Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 7 : دودھ کا پیالہ

ٹرانسکرپشن : سعیدہ سونی

کردار کی عظمت

معافی چاہتا ہوں ۔ بات دودھ کے پیالے کی ہو رہی تھی۔ میں نے خوامخواہ دانشوروں کے چھتے میں انگلی ڈال دی۔ ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ دودھ کا پیالہ بزرگ کی پہچان ہے۔ داتا صاحب دودھ کا پیالہ اٹھائے لاہور میں آ بیٹھے۔ انہوں نے اسلام کی تبلیغ نہیں کی٫ صرف ان کے دودھ کے پیالے کے زور پر آدھا لاہور مسلمان ہوگیا۔ دودھ کا پیالہ اٹھا کر ایک بابا ہندوؤں کے گڑھ اجمیر شریف میں جا بیٹھا۔ پچھلے سال عرس پر میں نے اجمیر شریف میں حاضری دی۔اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ لاکھوں زائرین میں غیر مسلموں کی تعداد مسلمانوں کی نسبت بہت زیادہ تھی۔
سب سے بڑا دودھ کا پیالہ عظیم کردار حضرت محمد ﷺ کا تھا۔
آج چودہ سو سال بعد بھی بڑے بڑے دانشور ٫humanist٫ سائنسدان ٫مورخ٫ علماء٫ خصوصاً غیر مسلم حضرت محمد ﷺ کے کردار کی عظمت کے قائل ہیں ۔
یہاں تک کہ محققوں نے دنیا کے سو بڑے لوگوں کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ جس میں حضرت محمدﷺ کا نام سب سے اول شمار کیا گیا۔ حضور ﷺ کے کردار کی عظمت کو عیسائیوں کے بڑے پادریوں اور راہبوں نے بھی تسلیم کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button