Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 9 : کریش سولائزیشن

ٹرانسکرپشن : محمد مبشر اعوان

رچوال

ہمارے راہبروں نے نماز کو بھی ایک رچوال (Ritual) بنا دیا ہے۔ ہم نماز اس لیے نہیں پڑھتے کہ اللہ کا حکم بجا لا رہے ہیں۔ اس لیے بھی نہیں کہ اللہ کے حضور حاضری دے رہے ہیں یا اللہ سے تعلق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے رہبروں نے ہمیں کنڈیشن کر دیا ہے کہ ہماری سوچ ثواب اور گناہ تک محدود رہے۔ ہم نماز ثواب حاصل کرنے کے لیے پڑھتے ہیں۔
ہمارے راہبر ٹیلی ویژن پر آ کر ہمیں بتاتے ہیں کہ نماز بہشت کی کنجی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نماز قائم کرو، باقی سب باتیں ازخود ٹھیک ہو جائیں گی، کردار سنور جائے گا، اخلاق بہتر ہو جائے گا، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، لین دین درست ہو جائے گا۔ مطلب یہ کہ مسجد کو مرکز مان لو تو سب ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ اس میں وہ خود دیوتا سمان براجمان ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button