Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 6 : یہ خدا ، وہ خدا

ٹرانسکرپشن : ناہید خلیل

فنڈامنٹلسٹ


ان کنوؤں کے مینڈکوں کی وجہ سے اسلام بدنام ہورہا ہے. اہل مغرب ہمیں Fundamentalist ہونے کے طعنے دے ریے ہیں
صاحبو! اہل مغرب کتنے بے خبر ہیں فنڈامنٹلسٹ تو میں ہوں. ہم ہیں جو اسلام کے بنیادی اصولوں کو اہمیت دیتے ہیں, اور وہ نہیں جو فروعات سے چمٹے ہوئے ہیں.اہل مغرب مسلمانوں کو دیکھ کر اناپ شناپ اندازے لگاتے ہیں انہوں نے کبھی اسلام کو جاننے کی کوشش نہیں کی. ایک روز محمد عمر بھڑ کی طرح بھوں بھوں کرتا اندر آگیا ..محمد عمر میرا دوست ہے صرف دوست ہی نہیں وہ ہمارا لیڈر بھی ہے .ہماری تنظیم “چھڈ یار ” کا لیڈر ہے .محمد عمر لیڈر کی شخصیت کی جاذبیت کو جاننا چاہتے ہیں تو آپ اشفاق احمد کی تصنیف “سفر در سفر “پڑھیے جو “چھڈ یار ” تنظیم کے ایک سفر کا احوال ہے. بھڑ کی طرح بھوں بھوں کرتا محمد عمر کی ایک شناخت ہے .اس بھڑ میں خالی بھوں بھوں ہے. ڈنگ نہیں. اس کا غصہ ٹی وی کی شہرت کی طرح بھڑ بھڑ جلتا ہے. اور پھر راکھ کا ڈھیر بن جاتا ہے. جب محمد عمر کا غصہ ٹھنڈا پڑ جاتا ہے تو ہم سب اس کا مذاق اڑاتے ہیں. اس سے چہلیں کرتے ہیں اور وہ مسکراتا رہتا ہے .محمد عمر براے نام لیڈر ہے .خود کو لیڈر کہلوانے کا شوق ہے. ویسے عملی طور پر ہر وقت وہ اپنے ساتھیوں کی خدمت میں لگا رہتا ہے.
اسے ابھی تک سمجھ نہیں آیا کہ لیڈر کا کام خدمت کرنا نہیں بلکہ حکومت کرنا ہے.
ہاں تو اس روز وہ بھوں بھوں کرتا ہوا آیا, بولا, بند کرو اپنی بکواس کو.
کس بکواس کو ؟ میں نے پوچھا.
بولا, “تم جو کہتے ہو امریکہ میں ولیوں کا اک شہر ہے.
“ہاں ہے. میں نے کہا “وہ دن رات, صبح و شام تحقیق میں لگے رہتے ہیں. نہ کھانے کا ہوش, نہ پہننے کا ,تحقیق کے کام میں خود کو بھلاۓ بیٹھے ہیں.
وہ غصے میں چلایا, “یہ سائنسدان جو ہیں سب ملحد ہیں .نہ خدا کو مانتے ہیں نہ مذہب کو “.
“نہیں. “میں نے کہا ” یہ نہیں ہوسکتا میں نہیں مانتا “
“کیا نہیں ہوسکتا “؟ وہ چلایا.
“جس نے اللہ کی کائنات کی ایک جھلک دیکھ لی, وہ ملحد نہیں ہو سکتا جس کے دل میں کائنات کی عظمت کا نقش بیٹھ جائے ,وہ اللہ کی عظمت, اس کا لاشریک اور قادر مطلق ہونا ,میری نسبت بہتر طور پر سمجھتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button