فلموں پر تبصرے

THE WITCHER Netflix Original Series

تحریر نمرہ قریشی

تحریر میں صرف وچر کا تعارف پیش کیا گیا ہے جس کے گرد کہانی گھومتی ہے … کہانی تحریر میں بیان نہیں کی گئی کہ سپائلر ہوجائے گا . باقی کچھ ضروری چیزیں ہیں جن سے سیزن دیکھنے سے پہلے اپکا واقف ہونا ضروری ہے .

دیکھنے کے بعد میرے خیالات :

ٹریلر رلیز ہونے تک میں اس فینٹسی ورلڈ سے بلکل ناواقف تھی معلوم نہیں تھا کہ 1993 میں Andrzej Sapkowski نے دی وچر ناول بھی لکھا تھا جسکے پہلے پارٹ دی لاسٹ وش پر یہ ناول مبنی ہے جس پر نیٹفلکس نے یہ سیزن بنایا … نہ ہی دی وچر کی فیمس گیم کے متعلق کچھ علم تھا … کچھ عرصہ پہلے جونہی ٹریلر دیکھا ہینری کیول وچر کے کردار میں اس قدر پسند آیا کہ دیکھنے کی ٹھان لی … 20 دسمبر کو سیزن ریلیز ہوا جو سوچا تھا اسکے برعکس ہوا … اس قدر بہترین سیزن وااہ … اب سیزن وچر کی وجہ سے تو دیکھا ہی جائے گا مگر اس میں باقی سب کردار انکی زندگی کے اتار چڑھاؤ سے دلچسپی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب نیکسٹ سیزن کا ویٹ کرنا مشکل ہورہا ہے اور ساتھ ساتھ غصہ بھی ہے کہ اتنی جلدی کیوں دیکھا … کاش مجھے اس سیزن کا تب پتہ چلتا جب دوسرا سیزن آنے والا ہوتا مگر کیا کیا جائے دیکھتے دوران اس قدر جکڑ لیا سیزن نے کہ دو دن میں پورا کرکے دم لیا …

دی وچر ( گیرالٹ آف ریویا ) تعارف :

کچھ بات کی جائے سیزن پر کہ اس میں آخر کیا ہے تو جناب یہ ایک مکمل فینٹسی ورلڈ ہے جو تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے لیکن ان تینوں میں سب سے خاص کردار مونسٹر ہنٹر وچر کا ہے جس کا اصل نام گیرالٹ ہے گیرالٹ وچر جادو کے ذریعے بنا جنکا کام مونسٹرز کو مارنا ہوتا ہے چونکہ یہ فینٹسی ورلڈ ہے تو یہاں بہت سے مونسٹرز دکھائے گئے ہیں جنکو مارنے کے لیے بادشاہ یا اس علاقے کے لوگ وچر کو پیسے دے کر وہ مونسٹر مروایا کرتے تھے …
سیزن کی پہلی قسط میں ہی ہمیں بتایا گیا ہے کہ وچرز اب بہت کم بچے ہیں نہ ہونے کے برابر ہیں بچے ہیں اور انکے ختم ہونے کی وضاحت بھی کردی گئی ہے … وچرز میں سب سے مشہور یہی سفید بالوں والا وچر ہے جس کی عمر اتنی زیادہ ہے کہ تقریبا” سب لوگ ہی اسے جانتے ہیں کیونکہ اس سے جڑی اچھی بری داستانیں ہر جگہ مشہور ہیں …
اب سوال یہ بنتا ہے کہ گیرالٹ وچر کیوں بنا تو اسکے بارے میں سیزن کے آخر میں کلیو دیا گیا ہے …
ایک اور بات اسکی اتنی عمر گزر جانے کے بعد اب بھی وہ کیوں جوان ہے تو اسکی وضاحت سیزن میں آگے جاکے کی گئی ہیں …
اب باقی دو مین کرداروں سیرلی اور یینیفر کے بارے میں جاننے کے لیے بہتر ہے اپ یہ سیزن دیکھیں کیونکہ وچر سب سے جڑا ہے یہ کہانی ایسی ہے کہ اس میں انسان ، ایلوز اور جادوگروں کا راج ہے اور ایکشن تو انتہائی جاندار ہے تلوار بازی میں گوٹ کا ایکشن اسکے سامنے کچھ نہیں …. وچر کی دو چمکدار تلواریں جنکی ایک اپنی تاریخ ہے اور پھر وچر کا ان تلواروں کو جس مہارت سے چلانا داد دینے پر مجبور کردے گا …
ویژوول افیکٹس ، ایڈیٹنگ میں بھی کسی قسم کا جھول نہیں …

گیم آف تھرونز سے موازنہ :

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ نیٹفلکس نے ایچ بی او کو ٹکر دینے کے لیے یہ سیریز بنائی ہے تو جناب گوٹ بہت ڈارک تھا وہ تخت و تاج حاصل کرنے کی جنگ تھی لیکن وچر ایک ایسی جادوئی کہانی ہے جو ہم اپنی نانی دادی سے سنا کرتے تھے اور وہ سب امیج کرلیا کرتے تھے لیکن یہ سیزن ہماری اس امیجینیشن سے بہتتتت اوپر کی چیز ہے …
ہاں کچھ چیزیں ایسی ہیں سیزن میں جو گوٹ سے ملتی ہیں جیسے سسٹر برادر ریلیشن مگر یہان اس ریلیشن میں ایک بیحد انٹرسٹنگ چیز ایڈ کردی گئی ہے اور وہ کیا ہے یہ اپ خود پتہ کریں … اسکے علاوہ ایک سین تو پرفیوم مووی کا لاسٹ سین لگے گا آپکو یہ سب ناظر کے لیے ایک الگ طرح سے پیش کیا گیا ہے …
دوسری وجہ گوٹ جیسا لگنے کی یہ بھی ہے کہ 2011/14 گوٹ کے ڈائریکٹر Alik sakharov نے ہی وچر کی پہلی تین اقساط ڈائریکٹ کی ہیں …
گوٹ مجھے بلکل پسند نہیں آیا لیکن دی وچر میرے فیورٹ سیزنز میں اب ٹاپ آف دی لسٹ بن چکا ہے ….

اس سیزن کو گوٹ سے ممتاز ہینری کا کردار بناتا ہے اتنا بے خوف نڈر سفید بالوں والا وچر ایسا لگتا ہے جیسے یہ کردار ہینری کے لیے ہی بنا ہو …

کچھ بات کرتے ہیں ان لوگوں کی جو کہہ رہے ہیں بہت سی باتوں کی وضاحت نہیں کی گئی تو جناب شروع شروع میں کرداروں پر کام کیا گیا ہے وہ کہاں سے آئے کیوں آئے یا پھر کیوں بنائے گئے …. کچھ کرداروں کے بیک گراونڈ کے بارے میں بتایا گیا ہے کچھ کے بارے میں آخر میں بتایا گیا ہے اور باقی آنے والے سیزن کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے …
سٹوری کو بیحد خوبصورتی سے آگے بڑھا کر یہ باور کرایا گیا ہے کہ یہ تو ٹریلر تھا اصل جنگ دوسرے سیزن میں شروع ہوگی …

نوٹ :
اگر اپ فینٹسی ورلڈ جیسے لارڈ اف دی رنگ دی ہابٹ سیریز کے بہت بڑے فین ہیں تو یاد رکھئے یہ سیزن آپکے دیکھنے کا ہے ہیری پوٹر پسند کرنے والوں کے لیے بھی یہ کسی تحفے سے کم نہیں … جو گوٹ کے ختم ہوجانے کا رونا رورہے ہیں یا گوٹ کے لاسٹ سیزن نے جنکا دل خراب کردیا انکے لیے یہ گوٹ کے زخم بھلانے کے لیے ایک بہترین سیزن ثابت ہوسکتا ہے …
بیان کردہ پہلی فلم کا کردار اراگون میرا فیورٹ کردار رہا ہے اپنے لمبے بالوں اور بہترین جنگجو ہونے کی وجہ سے لیکن اب 2019 وچر جیسا کردار دے کر جارہا ہے جو مدتوں یاد رکھا جائے گا …

بہت کچھ لکھنا باقی ہے مگر اپ جائیے سیزن دیکھئے باقی کرداروں اور ان سب کے بیچ وچر کیا رول پلے کر رہا ہے دیکھئے ❤

شکریہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button