Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 6 : یہ خدا ، وہ خدا

ٹرانسکرپشن : ناہید خلیل

دو ایمان


قرآن پر میرا ایمان دل کا ایمان ہے. کیونکہ میں قرآن کی ایک ایک بات کو بن جانے مانتا ہوں .اس میں دینی ایمان شامل نہیں ہے. وہ لوگ جو کائنات کے متعلقہ علوم سے واقف ہیں .ان کا ایمان دو آتشہ ہوتا ہے. جسے حق الیقین کہتے ہیں کیونکہ اس میں ذہن بھی شامل ہوتا ہے.
اگرچہ قرآن کے ایک ایک لفظ پر یقین رکھتا ہوں .لیکن یہ یقین خام ہے کیونکہ میں قرآن کی بہت سی باتوں کو سمجھ نہیں سکتا. یہ میرے علم کی خامی ہے .مثلاً قرآن میں جو بہشت اور دوزخ کی تصویر کھینچی گئی ,میں انھیں سمجھ نہیں پاتا کیونکہ میں پانچ حواس کا قیدی ہوں .اس لیے میری سمجھ محدود ہے.
مثال کے طور پر میں یہ بات نہیں سمجھ سکتا کہ جہاں دکھ نہیں وہاں سکھ کیسے ہو سکتا ہے. ؟ جہاں اندھیرا نہیں وہاں روشنی کیسے ہو سکتی ہے ؟ جہاں درد نہیں وہاں سکون کیسے ہو سکتا ہے ؟
میری دانست میں دکھ اور سکھ دو نہیں, ایک چیز ہیں. میں ایسے کسی مقام کا تصور نہیں کر سکتا جہاں سکھ ہی سکھ ہوں. کسی ایسی زندگی کا تصور نہیں کر سکتا جو ابدی ہو .

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button