Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 6 : یہ خدا ، وہ خدا

ٹرانسکرپشن : ناہید خلیل

سر جیمس جینز


اگر سر جیمس جینز کی تصنیف ایک عام قاری پر اتنا اثر رکھتی ہے تو سر جیمس جینز کے مشاہدات نے خود ان پر کتنا اثر کیا ہوگا.
سر جیمس جینز اور خوف خدا کے متعلق ایک واقعہ مشہور ہے .یہ واقعہ عنایت اللہ خان مشرقی نے بیان کیا ہے .جسے میں نے
,عزیز احمد کی قابل قدر تصنیف “اللہ کی عظمت “سے اخذ کیا ہے .
1909,کا ذکر ہے اتوار کا دن تھا ,ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی .علامہ مشرقی کسی کام کے لیے باہر نکلے تو دیکھا کہ مشہور ماہر فلکیات سر جیمس جینز چرچ کی طرف جارہے ہیں.
علامہ مشرقی یہ دیکھ کر حیران ہوئے, کیونکہ عام طور پر سائنسدان مذہبی رسومات کے قائل نہیں ہوتے .
علامہ مشرقی نے بڑھ کر سر جیمس جینز کو مؤدبانہ سلام کیا .سر جیمس جینز نے ان کے سلام کا نوٹس نہ لیا اور چلتے رہے .مشرقی نے ان کا پیچھا کیا اور دوبارہ سلام کیا .سر جیمس جینز رک گئے اور. حیرت سے پوچھا, “بولو کیا چاہتے ہو. ؟
اہل مغرب بے مقصد ادب و احترام بھرے سلام سے واقف نہیں ہوتے , وہ سمجھتے ہیں کہ سلام کرنے والے کا کوئی مقصد ہوتا ہے. اس لیے سر جیمس نے کہا ” بولو کیا چاہتے ہو ؟
مشرقی نے کہا, “دو باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں “
سر جیمس نے کہا., “ہاں ہاں, کہیے.”
مشرقی بولے پہلی بات تو یہ ہے کہ بوندا باندی ہو رہی ہے اور آپ نے چھاتا بغل میں رکھا ہے ,اسے کھولا نہیں “
سر جیمس اپنی بدحواسی پر مسکرائے اور چھاتا کھول لیا.
مشرقی نے کہا “دوسری بات یہ ہے کہ آپ چرچ کی طرف عبادت کے لئے جارہے ہیں .؟
مشرقی کی اس بات پر سر جیمس لمحہ بھر کے لیے خاموش ہوئے, پھر بولے ,” آپ آج شام کو چائے میرے ساتھ پیئیں .بیٹھ کر چائے پر بات کریں گے.
مشرقی شام کو سر جیمس کے گھر پہنچے سر جیمس انتظار کر رہے تھے
تپائی پر چائے لگی ہوی تھی.
سر جیمس نے اجرام فلکی کے حیرت انگیز نظام کی بات شروع کی ,ان کے لامتناہی فاصلے, پہنائیاں ,پیچدار مدار کی بات کرنے لگے .ان کی باتیں سن کر مشرقی کا دل اللہ کی کبریائی اور جبروت پر دہلنے لگا ,خود سر جیمس کی یہ کیفیت تھی کہ ان کے بال کھڑے تھے آنکھیں حیرت سے پھٹی ہوئی تھیں ہاتھ کانپ رہے تھے .آواز لرز رہی تھی .بولے.
عنایت اللہ خان !جب میں خدا کے تخلیقی کارناموں پر نظر ڈالتا ہوَں تو میرا رواں رواں خدا کے جلال سے کانپنے لگتا ہے .جب گرجے میں جاکر کہتا ہوں کہ اللہ تو عظیم ہے تو میرے جسم کا رواں رواں اس بات کی شہادت دیتا ہے مجھے عبادت میں دوسروں کی نسبت ہزار گنا زیادہ کیف حاصل ہوتا ہے “
علامہ مشرقی نے کہا. “عالیجاہ .”اس بات پر تو مجھے قران کریم کی ایک آیت یاد آگئی ہے .اجازت ہو تو اس کا مطلب بیان کر دوں”؟
“ضرور, ضرور “سر جیمس بولے
مشرقی نے عربی میں آیت پڑھی اور کہنے لگے, اس کا مطلب یہ ہے کہ “اللہ سے صرف اہل علم ڈرتے ہیں “
“کیا واقعی “؟ سر جیمس حیرت سے چلائے. “یہ وہ حقیقت ہے جسے میں نے سالہا سال کے مشاہدے کے بعد جانا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حقیقت کا علم کیسے ہوا ؟؟
اگر یہ قران میں موجود ہے تو قران الہامی کتاب ہے “

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button