Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 13 : انوکھا شہنشاہ

ٹرانسکرپشن : نوشابہ جواد

نیچرل ، سپر نیچرل

ایک روز قدرت اللہ شہاب سے میں نے کہا
” جناب جب سے روحانیت کا تجربہ ہوا ہے ۔ میری تو مت ماری گئی ہے۔ جناب والا ، اس سے پہلے تو میں بہت عقل مند آدمی تھا ۔ عقل پر بھروسہ کرتا تھا ، حقائق پسند تھا ۔ زندگی سکون سے گزر رہی تھی ۔”
شہاب صاحب بولے ،
یہ جو ہم نے نیچرل اور سپر نیچرل کے خانے بنا رکھے ہیں ۔ ہماری بے سمجھی کی وجہ سے ہیں ۔ جس بات کو ہماری عقل سمجھ لیتی ہے ۔ اسے ہم نیچرل کا نام دے دیتے ہیں۔
جس بات کا ہماری عقل احاطہ نہیں کر سکتی ۔ اسے ہم سپر نیچرل سمجھتے ہیں ۔ سارا قصور ہماری عقل کا ہے ورنہ سپر نیچرل کا کوئی وجود نہیں ۔ ایک دن ایسا آنے والا ہے جب ہماری عقل پر بھید کھل جائیں گے ۔ ہر چیز نیچرل نظر آئے گی ۔”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button