Talash by Mumtaz Mufti
کتاب : تلاش
باب 12 : دشمنی یا خوف
ٹرانسکرپشن : محمد مزمل
حکومتیں ، عوام
صاحبو ! میں مغربی عوام کی بات کر رہا ہوں ، حکومتوں کی بات نہیں کر رہا ہوں۔
امریکی حکومت اور اس کے صلاح کار یہودیوں کی تعصب بھری پالیسیوں کی وجہ سے آج امریکا ہماری نگاہ میں بری طرح سے گر چکا ہے۔ امریکا کا نام ہی اس قدر متعفن ہو چکا ہے کہ ہمارے عوام اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ امریکی حکومت اور چیز ہے ، امریکی عوام اور چیز۔