لکھ یار

ممتاز مفتی کے نام خط از صبا منیر

خط بنام ممتاز مفتی

مفتی جی!!!
کیسے ہیں آپ ۔
امید ہے خوش باش ہوں گے جنت کی ہواؤں میں کیلے کے باغات میں انگوروں کے گچھے تہہ در تہہ کھجوریں… انار…. دودھ شہد کی نہریں… یقیناً ہر چیز آپکو میسر ہو گی…
میں اکثر سوچتی ہوں کتنے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو مرنے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں نہ صرف زندہ رہتے ہیں بلکہ دلوں پہ راج کرتے ہیں… ماشاءاللہ
کوئی دن ایسا نہیں ہے کہ آپکا نام نہ لیا جائے اس گروپ میں ہمہ وقت آپکا ذکرِ خیر جاری رہتا ہے.. مجھے تو ایسا محسوس ہوتا ہے مفتی گروپ ایک نشہ ہے جو کبھی اترنے والا نہیں آپ کہیں بھی چلے جائیں واپس ادھر ہی آنا ہے..
میری تو بنیاد ہی یہاں سے شروع ہوئی سب سے پہلا گروپ جو جوائن کیا وہ ممتاز مفتی گروپ تھا ہر چیز یہاں سے سیکھی مجھے تو قلم پکڑنا بھی اسی گروپ نے سکھایا…. مینشن کرنا بھی نہیں آتا تھا… سب یہاں سے سیکھا….
آپکی کتابیں سب نہیں پڑھیں بس آپکا نام سنا ہوا تھا کتاب کبھی خریدی ہی نہیں تھی… پھر ایک بار کسی تقریر کا انعام ملا… کتاب “#گڑیا_گھر اس کتاب نے تو دل میں گھر کر لیا بہت بار پڑھی…. پھر کسی نے پڑھنے کے لئے لی اور واپس نہ کی… اسکے بعد #لبیک کسی دوست نے پڑھنے کے لئے دی تو پڑھنے کے بعد میں نے بھی واپس نہیں کی اور اپنے سرہانے کی زینت بنا لی جب بھی موڈ فریش کرنا ہو نکال کر پڑھ لیتی ہوں.
کیا کہنے اس کتاب کے میری تو فیورٹ ہو گئ اللہ میری دوست کو جزائے خیر دے جس نے کبھی واپسی کا تقاضہ نہیں کیا.
اللہ آپکو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرئے!!!

سر جی!!!

آخر میں ایک سوال کرنا چاہوں گی…..
آصف حسین صاحب!
نے آپ سے پوچھا تھا کہ
“حوریں آپ کو تنگ تو نہیں کرتیں”
تو میں پوچھنا چاہوں گی…
“آپ حوروں کو تنگ تو نہیں کرتے ؟”
وسلام 🥀 🥀
آپکی تابعدار
صبا منیر!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button