ممتاز مفتی پر لکھی گئی کُتب
متاز مفتی کے شاہکار افسانے
نشا یاد “ممتاز مفتی کے شاہکار افسسانے” کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ کتاب ایک طرح کا خراج تحسین ہے۔ اسے امجد طفیل اور میں نے مرتب کیا ہے۔ مفتی صاحب کے فن پر امجد طفیل نے روشنی ڈالی ہے۔ میرے پاس تو اس کی محبتوں کی یادیں ہی یادیں ہیں یا پھر ایک آنسو ہے جو ان کے چلے جانے پر امڈ آیا تھا۔ یہ آنسو نہ ٹپکتا ہے نہ خشک ہوتا ہے۔ پلکوں پر اٹکا ہوا ہے اور نہ جانے کب تک اٹکا رہے۔