Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 12 : دشمنی یا خوف

ٹرانسکرپشن : شبانہ حنیف

حقارت بھرا تعصب


حیرت کی بات ہے کہ مغربی ممالک میں عام لوگوں کے دلوں میں جو حقارت بھرا تعصب اسلام کے خلاف پایا جاتا ہے، وہ کسی اور مذہب کے خلاف نہیں پایا جاتا۔۔
مغربی ممالک میں مسلمانوں کو وحشی قوم سمجھا جاتا ہے۔اسلام ایسا مذہب سمجھا جاتا ہے جو تلوار کے زور پر پھیلا۔۔مسلمان کثرتِ ازدواج کی وجہ سے بدنام ہیں، مسلمان عورت کو اپنی جنس کی تسکین کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور بس۔
حقارت بھرا تعصب:
ڈاکٹر عبد الغنی فاروق نے ایک کتاب مرتب کی ہے۔عنوان ہے: ” ہم مسلمان کیوں ہوۓ؟ ” اس کتاب میں 85 نو مسلموں کے بیانات درج ہیں۔ تقریباً سب کے سب اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ مغربی ممالک میں اسلام کے خلاف حقارت بھرا تعصب پایا جاتا ہے یہاں تک کہ پڑھے لکھے لوگ بھی اسلام کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے روادار نہیں۔مثلاً چند ایک مغربی نو مسلموں کی آرا ملاحظہ ہوں:

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button