Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 8 : جہاں گُڑ ہو گا، وہاں چیونٹے تو آئیں گے

ٹرانسکرپشن : رضوانہ رائے

اجارہ دار

صاحبو ! یہ کوئی نئی بات نہیں۔ یہ سلسلہ تو روز اول سے چل رہا ہے ۔ جب بھی کوئی نیا مزہب آیا تو ساتھ ہی اسکے اجارہ دار پیدا ہو گئے۔
عیسائیت آئی تو رہبانیت کا سلسلہ چل پڑا اور پادری اس قدر طاقتور ہو گئے کہ بادشاہوں سے ٹکر لینے سے بھی گریز نہ کیا-
بدھ ازم واحد مذہب تھا جس نے خدا کے بارے میں اقرار کیا تھا نہ انکار، جس نے کوئی فلاسفی نہیں دی تھی ۔ صرف نروان کی بات کی تھی۔ peace without, peace within اجارہ داروں نے بدھ ازم میں بھی رہبانیت کی رسم چلا دی اور خود اتھارٹی بن بیٹھے۔ بدھ کے بھکشو برہمن بن بیٹھے۔
اسلام میں رہبانیت کا کوئی مقام نہیں ہے، اسلام نے مکمل طور پر مساوات دی ہے۔ لیکن اسلام میں اجارہ دار آ پہنچے۔ سیانے کہتے ہیں جہاں گڑ ہو گا، وہاں چیونٹے آ پہنچیں گے۔ اسلام جیسے سادہ اور صاف مذہب کو اجارہ داروں نے اپنے مفاد کے لیے، اپنی برتری قائم کرنے کے لیے ritual میں بدل دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button