Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 10 : گلاب کا پھول

ٹرانسکرپشن : مریم جگنو

تبلیغِ اسلام

ہمارے ہاں تبليغ اسلام کے لئے بہت سی جماعتيں کام کر رہی ہیں۔مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ ان کے ذہن میں تبليغ اسلام کا کیا مفہوم ہے۔ عام طور پر دیکهنے میں آیا ہے کہ تبليغی لوگ کچے مسلمان بنانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔ وہ نماز راٸج کرنے کی تبليغ کرتے ہیں۔ ہمارے محلے کی مسجد کے لوگ اتنی بڑی بڑی داڑھیاں لگائے، عمامے پہنے سال میں ایک دو بار گھر گھر جاتے ہیں دروازے بجاتے ہیں اور صاحب خانہ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ مسجد میں آ کر نماز پڑھا کریں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ نماز پڑھنے سے بندہ پکا مسلمان ہو جاتا ہے۔ میں مانتا ہوں کہ نماز شریعت کا ایک اہم رکن ہے لیکن انھوں نے اسلام کو داڑھی رکھنے ، تسبیح چلانے اور نماز پڑھنے تک محدود کر رکھا ہے۔ در پردہ ان کا مقصد یہ ہے کہ مسجد مرکز بن جائے۔ اور مولوی صاحب کی اہمیت اجاگر ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button