کتاب : تلاش
باب 12 : دشمنی یا خوف
ٹرانسکرپشن : ناہید خلیل
پھر مسٹر چرچل
بولے۔ کہنے لگے ” بیت المقدس کو مسلمانوں کے غلبے سے رہائی دلانا ہم مسیحیوں اور یہودیوں کا مشترکہ خواب تھا۔ ہمارا نصب العین تھا۔۔۔۔۔۔ اس بیت المقدس کو اب دوبارہ کسی قیمت پر مسلمانوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا. “
صیہونیوں نے اس روز نعرے لگائے .” آج کے دن خیبر کا انتقام لیا جا چکا ہے، محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دین دم دبا کر بھاگ گیا۔ “
صاحبو ! ملک و قوم کے درمیان تو جنگیں ہوتی رہتی ہیں. پھر صلح بھی ہو جاتی ہے. تعلقات از سرِ نو نارمل ہوجاتے ہیں. لیکن مسلمانوں کے خلاف یہودیوں اور عیسائیوں کا رویہ ہمیشہ انتقامی رہا .صلیبی جنگوں میں انہوں نے مسلمانوں سے جو شکستیں کھائی تھیں، ان کے زخم آج تک رسنے بند نہیں ہوئے.
آج بھی بیسیوں سوسائٹیاں مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ جن کہ متعلق علامہ جلال العالم نے اپنی کتاب ” اسلام اور مسلمانوں کے خلاف یورپی سازشیں ” میں کوائف جمع کیے ہیں. مصنف نے ان کوائف سے ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ یورپی اقوام اسلام دشمنی سے بھری بیٹھی ہیں.