Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 13 : انوکھا شہنشاہ

ٹرانسکرپشن : عائشہ چوہدری

وار مانگرز کا ہتھیار

آخر روس کو سوجھی، اس نے سوچا کہ ٹیلی پیتھی کو فوجی کام میں لایا جا سکتا ہے۔ جب باہمی رابطہ ٹوٹ جائے اور دو یونٹوں کے درمیان کمیونیکیشن کی کوئی صورت نہ رہے تو ٹیلی پیتھی کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی سننے میں آیا کہ روس میں مینا نفسیات اور روحانی علوم پر ریسرچ ہو رہی ہے لیکن مقصد علم حاصل کرنا نہیں بلکہ ان قوتوں کو فوجی طاقت کے طور پر استعمال کرنا ہے۔ تو ظاہر ہے کہ مغربی نظام کے تحت سائنسی ترقی انسانی فلاح پیدا نہیں کرتی بلکہ ذہنوں میں انتشار، محرومی اور پریشانی پیدا کرتی ہے۔ نو مسلموں کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب میں انتشار بڑھتا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button