Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : 10

باب 10 : گلاب کا پھول

ٹرانسکرپشن : زاہد ملانہ

سائنس کی آوارگی

قرآن نے پہلے ہی ہمیں خبردار کر دیا تھا کہ دیکھو اللہ کے حوالے کے بغیر کائنات کو سمجھنے کی کوشش نہ کرنا ورنہ بھٹک جاؤ گے۔ سائنسدان اللہ کے حوالے کے بغیر کائنات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی لیے بھٹکے ہوئے ہیں اور کبھی منزل پر نہیں پہنچ سکتے۔ یورپین سائنسدان مذہب سے غالباً اس لیے بیزار ہوئے بیٹھے ہیں کہ مذہب کے اجارہ داروں نے ہمیشہ انہیں لعن طعن کی اور سیدھی راہ سے بھٹکے ہوئے گمراہ لوگ قرار دیا۔ آج کے سائنسدانوں کو اس بات کا علم ہی نہیں کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو علم و تحقیق کا شدت سے قائل ہے اور قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس کا نواں سائنسی اشارات پیش کرتا ہے اور قاری کو مائل کرتا ہے کہ ان اشارات کے مطابق تحقیق کرے۔ سائنسدانوں میں ایک وصف ہے کہ چاہے وہ کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں یا مذہب سے بے نیاز ہوتے ہوں چاہے وہ کسی ملک یا قوم سے تعلق رکھتے ہیں وہ علم سے متعلق مخلص ہوتے ہیں۔ جو بات سائنسی طریقہ کار کے مطابق حقیقت بن کر سامنے آ جائے، اس سے انکار نہیں کرتے بلکہ سچے دل سے تسلیم کر لیتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button