لکھ یار

ممتاز مفتی کے نام خط

خط بنام ممتاز مفتی از عندلیب خان

.السلام و علیکم
مفتی انکل, میری دعا ہے کہ آپ بہترین جگہ پر اور سکون سے ہوں اور یہ خط ضرور پڑہیں اور خواب میں آکر مجھے جواب دیں. جی میں اس گروپ میں بس تین دن پہلے ایڈ ہوی ہوں اور ابھی تو ایڈمنز حضرات اور میمبرز ساتھیو کے ناموں سے بھی واقف نہیں دوچار جو میری فب پر ایڈ ہیں بس, آجکل آپ کو پتہ ہی ہوگا کہ “کرونا “نے دنیا کے شب وروز و اوقات اور زندگی کی روٹین میں ہلچل مچا دی ہے میں بھی بس اسی کی شکار, سب آن لاین, نہ امتحان نہ درسگاہ سب کچھ کر کے بہت سارا وقت فارغ مل رہا تھا تو کچھ ماہ سو سو کر جب بیزار ہوگئی تو کچھ ادبی گروپ جواین کیے اور اسی سلسلے میں یہ گروپ جو آپ کے نام پر ہی بنا ہے اور آپ کو اکثر یاد کیا جاتا ہے لیکن باقی سارا ہلہ گلہ اور ادب, بے ادب, سنجیدگی, مزاح, مذہب اور ہر طرح کا رنگ دیکھ رہی ہوں, مجھے تو کوی پہچانتا ہی نہیں نہ میں کسی کو, ابھی صرف Tahira Shams میری پوسٹ پر آتی ہیں. دیکھیں بجاے آپ کا حال احوال پوچھنے کے اپنے دکھڑے لے کر بیٹھ گیی, پر میں بھی صحیح, گھر کے بڑے کو ہی سب بتایا جاتا نا, مجھے تو موقع مل گیا سب سے پہلے جان پہچان آپ سے کر رہی یہ تو میری خوش قسمتی, اگر آپ نے مجھے جان لیا بس پھر باقی تو خود ہی…. آپ کہہ دیجیے گا نا کہ عندلیب کا بہت خیال رکھا جاے, یہ میری خاص مداح ہے. علی پور کا ایلی کچھ سال پہلے پڑہی تھی کچھ سمجھ آی کچھ نہیں کہیں آپ سے متفق کہیں غیر متفق, اصل وجہ تو یہ کہ آپ کے فہم و ادراک تک پہنچنا بھلا میری کیا اوقات, ویسے بھی خراب عادت ہے میری, ناول ہمیشہ جلدی جلدی پڑہتی بس انجام جاننے کی فکر میں اک پیراگراف کھا کر دوسرے پر آجاتی خیر خط آپ کے نام اور تذکرہ میرا, مسلہ یہ بھی تو ہے نا کہ گروپ میں آتے ہی آپ کو خط لکھنا پڑا میں تو بہت خوش ہوں کہ اتنی جلدی آپ سے رابطہ اور وہ بھی خط یعنی آدھی ملاقات, اب میں بھی کہہ سکوں گی کالر اوپر کر کے, جی میں نے بھی ممتاز مفتی صاحب سے ملاقات کی ہے, سننے والا آنکھیں پھاڑ کے جب میری جانب دیکھے گا تو شان بے نیازی سے کہوں گی جی وہ آدھی ملاقات اک خط کے زریعے اور دوسرا خط لکھ کر دو آدھی ملاقاتیں اک پوری ملاقات, سچ ہے نا مفتی انکل آپ بھی مسکرا رہے ہیں یہی تو میں چاہتی تھی. بس اب میرا خیال رکھیے گا اور اپنا بھی. گروپ کا خیال تو رکھا ہی جا رہا آپ بالکل بیفکر رہیں
ہم خط و کتابت کا سلسلہ جاری رکھیں گے. میں آپ کے علم میں سب لاتی رہوں گی کہ یہاں کیا کیا چل رہا. بس مجھے سمجھ آنے لگے. میرے تو مینشنز بھی کوی نہیں کرتا, ادہر, ادہر کوی نام دیکھ
کر خود ہی مینشن کر لیتی ہوں. میری پوسٹ بھی کوی نہیں پڑہتا ??
خیر ہے کوی بات نہیں. بڑے ادیب تو آپ جیسے افراد تھے جو آپ کے جانے کے بعد بھی آپ کی کتابیں لوگوں پر اثر رکھتیں ہیں اور اردو ادب کا حصہ ہیں, سر میں نے آپ کی آٹو بائیوگرافی پڑھ لی ہے بہت ادوار سے گزرے آپ. ایلی, الکھ نگری پہنچا اور تلاش کی اوکھے اولڑوں کی جو ان کہی نکلی اور شہاب نامہ سے لبیک, اف لبیک پڑہی تو اک نیی دنیا نیی کیفیت جس سے آپ گزرے آپ نے سب کو دکھادی یہی آپ کی خاص بات کہ اندر کا کبھی چپھایا نہیں نہ خول نہ خلعت خاص بس جیسا سوچا, جیسا جانا لکھتے رہے.. بہت خوب لکھا.
بہت باتیں کر لیں اب تک چاے بھی نہیں پی, اب آپ آرام کریں باقی ساری باتیں اگلے خط میں. جواب ضرور دیجیے گا خواب میں آکر پہچان لوں گی بہت تصاویر دیکھیں ہیں آپ کی ہر دور کی
?
خوش رہییں مفتی انکل, آپ کے سکون اور راحت کی دعا اب مجھ پر فرض. اجازت دیں اور سب سے کہہ دیں کہ میرا خاص خیال رکھا جاے کیونکہ میں نیی نیی میمبر ہوں اس گروپ کی. اوکے ٹیک کیر اللہ حافظ, شہاب صاحب, اشفاق صاحب بانو قدسیہ آپا اور اقبال آنٹی اپنے والدین سب کو میرا بہت مودبانہ سلام
آپ کے گروپ کی نیو میمبر اور آپ کی بیٹی
عندلییب خان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button