Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 12 : دشمنی یا خوف

ٹرانسکرپشن : سحرش حنیف

نماز

میں نے کہا : ” بی بی ! نماز پر تو بیسیوں کتابیں لکھی ہوئی ہیں، اردو بازار بھرے پڑے ہیں۔ تو نماز پر کیا لکھے گی؟ “
کہنے لگی : ” وہ سب کتابچے جن سے اردو بازار بھرے پڑے ہیں، ان میں نماز لکھی ہوئی ہے کہ کون کون سی آیت پڑھو، رکوع میں کیا پڑھو، سجود میں کیا پڑھو، ان میں تو نماز پڑھنے کے طریقے لکھے ہوۓ ہیں۔ نماز پر تو آج تک کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔”
میں نے کہا : ” بی بی ! نماز تو اللہ کا حکم ہے۔ پڑھو، فرض ادا کرو اور جان چھڑاؤ۔ تم نماز پر کیا لکھو گی؟”
کہنے لگی : ” کبھی کسی نے حفظانِ جسمانی صحت کے نقطہ نظر کے حوالے سے نماز پر کچھ نہیں لکھا۔ ذہنی حوالے سے کچھ نہیں لکھا۔ ٹرانکولائزر کے حوالے سے کچھ نہیں لکھا، ہمارے رہبر نماز لکھتے ہیں، نماز پر نہیں لکھتے اور اگر لکھیں بھی تو جزا سزا کی ڈگڈگی بجاتے ہیں، خوف کا بندر نچاتے ہیں، لوگوں کو سکون پہنچانے کی بجاۓ اضطراب پھیلاتے ہیں۔ مفتی جی ! نماز تو بہت بڑی Tranquiliser ہے۔”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button