1992ء میں ممتاز مفتی کی خودنوشت کا دوسرا حصہ الکھ نگری کے عنوان سے سنگ میل پبلیکشنزکے زیر اہتمام شائع ہوا۔ ممتاز مفتی نے یہ کتاب اپنی صحت کی خرابی اور شدید علالت کے باوجود مکمل کی اور پیش لفظ میں اس کی تخلیق کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا۔
یہ کتاب میری آپ بیتی علی پور کا ایلی کا دوسرا حصہ ہے۔ علی پور کا ایلی میں میں نے یہ بات چھپائی تھی کہ میں ایلی ہوں۔ پھر بھید کھل گیا اور میں نے تسلیم کر لیا کہ میں ایلی ہوں۔
الکھ نگری میری آپ بیتی کا دوسرا حصہ ہے۔ جو 1947 ء سے شروع ہو کر آج تک کے عرصے پر مشتمل ہے۔
علی پو کا ایلی میں میرا سب سے بڑا مشاہدہ عورت تھی
لکھ نگری میں میرا سب سے بڑا مشاہد قدرت اللہ شہاب ہے۔
اگر قدرت اللہ، شہاب نامہ میں آخری بات کا اضافہ نہ کرتا تو میں الکھ نگری لکھنے پر مجبور نہ ہوا
pakistan ka matlab LA ILAHA ILLALLAH q hy is k liay Qudratullah Shahab ko parhain r Qudratullah Shahab kia hy us k liay alakh nagri parhain or alakh nagri waly ko janna ho to ailee ko pehly janain… r agar ap ny shab nama pehly sy parh rakha hy to alakh nagri ap ki pasand mae aqeedat r muhabat ka element shamil kr dy gi phr Qudratullah shahab ap k just favourite nahi rahain gy balky ap ko aqeedat ho jaiy gi mohabat ho jaiy gi ap ka maslak pakistaniyat ho jayi ga…