Mumtaz Mufti Memories

Alipur ka Mufti by Ahmed Aqeel Rubi

دوستوں ایک شکوہ اپ سے کر لوں میری ذاتی لائبریری میں ابھی مفتی جی کے بارے بہت کچھ ہے جو اس البم کے تحت سے اپ سے شئیر کرنا ہے میں نے13619945_10154992075892542_8620217826453919347_n جان بوجھ کر کچھ روز اس البم میں اپ سے کوئی کتاب شئیر نہیں کی تھی مگر افسوس کسی دوست نے نہ مجھ سے براہ راست پوچھا اور نہ اس ضمن میں مجھے کوئی پوسٹ بھیجی سو اس سلسلے کو بند ہی کر دیا جاۓ
اب اس کتاب کے بارے ایک آدھ بات یہ کتاب ایک سنگ میل کی حثیت رکھتی ہے مفتی جی کی آخری سالگرہ ستمبر 1995 کو منائی گئ اور اکتوبر 1995 میں مفتی جی کا انتقال ہو گیا اس کتاب کی تقریب رونمائی مفتی جی کی آخری سالگرہ کے روز رکھی گئ مفتی صاحب اپنی زندگی میں اپنے بارے کسی بھی کتاب کی اشاعت کے سخت خلاف تھے مگر احمد عقیل روبی کی محبت کے سامنے ان کو ہار ماننی پڑی روبی صاحب نے اس کتاب کو لکھنے سے اشاعت تک کے تمام مراحل کچھ دونوں میں طے کیے یہ کتاب مفتی جی کی زندگی میں ان کے بارے شائع ہونے والی پہلی اور آخری کتاب تھی روبی صاحب میرے کرم فرماؤں سے تھے جب تک وہ حیات تھے ہفتے میں ان سے ایک آدھ ملاقات کبھی انتظار حسین کے گھر اور کبھی ایرج مبارک کے گھر ہو جاتی تھی خدا ان کے درجات بلند کرے وہ میرے مخلصانہ راست گو انسان تھے

Related Articles

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button