاد ہے۔ میں نے جواب دیا۔
بولی شہاب صاحب ان ٹیسوں کی لذت سے محروم ہونا نہیں چاہتے تھے اس لیے انہوں نے آپ کی رسی کے بل نہ کھولے۔“
شہابہ کے ساتھ بحث کرنا بالکل بیکار تھا چونکہ بحث اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی۔ میں اسے کہا کرتا تھا شہا بہ شادی کرلے۔ وہ قہقہہ مار
کر ہنستی کہتی مفتی جی! آپ کیوں مجھے برباد کرنے پر تلے بیٹھے ہیں؟“
میں تو تیری آبادی کی بات کر رہا ہوں ۔“
نہیں نہیں، آپ نہیں سمجھتے۔ میرا شادی کرنا بہت Risk ہے۔“
کیا رسک ہے؟“ میں پوچھتا۔
کہتی اگر میں شادی کرلوں تو اس کے دو نتیجے ہو سکتے ہیں یا تو اس کے پر خچے اڑ جائیں گے جو مجھ سے شادی کرے گا یا میرے
پر نچے اڑ جائیں گے۔“
اس میں تو کوئی رسک نہیں ۔“ میں جواب دیتا۔
وہ قہر آلود نگاہ سے مجھے دیکھتی ۔ ” آپ کو اس میں رسک نظر نہیں آتا ۔
نہیں میں جواب دیتا۔ اگر اس کے پر خچے اڑ گئے تو تم بچ جاؤ گی۔ اور اگر تمہارے پر نچے اڑ گئے تو ساری مشکل حل ہو
جائے گی۔ رسی کے سارے بل کھل جائیں گے۔ وہ کھا جانے والی نظروں سے میری جانب دیکھتی۔ کہتی۔ مفتی جی یو آر اے ہارٹ
لس مین ۔
جب میں شہابہ کی والدہ سے کہتا کہ بی بی اس کی شادی کر دو تو وہ میری طرف حیرت سے دیکھتی۔ کہتی، مفتی جی ! وہ کون سا مائی کا
لحل ہوگا جو اس کا غصہ برداشت کرلے گا۔
پھر وہ دن آگیا۔ جب وہ مائی کا لعل اتفاقا ان کی گلی میں داخل ہو گیا۔ اس وقت شبہا بہ گھر سے باہر باغیچہ میں کھڑی غصے میں چیخ چلا
رہی تھی۔ شبہا بہ کی چیخ و پکار سن کر وہ محور ہو کر رہ گیا۔ دیوانہ وار سے دیکھنے لگا۔
شہابہ کو اس کی دیوانگی پسند آگئی۔
حشر کووہ دن آگیا جس کا شہابہ کو خوف تھا۔
ایک دھما کہ ہوا۔ دونوں کے پر خچے اڑ گئے ۔ نہ مائی کا لعل رہا نہ شہابہ۔
ایک طوفان چلا ۔ بنگلہ دیشی طوفان جو سب کچھ بہا کر لے گیا۔ شہابہ کی تو تراخ اس کی ”میں“ میں وہ ہنٹر والی اس کا سرکس وہ
تخلیق کار اس کے شعر اس کی کہانیاں سب فنا ہو گئے۔
آج چار سال بعد طوفان کا گرد و غبار چھٹ رہا ہے۔ شہابہ کے بکھرے ہوئے اعضا سمٹ رہے ہیں۔ اس کی شخصیت کے اجزاء
پھر سے جڑ رہے ہیں۔ اس کی ”میں“ کو زبان مر ہی ہے اور تخلیق کو اظہار ۔ فتنہ پھر بیدار ہورہا ہے۔